মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪২৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
(١٤٢٨٠) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی حج کرنے جا رہا ہو، پھر احرام باندھنے سے قبل واپس لوٹنا ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ احرام باندھنے سے قبل واپس جانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۲۸۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحُجُّ فَیَبْدُو لَہُ أَنْ یَرْجِعَ قَبْلَ أَنْ یُحْرِمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَرْجِعَ قَبْلَ أَنْ یُحْرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
(١٤٢٨١) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص مکہ مکرمہ سے حج کی نیت سے نکلے پھر اس کو واپس لوٹنا پڑجائے تو جب تک اس نے حج کے لیے احرام نہیں باندھا واپس لوٹ سکتا ہے۔
(۱۴۲۸۱) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا خَرَجَ الرَّجُلُ إلَی مَکَّۃَ ثُمَّ بَدَا لَہُ أَنْ یَرْجِعَ ، رَجَعَ مَا لَمْ یُہِلَّ بِالْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
(١٤٢٨٢) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو حج مکمل کرے اور اگر چاہے تو واپس لوٹ جائے۔
(۱۴۲۸۲) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاووُسٍ قَالاَ : إِنْ شَائَ تَمَّ ، وإنْ شَائَ رَجَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٣) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت ضباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں تو کیا میں اس کے لیے کوئی علامت مقرر کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہاں مقرر کرلو، انھوں نے عرض کیا کہ میں کیا کہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہہ : لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ اور احرام اس جگہ سے باندھ جہاں سے تجھے روکا گیا تھا۔
(۱۴۲۸۳) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ ضُبَاعَۃَ ابْنَۃَ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللِہ ، إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ ، أَفَأَشْتَرِطُ ؟ قَالَ : نَعَمْ اِشْتَرِطِی ، قَالَتْ : کَیْفَ أَقُولُ ؟ قَالَ : قُولِی : لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ ، مَحِلِّی مِنَ الأَرْضِ حَیْثُ حَبَسْتَنِی۔
(مسلم ۱۰۶۔ احمد ۱/۳۳۷)
(مسلم ۱۰۶۔ احمد ۱/۳۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٤) حضرت عطائ بغیر احرام باندھے تلبیہ پڑھا کرتے تھے۔
(۱۴۲۸۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : کَانَ عَطَائٌ یُلَبِّی وَلَیْسَ بِمُحْرِمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٥) حضرت حکم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص محرم نہیں ہے اور وہ کسی دوسرے کو تلبیہ سکھاتا ہے، آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۲۸۵) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنِ الْحَکَمِ؛ فِی الرَّجُلِ یُعَلِّمُ الرَّجُلَ التَّلْبِیَۃَ وَہُوَ حَلاَلٌ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۲۸۶) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہمارے اھل ہمیں اس کی تعلیم دیا کرتے تھے۔
(۱۴۲۸۷) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ أَہْلُونَا یُعَلِّمُونَا ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بغیر احرام باندھے شخص تلبیہ پڑھ سکتا ہے
(١٤٢٨٨) حضرت حسن اور حضرت عطائ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۴۲۸۸) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ قَالَ : کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٨٩) حضرت عیاش بن ابو ربیعہ المخزومی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ امت ہمیشہ خیر پر رہے گی جب تک کہ یہ لوگ بیت اللہ کی تعظیم کا حق ادا کرتے رہیں گے اور جب انھوں نے اس کے حق اور عظمت کو ضائع کردیا تو یہ لوگ ھلاک ہوجائیں گے۔
(۱۴۲۸۹) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ ، عَنْ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ الْمَخْزُومِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَزَالُ ہَذِہِ الأُمَّۃُ بِخَیْرٍ مَا عَظَّمُوا ہَذِہِ الْحُرْمَۃَ حَقَّ تَعْظِیمِہَا ، فَإِذَا ضَیَّعُوا ذَلِکَ ہَلَکُوا۔ (ابن ماجہ ۳۱۱۰۔ احمد ۴/۳۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٠) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ مکہ مکرمہ حرم ہے، اللہ تعالیٰ نے جس دن زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اس دن اس کو حرم بنایا اور اس کو دو لکڑیوں (شہتیریوں) پر رکھا، میرے سے پہلے اور میرے بعد یہ کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور میرے لیے بھی دن کے کچھ حصہ میں حلال ہوا تھا، اس کے کانٹوں کو نہیں اکھیڑا جائے گا اور اس کے شکار کو نہیں بھگایا جائے گا اور اس کی گھاس وغیرہ (جڑی بوٹیاں) نہیں کاٹی جائیں گی اور اس میں گری ہوئی چیز نہیں اٹھائیں گے، سوائے اس کی تشہیر کرنے کے۔
حضرت عباس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مکہ والے تعمیرات کے سلسلہ میں اذخر پر صبر نہیں کرسکتے (اس کو وہ ضرور کاٹیں گے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سوائے اذخر کے (اس کو کاٹ سکتے ہیں) ۔
حضرت عباس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مکہ والے تعمیرات کے سلسلہ میں اذخر پر صبر نہیں کرسکتے (اس کو وہ ضرور کاٹیں گے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سوائے اذخر کے (اس کو کاٹ سکتے ہیں) ۔
(۱۴۲۹۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَذِہِ حَرَمٌ - یَعْنِی مَکَّۃَ - حَرَّمَہا اللہ یَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَوَضَعَ ہَذَیْنِ الأَخْشَبَیْنِ لَم تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی ، وَلاَ تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِی ، وَلَمْ تَحِلَّ لِی إلاَّ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ ، وَلاَ یُخْضَدُ شَوْکُہَا ، وَلاَ یُنَفَّرُ صَیْدُہَا ، وَلاَ یُخْتَلَی خَلاَہَا ، وَلاَ تُرْفَعُ لُقَطَتُہَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَہْلَ مَکَّۃَ لاَ صَبْرَ لَہُمْ عَنِ الإِذْخِرِ ، لِقَیْنِہِم وَلِبِنَائِہِم ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِلاَّ الإِذْخِرَ۔
(بخاری ۱۵۸۷۔ مسلم ۹۸۶)
(بخاری ۱۵۸۷۔ مسلم ۹۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩١) حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اے اہل مکہ ! اللہ سے ڈرو اللہ کے حرم کے بارے میں، کیا تم جانتے ہو کہ اس شہر میں کون رہا ہے ؟ فلاں قبیلہ نے اس کی حرمت کو حلال سمجھا تو وہ ھلاک کردیئے گئے، اور فلاں قبیلہ نے اس کی حرمت کو حلال سمجھا تو وہ ھلاک کر دئیے گئے، یہاں تک کہ ذکر کیا جو اللہ پاک نے چاہا عرب کے قبائل میں سے کہ ان کو ذکر کیا جائے، پھر فرمایا کہ میں مقام رکبہ میں دس غلطیاں (گناہ) کروں یہ مجھے اس سے پسند ہے کہ میں یہاں پر (حرم) میں ایک غلطی (گناہ) کروں۔
(۱۴۲۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : یَا أَہْلَ مَکَّۃَ ، اتَّقُوا اللَّہَ فِی حَرَمِ اللہِ ، أَتَدْرُونَ مَنْ کَانَ سَاکِنَ ہَذَا الْبَلَدِ ؟ کَانَ بِہِ بَنُو فُلاَنٍ فَأَحَلُّوا حُرَمَہُ فَأُہْلِکُوا ، وَکَانَ بِہِ بَنُو فُلاَنٍ فَأَحَلُّوا حُرَمَہُ فَأُہْلِکُوا ، حَتَّی ذَکَرَ مَا شَائَ اللَّہُ مِنْ قَبَائِلِ الْعَرَبِ أَنْ یَذْکُرَ ، ثُمَّ قَالَ : لأَنْ أَعْمَلَ عَشْرَ خَطَایَا بِرُکْبۃِ ، أَحَبَّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَعْمَلَ ہَاہُنَا خَطِیئَۃً وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص گناہ اور برائی کا ارادہ کرے تو جب تک وہ اس پر عمل نہ کرے وہ لکھا نہیں جاتا، لیکن اگر کوئی شخص حرم میں گناہ کا ارادہ کرے کہ وہ مسجد حرام کے پاس قتل کرے گا تو اللہ پاک اس کو درد ناک عذاب چکھائیں گے پھر آپ نے سورة الحج کی یہ آیت تلاوت فرمائی، { وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ }۔
(۱۴۲۹۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَنْ ہَمَّ بِسَیِّئَۃٍ لَمْ تُکْتَبْ عَلَیْہِ حَتَّی یَعْمَلَہَا ، وَإِنْ ہَمَّ بِعَدَنٍ أَبْیَنَ أَنْ یَقْتُلَ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، أَذَاقَہُ اللَّہُ مِنْ عَذَابٍ أَلِیمٍ ، ثُمَّ قَرَأَ : {وَمَنْ یُرِدْ فِیہِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٣) حضرت عبداللہ بن عمرو ارشاد فرماتے ہیں کہ حرم تمام آسمانوں میں (سات آسمان) محترم ومقدس ہے اور اس کی پیمائش زمین سے ہے اور بیت المقدس ساتوں آسمانوں میں مقدس اور محترم ہے اور اس کی پیمائش زمین سے ہے۔
(۱۴۲۹۳) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : إنَّ الْحَرَمَ مُحَرَّمٌ فِی السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مِقْدَارُہُ مِنَ الأَرْضِ، وَإِنَّ الْبَیْتَ الْمُقَدَّسَ مُقَدَّسُ فِی السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مِقْدَارُہُ مِنَ الأَرْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٤) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ لوگ جاہلیت میں میلہ پر نکلے تو مکہ میں کوئی شخص بھی باقی نہ رہا، ایک شخص جو چور تھا وہ پیچھے رہ گیا اور اس نے سونے کے ایک ٹکڑے کے چوری کرنے کا ارادہ کیا اور اس کو رکھ دیا، پھر بعد میں جب وہ داخل ہوا تاکہ اس کو سونے کے ٹکڑے کو اٹھا لے، جب اس نے اپنا سر داخل کیا تو دروازہ اس پر تنگ ہوگیا، لوگوں نے اس کے سر بیت اللہ میں اور اس کی پشت کو باھر پایا تو اس کو اٹھا کر کتوں کے لیے پھینک دیا اور بیت اللہ صاف وپاک کردیا۔
(۱۴۲۹۴) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : کَانَ النَّاسُ إذَا کَانَ الْمَوْسِمُ بِالْجَاہِلِیَّۃِ خَرَجُوا فَلَمْ یَبْقَ أَحَدٌ بِمَکَّۃَ ، وَإِنَّہُ تَخَلَّفَ رَجُلٌ سَارِقٌ فَعَمَدَ إلَی قِطْعَۃٍ مِنْ ذَہَبٍ فَوَضَعَہَا ، ثُمَّ دَخَلَ لِیَأْخُذَ أَیْضًا ، فَلَمَّا أَدْخَلَ رَأْسَہُ صَرَّہُ الْبَابُ ، فَوَجَدُوا رَأْسَہُ فِی الْبَیْتِ ، وَاسْتَہُ خَارِجًا ، فَأَلْقَوْہُ لِلْکِلاَبِ وَأَصْلَحُوا الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٥) حضرت عبداللہ بن عمرو کے دو خیمے ہوتے، ایک خیمہ حرم میں اور دوسرا خیمہ حرم کے باہر، اگر نماز پڑھنے کا ارادہ کرتے تو اس خیمہ میں پڑھتے تو جو حرم میں ہوتا اور اگر ان کو گھریلو ضرورت پیش آتی تو اس خیمہ میں تشریف لے جاتے جو حرم سے باھر ہوتا، ان سے اس کی وجہ دریافت کی گئی تو فرمایا کہ بیشک مکہ تو مکہ (قابل احترام و عظمت) ہے۔
(۱۴۲۹۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّہُ کَانَ لَہُ فُسْطَاطَانِ ؛ أَحَدُہُمَا فِی الْحَرَمِ وَالآخَرُ فِی الْحِلِّ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ صَلَّی فِی الَّذِی فِی الْحَرَمِ ، وَإِذَا کَانَتْ لَہُ الْحَاجَۃُ إلَی أَہْلِہِ ، جَائَ إلَی الَّذِی فِی الْحِلِّ ، فَقِیلَ لَہُ فِی ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : إنَّ مَکَّۃَ مَکَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کی حرمت اور اس کی تعظیم کا بیان
(١٤٢٩٦) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے عرض کیا کہ (حدیث میں ہے کہ) اس کے شکار کو نہ بھگاؤ (اس کا کیا مطلب ہے) آپ نے فرمایا کہ تم اس کو سائے سے دھوپ میں منتقل کر کے خود اس کی جگہ اترو اور ٹھہرو یہ مراد ہے۔
(۱۴۲۹۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : مَا لاَ یُنَفَّرُ صَیْدُہَا ؟ قَالَ : تُحَوِّلُہُ مِنَ الظِّلِّ إلَی الشَّمْسِ ، وَتَنْزِلُ مَکَانَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کو کون سا شخص گرائے گا ؟
(١٤٢٩٧) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خانہ کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی پنڈلیوں والا شخص منہدم کرے گا۔
(۱۴۲۹۷) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یُخَرِّبُ الْکَعْبَۃَ ذُو السُّوَیْقَتَیْنِ مِنَ الْحَبَشَۃِ۔
(بخاری ۱۵۹۱۔ مسلم ۵۷)
(بخاری ۱۵۹۱۔ مسلم ۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کو کون سا شخص گرائے گا ؟
(١٤٢٩٨) حضرت علی بن ابی طالب ارشاد فرماتے ہیں کہ گویا کہ میں حبشہ کے اس شخص کو دیکھ رہا ہوں جس کے سر کے بال آگے سے اڑے ہوئے ہیں، چھوٹے کانوں اور چھوٹی پنڈلیوں والا اس پر بیٹھا اس کو منہدم کررہا ہے۔
(۱۴۲۹۸) حدَّثَنَا إسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إلَی رَجُلٍ مِنَ الْحَبَشِ ، أَصْلَعَ ، أَصْمَعَ ، حَمْشِ السَّاقَیْنِ ، جَالِسٌ عَلَیْہَا وَہُوَ یَہْدِمُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کو کون سا شخص گرائے گا ؟
(١٤٢٩٩) حضرت ابن عمرو فرماتے ہیں کہ گویا کہ وہ شخص جس کے سر کے بال اڑے ہوئے ہیں اور پاؤں اور ہاتھوں کے جوڑوں میں ٹیڑھا پن ہے اس پر کھڑا ہے اور اس کو گرا رہا ہے، حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب ابن زبیر نے گرایا تو میں نے وہ صفات آپ میں دیکھنے کی کوشش کی جو حضرت ابن عمرو نے بیان فرمائیں تھی لیکن میں نے اس کو نہ پایا۔
(۱۴۲۹۹) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ سَمِعَ ابْنَ عَمْرٍو یَقُولُ : کَأَنِّی بِہِ أُصَیْلِعٌ ، أُفَیْدِعٌ ، قَائِمٌ عَلَیْہَا یَہْدِمُہَا بِمِسْحَاتِہِ ، فَلَمَّا ہَدَمَہَا ابْنُ الزُّبَیْرِ جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی صِفَۃِ ابْنِ عَمْرٍو فَلَمْ أَرَہَا۔
(احمد ۲۲۰)
(احمد ۲۲۰)
তাহকীক: