মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪২১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٠) حضرت ابو عثمان النھدی سے مروی ہے کہ انھوں نے دو سال حضرت عمر کے ساتھ مغرب کی نماز مزدلفہ سے پہلے پڑھی۔
(۱۴۲۲۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی شَرْقِیٍّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ ؛ أَنَّہُ صَلَّی مَعَ عُمَرَ سَنَتَیْنِ الْمَغْرِبَ دُونَ جَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢١) حضرت ابن عباس نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی پہاڑوں پر ادا کی۔
(۱۴۲۲۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ صَلَّی دُونَ جَمْعٍ بِالأَجْبَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٢) حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ نماز مغرب مزدلفہ پہنچ کر ہی ادا کرے۔
(۱۴۲۲۲) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؟ قَالَ : لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِجَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٣) حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبان ابن عثمان کو دیکھا آپ نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں ادا کی۔
(۱۴۲۲۳) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ صَلَّی الْمَغْرِبَ فِی الشِّعْبِ قَبْلَ أَنْ یَأْتِیَ جَمْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز مزدلفہ میں ہی ادا کی جائے، (اس کے علاوہ مجھے کوئی اور بات معلوم نہیں) ۔
(۱۴۲۲۴) حدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؟ قَالَ : لاَ أَعْلَمُ الصَّلاَۃَ لَیْلَۃَ جَمْعٍ إِلاَّ بِجَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٥) حضرت سکن بن المغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت سالم نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی ہمیں پڑھائی۔
(۱۴۲۲۵) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ السَّکَنِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا سَالِمٌ الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ یَأْتِیَ جَمْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز مزدلفہ میں ہی ادا کرو، ہاں اگر تم راستہ بھٹک جاؤ یا تمہاری سواری تمہیں راستہ میں بھٹکا دے (گمراہ کر دے) تو راستہ میں ادا کرسکتے ہو۔
(۱۴۲۲۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تُصَلَّی الْمَغْرِبُ إِلاَّ بِجَمْعٍ ، إِلاَّ أَنْ تُخْطِئَ طَرِیقًا ، أَوْ تُضِلَّ رَاحِلَتَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٧) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے اگر میں مغرب و عشاء کی نماز راستہ میں ادا کروں ؟ آپ نے فرمایا : کوئی حرج نہیں، میں نے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے اگر میں مغرب کی نماز راستہ میں ادا کرلوں اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۲۲۷) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَرَأَیْتَ إِنْ صَلاَّہُمَا بِالطَّرِیقِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ ، قُلْتُ : أَرَأَیْتَ إِنْ صَلَّی الْمَغْرِبَ فِی الطَّرِیقِ ، وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٨) حضرت عمر بن عبد العزیز عرفہ میں کھڑے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے اے لوگو ! تم لوگ قریب اور دور سے آئے ہو، بیشک تم لوگ ایک وفد (جماعت) میں نہیں ہو، تم میں پہلے جانے والا (سبقت لے جانے والا) وہ نہیں ہے جس کی سواری اور اونٹ نے اس کو آگے کردیا بلکہ سبقت لے جانے والا وہ ہے جس کے گناہ اللہ تعالیٰ نے معاف فرما دیئے، ایک شخص نے بلند آواز میں پوچھا کہ ہم مغرب کی نماز کہاں ادا کریں ؟ آپ نے فرمایا جس وادی میں تم مغرب کا وقت پالو وہیں ادا کرلو۔
(۱۴۲۲۸) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : کَانَ عمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَاقِفًا بِعَرَفَۃَ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، قَدْ جِئْتُمْ مِنَ الْقَرِیبِ وَالْبَعِیدِ ، وَإِنَّکُمْ وَفْدٌ غَیْرُ وَاحِدٍ ، وَإِنَّ السَّابِقَ لَیْسَ الَّذِی تَسْبِقُ دَابَّتُہُ ، وَلاَ بَعِیرُہُ ، وَإِنَّ السَّابِقَ مَنْ غَفَرَ اللَّہُ لَہُ ذَنْبَہُ ۔ فَنَادَاہُ رَجُلٌ : أَیْنَ أُصَلِّی الْمَغْرِبَ ؟ قَالَ : أَیْنَ أَدْرَکْتَ مِنْ وَادِیکَ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٢٩) حضرت عروہ جب عرفہ سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے تو بعض اوقات مغرب کی نماز راستہ میں پہاڑ پر ادا کرتے۔
(۱۴۲۲۹) حدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ رُبَّمَا صَلَّی فِی الشِّعْبِ الأَیْسَرِ عَلَی الْجَبَلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٣٠) حضرت حسن نماز مغرب مزدلفہ پہنچنے سے قبل ادا کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور اگر کوئی شخص پہلے ہی پڑھ لے تو اس کی طرف سے نماز ادا ہوجائے گی۔
(۱۴۲۳۰) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: یُکْرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ دُونَ جَمْعٍ ، فَإِنْ فَعَلَ أَجْزَأَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٣١) حضرت طاؤس ضرورت کے علاوہ مزدلفہ سے قبل نماز ادا کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۴۲۳۱) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الصَّلاَۃَ دُونَ الْمُزْدَلِفَۃِ ، إِلاَّ مِنْ ضَرُورَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٣٢) حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عرفات سے نکلا، جب ہم راستے میں پہنچے تو میں نے عرض کیا نماز، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز تمہارے آگے ہے (آگے چل کر ادا کریں گے) ۔
(۱۴۲۳۲) حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَلَمَّا کَانَ بِبَعْضِ الطَّرِیقِ قُلْتُ: الصَّلاَۃَ، فَقَالَ: الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ۔
(بخاری ۱۳۹۔ ابوداؤد ۱۹۲۰)
(بخاری ۱۳۹۔ ابوداؤد ۱۹۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نماز مغرب مزدلفہ سے پہلے ادا کر لینا
(١٤٢٣٣) حضرت عمر نے مغرب و عشاء منیٰ میں ادا فرمائی۔
(۱۴۲۳۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ صَلاَّہُمَا بِجَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
(١٤٢٣٤) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر کی نماز عرفات میں اگر امام کے ساتھ فوت ہوجاتی تو آپ ظہر وعصر کی نماز اپنے کجاوے میں ادا کرتے۔
(۱۴۲۳۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا فَاتَتْہُ الصَّلاَۃُ مَعَ الإِمَامِ بِعَرَفَۃَ، جَمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فِی رَحْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
(١٤٢٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم عرفات میں اپنے کجاوے میں نماز ادا کرو تو ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرو، اور ہر نماز کے لیے اذان و اقامت بھی کہو۔
(۱۴۲۳۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا صَلَّیْت فِی رَحْلِکَ بِعَرَفَۃَ ، فَصَلِّ کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا لِوَقْتِہَا ، وَاجْعَلْ لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا أَذَانًا وَإِقَامَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
(١٤٢٣٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر تم نماز اپنے کجاوے میں ادا کر رہے ہو تو تمہاری مرضی ہے اگر چاہو تو دونوں نمازوں کو جمع کرلو اور اگر چاہو تو ہر نماز کو اپنے وقت پر ادا کرو۔
(۱۴۲۳۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا صَلَّیْتَ فِی رَحْلِکَ ، فَإِنْ شِئْتَ فَاجْمَعْ بَیْنَہُمَا ، وَإِنْ شِئْتَ فَصَلِّ کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا لِوَقْتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
(١٤٢٣٧) حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم نے کبھی بھی عرفات میں امام کے ساتھ نماز ادا نہیں فرمائی، اور وہ دونوں نمازوں کو جمع کرتے اور ان کے درمیان نفل پڑھتے، اور وہ مقام جند سے ہی ایسا کرتے یہاں تک کہ وہ مکہ مکرمہ پہنچ جاتے۔
(۱۴۲۳۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَا صَلَّی أَبِی قَطُّ مَعَ الإِمَامِ بِعَرَفَۃَ، وَکَانَ یَجْمَعُ بَیْنَہُمَا ، وَکَانَ یَتَطَوَّعُ بَیْنَہُمَا ، وَکَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ مِنَ الْجَنَدِ حَتَّی یَأْتِیَ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
(١٤٢٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرو۔
(۱۴۲۳۸) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُصَلَّی کُلُّ صَلاَۃٍ لِوَقْتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٣٩) حضرت ابو ایوب سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا فرمائی۔
(۱۴۲۳۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِالْمُزْدَلِفَۃِ۔ (احمد ۵/۴۱۸۔ دارمی ۱۸۸۳)
তাহকীক: