মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৬৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨٠) حضرت عمر بن خطاب ایسے پرندے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے جس کو محرم کے علاوہ کسی دوسرے شخص نے شکار کیا ہو۔
(۱۴۶۸۰) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِلَحْمِ الطَّیْرِ إِذَا صِیدَ لِغَیْرِہِ ، یَعْنِی فِی الإِحْرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب میں بحرین سے واپس آیا تو مجھے اھل عراق کی ایک قوم ملی، انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور محرم کھا سکتا ہے ؟ میں نے ان کو کھانے کا فتویٰ دیا، پھر میں حضرت عمر کے پاس آیا اور آپ سے اس کے متعلق رائے لی ؟ آپ نے فرمایا (کہ تو نے صحیح فتویٰ دیا) اگر تو ان کو اس کے علاوہ کوئی فتویٰ دیتا تو تجھ سے کوئی بھی کبھی بھی فتویٰ نہ لیتا۔
(۱۴۶۸۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، یَقُولُ : لَمَّا قَدِمْتُ مِنَ الْبَحْرَیْنِ لَقِیَنِی قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ ، فَسَأَلُونِی عَنِ الْحَلاَلِ یَصِیدُ الصَّیْدَ فَیَأْکُلُہُ الْحَرَامُ ؟ فَأَفْتَیْتُہمْ بِأَکْلِہِ ، فَقَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : لَوْ أَفْتَیْتَہُمْ بِغَیْرِہِ مَا أَفْتَیْتَ أَحَدًا أَبَدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨٢) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر بن العوام حالت احرام میں حمار وحشی کے خشک گوشت کا زاد راہ (توشہ) اختیار کرتے تھے۔
(۱۴۶۸۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ؛ أَنَّ الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ کَانَ یَتَزَوَّدُ صَفِیفَ الْوَحْشِ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨٣) حضرت حسن اور حضرت عطائ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور محرم کھالے، جب کہ اس شخص نے اس کے لیے اور اس کے ہتھیار سے شکار نہ کیا ہو۔
(۱۴۶۸۳) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا لَمْ یَکُونَا یَرَیَانِ بَأْسًا بِأَکْلِ الْمُحْرِمِ مَا صَادَ الْحَلاَلُ ، إِذَا کَانَ لَمْ یَصِدْہُ مِنْ أَجْلِہِ ، أَوْ بِآلَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨٤) حضرت ابن مسعود سے دریافت کیا گیا کہ محرم جماعت کی بغیر احرام والی جماعت سے ملاقات ہوئی اور ان کے پاس شکار کیا ہوا جانور کا گوشت ہو، تو کیا یہ اس سے خرید لے یا وہ ان کو کھلا دیں ؟ آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۶۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عِیَاضٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنْ قَوْمٍ مُحْرِمِینَ ، لَقُوا قَوْمًا حَلاَلاً مَعَہُمْ لَحْمُ صَیْدٍ ، فَإِمَّا بَاعُوہُمْ ، وَإِمَّا أَطْعَمُوہُمْ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٨٥) حضرت یزید بن عبداللہ بن الشخیر سے مروی ہے کہ ایک شخص فرماتے ہیں کہ ہم نے حلال جماعت سے حالت احرام میں حمار کی ٹانگ خریدی، پھر ہم حضرت ابو ذر کے پاس سے گزرے تو ہم نے ان سے سوال کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میرا نہیں خیال کہ تم نے کوئی گناہ کا کام کیا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۶۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ قُرَّۃَ بن خالد، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: اشْتَرَیْنَا رِجْلَ حِمَارٍ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ مِنْ قَوْمٍ حَلاَلٍ ، قَالَ : فَمَرَرْنَا بِأَبِی ذَرٍّ ، فَسَأَلْنَاہُ ؟ فَقَالَ : لاَ أَرَاکُمْ فَجَرتُمْ ، لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٨٦) حضرت الصعب بن جثامہ فرماتے ہیں کہ مقام ابواء یا مقام ودّان میں، میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حمار وحشی کا گوشت پیش کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت احرام میں تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو لوٹا دیا اور فرمایا : ہمیں یہ گوشت واپس تیری طرف لوٹانے کا کوئی حق نہ تھا، مگر ہم حالت احرام میں ہیں۔
(۱۴۶۸۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَۃَ ، قَالَ : أَہْدَیْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالأَبْوَائِ ، أَوْ بِوَدَّانَ حِمَارَ وَحْشٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، قَالَ : فَرَدَّہُ : وَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ بِنَا رَدّ عَلَیْکَ ، وَلَکِنَّا حُرُمٌ۔ (بخاری ۱۸۲۵۔ مسلم ۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٨٧) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت صعب بن جثامہ نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حمار وحشی کا گوشت پیش کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت حالت احرام میں تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو واپس کردیا اور فرمایا : اگر ہم حالت احرام میں نہ ہوتے تو آپ سے ضرور قبول کرتے۔
(۱۴۶۸۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَہْدَی الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَۃَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَرَدَّہُ عَلَیْہِ ، وَقَالَ : لَوْلاَ أَنَّا مُحْرِمُونَ لَقَبِلْنَاہُ مِنْک۔ (مسلم ۵۴۔ احمد ۱/۲۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٨٨) ابن عمر کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے تازہ اور خشک دونوں قسم کے گوشت کو محرم کے لیے ناپسند کیا ہے۔
(۱۴۶۸۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ طَرِیَّ الصَّیْدِ وَقَدِیدَہُ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٨٩) حضرت صعب نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حمار وحشی کا ھدیہ بھیجا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو واپس کردو ہم تو حالت احرام میں ہیں۔
(۱۴۶۸۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَہْدَی الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَۃَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ ، فَقَالَ : رُدَّوہُ إِلَیْہِ ، إِنَّا مُحْرِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٠) حضرت طاؤس محرم کو منع فرماتے تھے کہ وہ شکار والا گوشت کھائے یا اس کو سفر میں زاد راہ بنائے یا کسی اور کام میں لائے۔
(۱۴۶۹۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی الْحَرَامَ عْن أَکْلِ الصَّیْدِ وَشِیقَۃً ، أَو غَیْرَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩١) حضرت ابو الشعثائ محرم کے لیے اس کے کھانے کو ناپسند کرتے تھے، اور قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرماتے { وَ حُرِّمَ عَلَیْکُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا }۔
(۱۴۶۹۱) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَکْلَہُ لِلْمُحْرِمِ ، وَیَتْلُو: {وَحُرِّمَ عَلَیْکُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٢) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ نے مجھ سے فرمایا : اے بھتیجے ! بیشک یہ چند راتیں ہیں، اگر تیرے سینے میں کوئی چیز کھٹکے تو اس کو چھوڑ دے۔
(۱۴۶۹۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَ : قَالَتْ : یَا ابْنَ أُخْتِی ، إِنَّمَا ہِیَ لَیَالٍ ، فَإِنْ تَخَلَّجَ فِی صَدْرِکَ شَیْئٌ فَدَعْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ یہ گوشت مبھم ہے۔
(۱۴۶۹۳) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہِیَ مُبْہَمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٤) حضرت علی اس کے کھانے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۴۶۹۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ صُبَیْحٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٥) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے لیے سفید پیروں والا جانور ھدیہ لایا گیا آپ اس وقت حاجیوں کے ساتھ حالت احرام میں تھے، آپ نے اس کے پکانے کا حکم فرمایا : اس کی ثرید بنائی گئی اور پیالوں میں لائی گئی، ہم سب حالت احرام میں تھے ہم سب نے اس کو کھایا مگر حضرت علی نے اس میں سے تناول نہ فرمایا۔
(۱۴۶۹۵) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِیاد ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ أُہْدِیَتْ لَہُ حَجَلٌ وَہُوَ فِی بَعْضِ حَجَّاتِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَأَمَرَ بِہَا فَطُبِخَتْ ، فَجُعِلَتْ ثَرِیدًا ، فَأُتِیَ بِہَا فِی الْجِفَانِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، فَأَکَلُوا کُلُّہُمْ إِلاَّ عَلِیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(١٤٦٩٦) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کے متعلق اختلاف واقع ہوا ہے، میرے نزدیک پسندیدہ تو یہی ہے کہ تو اس کو نہ کھا۔
(۱۴۶۹۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْہُ؟ فَقَالَ: قَدَ اُخْتُلِفَ فِیہِ، وَلاَ تَأْکُلْ مِنْہُ أَحَبَّ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اگر اپنی اہلیہ کو اٹھا لے
(١٤٦٩٧) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تیرے میں اتنی طاقت ہے کہ تو حالت احرام میں اس کے قریب نہیں جائے گا تو پھر (اس کو اٹھانے میں کوئی حرج نہیں) ۔
(۱۴۶۹۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لاَ تَدْنُوَ مِنِ امْرَأَتِکَ وَأَنْتَ حَرَامٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اگر اپنی اہلیہ کو اٹھا لے
(١٤٦٩٨) حضرت طاؤس اس سے بہت زیادہ الگ اور دور رہنے کا حکم فرماتے۔
(۱۴۶۹۸) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِاعْتِزَالِہَا جِدًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اگر اپنی اہلیہ کو اٹھا لے
(١٤٦٩٩) حضرت حبیب بن ابو مرزوق سے حضرت نافع نے دریافت فرمایا : آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۶۹۹) حدَّثَنَا حُسَین بن عَلِیّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ نَافِعًا ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক: