মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪০৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
(١٤٠٤٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت، وَ تَزَوَّدُوْا سے مراد روٹی اور ستو ہے۔
(۱۴۰۴۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ ابْنِ سُوقَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ؛ {وَتَزَوَّدُوا} قَالَ: الْخُشْکِنَانْجُ وَالسَّوِیقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
(١٤٠٤١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یمن کے لوگ جب حج کے لیے تشریف لاتے تو زاد راہ نہ لاتے یہاں تک کہ فلاں فلاں گھاٹی تک پہنچ جاتے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔
(۱۴۰۴۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ إذَا حَجُّوا لَمْ یَتَزَوَّدُوا ، حَتَّی یَبْلُغُوا عَقَبَۃَ کَذَا وَکَذَا ، فَنَزَلَتْ : {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
(١٤٠٤٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ لوگ حج میں زاد راہ لے کر نہ آتے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } پھر انھوں نے کھانا ساتھ لانا شروع کردیا۔
(۱۴۰۴۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَتَزَوَّدُونَ فِی حَجِّہِمْ حَتَّی نَزَلَتْ : {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی} فَتَزَوَّدُوا الطَّعَامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے کافی ہو جائے گی
(١٤٠٤٣) حضرت عمر بن خطاب نے حضرت صبی بن معبد کو حکم دیا کہ جب بھی قران کرو بکری ذبح کرو۔
(۱۴۰۴۳) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَمَرَ الصُّبَیَّ بْنَ مَعْبَدٍ حَیْثُ ، أَوْ حِینَ قَرَنَ أَنْ یَذْبَحَ کَبْشًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے کافی ہو جائے گی
(١٤٠٤٤) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے ھدی اور قربانی کے لیے کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۰۴۴) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الشَّاۃُ تُجْزِئُ عَنِ الْقَارِنِ مِنْ ہَدْیِہِ وَأُضحَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے کافی ہو جائے گی
(١٤٠٤٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اس کی ھدی قربانی سے کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۰۴۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : یُجْزِئُ ہَدْیَہُ مِنْ أُضْحِیَّتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے کافی ہو جائے گی
(١٤٠٤٦) حضرت طاؤس سے ایک عورت نے دریافت کیا کہ اس نے تمتع کیا ہے اس نے ذبح نہیں کیا لیکن قربانی کرلی ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کی طرف سے کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۰۴۶) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : سُئِلَ طَاوُوس عَنِ امْرَأَۃٍ تَمَتَّعَتْ فَلَمْ تَذْبَحْ وَضَحَّتْ ؟ قَالَ : تُجْزِئْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری حج قران کرنے والے کی طرف سے کافی ہو جائے گی
(١٤٠٤٧) حضرت عمر بن عبد العزیز نے تمتع کا حکم فرمایا کرتے اور اس کی ترغیب دیتے اور فرماتے اس کی طرف سے بکری کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۰۴۷) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عبْدِ الْعَزِیزِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِالْمُتْعَۃِ وَیَحُثُّ عَلَیْہَا وَیَقُولُ : تُجْزِیئُ عَنْہُ شَاۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٤٨) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جس شخص کو جنگ میں (یا دار الحرب میں) روک دیا جائے تو جہاں اس کو روکا جائے وہاں قربانی کرے اور عورتوں اور تمام ممنوعہ اشیاء سے حلال ہوجائے، جیسے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (صلح حدیبیہ میں) کیا۔ علقمہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیج دے اور جب وہ ذبح ہوجائے تو احرام کھول دے۔
(۱۴۰۴۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : مَنْ أُحْصِرَ بِالْحَرْبِ نَحَرَ مِنْ حَیْثُ حُبِسَ ، وَحَلَّ مِنَ النِّسَائِ وَمِنْ کُلِّ شَیْئٍ ، کَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٤٩) حضرت علقمہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیج دے اور جب وہ ذبح ہوجائے تو احرام کھول دے۔
(۱۴۰۴۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ فِی الْمُحْصَرِ ، قَالَ: یَبْعَثُ بِہَدْیِہِ ، فَإِذَا ذُبِحَ حَلَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھ سے اس کے متعلق پوچھا ؟ میں نے ان کو خبر دی، آپ نے فرمایا اسی طرح حضرت ابن عباس نے فرمایا تھا۔
(۱۴۰۵۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلَنِی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنْ ہَذا ؟ فَأَخْبَرْتُہُ، فَقَالَ : بِیَدِہِ : ہَکَذَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥١) حضرت عروہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ جب واپس لوٹ جائے تو حلال نہیں ہوگا سوائے اس کے سر کے۔
(۱۴۰۵۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ قَالَ فِی الْمُحْصَرِ : إِذَا رَجَعَ لاَ یَحِلُّ مِنْہُ إِلاَّ رَأْسُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ وہ ہر چیز سے حلال ہوجائے گا وہ اب حلال آدمی کے مرتبہ میں ہے۔
(۱۴۰۵۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قدْ حَلَّ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ ، فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الْحَلاَلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح کردی جائے تو وہ احرام کھول دے ۔
(۱۴۰۵۳) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا نُحِرَ ہَدْیُہُ حَلَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٤) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ ایک شخص قبیلہ وھبیل میں محصر ہوگیا، حضرت عبداللہ نے فرمایا : جب اس کی ھدی ذبح کردی جائے تو یہ تمام ممنوعات سے حلال ہوجائے گا۔
(۱۴۰۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً مِنْ وَہْبِیل أُحْصِرَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إذَا ذُبِحَ ہَدْیُہُ حَلَّ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٥) حضرت حسن محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیجے گا جب وہ ذبح کردی جائے تو ہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
(۱۴۰۵۵) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمُحْصَرِ ، قَالَ : یَبْعَثُ بِالْہَدْیِ ، فَإِذَا نُحِرَ حَلَّ ، وَعَلَیْہِ حَجٌّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٦) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص پر حج فرض ہوجائے اور چل پڑے پھر اس کو روک دیا جائے تو وہ ھدی بھیجے گا، جب ھدی ذبح کے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے اور واپس چلا جائے اگر چاہے تو اور اس پر دوبارہ احرام باندھ کر حج کی قضا ہے۔
(۱۴۰۵۶) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : إذَا فَرَضَ الرَّجُلُ الْحَجَّ فَأَصَابَہُ حَصْرٌ ، فَإِنَّہُ یَبْعَثُ بِہَدْیِہِ ، فَإِذَا بَلَغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہُ ، فَإِنَّہُ إِنْ شَائَ رَجَعَ وَحَلَّ مِنْ أَشْیَائَ وَحَرُمَ مِنْ أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت قاسم سے محصر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ حضرات نے بھی حضرت محمد کے قول کے مثل ارشاد فرمایا۔
(۱۴۰۵۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا ، وَالْقَاسِمَ عَنِ الْمُحْصَرِ ؟ فَقَالاَ فِیہِ قَوْلَ مُحَمَّدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
(١٤٠٥٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محصر شخص کی ھدی ذبح کردی جائے تو وہ تمام چیزوں سے حلال ہوجائے گا۔
(۱۴۰۵۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إِذَا ذُبِحَ ہَدْیُ الْمُحْصَرِ حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں حاضر ہوا جائے
(١٤٠٥٩) حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ بیشک حج کا اتمام یہ ہے کہ حاجی امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں شریک ہو۔
(۱۴۰۵۹) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : إِنَّ مِنْ تَمَامِ الْحَجِّ أَنْ یَشْہَدَ الصَّلاَتَیْنِ مَعَ الإِمَامِ بِعَرَفَۃَ۔
তাহকীক: