মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪১৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٠) حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے سفر میں نکلا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ عقبہ پر تشریف لائے، پھر حضور تلبیہ کے ساتھ تکبیر یا تہلیل کو بھی ملا کر پڑھنے لگے۔
(۱۴۱۸۰) حدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی ذُبَابٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَخْبَرَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : خَرجْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَا تَرَکَ التَّلْبِیَۃَ حَتَّی أَتَی الْعَقَبَۃَ إِلاَّ أَنْ یَخْلِطَہَا بِتَکْبِیرٍ ، أَوْ تَہْلِیلٍ۔ (احمد ۱/۴۱۷۔ ابن خزیمۃ ۲۸۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨١) حضرت فضل بن عباس فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ کہنا نہیں چھوڑا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات کنکریوں سے اس کی رمی فرمائی اور ہر کنکری پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر پڑھتے۔
(۱۴۱۸۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَزَلْ یُلَبِّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ، فَرَمَاہَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔ (ابن خزیمۃ ۲۸۸۷۔ طبرانی ۶۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
(۱۴۱۸۲) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَبَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ (طبرانی ۱۰۹۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٣) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمربن خطاب کے ساتھ دو سال حج کیا، ایک حج اس سال کیا جس سال میں آپ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا، آپ تلبیہ پڑھتے رہے یہاں تک کہ آپ نے بطن وادی سے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی (تو تلبیہ ترک کردیا) ۔
(۱۴۱۸۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حجَجْتُ مَعَ عُمَرَ سَنَتَیْنِ ، إحْدَاہُمَا فِی السَّنَۃِ الَّتِی أُصِیبَ فِیہَا ، کُلُّ ذَلِکَ یُلَبِّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٤) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت عمر جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔ اور حضرت ابن عباس بھی عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے، اور فرماتے کہ اب ہم حلال ہونے کو کھول رہے ہیں۔
(۱۴۱۸۴) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ خَبَّابِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ لَبَّی حَتَّی رَمَی الْعَقَبَۃَ ، وَأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ یُلَبِّی حَتَّی یَرْمِیَ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ، وَقَالَ : إنَّمَا نَفْتَتِح الْحِلَّ الآنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٥) حضرت عبداللہ جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
(۱۴۱۸۵) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ لَبَّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٦) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضرت علی تلبیہ پڑھتے رہتے، جب آپ جمرہ عقبہ کی رمی فرما لیتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔
(۱۴۱۸۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَوَکِیعٌ ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، وَعَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یُلَبِّی ، یَقْطَعُ التَّلْبِیَۃَ إذَا رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٧) حضرت عبداللہ جب تک جمرہ عقبہ کی رمی نہ کرلیتے تلبیہ کہنا ترک نہ کرتے۔
(۱۴۱۸۷) حدَّثَنَا ابْنِ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، أِنَّہُ کَانَ لاَ یَتْرُکُ التَّلْبِیَۃَ حَتَّی یَرْمِیَ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے مجھے حضرت حسین بن علی کے ساتھ (سفر حج میں) بھیجا، آپ جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
(۱۴۱۸۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ قَالَ : أَرْسَلَنِی ابْنُ عَبَّاسٍ مَعَ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، فَلَبَّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٨٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ سفر حج میں تلبیہ پڑھتا رہے گا یہاں تک کہ عرفہ میں شام کے وقت داخل ہوجائے۔
(۱۴۱۸۹) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : الإِہْلاَلُ فِی الْحَجِّ حَتَّی تَرُوحَ إلَی الْمَوْقِفِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩٠) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو سفر حج میں دیکھا آپ نے تلبیہ کہنا تب بند کیا جب وقوف عرفہ کی شام ہوگئی، فرمایا کہ حضرت عائشہ اس طرح کرتی تھیں۔
(۱۴۱۹۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَقْطَعُ التَّلْبِیَۃَ إذَا رَاحَ إلَی الْمَوْقِفِ ، قَالَ : وَکَانَتْ عَائِشَۃُ تَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩١) حضرت عروہ حج میں تلبیہ کہنا بند نہ کرتے تھے، یہاں تک کہ عرفات کی شام ہوجاتی۔
(۱۴۱۹۱) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَقْطَعُ التَّلْبِیَۃَ فِی الْحَجِّ ، حَتَّی یَرُوحَ إلَی عَرَفَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩٢) حضرت ابن عمر سفر حج میں جب حرم میں داخل ہوتے تو تلبیہ پڑھنے سے رک جاتے۔ پھر جب طواف شروع کرتے تو تلبیہ پڑھتے۔
(۱۴۱۹۲) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُمْسِکُ عَنِ التَّلْبِیَۃِ فِی الْحَجِّ إذَا دَخَلَ الْحَرَمَ ، فَإِذَا طَافَ بِالْبَیْتِ لَبَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩٣) حضرت عبداللہ جب تک جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری نہ مارتے تب تک تلبیہ پڑھنا ترک نہ کرتے۔
(۱۴۱۹۳) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ،وَالأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْطَعُ التَّلْبِیَۃَ حَتَّی یَرْمِیَ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ فِی أَوَّلِ حَصَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩٤) حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا اور میں سن رہا تھا کہ تلبیہ پڑھنا کب ترک کرے ؟ میں نے سنا کہ آپ نے جوب دیا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرات شیخین نے جمرہ کی رمی تک تلبیہ پڑھا۔
(۱۴۱۹۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَأَلَ أَبِی عِکْرِمَۃَ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ الإِہْلاَلِ مَتَی یَنْقَطِعُ ؟ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ : أَہَلَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی رَمَی الْجَمْرَۃَ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا ؟
(١٤١٩٥) حضرت عبداللہ نے جب تک جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری نہ مار دی تب تک تلبیہ پڑھتے رہے ( پہلی کنکری پر تلبیہ پڑھنا چھوڑا) ۔
(۱۴۱۹۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ لَبَّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ، وَقَطَعَ بِأَوَّلِ حَصَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کرنے والا کب تلبیہ کہنا بند کرے ؟
(١٤١٩٦) حضرت ابن عباس نے جب عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرلیا تو تلبیہ کہنے سے رک گئے۔
(۱۴۱۹۶) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَہُ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُمْسِکُ عَنِ التَّلْبِیَۃِ فِی الْعُمْرَۃِ إذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ۔ (ابوداؤد ۱۸۱۳۔ ترمذی ۹۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کرنے والا کب تلبیہ کہنا بند کرے ؟
(١٤١٩٧) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمرہ میں حجر اسود کے استلام تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
(۱۴۱۹۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنٌ وَزُہَیْرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَبَّی فِی الْعُمْرَۃِ حَتَّی اسْتَلَمَ الْحَجَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کرنے والا کب تلبیہ کہنا بند کرے ؟
(١٤١٩٨) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین عمرے فرمائے، اور ہر عمرہ میں استلام حجر اسود تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
(۱۴۱۹۸) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : اعْتَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلاَثَ عُمَرَ ، کُلَّ ذَلِکَ لاَ یَقْطَعُ التَّلْبِیَۃَ حَتَّی یَسْتَلِمَ الْحَجَرَ۔ (احمد ۲/۱۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کرنے والا کب تلبیہ کہنا بند کرے ؟
(١٤١٩٩) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنے والا جب حجر اسود کا استلام کرے تو تلبیہ پڑھنا ترک کر دے اور حج کرنے والا جمرہ کی رمی تک پڑھتا رہے۔
(۱۴۱۹۹) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : الْمُعْتَمِرُ یُمْسِکُ عَنِ التَّلْبِیَۃِ إذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، وَالْحَاجُّ إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ۔
তাহকীক: