মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪৭১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ پر کوئی مخصوص دعا نہیں ہے
(١٤٧٢٠) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا سے ابتدا کی اور اس پر چڑھے اور ان الفاظ سے اللہ کی توحید وکبریائی بیان فرمائی : اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی اور اس ہی کی تمام تعریف ہے اور وہ ہر شی پر قادر ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور تن تنہا گروہوں کو شکست دی۔ پھر ان کے درمیان دعا فرمائی، اسی طرح تین بار کیا پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ ہمارے قدم بطن وادی میں پانی کی طرح بہنے لگے، یہاں تک کہ ہم چلتے ہوئے مروہ پر آئے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا۔
(۱۴۷۲۰) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالصَّفَا ، فَرَقِی ، وَوَحَّدَ اللَّہَ وَکَبَّرَہُ ، وَقَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، أَنْجَزَ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ ، ثُمَّ دَعَا بَیْنَ ذَلِکَ ، قَالَ مِثْلَ ذَلِکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ نَزَلَ إِلَی الْمَرْوَۃِ حَتَّی انْصَبَّتْ قَدَمَاہُ إِلَی بَطْنِ الْوَادِی ، حَتَّی إِذَا صَعِدْنَا مَشَی حَتَّی أَتَی الْمَرْوَۃَ ، فَفَعَلَ عَلَی الْمَرْوَۃِ کَمَا فَعَلَ عَلَی الصَّفَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢١) حضرت ابن عامر فرماتے ہیں کہ جو بالوں کو گوندھے، یا چوٹی بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جس کی وہ نیت کرے وہ ہے۔
(۱۴۷۲۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ ضَفَرَ ، أَوْ لَبَّدَ ، أَوْ عَقَصَ فَلْیَحْلِقْ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا نَوَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی پھوپھی حضرت میمونہ کے ساتھ سفر حج پر نکلا، انھوں نے میرے سر کو شہد یا گوند سے گوندھ دیا، جس کی وجہ سے بال بکھر گئے، اور مجھے انھوں نے مشقت میں ڈال دیا حالانکہ میں حالت احرام میں تھا، میں نے آپ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اپنے سر کو پانی میں بار بار غوطہ دو ۔
(۱۴۷۲۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ فَلَبَّدْتُ رَأْسِی بِعَسَلٍ ، أَوْ بِغِرَائٍ فَتَنَشَّرَ ، فَشَقَّ عَلَیَّ وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَسَأَلْتُہَا ؟ فَقَالَتْ : اغْمِسْ رَأْسَکَ فِی مَائٍ مِرَارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جو بالوں کو گوندھے، یا چوٹی بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے۔
(۱۴۷۲۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَنْ لَبَّدَ ، أَوْ عَقَصَ ، أَوْ ضَفَرَ بسَیْرٍ ، فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْحَلْقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٤) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا بٹ دے کر مضبوط کرے اس پر ان کا حلق کروانا ضروری ہے۔
(۱۴۷۲۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَر ، قَالَ : مَنْ لَبَّدَ ، أَوْ ضَفَرَ ، أَوْ فَتَلَ فَلْیَحْلِقْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٥) حضرت ابو المھلب سے دریافت کیا گیا، فرمایا جو بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے اس پر بالوں کا حلق کروانا ضروری ہے۔
(۱۴۷۲۵) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ شَیْخٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ ، فَزَعَمُوا أَنَّہُ أَبُو الْمُہَلَّبِ ، قَالَ : مَنْ لَبَّدَ ، أَوْ ضَفَرَ فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْحَلْقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے اس پر حلق کرنا ضروری ہے۔
(۱۴۷۲۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : مَنْ لَبَّدَ ، أَوْ ضَفَرَ فَلْیَحْلِقْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوں کو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
(١٤٧٢٧) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں نے احرام باندھنے سے قبل اپنے سر پر مٹی رکھ دی، میری حضرت ابن زبیر سے ملاقات ہوئی، آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بالوں کے گوندھنے والے پر حلق کو لازم کرتے ہیں جبکہ میرے نزدیک وہ ہے جس کی نیت کی جائے۔
(۱۴۷۲۷) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : وَضَعْتُ عَلَی رَأْسِی طِینًا قَبْلَ أَنْ أُحْرِمَ ،فَلَقِیتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ، فَقَالَ : أَمَّا عُمَرُ فَکَانَ یَرَی الْحَلْقَ عَلَی مَنْ لَبَّدَ ، وَأَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَی إِلاَّ مَا نَوَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کو اگر چادر یا قمیص کی ضرورت پڑ جائے
(١٤٧٢٨) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ محرم شخص کو اگر قمیص پہننے کی یا سر کے بال کٹوانے کی، یا اس جیسے کسی اور کام کی ضرورت پیش آجائے جس کو کرنا ہمارے لیے مناسب نہ ہو تو اگر وہ سب ایک ساتھ کرے تو اس پر ایک دم ہے، اور اگر وہ سارے کام الگ الگ کرے تو ہر کام کے بدلے ایک دم لازم ہوگا۔
(۱۴۷۲۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمُحْرِمِ إِذَا احْتَاجَ إِلَی قَمِیصٍ یَلْبَسُہُ ، أَوْ حَلَقَ رَأْسَہُ ، أَوْ نَحْوِ ہَذَا مِمَّا لاَ یَحْتَاجُ إِلَیْہِ الْمُحْرِمُ ، مِمَّا لاَ یَنْبَغِی لَنَا أَنْ نَصْنَعَہُ ، قَالَ : إِنْ فَعَلَ ذَلِکَ جَمِیعًا مَعًا فَعَلَیْہِ دَمٌ وَاحِدٌ ، وَإِذَا فَرَّقَ فَلِکُلِّ شَیْئٍ مِنْ ذَلِکَ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کو اگر چادر یا قمیص کی ضرورت پڑ جائے
(١٤٧٢٩) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر وہ سارے کام ایک ساتھ ہی کرے تو اس پر ایک دم لازم ہے اور اگر علیحدہ علیحدہ وقت میں کرے تو ہر ایک کے بدلے دم لازم ہے۔
(۱۴۷۲۹) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : إِذَا جَمَعَ ذَلِکَ فِی سَاعَۃٍ فَعَلَیْہِ دَمٌ وَاحِدٌ ، وَإِنْ فَرَّقَ بَیْنَ ذَلِکَ ، فَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْ ذَلِکَ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٠) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو عرفات میں ظہر وعصر کے درمیان نفل پڑھتے ہوئے دیکھا، اور میں نے حضرت سالم کو دیکھا وہ نہ پڑھتے تھے۔
(۱۴۷۳۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَتَطَوَّعُ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَۃَ ، وَرَأَیْتُ سَالِمًا لاَ یَفْعَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣١) حضرت طاؤس ظہر وعصر کے درمیان عرفات میں نفل نہ پڑھتے تھے۔
(۱۴۷۳۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَتَطَوَّعُ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٢) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفات میں ظہر وعصر کی نماز ادا فرمائی اور ان کے درمیان نفل نماز نہ پڑھی۔
(۱۴۷۳۲) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ بِعَرَفَۃَ ، وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو ظہر وعصر کے درمیان عرفات میں نفل پڑھ لو۔
(۱۴۷۳۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : صَلِّ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَۃَ ، إِنْ شِئْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو شخص عرفات میں ظہر وعصر کی نمازیں اکٹھی ادا کرے وہ ان کے درمیان نفل نہ پڑھے۔
(۱۴۷۳۴) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ: مَنْ صَلَّی الصَّلاَتَیْنِ بِعَرَفَۃَ، لَمْ یَتَطَوَّعْ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر امام نفل پڑھنے کا موقع دے تو ضرور پڑھو۔
(۱۴۷۳۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِنْ أَمْکَنَکَ الإِمَامُ أَنْ تَطَوَّعَ بَیْنَہُمَا ، فَتَطَوَّعْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کو دیکھا آپ نے عرفات میں ظہر وعصر کے درمیان نفل نہ پڑھے، میں نے حضرت قاسم کو دیکھا انھوں نے نفل پڑھے۔
(۱۴۷۳۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَنَس بن سِیرِین قَالَ : رَأَیْتُ ابن عُمَر لاَ یَتَطَوَّعُ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَۃَ ، وَرَأَیتُ القَاسِم یَتَطَوَّع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفات میں ظہر وعصر کی نمازوں کے درمیان نفل نماز پڑھنا
(١٤٧٣٧) حضرت اسود عرفات میں ظہر وعصر کے درمیان نفل پڑھتے تھے۔
(۱۴۷۳۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَطَوَّعُ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٣٨) حضرت صباح بن عبداللہ البجلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے دریافت کیا کہ کیا محرم شخص خود ذبح کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۴۷۳۸) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الصَّبَّاحِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ الْمُحْرِمِ ، ہَلْ یَذْبَحُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٣٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم شکار کے علاوہ ہر چیز ذبح کرسکتا ہے۔
(۱۴۷۳۹) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَذْبَحُ الْمُحْرِمُ کُلَّ شَیْئٍ ، إِلاَّ الصَّیْدَ۔
tahqiq

তাহকীক: