মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৩৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرے
(١٤٣٨٠) حضرت عروہ اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرلیتے۔
(۱۴۳۸۰) حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَطَائِ بْنِ مُقَدَّمٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُدْخِلُ غِلْمَانَہُ الْحَرَمَ ، وَہُمْ غَیْرُ مُحْرِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرے
(١٤٣٨١) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے غلام کو احرام سے روک دے، اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ احسان میں سے ہے۔
(۱۴۳۸۱) حدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَمْنَعَ الرَّجُلُ غُلاَمَہُ مِنَ الإِحْرَامِ ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : لاَ أَعْلَمُ ذَلِکَ مِنَ الإِحْسَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرے
(١٤٣٨٢) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ ان کے غلام حج کے لیے نکالے گئے، پس انھوں نے ذوالحلیفہ سے احرام نہیں باندھا، انھوں نے اس کے آگے سے احرام باندھا۔
(۱۴۳۸۲) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یُخْرِجُ غِلْمَانَہُ إلَی الْحَجِّ ، فَلاَ یُحْرِمُونَ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ ، یُحْرِمُونَ مِنْ أَمَامِ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرے
(١٤٣٨٣) حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ وہ اپنے غلام نکال رہے تھے پھر انھوں نے ان کے ساتھ ذوالحلیفہ سے احرام باندھا۔
(۱۴۳۸۳) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ زَیْدِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : رَأَیْتُ خَارِجَۃَ بْنَ زَیْدٍ یُخْرِجُ غِلْمَانَہُ ، فَیُہِلُّونَ مَعَہُ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کر لے
(١٤٣٨٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کرلے تو اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے۔
(۱۴۳۸۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ تَعَجَّلَ فِی یَوْمَیْنِ فَأَصَابَ صَیْدًا ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی عَلَیْہِ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کر لے
(١٤٣٨٥) حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ حرم سے باھر نکل کر شکار کرلے تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۳۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ بیان ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَعَجَّلَ فِی یَوْمَیْنِ ، یَصْطَادُ ؟ قَالَ : إذَا خَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ فَلاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٨٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جو لوگ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہوں ان کو واپس میقات کی طرف بھیج دیا جائے۔
(۱۴۳۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرُدُّہُمْ إلَی الْمَوَاقِیتِ ؛ الَّذِینَ یَدْخُلُونَ مَکَّۃَ بِغَیْرِ إحْرَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٨٧) حضرت ابو الخلیل نے حضرت سعید بن جبیر کی طرف لکھا کہ جو شخص بغیر احرام کے مکہ مکرمہ داخل ہو اس کو مکہ سے ہی احرام پہنایا جائے گا۔
(۱۴۳۸۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : کَتَبَ أَبُو الْخَلِیلِ إلَی سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ یُخْبِرُہُ : أَنَّہُ إنَّمَا یُہِلُّ مِنْ مَکَّۃَ مَنْ دَخَلَہَا بِغَیْرِ إحْرَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٨٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں نے خود دیکھا کہ حضرت ابن عباس نے ان کو واپس میقات کی طرف بھیج دیا۔
(۱۴۳۸۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : بَصُرَ عَیْنِی رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَرُدُّہُمْ إلَی الْمَوَاقِیتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٨٩) حضرت جابر بن زید ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو رو رہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیوں رو رہی ہو ؟ اس نے عرض کیا کہ جس وقت میں میقات سے گزری اس وقت میں حائضہ تھی تو میں آگے آگئی اور احرام نہ باندھا، آپ نے پوچھا کیوں نہ باندھا ؟ اس نے عرض کیا کہ مجھے منع کردیا گیا، آپ نے فرمایا تو چلی جا اور دوسری جگہ سے (میقات سے) احرام باندھ لے۔
(۱۴۳۸۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرٍوَ قَالَ : مَرَّ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ بِامْرَأَۃٍ تَبْکِی ، فَقَالَ : مَا یُبْکِیک ؟ قَالَتْ : مَرَرْت بِمِیقَاتِی وَأَنَا حَائِضٌ فَجَاوَزْتُہُ ، وَلَمْ أُہِلَّ ، قَالَ : لِمَ ؟ قَالَتْ : نَہَوْنِی ، قَالَ : فَاخْرُجِی فَأَہِلِّی مِنْ مَکَان آخَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٩٠) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو مکہ مکرمہ میں نہ حج اور نہ عمرہ کرنے کے لیے داخل ہو اور اس کو ڈر ہو کہ اگر وہ میقات کی طرف نکلا تو اس سے یہ فوت ہوجائے گا، تو وہ اسی جگہ سے احرام باندھ لے اور اس کے لیے دم کا ذکر نہ کیا۔
(۱۴۳۹۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ دَخَلَ مَکَّۃَ لاَ حَاجًّا ، وَلاَ مُعْتَمِرًا وَہُوَ یَخَافُ إِنْ خَرَجَ إلَی الْوَقْتِ أَنْ یَفُوتَہُ ، قَالَ : یُہِلُّ مِنْ مَکَانِہِ ، وَلَمْ یَذْکُرْ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٩١) حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مکہ مکرمہ میں کپڑے پہنے ہوئے داخل ہوا، اور حج کا وقت آگیا، تو اس کو خوف ہوا کہ اگر وہ میقات کی طرف جائے تو حج فوت ہوجائے گا تو اس کو ابن زبیر نے حکم دیا کہ اپنی جگہ ہی سے احرام باندھ لے۔ پھر جب حج ادا کرلے تو میقات میں جا کر عمرہ کے لیے احرام باندھ لے۔
(۱۴۳۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ مَکَّۃَ وَعَلَیْہِ ثِیَابُہُ ، وَحَضَرَ الْحَجُّ ، وَخَافَ إِنْ رَجَعَ أَنْ یَفُوتَہُ ، فَأَمَرَہُ ابْنُ الزُّبَیْرِ أَنْ یُہِلَّ مِنْ مَکَانِہِ ، فَإِذَا قَضَی الْحَجَّ خَرَجَ إلَی الْوَقْتِ فَأَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٩٢) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص لا علمی میں مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہوگیا، اکثر قول آپ کا یہ ہوتا کہ وہ اسی جگہ سے احرام باندھ لے، اور کبھی آپ فرماتے کہ وہ واپس میقات جائے وہاں سے احرام باندھے، ہاں اگر اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہیں سے احرام باندھ لے اور اس پر کچھ نہیں۔
(۱۴۳۹۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ جَہِلَ حَتَّی دَخَلَ مَکَّۃَ ، أَنَّہُ کَانَ عُظْمُ قَوْلہِ یُہِلُّ مِنْ مَکَانِہِ ، وَقَدْ قَالَ الْحَسَنُ : إِنَّمَا یَرْجِعُ إلَی حَدِّہِ لِیُہِلَّ مِنْہُ ، إِلاَّ أَنْ یَخْشَی الْفَوْتَ ، فَإِنْ خَشِیَ الْفَوْتَ أَہَلَّ مِنْ مَکَانِہِ وَمَضَی ، وَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
(١٤٣٩٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ وہ وہیں سے احرام باندھ لے اور اس پر دم لازم ہے۔
(۱۴۳۹۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُہِلّ مِنْ مَکَانِہِ وَعَلَیْہِ دَمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٤) حضرت عمر نے حج فرمایا کہ آپ نے کوئی چیز ذبح نہ فرمائی یہاں تک کہ آپ واپس لوٹ گئے۔
(۱۴۳۹۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یَحُجُّ فَلاَ یَذْبَحُ شَیْئًا حَتَّی یَرْجِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٥) حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی مکہ مکرمہ میں قربانی نہیں کی۔
(۱۴۳۹۵) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : قَالَ نَافِعُ بْنُ جُبَیْرٍ : مَا ضَحَّیْتُ بِمَکَّۃَ قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٦) حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب حج کرتے تو ان کے پاس سونا، چاندی ہوتا، لیکن وہ کچھ بھی ذبح نہ کرتے، وہ اس کو اس لیے ترک کرتے کہ کہیں وہ اس میں مشغول ہونے کی وجہ سے مناسک ترک نہ کردیں۔
(۱۴۳۹۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا یَحُجُّونَ وَمَعَہُمُ الأَوْرَاقُ وَالذَّہَبُ ، فَمَا یَذْبَحُونَ شَیْئًا ، وَکَانُوا یَتْرُکُونَہُ مَخَافَۃَ أَنْ یَشْغَلَہُمْ عَنْ شَیْئٍ مِنَ الْمَنَاسِکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٧) حضرت عائشہ نے حج فرمایا لیکن اپنے بھتیجے کی طرف سے قربانی نہ کی۔
(۱۴۳۹۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تَحُجُّ فَلاَ تُضَحِّی عَنْ بَنِی أَخِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ یہاں نماز ادا نہیں کرتے اور یوم النحر میں قربانی نہیں کرتے۔
(۱۴۳۹۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِی الدَّرْدَاء ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ: مَانُصَلِّی ہَاہُنَا، وَمَا یُضَحِّی یَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
(١٤٣٩٩) حضرت اسود اور حضرت عبد الرحمن بن یزید حج فرماتے لیکن قربانی نہ کرتے۔
(۱۴۳۹۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ؛ أَنَّ الأَسْوَدَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ یَزِیدَ کَانَا یَحُجَّانِ ، وَلاَ یُضَحِّیَانِ۔
তাহকীক: