মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৫৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حائضہ خاتون کون سے مناسک ادا کرے گی
(١٤٥٨٠) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حائضہ خاتون وقوف عرفہ بھی کرے گی اور طواف کے علاوہ باقی تمام مناسک ادا کرے گی۔
(۱۴۵۸۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : تَقِفُ بِعَرَفَۃَ وَتَقْضِی الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا ، إِلاَّ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حائضہ خاتون کون سے مناسک ادا کرے گی
(١٤٥٨١) حضرت حسین بن علی فرماتے ہیں کہ حائضہ عورت طواف کے علاوہ باقی تمام مناسک ادا کرے گی۔
(۱۴۵۸۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَانِیئٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : تَقْضِی الْحَائِضُ الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا ، إِلاَّ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
(١٤٥٨٢) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میری عورت نے طواف کیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے بعد اس کو صفا ومروہ کی سعی سے پہلے ہی حیض آگیا، میں نے اس کو حکم دیا کہ تو صفا ومروہ کی سعی کر، جب میں اس کو حکم دے رہا تھا اس وقت ایک خاتون یہ سن رہی تھی، اس خاتون نے کہا کہ تو نے اس کو بہت اچھا حکم دیا ہے، بیشک میری پھوپھی اور میری خالہ حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جب عورت طواف کرے پھر دو رکعتیں بھی ادا کرے اس کے بعد اس کو حیض آجائے تو اس کو چاہیے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی بھی کرلے۔
(۱۴۵۸۲) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : طَافَتِ امْرَأَتِی وَصَلَّتْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَأَمَرْتُہَا أَنْ تَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَسَمِعَتْنِی امْرَأَۃٌ وَأَنَا آمُرُہَا بِذَلِکَ ، فَقَالَتْ : نِعْمَ مَا أَمَرَتْہَا بِہِ ، کَانَتْ عَمَّتِی وَخَالَتِی عَائِشَۃُ ، وَأُمُّ سَلَمَۃَ ، زَوْجَتَا النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَقُولاَنِ : إذَا طَافَتِ الْمَرْأَۃُ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ صَلَّتْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ حَاضَتْ ، فَلْتَطُفْ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
(١٤٥٨٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب خاتون بیت اللہ کا طواف کرلے پھر اس کو سعی سے پہلے حیض آجائے تو اس کو چاہیے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرلے۔
(۱۴۵۸۳) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا طَافَتْ بِالْبَیْتِ، ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَلْتَسْعَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
(١٤٥٨٤) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ اگر عورت کو طواف کے بعد حیض آجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے۔
(۱۴۵۸۴) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ امْرَأَۃٍ طَافَتْ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ حَاضَتْ ؟ قَالَ : تَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
(١٤٥٨٥) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔
(۱۴۵۸۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : تَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
(١٤٥٨٦) حضرت ابراہیم، حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔
(۱۴۵۸۶) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالُوا : تَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٨٧) حضرت عبداللہ بن عمر یوم النحر میں آ کر طواف کرتے پھر اپنے گھر تشریف لے آتے، پھر وہاں سے منیٰ تشریف لے جاتے دوبارہ بیت اللہ کے طواف کے لیے تشریف نہ لے جاتے۔
(۱۴۵۸۷) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا أَتَی الْبَیْتَ یَوْمَ النَّحْرِ طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا ، ثُمَّ أَتَی مَنْزِلَہُ ، فَقَالَ ، ثُمَّ أَتَی مِنًی وَلَمْ یَعُدْ إلَی الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٨٨) حضرت عبداللہ بن عمر جب زیارت کے لیے آتے تو ایک سے زیادہ طواف نہ فرماتے۔
(۱۴۵۸۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَزِدْ یَوْمَ الزِّیَارَۃِ عَلَی طَوَافٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ یوم النحر میں تین بار (سات چکر) طواف کریں۔
(۱۴۵۸۹) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَطُوفُوا یَوْمَ النَّحْرِ ثَلاَثَۃَ أَسَابِیعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٩٠) حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ یوم النحر میں ایک ہی طواف کیا۔
(۱۴۵۹۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : طُفْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ یَوْمَ النَّحْرِ طَوَافًا وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٩١) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے ساتھ حج کے لیے نکلا، پھر قربانی کا دن آیا تو ہم بیت اللہ تشریف لائے اور ایک طواف کیا، پھر صفا ومروہ کی سعی کی اور منیٰ آگئے۔
(۱۴۵۹۱) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ الْحَسَنِ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ زُرْنَا الْبَیْتَ، فَطُفْنَا بِالْبَیْتِ طَوَافًا وَاحِدًا ، وَسَعَیْنَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، ثُمَّ رَجَعْنَا إلَی مِنًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٩٢) حضرت عبد الرحمن بن الاسود زیارت والے دن ایک ہی طواف فرماتے۔
(۱۴۵۹۲) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَطُوفُ طَوَافًا وَاحِدًا یَوْمَ الزِّیَارَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
(١٤٥٩٣) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کے ساتھ رات کے آخری حصہ میں بیت اللہ کی زیارت کی، پھر صبح کے وقت ہم نے ایک طواف کیا اور ہم منیٰ آگئے۔
(۱۴۵۹۳) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : زُرْتُ مَعَ الْقَاسِمِ الْبَیْتَ فِی آخِرِ السَّحَرِ ، فَطُفْنَا طَوَافًا وَاحِدًا لَمَّا أَصْبَحْنَا ، ثُمَّ رَجَعْنَا إلَی مِنًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٤) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفات میں نماز ظہر ادا فرمائی، پھر نماز عصر ادا فرمائی اور ان کے درمیان کوئی نفلی نماز نہ پڑھی۔
(۱۴۵۹۴) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّہْرَ بِعَرَفَاتٍ ، ثُمَّ صَلَّی الْعَصْرَ ، یَعْنِی بِعَرَفَۃَ ، وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٥) حضرت عمر نے عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھی پھر آپ نے وقوف فرمایا۔
(۱۴۵۹۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ جَمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَاتٍ ، ثُمَّ وَقَفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٦) حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ عرفات میں ہی ظہر اور عصر کی نمازوں کو اکٹھا ادا کیا جائے گا۔
(۱۴۵۹۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ قَالاَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ یُجْمَعْ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ إِلاَّ بِعَرَفَۃَ ، الظُّہْرُ وَالْعَصْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٧) حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج کی سنتوں میں سے ہے کہ جب خطبہ سے فارغ ہو تو اترے اور ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی پڑھائے پھر عرفہ میں وقوف کرے۔
(۱۴۵۹۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : مِنْ سُنَّۃِ الْحَجِّ إذَا فَرَغَ مِنْ خُطْبَتِہِ نَزَلَ فَصَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ جَمِیعًا ، ثُمَّ یَقِفُ بِعَرَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٨) حضرت حسن حضرت محمد فرماتے ہیں کہ سنت میں سے یہ بات ہے کہ ظہر وعصر کی نمازوں کو عرفہ میں اکٹھا ہی ادا کیا جائے۔
(۱۴۵۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ قَالاَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تُجْمِعَ بَیْنَہُمَا بِعَرَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں ظہر وعصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ہیں
(١٤٥٩٩) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے عرفات میں حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ کے پیچھے نماز پڑھی آپ دونوں نے ظہر وعصر کی نماز کو جمع کیا اور ان میں قراءت بھی اونچی آواز سے نہ فرمائی۔
(۱۴۵۹۹) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ سَالِمٍ ، وَعُبَیْدِ اللہِ بِعَرَفَۃَ ، فَجَمَعَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ ، وَلَمْ یَجْہَرَا بِالْقِرَائَۃِ۔
তাহকীক: