মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬০৫১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٢) حضرت ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن شرحبیل کے علاوہ کسی ہمدانی کے جسم میں ہونے کو کبھی پسند نہیں کیا۔
(۳۶۰۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْت ہَمْدَانِیًّا قَطُّ أَحَبَّ إلَیَّ أَنْ أَکُونَ فِی سَلْخِ جِلْدِہِ مِنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٣) حضرت ابومیسرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس آدمی نے اس آیت پر عمل کیا تو تحقیق اس نے کامل نیکی کی { لَیْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ }
(۳۶۰۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : مَنْ عَمِلَ بِہَذِہِ الآیَۃِ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ البر: {لَیْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٤) حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالشعثاء سلیم بن اسود، حضرت ابو وائل کے پاس عیادت کے لیے آئے اور کہا : یقیناً موت میں راحت ہے۔ اس پر حضرت ابو وائل نے کہا : میرا ایک تجھ سے بہتر ساتھی ہے یعنی ایک دن میں پانچ نمازیں۔
(۳۶۰۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : دَخَلَ سُلَیْمُ بْنُ الأَسْوَدِ أَبُو الشَّعْثَائِ عَلَی أَبِی وَائِلٍ یَعُودُہُ ، فَقَالَ : إنَّ فِی الْمَوْتِ لَرَاحَۃً ، فَقَالَ أَبُو وَائِلٍ : إنَّ لِی صَاحِبًا خَیْرٌ لِی مِنْک : خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِی الْیَوْمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٥) حضرت اعمش بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے مجھے کہا : اے سلیمان ! خدا کی قسم ! اگر ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی تو وہ ہماری نافرمانی نہ کرتا۔
(۳۶۰۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ: قَالَ لِی أَبُو وَائِلٍ: یَا سُلَیْمَانُ، وَاللہِ لَوْ أَطَعْنَا اللَّہَ مَا عَصَانَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٦) حضرت عاصم سے روایت ہے کہ حضرت ابو وائل سجدہ کی حالت میں کہتے تھے۔ اگر آپ مجھے معاف کریں گے تو آپ اپنی قدرت کے باوجود مجھے معاف کریں گے اور اگر آپ مجھے عذاب دیں گے تو آپ کا عذاب نہ تو ظالم والا ہوگا نہ سبقت پائے ہوگا۔ پھر آپ رونے لگے۔
(۳۶۰۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، أَنَّ أَبَا وَائِلٍ کَانَ یَقُولُ وَہُوَ سَاجِدٌ : إنْ تَعْفُ عَنِّی تَعْفُ عَنْ طَوْلٍ مِنْک ، وَإِنْ تُعَذِّبْنِی تُعَذِّبْنِی غَیْرَ ظَالِمٍ ، وَلاَ مَسْبُوقٍ ، ثُمَّ یَبْکِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٧) حضرت مغیرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تیمی، حضرت ابو وائل کے گھر میں وعظ و تذکیر کرتے تھے۔ اور حضرت ابو وائل پرندے کے پھڑپھڑانے کی طرح پھڑپھڑاتے تھے۔
(۳۶۰۵۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ التَّیْمِیُّ یَذْکُرُ فِی مَنْزِلِ أَبِی وَائِلٍ ، فَکَانَ أَبُو وَائِلٍ یَنْتَفِضُ کَمَا یَنْتَفِضُ الطَّیْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٨) حضرت ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمارے زمانہ کے قراء کی مثال تو دراہم مزوقہ کی سی ہے یا ان بکریوں کی سی ہے جو چنے کھا لیں پھر ان کے پیٹ پھول جائیں۔ پس ان میں سے کوئی بکری ذبح کی جائے تو اس میں کوئی گودا نہ ہو۔
(۳۶۰۵۸) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : مَا شَبَّہْت قُرَّائَ زَمَانِنَا ہَذَا إِلاَّ دَرَاہِمَ مُزَوَّقَۃً ، أَوْ غَنَمًا رَعَتِ الْحِمِّصَ فَنُفِخَتْ بُطُونُہَا فَذُبِحَتْ مِنْہَا شَاۃٌ فَإِذَا ہِیَ لاَ تُنْقی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٥٩) حضرت شقیق کے بارے میں روایت ہے وہ وضو کرتے تھے تو شیطان کو کہتے تھے اپنی ہر ضرورت اب لے آؤ۔
(۳۶۰۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیِی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا قُطْبَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَتَوَضَّا ، یَقُولُ للشیطان: ہَاتِ الآنَ کُلَّ حَاجَۃٍ لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৫৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علقمہ کا کلام
(٣٦٠٦٠) حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابراہیم نے کہا : تم حضرت شقیق کو لازم پکڑو۔ کیونکہ میں نے حضرت عبداللہ کے ساتھیوں کو پایا وہ بہت زیادہ تھے لیکن وہ ان کو اپنے سے بہترین سمجھتے تھے۔
(۳۶۰۶۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : قَالَ لِی إبْرَاہِیمُ ، عَلَیْک بِشَقِیقٍ فَإِنِّی أَدْرَکْت أَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ وَہُمْ مُتَوَافِرُونَ وَہُمْ یَعُدُّونَہُ مِنْ خِیَارِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت معضد کا کلام
(٣٦٠٦١) حضرت ہمام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت معضد کے پاس گیا اور وہ سجدہ کی حالت میں تھے۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس آیا تو وہ کہہ رہے تھے۔ اے اللہ ! تو مجھے تھوڑی نیند سے شفا دے دے پھر آپ اپنی نماز پڑھنے لگے۔
(۳۶۰۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، قَالَ : انْتَہَیْت إِلَی مِعْضَدٍ وَہُوَ سَاجِدٌ نَائِمٌ، قَالَ : فَأَتَیْتُہ وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اشْفِنِی مِنَ النَّوْمِ بِیَسِیرٍ ، ثُمَّ مَضَی فِی صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت معضد کا کلام
(٣٦٠٦٢) حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد کو ان کے سر میں تیر لگ گیا تو انھوں نے اپنے سر سے تیر نکالا پھر اپنے ہاتھ کو اس کی جگہ رکھا پھر فرمایا : یہ تو چھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ چھوٹے میں بھی برکت دے دیتا ہے۔
(۳۶۰۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ: رُمِیَ مِعْضَدٌ بِسَہْمٍ فِی رَأْسِہِ فَنَزَعَ السَّہْمَ مِنْ رَأْسِہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی مَوْضِعِہِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّہَا لَصَغِیرَۃٌ، وَإِنَّ اللَّہَ لَیُبَارِکُ فِی الصَّغِیرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت معضد کا کلام
(٣٦٠٦٣) حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کے کپڑوں پر حضرت معضد کا خون لگ گیا۔ کہتے ہیں : انھوں نے اس کو دھویا لیکن اس کا اثر ختم نہ ہوا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ اسی کپڑے میں نماز پڑھتے تھے اور کہتے تھے : بیشک معضد کے خون کی وجہ سے یہ کپڑا مجھے زیادہ محبوب ہوگیا ہے۔
(۳۶۰۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : أَصَابَ ثَوْبَہُ مِنْ دَمِ مِعْضَدٍ ، قَالَ : فَغَسَلَہُ فَلَمْ یَذْہَبْ أَثَرُہُ ، قَالَ : فَکَانَ یُصَلِّی فِیہِ وَیَقُولُ : إِنَّہُ لَیَزِیدُہُ إلَیَّ حُبًّا مِنْ دَمِ مِعْضَدٍ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت معضد کا کلام
(٣٦٠٦٤) حضرت عمارہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد ایک درخت کے پاس اترے تو فرمایا : بخدا ! مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ میں اللہ کے سوا اس کی نماز پڑھوں یا خدا کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت کروں۔
(۳۶۰۶۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، قَالَ : نَزَلَ مِعضَد إِلَی جَنْبِ شَجَرَۃٍ ، فَقَالَ : وَاللہِ مَا أُبَالِی صَلَّیْت لِہَذِہِ مِنْ دُونِ اللہِ ، أَوْ أَطَعْت مَخْلُوقًا فِی مَعْصِیَۃِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت معضد کا کلام
(٣٦٠٦٥) حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد کا ایک بھائی تھا۔ راوی کہتے ہیں : وہ بازار میں آتا۔ خریدو فروخت کرتا اور اپنے اور معضد کے عیال پر خرچ کرتا۔ راوی کہتے ہیں وہ کہا کرتے تھے : یہ مجھ سے بہتر ہے۔ ہم اس کے عیال میں سے ہیں۔ یہ ہم پر خرچ کرتا ہے۔
(۳۶۰۶۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : کَانَ لِمِعْضَدٍ أَخٌ ، قَالَ : فَکَانَ یَأْتِی السُّوقَ فَیَشْتَرِی وَیَبِیعُ وَیُنْفِقُ عَلَی عِیَالِہِ وَعَلَی عِیَالِ مِعضَدٍ ، قَالَ : فَکَانَ یَقُولُ : ہُوَ خَیْرٌ مِنِّی ، نَحْنُ فِی عِیَالِہِ یُنْفِقُ عَلَیْنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٦٦) حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی { وَثِیَابَک فَطَہِّرْ } کے بارے میں روایت ہے کہ فرمایا : تم اپنے عمل کو درست کرو۔ پس جب آدمی اچھے عمل والا ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے فلاں طاہر الثیاب (پاکیزہ کپڑوں والا) ہے۔
(۳۶۰۶۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ فِی قَوْلِہِ : {وَثِیَابَک فَطَہِّرْ} قَالَ : عَمَلَک أَصْلِحْہُ ، فَکَانَ الرَّجُلُ إذَا کَانَ حَسَنَ الْعَمَلِ قِیلَ : فُلاَنٌ طَاہِرُ الثِّیَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٦٧) حضرت مجاہد اور حضرت ابورزین سے { فَہُمْ یُوزَعُونَ } کے بارے میں روایت ہے یہ دونوں کہتے ہیں کہ ان کے اول کو آخر پر بند رکھا جائے گا۔
(۳۶۰۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَأَبِی رَزِینٍ {فَہُمْ یُوزَعُونَ} قَالاَ : یُحْبَسُ أَوَّلُہُمْ عَلَی آخِرِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٦٨) حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی { فَلْیَضْحَکُوا قَلِیلاً وَلْیَبْکُوا کَثِیرًا } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : دنیا تھوڑی ہے۔ پس اس میں تم جتنا چاہو ہنس لو۔ پھر جب وہ لوگ آخرت کی طرف لوٹیں گے تو نہ ختم ہونے والا رونا روئیں گے۔ پس یہی کثیر ہے۔
(۳۶۰۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ فِی قَوْلِہِ : {فَلْیَضْحَکُوا قَلِیلاً وَلْیَبْکُوا کَثِیرًا} قَالَ : یَقُولُ اللَّہُ : الدُّنْیَا قَلِیلٌ فَلْیَضْحَکُوا فِیہَا مَا شَاؤُوا ، فَإِذَا صَارُوا إِلَی الآخِرَۃِ بَکَوْا بُکَائً لاَ یَنْقَطِعُ ، فَذَلِکَ الْکَثِیرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٦٩) حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی {إنَّہَا لإِحْدَی الْکُبَرِ نَذِیرًا لِلْبَشَرِ }) کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا : اللہ تعالیٰ کہتے ہیں : میں تمہیں جہنم سے ڈرانے والا ہوں۔
(۳۶۰۶۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ فِی قَوْلِہِ : {إنَّہَا لإِحْدَی الْکُبَرِ} قَالَ: جَہَنَّمُ {نَذِیرًا لِلْبَشَرِ} قَالَ : یَقُولُ اللَّہُ : أَنَا لَکُمْ مِنْہُ نَذِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৬৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٧٠) حضرت ابورزین سے { لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ اس کی کھال کو ظاہر کرے گی یہاں تک کہ یہ اس کو رات سے بھی زیادہ شدید السواد چھوڑ دے گی۔
(۳۶۰۷۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ {لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ} قَالَ : تُلَوِّحُ جِلْدَہُ حَتَّی تَدَعَہُ أَشَدَّ سَوَادًا مِنَ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬০৭০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابورزین کا کلام
(٣٦٠٧١) حضرت ابورزین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں الْغَسَّاقُ وہ ہے جو ان کی پیپ میں سے بہتا ہے۔
(۳۶۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : الْغَسَّاقُ مَا یَسِیلُ مِنْ صَدِیدِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক: