মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৪৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حالت احرام میں کسی چیز کا سایہ حاصل کرنا
(١٤٤٦٠) حضرت ابن عمر نے ایک شخص کو حالت احرام میں دیکھا کہ اس نے لکڑی سے سایہ حاصل کیا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا : جس کے لیے تو نے احرام باندھا ہے اس کے لیے اپنے آپ کو ظاہر کر، (سایہ میں مت جا، دھوپ میں رہ) ۔
(۱۴۴۶۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً مُحْرِمًا قَدِ اسْتَظَلَّ بِعُودٍ ، فَقَالَ : اِضْحَ لِمَنْ أَحْرَمْتَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حالت احرام میں کسی چیز کا سایہ حاصل کرنا
(١٤٤٦١) حضرت عبداللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے ساتھ حج کے لیے نکلا، میں نے پورے راستے میں انھیں خیمہ لگاتے نہیں دیکھا، ان سے پوچھا گیا کہ حضرت عمر سایہ کس چیز سے کرتے تھے ؟ حضرت عبداللہ بن عامر نے فرمایا کہ وہ درخت پر چمڑہ ڈال کر اس سے سایہ کرتے تھے۔
(۱۴۴۶۱) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَمَا رَأَیْتُہُ مُضْطَرِبًا فُسْطَاطًا حَتَّی رَجَعَ ، قُلْتُ لَہُ ، أَوْ قِیلَ لَہُ : بِأَیِّ شَیْئٍ کَانَ یَسْتَظِلُّ ؟ قَالَ : کَانَ یَطْرَحُ النِّطَعَ عَلَی الشَّجَرَۃِ فَیَسْتَظِلُّ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حالت احرام میں کسی چیز کا سایہ حاصل کرنا
(١٤٤٦٢) حضرت مطلب بن عبداللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب احرام باندھتے تو اپنے آپ کو ظاہر کرتے، (سایہ میں نہ جاتے) ۔
(۱۴۴۶۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُضَحُّونَ إِذَا أَحْرَمُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٣) حضرت اسماعیل بن راشد فرماتے ہیں کہ ہم نے حج کیا تو ہمارے ساتھ حضرت عمرو بن میمون بھی تھے، ہمیں بڑی شدید سردی لگی، انھوں نے اپنا سر ڈھانپ لیا حالانکہ ہم لوگ حالت احرام میں تھے۔
(۱۴۴۶۳) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَخِیہِ إِسْمَاعِیلَ بْنِ رَاشِدٍ ، قَالَ : حَجَجْنَا وَمَعَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ ، فَأَصَابَنَا بَرْدٌ شَدِیدٌ ، فَکَانَ یُغَطِّی رَأْسَہُ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم شخص سردی اور گرمی میں لکڑی اور اپنے ہاتھ سے سایہ حاصل کرسکتا ہے۔
(۱۴۴۶۴) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَعَنْ أَبِیہِ ، قَالاَ : یَسْتَظِلُّ الْمُحْرِمُ بِالْعُودِ وَبِیَدِہِ ، وَمِنَ الْحَرِّ وَالْبَرْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٥) حضرت الاسود پالکی پر کپڑا ڈال کر اس سے سایہ حاصل کرتے۔
(۱۴۴۶۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَجْعَلُ الثَّوْبَ عَلَی الْمَحْمِلِ ، یَسْتَظِلُّ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٦) حضرت طاؤس اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ محرم شخص سورج سے سایہ حاصل کرے۔
(۱۴۴۶۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا أَنْ یَسْتَظِلَّ الْمُحْرِمُ مِنَ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٧) حضرت ابو الخلیل سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۴۶۷) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مَطَرٍ ، عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٨) حضرت رفاعہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو حالت احرام میں دیکھا، ان کی سواری پر طاق کی مثل تھا (تا کہ وہ اس سے سایہ حاصل کریں) ۔
(۱۴۴۶۸) حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا وَہُوَ مُحْرِمٌ ، وَعَلَی رَحْلِہِ کَہَیْئَۃِ الطَّاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٦٩) حضرت عائشہ سے دریافت کیا گیا محرم کو سردی لگے ؟ آپ نے فرمایا : وہ فرماتے ہیں کہ اپنے کپڑے اس طرح کرلے اور کپڑے کو سر کے اوپر اٹھایا۔
(۱۴۴۶۹) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ شَبِیبٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ سُئِلَتْ عَنِ الْمُحْرِمِ یُصِیبُہُ الْبَرْدُ ؟ فَقَالَتْ : یَقُولُ بِثَوْبِہِ ہَکَذَا ۔ وَرَفَعہُ فَوْقَ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٧٠) حضرت جابر سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۴۷۰) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ بِمِِِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٧١) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ بارش کی وجہ سے اگر محرم اپنا سر ڈھانپ لے ؟ آپ نے فرمایا کہ روزے کا فدیہ ہے، یا صدقہ کرے یا قربانی۔
(۱۴۴۷۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ سُئِلَ عَنْ مُحْرِمٍ أَصَابَہُ مَطَرٌ فَغَطَّی رَأْسَہُ ؟ فَقَالَ : فِدْیَۃٌ مِنْ صِیَامٍ ، أَوْ صَدَقۃ ، أَوْ نُسُکٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٤٧٢) حضرت ابراھیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم شخص کو اگر آسمان سے کوئی چیز (بارش یا دھوپ) پہنچے تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی اوڑھنی وغیرہ سر کے اوپر اٹھالے لیکن اپنے سر کو ڈھانپے نہیں۔
(۱۴۴۷۲) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ذَرًّا یَسْأَلُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الْمُحْرِمِ تُصِیبُہُ السَّمَائُ ، کَیْفَ یَصْنَعُ ؟ قَالَ : یَرْفَعُ قِنَاعَہُ فَوْقَ رَأْسِہِ ، وَلاَ یُغَطِّی بہِ رَأْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بصرہ میں ذکر و اذکار حضرت ابن عباس نے اختیار فرمایا۔
(۱۴۴۷۳) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ عَرَّفَ بِالْبَصْرَۃِ ابْنُ عَبَّاسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٤) حضرت موسیٰ بن ابو عائشہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن حریث کو نو ذوالحجہ کو دیکھا کہ وہ خطبہ دے رہے ہیں اور لوگ ان کے پاس جمع ہیں۔
(۱۴۴۷۴) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَیْثٍ یَخْطُبُ یَوْمَ عَرَفَۃَ ، وَقدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ إِلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٥) حضرت الاعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ نو ذوالحجہ کے دن بیٹھے ہوئے ہیں، اور وہ اسی طرح آپس میں محو گفتگو ہیں جس طرح باقی دنوں میں ہوتے تھے۔
(۱۴۴۷۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا وَائِلٍ وَأَصْحَابَنَا یَجْلِسُونَ یَوْمَ عَرَفَۃَ ، فَیَتَحَدَّثُونَ کَمَا یَتَحَدَّثُونَ فِی سَائِرِ الأَیَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٦) حضرت سعید بن المسیب کو یوم عرفہ کی سہ پہر دیکھا کہ انھوں نے پشت کے ساتھ امام کے کھڑے ہونے والی جگہ سے ٹیک لگائی ہوئی اور شام کی طرف رخ کیا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔
(۱۴۴۷۶) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ؛ أَنَّہُ رَأَی سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ یُسْنِدُ ظَہْرَہُ إلَی الْمَقْصُورَۃِ ، وَیَسْتَقْبِلُ الشَّامَ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٧) حضرت عبد الرحمن بن ابو بکرہ نے فرمایا کہ نویں ذوالحجہ کی سہ پہر صرف وہی لوگ جامع مسجد میں حاضر ہوں جو اس سے پہلے بھی آیا کرتے تھے۔
(۱۴۴۷۷) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ ، قَالَ : مَا کَانَ یَشْہَدُ الْمَسْجِدَ الْجَامِعَ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ ، إِلاَّ مَنْ کَانَ یَشْہَدُہُ قَبْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٨) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے یوم عرفہ کی سہ پہر مسجد میں آنے کے متعلق لوگوں نے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، وہ اپنے گھر پر تشریف فرما تھے اور وہ اس سہ پہر میں اسی طرح گفتگو کر رہے تھے جس طرح باقی دنوں میں کیا کرتے تھے۔
(۱۴۴۷۸) حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إبْرَاہِیمَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: کَانُوا یَسْأَلُونَ مُحَمَّدًا عَنْ إتْیَانِ الْمَسْجِدِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ؟ فَیَقُولُ: لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا، فَکَانَ یَقْعُدُ فِی مَنْزِلِہِ، فَکَانَ حَدِیثُہُ فِی تِلْکَ الْعَشِیَّۃِ حَدِیثَہُ فِی سَائِرِ الأَیَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٧٩) حضرت حکم اور حضرت حماد سے عرفہ کی سہ پہر جمع ہونے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے۔
(۱۴۴۷۹) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِی ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہمَا عَنِ الاجْتِمَاعِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ ؟ فَقَالاَ : مُحْدَثٌ۔
তাহকীক: