মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪৪৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ذکر و اذکار صرف مکہ میں ہی ہوگا۔
(۱۴۴۸۰) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ التَّعْرِیفِ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا التَّعْرِیفُ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨١) حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ کو ذکر و اذکار اور جمع مکہ میں ہوجائے گا۔
(۱۴۴۸۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْمُعَرَّفُ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٢) حضرت شعبی سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۴۴۸۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابن یَزِیدَ ، عَنِ الشعبی ، قَالَ : إِنَّمَا الْمُعَرَّفُ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٣) حضرت زبید فرماتے ہیں کہ ہم لوگ صرف اپنی مسجدوں میں ہی یوم عرفہ میں ذکر و اذکار کرتے تھے۔
(۱۴۴۸۳) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، قَالَ : مَا کُنَّا نُعَرِّفُ إِلاَّ فِی مَسَاجِدِنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٤) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار صرف مکہ مکرمہ میں ہی کیا جائے گا۔
(۱۴۴۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : إِنَّمَا الْمُعَرَّفُ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٥) حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ بیشک وہ حق اور سچ ہے جو یوم عرفہ میں لوگوں نے اپنے گھروں میں لازم کیا ہے۔
(۱۴۴۸۵) حدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنَّ أَحَقَّ مَا لَزِمَتِ الرِّجَالُ بُیُوتَہَا یَوْمَ عَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٦) حضرت محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ ہم نے زیاد کا زمانہ دیکھا اور ہم لوگ باقی سہ پہروں میں سے یوم عرفہ کی سہ پہر کا انکار نہیں کرتے تھے۔
(۱۴۴۸۶) حدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا زَمَانَ زِیَادٍ وَمَا نُنْکِرُ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ مِنْ سَائِرِ الْعَشِیَّاتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٧) حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار کرنا اور اجتماع کرنا بدعت ہے۔
(۱۴۴۸۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَالْحَکَمِ ، قَالاَ : الْمُعَرَّفُ بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہوگی
(١٤٤٨٨) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین عرفہ کی سہ پہر میں مسجد میں حاضر نہ ہوا کرتے تھے۔
(۱۴۴۸۸) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَشْہَدَانِ الْمَسْجِدَ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایام تشریق میں بیت اللہ کی زیارت کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٤٨٩) حضرت الاسود ایام تشریق میں طواف واجب کے بعد بیت اللہ کی زیارت کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۴۴۸۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ زِیَارَۃَ الْبَیْتِ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، یَعْنِی بَعْدَ الْوَاجِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایام تشریق میں بیت اللہ کی زیارت کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٤٩٠) حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ جب تم نے یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرلی تو اب واپس چلے جانے تک دوبارہ نہ کرو۔
(۱۴۴۹۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا زُرْتَ الْبَیْتَ یَوْمَ النَّحْرِ ، فَلاَ تَعُدْ إلَیْہِ حَتَّی تَنْفِرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایام تشریق میں بیت اللہ کی زیارت کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٤٩١) حضرت مجاہد ایام تشریق میں طواف واجب کے بعد دوبارہ بیت اللہ کی زیارت کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۴۴۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ زِیَارَتَہُ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، یَعْنِی بَعْدَ الْوَاجِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ہر روز دن رات میں بیت اللہ کی زیارت کی اجازت دی ہے
(١٤٤٩٢) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر رات بیت اللہ کا طواف کرتے تھے۔
(۱۴۴۹۲) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُفِیضُ کُلَّ لَیْلَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ہر روز دن رات میں بیت اللہ کی زیارت کی اجازت دی ہے
(١٤٤٩٣) حضرت ابن عمر ایام تشریق میں (بھی) بیت اللہ کی زیارت و طواف کے لیے تشریف لاتے، جب کہ آپ کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہ کرتا تھا۔
(۱۴۴۹۳) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْتِی الْبَیْتَ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، وَلَمْ یَکُنْ أَحَدٌ یَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ہر روز دن رات میں بیت اللہ کی زیارت کی اجازت دی ہے
(١٤٤٩٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر تم ایام تشریق میں ہر روز بیت اللہ کی زیارت اور طواف کرو تو یہ سب سے افضل ہے۔
(۱۴۴۹۴) حدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ زُرْتَ الْبَیْتَ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ کُلَّ یَوْمٍ، فَہُوَ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج وعمرہ میں قران کیا
(١٤٤٩٥) حضرت ابو طلحہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج وعمرہ میں قران کیا۔
(۱۴۴۹۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو طَلْحَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَرَنَ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ۔ (احمد ۴/۲۸۔ ابویعلی ۱۴۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج وعمرہ میں قران کیا
(١٤٤٩٦) حضرت مروان بن حکم فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عثمان کے ساتھ جا رہے تھے، آپ نے ایک شخص کی آواز سنی کہ وہ حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھ رہا ہے حضرت عثمان نے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا حضرت علی ہیں، حضرت عثمان آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ کیا آپ کے علم میں نہیں ہے کہ میں نے اس سے منع کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں (میرے علم میں ہے) لیکن میں آپ کی بات کی وجہ سے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فعل کو نہیں چھوڑ سکتا۔
(۱۴۴۹۶) حدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کُنَّا نَسِیرُ مَعَ عُثْمَانَ ، فَسَمِعَ رَجُلاً یُلَبِّی بِہِمَا جَمِیعًا ، فَقَالَ عُثْمَانُ : مَنْ ہَذَا ؟ فَقَالُوا : عَلِیٌّ، قَالَ : فَأَتَاہُ عُثْمَانُ ، فَقَالَ : أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّی نَہَیْتُ عَنْ ہَذَا ؟ فَقَالَ : بَلَی ، وَلَکِنْ لَمْ أَکُنْ لأَدَعَ فِعْلَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِکَ۔ (بخاری ۱۵۶۳۔ احمد ۱/۱۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج وعمرہ میں قران کیا
(١٤٤٩٧) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے، اور ہمارے ساتھ حضرت صبی بن معبد بھی تھے، انھوں نے حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا، پھر ہم لوگ حضرت عمر کے پاس آئے اور ہم نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ تمہیں تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی طرف ہدایت دی گئی، (راہنمائی کی گئی ہے) ۔
(۱۴۴۹۷) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا حُجَّاجًا وَمَعَنَا الصُّبَیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : فَأَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، قَالَ : فَقَدِمْنَا عَلَی عُمَرَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : ہُدِیتَ لِسُنَّۃِ نَبِیِّکَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ابوداؤد ۱۷۹۵۔ احمد ۱/۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج وعمرہ میں قران کیا
(١٤٤٩٨) حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۴۹۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدَۃَ بْنِ أَبِی لُبَابَۃَ ، عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنِ الصُّبَیِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ عُمَرَ ؛ بِمِثْلِہِ۔ (ابن ماجہ ۲۹۷۰۔ احمد ۱/۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج وعمرہ میں قران کیا
(١٤٤٩٩) حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۴۹۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنِ الصُّبَیِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ عُمَرَ ؛ بِمِثْلِہِ۔ (احمد ۱/۳۷۔ طیالسی ۵۸)
tahqiq

তাহকীক: