মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪০১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو تمام مناسک حج میں حاضر کیا جائے گا اور اس کو پالکی میں طواف کروایا جائے گا اور جب وہ رمی کرنے کا ارادہ کرے تو اس کی ہتھیلی پر پتھر رکھے جائیں گے پھر اس کی ہتھیلی سے کنکر اٹھا کر رمی کی جائے گی۔
(۱۴۰۲۰) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُشْہَدُ بِالْمَرِیضِ الْمَنَاسِکُ کُلُّہَا ، وَیُطَافُ بِہِ عَلَی مَحْمَلٍ ، فَإِذَا رَمَی الْجِمَارَ وُضِعَ فِی کَفِّہِ ، ثُمَّ رُمِیَ بِہِ مِنْ کَفِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے رمی کی جائے گی۔
(۱۴۰۲۱) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُرْمَی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٢) حضرت طاوؤس فرماتے ہیں کہ مریض کی طرف سے طواف کیا جائے گا اور رمی کی جائے گی۔
(۱۴۰۲۲) حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الْمَرِیضُ یُرْمَی عَنْہُ ، وَیُطَافُ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٣) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے رمی کی جائے گی۔
(۱۴۰۲۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عن ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ قَالاَ : یُرْمَی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٤) حضرت عبد الجبار بن ورد فرماتے ہیں کہ میرے والد بیمار تھے انھوں نے مجھے حضرت مجاہد کے پاس جمرات کی رمی کے متعلق دریافت کرنے کے لیے بھیجا ؟ آپ نے فرمایا ان کی طرف سے جو گھر والوں میں سے قریبی ہے وہ رمی کرے۔
(۱۴۰۲۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَرْدٍ ، قَالَ : أَرْسَلَنِی أَبِی إلَی مُجَاہِدٍ وَہُوَ مَرِیضٌ أَسْأَلُہُ عَنْ رَمْیِ الْجِمَارِ ؟ قَالَ : یَرْمِی عَنہ أَوْلَی أَہْلِہِ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو مریض کی طرف سے طواف کرے مریض اس کو اجرت دے۔
(۱۴۰۲۵) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ قَالَ : یَسْتَأْجِرُ الْمَرِیضُ مَنْ یَطُوفُ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟
(١٤٠٢٦) حضرت طاؤس سے ایک مریضہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : اس کی طرف سے اس کے گھر والوں میں سے کوئی ایک رمی کرے۔
(۱۴۰۲۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : سُئِلَ طَاوُوس عَنِ امْرَأَۃٍ مَرِیضَۃٍ ؟ قَالَ : یَرْمِی عَنْہَا بَعْضُ أَہْلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
(١٤٠٢٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا اور ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے بھی تھے، پس ہم نے ان کی طرف سے تلبیہ کہا اور ان کی طرف سے رمی کی۔
(۱۴۰۲۷) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : حجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا النِّسَائُ وَالصِّبْیَانُ ، فَلَبَّیْنَا عَنِ الصِّبْیَانِ وَرَمَیْنَا عَنْہُمْ۔ (احمد ۳/۳۱۴۔ بیہقی ۱۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
(١٤٠٢٨) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن قاسم کے بچے کو دیکھا تو میں نے عرض کیا تم اس کے ساتھ کیا کرتے ہو ؟ لوگوں نے کہا کہ ہم اس کی ہتھیلی پر کنکریاں رکھ دیتے ہیں، اگر یہ عاجز آجائے تو اس کی طرف سے رمی کردی جاتی ہے۔
(۱۴۰۲۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنًا لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، فَقُلْتُ : کَیْفَ تَصْنَعُونَ بِہَذَا ؟ فَقَالُوا : نَضَعُ الْحَصَاۃَ فِی کَفِّہِ ، فَإِنْ عَجَزَ رُمِیَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
(١٤٠٢٩) حضرت ابن عمر نے بچوں کے ساتھ حج کیا، پھر ان میں سے جو طاقت رکھتا رمی کرنے کی وہ خود رمی کرتا اور جو رمی کرنے کی طاقت نہ رکھتا اس کی طرف سے رمی کردی جاتی۔
(۱۴۰۲۹) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ یَحُجُّ بِصِبْیَانِہِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْہُمْ أَنْ یَرْمِیَ رَمَی ، وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ رَمَی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
(١٤٠٣٠) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ کیا بچوں کی طرف سے رمی کردی جائے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۴۰۳۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : أَفَیُرْمَی عَنْہُ الْجِمَارَ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
(١٤٠٣١) حضرت عطائ اس بچے کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو احرام باندھے، اس کی طرف سے اس کا والد یا ولی تلبیہ پڑھیں۔
(۱۴۰۳۱) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکَ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الصَّبِیِّ یُحْرِمُ ، قَالَ: یُلَبِّی عَنْہُ وَالِدُہُ ، أَوْ وَلِیُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٢) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ھدی کے داہنی کوہان پر اشعار کیا اور اس پر خون مل دیا۔
(۱۴۰۳۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی حَسَّانٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ الْہَدْیَ فِی السَّنَامِ الأَیْمَنِ ، وَأَمَاطَ عَنْہُ الدَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٣) حضرت عروہ جب اونٹ کا اشعار کرنے کا ارادہ کرتے تو اس کی دائیں جانب اشعار کرتے۔
(۱۴۰۳۳) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یُشْعِرَ الْبَدَنَۃَ أَشْعَرَہَا مِنَ الْجَانِبِ الأَیْمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٤) حضرت ابن عمر کے پاس اگر ایک اونٹ ہوتا تو اپنے دائیں ہاتھ سے اس کی بائیں جانب اشعار کرتے اور اگر دو اونٹ ہوتے تو ایک اونٹ کے دائیں جانب اور دوسرے کے بائیں جانب کرتے۔
(۱۴۰۳۴) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا کَانَتْ بَدَنَۃٌ وَاحِدَۃٌ أَشْعَرَہَا فِی شِقِّہَا الأَیْسَرِ بِیَدِہِ الْیُمْنَی ، وَإِذَا کَانَتْ بَدَنَتَیْنِ أَشْعَرَ إحْدَاہُمَا فِی الشِّقِّ الأَیْمَنِ ، وَالأُخْرَی فِی الأَیْسَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٥) حضرت سعید بن جبیر دائیں جانب اشعار فرماتے۔
(۱۴۰۳۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : یُشْعِرُ فِی الأَیْمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٦) حضرت قاسم ھدی کی دائیں جانب اشعار کرتے۔
(۱۴۰۳۶) حدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُشْعِرُ فِی الأَیْمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
(١٤٠٣٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس جانب چاہو اشعار کرلو۔
(۱۴۰۳۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : أَشْعِرہَا مِنْ حَیْثُ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
(١٤٠٣٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ لوگ بغیر زاد راہ مکہ مکرمہ آ جایا کرتے تھے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔
(۱۴۰۳۸) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : کَانَ أُنَاسٌ یَقْدُمُونَ مَکَّۃَ بِغَیْرِ زَادٍ ، فَنَزَلَتْ : {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
(١٤٠٣٩) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس سے مراد کھانا ہے اور کھانا آج کل بہت کم ہوتا ہے میں نے عرض کیا کھانا کیا ہو ؟ آپ نے فرمایا ستو اور کھجور۔
(۱۴۰۳۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عَطَائٍ الْبَکَّائِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ قَوْلِہِ تَعَالَی : {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی}؟ قَالَ : الطَّعَامُ ، وَالطَّعَامُ یَوْمَئِذٍ قَلِیلٌ ، قُلْتُ : وَمَا الطَّعَامُ ؟ قَالَ : السَّوِیقُ وَالتَّمْرُ۔
তাহকীক: