মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৯৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٠) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو جہل کے لیے دو کوہان والا اونٹ ھدی بھیجا جس کے ناک میں چاندی کا حلقہ تھا۔
(۱۴۰۰۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَہْدَی فِی بُدْنِہِ جَمَلاً لأَبِی جَہْلٍ بُرَّتُہُ مِنْ فِضَّۃٍ۔ (ابن ماجہ ۳۱۰۰۔ احمد ۱/۲۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠١) حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اونٹوں میں دو کوہان والا اونٹ تھا۔
(۱۴۰۰۱) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ فِی بُدْنِہِ جَمَل۔ (ابن ماجہ ۳۱۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٢) حضرت ابن عمر سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے اونٹنی کے متعلق ؟ کیا میں اس کی جگہ اونٹ ذبح کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے کسی کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا میرے نزدیک مونث (اونٹنی) ذبح کرنا زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۴۰۰۲) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیر ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ : مَا تَرَی فِی بَدَنَۃٍ ، أَنْحَرُ مَکَانَہَا جَمَلاً ؟ قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَحَدًا فَعَلَ ذَلِکَ ، وَلأَنْ أَنْحَرَ أُنْثَی أَحَبُّ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٣) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں مذکر اونٹ کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۰۰۳) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی الْغَسَّانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْہَدْیِ الذَّکَرِ مِنَ الإِبِلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٤) حضرت نافع ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے سوا کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ مذکر اونٹ کی ھدی بھیجتا ہو، آپ خراسانی اونٹ ھدی بھیجا کرتے تھے۔
(۱۴۰۰۴) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَحَدًا أَہْدَی جَمَلاً إِلاَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَإِنَّہُ أَہْدَی بُخْتِیًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مذکر اور مونث دونوں طرح جانور ھدی بھیجے جاسکتے ہیں لیکن مونث جانور میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۴۰۰۵) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : تُہْدَی الإِنَاثُ وَالذُّکُورُ ، وَالإِنَاثُ أَحَبُّ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٦) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو دیکھا کہ آپ نے ایک مرتبہ دو اونٹنیاں ھدی بھیجیں، ان میں سے ایک خراسانی تھی۔
(۱۴۰۰۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو جَعْفَرٍ مَوْلَی ابْنِ عَیَّاشٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَیَّاشٍ أَہْدَی مَرَّۃَ بَدَنَتَیْنِ ، إِحْدَاہُمَا بُخْتِیَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٧) حضرت ابن عمر نے خراسانی اونٹنی ھدی بھیجا۔
(۱۴۰۰۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَوْلًی لِابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَہْدَی بُخْتِیَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٨) حضرت طاؤس نے اپنے حج تمتع میں اونٹ ھدی بھیجی۔
(۱۴۰۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَامٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ أَہْدَی عَنْ مُتْعَتِہِ جَمَلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠٠٩) حضرت رباح بن ابو معروف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے عرض کیا کہ حضرت عکرمہ بن خالد نے اونٹ ھدی بھیجا ہے، حضرت عطائ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۴۰۰۹) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ ، قَالَ : قیلَ لِعَطَائٍ : إنَّ عِکْرِمَۃَ بْنَ خَالِدٍ أَہْدَی جَمَلاً ، قَالَ عَطَائٌ : وَمَا بَأْسُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠١٠) حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو ابو جہل کے لیے ھدی بھیجی تھی وہ اونٹ تھا اور اس کی ناک میں چاندی کا حلقہ تھا۔
(۱۴۰۱۰) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ فِیمَا أَہْدَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَلٌ لأَبِی جَہْلٍ فِی أَنْفِہِ بُرَّۃٌ مِنْ فِضَّۃٍ۔ (ترمذی ۸۱۵۔ ابوداؤد ۱۷۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عام اونٹ یا خراسانی اونٹ ھدی بھیجے
(١٤٠١١) حضرت ابن عمر نے اونٹ ھدی بھیجا۔
(۱۴۰۱۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ أَہْدَی جَمَلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں وہ حلال ہوا ہے۔
(۱۴۰۱۲) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی یُحِلُّ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٣) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں وہ حرم میں داخل ہوا ہے۔
(۱۴۰۱۳) حدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ مُثَنَّی ، عَنْ طاوُوسٍ قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی دَخَلَ فِیِہِ الْحَرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٤) حضرت حسن، حضرت عطاء اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں طواف کرے تو اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے طواف کیا ہے۔
(۱۴۰۱۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، وَالْحَکَمِ ؛ قَالُوا : مَنِ اعْتَمَرَ فِی شَہْرٍ ، ثُمَّ طَافَ فِی شَہْرٍ آخَرَ ، فَعُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی طَافَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا ہے۔
(۱۴۰۱۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی أَحْرَمَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں تلبیہ پڑھا گیا ہے۔
(۱۴۰۱۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی یُہلُّ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا ہے۔
(۱۴۰۱۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی أَحْرَمَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٨) حضرت حفصہ بنت سیرین فرماتی ہیں کہ میں اور میرے بھائیوں نے رمضان میں عمرہ کا احرام باندھا پھر کسی وجہ سے محبوس ہوگئے یہاں تک کہ شوال کا مہینہ آگیا، ہم نے اھل مکہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ سب حضرات نے ہم سے فرمایا کہ یہ حج تمتع ہے۔
(۱۴۰۱۸) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : حَدَّثَتْنَا حَفْصَۃُ بِنْتُ سِیرِینَ قَالَتْ : خَرَجْتُ أَنَا وَإِخْوَتِی ، فَأَہْلَلْنَا فِی رَمَضَانَ بِالْعُمْرَۃِ ، فَعَرَضَ لَنَا حَبْس حَتَّی دَخَلَ شَوَّالُ ، فَسَأَلْنَا أَہْلَ مَکَّۃَ ؟ فَکُلُّہُمْ قَالَ لِی: ہِیَ مُتْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
(١٤٠١٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینہ میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا تھا۔
(۱۴۰۱۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ قَالَ : عُمْرَتُہُ فِی الشَّہْرِ الَّذِی أَحْرَمَ فِیہِ۔
তাহকীক: