মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৬০৯১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمرو بن میمون
(٣٦٠٩٢) حضرت ابواسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے ساٹھ حج اور عمرے ادا کیے تھے۔
(۳۶۰۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، قَالَ: حجَّ عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ سِتِّینَ مِنْ بَیْنِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمرو بن میمون
(٣٦٠٩٣) حضرت عمرو بن میمون سے ارشاد خداوندی { ذَلِکَ بِأَنَّہُمْ کَرِہُوا مَا أَنْزَلَ اللَّہُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَہُمْ }) کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا : (اس سے مراد) فرائض ہیں۔
(۳۶۰۹۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو سِنَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ فِی قَوْلِہِ {ذَلِکَ بِأَنَّہُمْ کَرِہُوا مَا أَنْزَلَ اللَّہُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَہُمْ} قَالَ : الْفَرَائِضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمرو بن میمون
(٣٦٠٩٤) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کافر کے گوشت اور اس کی کھال کے درمیان سے وحشیوں کے شور و غل کی طرح کیڑوں کی خوفناک آوازیں سنائی دیں گی۔
(۳۶۰۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عِفَاقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : إِنَّہُ لَیُسْمَعُ بَیْنَ جِلْدِ الْکَافِرِ وَلَحْمِہِ جَلَبَۃُ الدُّودِ کَجَلَبَۃِ الْوَحْشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمرو بن میمون
(٣٦٠٩٥) حضرت حنش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا کہ آپ کے سینہ کی آواز تھی۔
(۳۶۰۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَنَشٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ وَلَہُ ہَمْہَمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمرو بن میمون
(٣٦٠٩٦) حضرت ابوبلج سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو جب اپنے بھائیوں میں سے کسی کو ملتے تو کہتے : آج رات اللہ تعالیٰ نے اتنی نماز کی توفیق دی اور آج رات اللہ تعالیٰ نے اتنی خیر کی توفیق دی۔
(۳۶۰۹۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بلج ، قَالَ : کَانَ عَمْرٌو إذَا لَقِیَ الرَّجُلَ مِنْ إخْوَانِہِ ، قَالَ : رَزَقَ اللَّہُ الْبَارِحَۃَ مِنَ الصَّلاَۃِ کَذَا ، وَرَزَقَ اللَّہُ الْبَارِحَۃَ مِنَ الْخَیْرِ کَذَا وَکَذَا۔ (حاکم ۵۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ضحاک
(٣٦٠٩٧) حضرت ضحاک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تو اپنے آپ کو دیکھتا تھا کہ ہم پرہیزگاری کے سوا کچھ نہیں سیکھتے تھے۔
(۳۶۰۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی السَّوْدَائِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتنَا ، وَمَا نَتَعَلَّمُ إِلاَّ الْوَرَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ضحاک
(٣٦٠٩٨) حضرت ضحاک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو اس حال میں پایا کہ وہ پرہیزگاری کے سوا کچھ نہیں سیکھتے تھے۔
(۳۶۰۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَیْسٍ النَّاصِرِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : أَدْرَکَنَا أَصْحَابُنَا، وَمَا یَتَعَلَّمُونَ إِلاَّ الْوَرَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ضحاک
(٣٦٠٩٩) حضرت اجلح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے کہا : سدرۃ المنتہیٰ کا یہ نام کیوں ہے ؟ انھوں نے فرمایا : کیونکہ تمام امور الٰہیہ اسی کی طرف منتہی ہوتے ہیں۔
(۳۶۰۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، قَالَ : قُلْتُ لِلضَّحَّاکِ : لِمَ سُمِّیَتْ سِدْرَۃَ الْمُنْتَہَی ، قَالَ : لأَنَّہُ یَنْتَہِی إلَیْہَا کُلُّ شَیْئٍ مِنْ أَمْرِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০৯৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ
(٣٦١٠٠) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ روح ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہے جس کو لے کر وہ چلتا ہے۔ پھر جب وہ قبر میں داخل ہوتا ہے تو اس کو اس میں ڈال دیتا ہے۔
(۳۶۱۰۰) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَعْدٍ أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : الرُّوحُ بِیَدِ مَلَکٍ یَمْشِی بِہِ ، فَإِذَا دَخَلَ قَبْرَہُ جَعَلَہُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ
(٣٦١٠١) حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نماز پڑھا کرتے تھے۔ پھر جب کوئی شخص ملاقات کے لیے آتا تو اپنے بستر پر آتے اور اس پر تکیہ لگاتے۔
(۳۶۱۰۱) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی یُصَلِّی ، فَإِذَا دَخَلَ الدَّاخِلُ أَتَی فِرَاشَہُ فَاتَّکَأَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ
(٣٦١٠٢) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ قرآن مجید کی آیت { لاَ یَرْہَقُ وُجُوہَہُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کی یہ حالت اپنے ربّ کی طرف دیکھنے کے بعد ہوگی۔
(۳۶۱۰۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : {لاَ یَرْہَقُ وُجُوہَہُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّۃٌ} قَالَ : بَعْدَ نَظَرِہِمْ إِلَی رَبِّہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ
(٣٦١٠٣) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مشرکین کہیں گے ” ہائے ہماری ہلاکت ! ہمیں کس نے ہماری قبروں سے اٹھا دیا۔ “ فرمایا : اور مومن کہیں گے : ” یہ وہ ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور جس کے بارے میں رسولوں نے سچ کہا تھا۔ “
(۳۶۱۰۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : یَقُولُ الْمُشْرِکُونَ {یَا وَیْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا} قَالَ : یَقُولُ الْمُؤْمِنُونَ : {ہَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَن وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوسلمہ حبیب
(٣٦١٠٤) حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کنجوسی کرنے والے اور ادائے عبادت میں کمزوری کرنے والے نہ تھے۔ وہ اپنی مجالس میں شعر پڑھتے تھے اور زمانہ جاہلیت کی باتیں یاد کرتے تھے۔ لیکن جب ان کے دین کے کسی معاملہ میں ان میں سے کسی پر ارادہ کیا جاتا تو اس کی آنکھوں کے پپوٹے یوں گھومتے گویا کہ وہ مجنون ہے۔
(۳۶۱۰۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُتَحَزِّقِینَ ، وَلاَ مُتَمَاوِتِینَ ، وَکَانُوا یَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ فِی مَجَالِسِہِمْ ، وَیَذْکُرُونَ أَمْرَ جَاہِلِیَّتِہِمْ ، فَإِذَا أُرِیدَ أَحَدُہُمْ عَلَی شَیْئٍ مِنْ أَمْرِ دِینِہِ دَارَتْ حَمَالِیقُ عَیْنَیْہِ کَأَنَّہُ مَجْنُونٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوسلمہ حبیب
(٣٦١٠٥) حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ روز قیامت سے پہلے والی رات تین راتوں کے بقدر ہوگی۔ چنانچہ خوفِ خدا رکھنے والے لوگ اٹھیں گے اور نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوجائیں گے واپس جا کر سوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے پہلو تھک جائیں گے۔ پھر وہ اٹھ کر نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوں گے تو وہ سورج کو اس کے طلوع ہونے کی جگہ سے انتظار کرنے لگیں گے۔ لیکن پھر ناگہاں سورج، مغرب سے نکلے گا۔
(۳۶۱۰۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، أَنَّ صُبْحَ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ یَطُولُ تِلْکَ اللَّیْلَۃُ کَطُولِ ثَلاَثِ لَیَالٍ ، فَیَقُومُ الَّذِینَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ فَیُصَلُّونَ حَتَّی إذَا فَرَغُوا مِنْ صَلاَتِہِمْ رَجَعُوا فَنَامُوا حَتَّی تَکِلَّ جُنُوبُہُمْ ، ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّوْا حَتَّی إذَا فَرَغُوا مِنْ صَلاَتِہِمْ أَصْبَحُوا یَنْظُرُونَ إِلَی الشَّمْسِ مِنْ مَطْلَعِہَا فَإِذَا ہِیَ قَدْ طَلَعَتْ مِنْ مَغْرِبِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١٠٦) حضرت عون بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کمال تقویٰ یہ ہے کہ تم اپنے علم کے ذریعہ اس بات کو جانو جس کو تم نہیں جانتے تھے اور جان لو کہ تمہارے علم کا نقص اس میں زیادتی کی تلاش کو ترک کرنا ہے۔ اپنے علم میں زیادتی کی تلاش کو ترک کرنے کی وجہ سے آدمی اپنے علم پر نفع کم حاصل کرتا ہے۔
(۳۶۱۰۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ مِنْ کَمَالِ التَّقْوَی أَنْ تَبْتَغِیَ إِلَی مَا عَلِمْت مِنْہَا عِلْمَ مَا لَمْ تَعْلَمْ ، وَاعْلَمْ أَنَّ النقص فِیمَا عَلِمْت تَرْکَ ابْتِغَائِ الزِّیَادَۃِ فِیہِ ، وَإِنَّمَا یُحْمَلُ الرَّجُلُ عَلَی تَرْکِ ابْتِغَائِ الزِّیَادَۃِ فِیمَا قَدْ عَلِمَ قِلَّۃَ الاِنْتِفَاعِ بِمَا قَدْ عَلِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١٠٧) حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تیرے تکبر کے لیے یہی بات کافی ہے کہ تو اپنی فضیلت کی وجہ سے غیر پر پکڑکرے۔
(۳۶۱۰۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَوْنٍ ، قَالَ : بِحَسْبِکَ مِنَ الْکِبْرِ أَنْ تَأْخُذَ بِفَضْلِکَ عَلَی غَیْرِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١٠٨) حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ غافلین میں ذاکر ایسے ہے جیسے بھاگنے والوں میں لڑنے والا۔ اور ذاکرین میں غافل ایسا ہے جیسے لڑنے والوں میں بھاگنے والا۔
(۳۶۱۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ، عَنْ عَوْنٍ، قَالَ: الذَّاکِرُ فِی الْغَافِلِینَ کَالْمُقَاتِلِ عَنِ الْفَارِّینَ، وَإِنَّ الْغَافِلَ فِی الذَّاکِرِینَ کَالْفَارِّ ، عَنِ الْمُقَاتِلِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١٠٩) حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے گناہ سے قبل ہی معافی کا بتادیا : ” اللہ نے آپ کو معاف کردیا آپ نے انھیں اجازت کیوں دی۔ “
(۳۶۱۰۹) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، قَالَ : أَخْبَرَہُ بِالْعَفْوِ قَبْلَ الذَّنْبِ {عَفَا اللَّہُ عَنْک لِمَ أَذِنْت لَہُمْ} ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১০৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١١٠) حضرت عون بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کوئی بندہ موت میں کماحقہ نہیں اترتا مگر وہ شخص جو کل کے دن کو اپنی مہلت میں سے نہ سمجھے۔ کتنے لوگ دن کا استقبال کرنے والے ہیں جو اس کو پورا نہیں کرپاتے اور کتنے لوگ کل کی امید والے کل کو نہیں پہنچ پاتے۔ یقیناً تم اگر مہلت اور اس کی رفتار کو دیکھ لیتے تو تم امیدوں اور دھوکوں سے نفرت کرنے لگتے۔
(۳۶۱۱۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَا أَحَدٌ یُنْزِلُ الْمَوْتَ حَقَّ مَنْزِلَتِہِ إِلاَّ عَبْدٌ عَدَّ غَدًا لَیْسَ مِنْ أَجَلِہِ ، کَمْ مِنْ مُسْتَقْبِلٍ یَوْمًا لاَ یَسْتَکْمِلُہُ ، وَرَاجٍ غَدًا لاَ یَبْلُغُہُ ، إنَّک لَوْ تَرَی الأَجَلَ وَمَسِیرَہُ لأَبْغَضْت الأَمَلَ وَغُرُورَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬১১০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عون بن عبداللہ
(٣٦١١١) حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے اچھی صورت دی ہو اور اس کو اچھے منصب میں پہنچائے پھر وہ اللہ کے لیے تواضع کرے تو یہ شخص خالص اللہ کے لیے عمل کرے گا۔
(۳۶۱۱۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ ، یُقَالَ : مَنْ أَحْسَنَ اللَّہُ صُورَتَہُ وَجَعَلَہُ فِی مَنْصِبٍ صَالِحٍ ، ثُمَّ تَوَاضَعَ لِلَّہِ کَانَ مِنْ خَالِصِ اللہِ۔
তাহকীক: