মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪২৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٠) حضرت ابن عمر نے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا فرمائی پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۲۴۰) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ جَمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ بِجَمْعٍ ، ثُمَّ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔ (بخاری ۱۶۷۳۔ ابوداؤد ۱۹۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤١) حضرت نعمان بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۲۴۱) حدَّثَنَا سَلاَّمُ أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ حُمَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَمَعَ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٢) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے مغرب کی نماز مزدلفہ میں اذان و اقامت کے ساتھ پڑھی، پھر رات کا کھانا لایا گیا جو ہم نے تناول کیا، پھر آپ نے ہمیں عشاء کی نماز مستقل اذان و اقامت کے ساتھ پڑھائی، حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے ملاقات ہوئی تو میں نے آپ کو اس کے متعلق بتلایا تو آپ نے فرمایا کہ اھل بیت بھی اسی طرح کرتے ہیں۔
(۱۴۲۴۲) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، وَأَبُو الأَحْوَص، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ الْمَغْرِبَ بِجَمْعٍ ، بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ ، ثُمَّ أَتَیْنَا بِعَشَائٍ فَتَعَشَّیْنَا ، ثُمَّ صَلَّی بِنَا الْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔

زَادَ فِیہِ أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ : قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : فَلَقِیتُ أَبَا جَعْفَرٍ فَأَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ : وَکَذَلِکَ یَفْعَلُ أَہْلُ الْبَیْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٣) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ دونوں نمازوں کو جمع کرنا ہی سنت طریقہ ہے۔
(۱۴۲۴۳) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدِ ، قَالاَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یُجْمَعَ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٤) حضرت عروہ جب عرفات سے چلتے تو نماز راستہ میں کسی پہاڑی پر ادا کرتے، اور وہ مغرب و عشاء کی نماز اکٹھی ادا کرتے۔
(۱۴۲۴۴) حدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ إنَّمَا یُصَلِّی فِی الشِّعْبِ الأَیْسَرِ ، وَعَلَی الْجَبَلِ ، وَأَنَّہُ کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ الآخِرَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں اکٹھے ہی ادا کیا جائے گا۔
(۱۴۲۴۵) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : یُجْمَعُ بَیْنَہُمَا بِجَمْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دونوں نمازیں مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں
(١٤٢٤٦) حضرت علی دونوں نمازوں کو مزدلفہ میں اکٹھے ہی ادا کرتے۔
(۱۴۲۴۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا جَمَعَ بَیْنَہُمَا بِجَمْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٤٧) حضرت جابر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب و عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اق امتوں کے ساتھ ہمیں پڑھائی اور ان کے درمیان نفل نماز نہیں پڑھی۔
(۱۴۲۴۷) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَیْنِ ، وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٤٨) حضرت ابو ایوب سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائی۔
(۱۴۲۴۸) حدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ۔

(طبرانی ۳۸۷۱۔ احمد ۵/۴۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٤٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابن عمر کے ساتھ مزدلفہ آئے تو آپ نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ پڑھائی، پھر ہماری طرف مڑے اور فرمایا : اس جگہ اسی طرح حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی تھی۔
(۱۴۲۴۹) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : قَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَتَیْنَا جَمْعًا ، فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ ، ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَقَالَ : ہَکذَا صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ہَذَا الْمَکَانِ۔ (مسلم ۲۹۱۔ ابوداؤد ۱۹۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے ساتھ مغرب و عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا کی، اور آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بھی اسی طرح ادا کی تھی۔
(۱۴۲۵۰) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَہُ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ ، وَقَالَ : فَعَلْتُہُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥١) حضرت علی اور حضرت عبداللہ اس بات پر متفق تھے کہ ہر نماز ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ جمع کی جائے گی۔
(۱۴۲۵۱) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : اتَّفَقَ عَلِیٌّ ، وَعَبْدُ اللہِ أَنَّ کُلَّ صَلاَۃٍ تُجْمَعُ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٢) حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا کی۔
(۱۴۲۵۲) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْن أَبِی إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ بِجَمْعٍ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٣) حضرت ابن عمر نے مزدلفہ میں دونوں نمازیں ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں۔
(۱۴۲۵۳) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ صَلَّی الصَّلاَتَیْنِ بِجَمْعٍ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٤) حضرت عمر نے مغرب و عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائی۔
(۱۴۲۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سِمَاک، عَنِ النُّعْمَان بْنِ حُمَیْدٍ؛ أَنَّ عُمَرَ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٥) حضرت اسود نے مغرب کی نماز مزدلفہ میں ادا کی پھر رات کا کھانا کھایا اور پھر عشاء کی نماز ادا فرمائی۔
(۱۴۲۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ الأَسْوَدَ أَقَامَ الصَّلاَۃَ وَصَلَّی الْمَغْرِبَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ ، ثُمَّ تَعَشَّی ، ثُمَّ صَلَّی الْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
(١٤٢٥٦) حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کے پیچھے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ایک اذان اور دو اق امتوں کے ساتھ ادا کی، میری ملاقات حضرت نافع سے ہوئی، میں نے ان سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہ نے اس طرح کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا اسی طرح ہے پھر میری حضرت عطائ سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے کہا : تحقیق میں ان سے کہہ چکا ہوں کہ کوئی نماز بغیر اقامت کے نہیں ہے۔
(۱۴۲۵۶) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ سَالِمٍ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ ، بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَیْنِ ، فَلَقِیتُ نَافِعًا فَقُلْتُ لَہُ : ہَکَذَا کَانَ یَصْنَعُ عَبْدُ اللہِ ؟ قَالَ : ہَکَذَا ، فَلَقِیتُ عَطَائً فَقُلْتُ : قَدْ کُنْتُ أَقُولُ لَہُمْ لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِإِقَامَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سفر حج میں محصور ہو جائے پھر وہ ھدی بھیج دے لیکن اس کی قربانی سے پہلے ہی وہ احرام کھول دے
(١٤٢٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں اس پر دوسری ھدی لازم ہے۔
(۱۴۲۵۷) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عَلَیْہِ ہَدْیٌ آخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سفر حج میں محصور ہو جائے پھر وہ ھدی بھیج دے لیکن اس کی قربانی سے پہلے ہی وہ احرام کھول دے
(١٤٢٥٨) حضرت عطائ بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۴۲۵۸) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ ہَدْیٌ آخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سفر حج میں محصور ہو جائے پھر وہ ھدی بھیج دے لیکن اس کی قربانی سے پہلے ہی وہ احرام کھول دے
(١٤٢٥٩) حضرت حسن بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۴۲۵۹) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক: