মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬১৯১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیح اور حمد کے ثواب کے بارے میں
(٣٦١٩٢) حضرت کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اعمال میں سے بہترین عمل سبحۃ الحدیث ہے اور اعمال میں سے بدترین عمل تجدیف ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اے ابوعبدالرحمن ! سبحۃ الحدیث کیا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : آدمی تسبیح کرے جبکہ باقی لوگ باتیں کررہے ہوں۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا : تجدیف کیا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : لوگ خیر کے ساتھ ہوں لیکن جب سوال کیا جائے تو شر کا جواب دیں۔
(۳۶۱۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : إنَّ مِنْ خَیْرِ الْعَمَلِ سُبْحَۃَ الْحَدِیثِ ، وَإِنَّ مِنْ شَرِّ الْعَمَلِ التَّجْدِیفَ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَان ، وَمَا سُبْحَۃُ الْحَدِیثِ ، قَالَ : تَسْبِیحُ الرَّجُلِ وَالْقَوْمُ یَتَحَدَّثُونَ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا التَّجْدِیفَ ، قَالَ : یَکُونُ الْقَوْمُ بِخَیْرٍ فَإِذَا سُئِلُوا ، قَالُوا : بِشَرٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیح اور حمد کے ثواب کے بارے میں
(٣٦١٩٣) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پھر وہ ایک لمحہ خاموش رہے اور پھر کہنے لگے۔ تحقیق میں نے اپنی اس خاموشی میں وہ کچھ پالیا ہے جس کو نیل اور فرات سیراب کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا : آپ کو کیا ملا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ۔
(۳۶۱۹۳) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ فَسَکَتَ سَکْتَۃً ، فَقَالَ : لَقَدْ أَصَبْت بِسَکْتَتِی ہَذِہِ مِثْلَ مَا سَقَی النِّیلُ وَالْفُرَاتُ ، قَالَ : قُلْنَا ، وَمَا أَصَبْت ، قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٤) حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ابن آدم کا کوئی عمل ذکر اللہ سے بڑھ کر اس کو آگ سے نجات دینے والا نہیں ہے۔ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ 5! نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ۔ مگر یہ کہ تو اپنی تلوار سے مارتا رہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔ پھر تو (دوسری تلوار) مارتا رہے یہاں تک کہ وہ بھی ٹوٹ جائے۔ تین مرتبہ یہ بات فرمائی۔
(۳۶۱۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ مِنْ عَمَلٍ أَنْجَی لَہُ مِنَ النَّارِ مِنْ ذِکْرِ اللہِ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلاَ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : وَلاَ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، إلا أن تَضْرِبُ بِسَیْفِکَ حَتَّی یَنْقَطِعَ ، ثُمَّ تَضْرِبُ بِہِ حَتَّی یَنْقَطِعَ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٥) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صبح وشام خدا کا ذکر کرنا، راہِ خدا میں تلواریں توڑنے اور ڈھیروں مال دینے سے بہتر ہے۔
(۳۶۱۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ ، ذِکْرُ اللہِ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ أَفْضَلُ مِنْ حَطْمِ السُّیُوفِ فِی سَبِیلِ اللہِ وَإِعْطَائِ الْمَالِ سَحًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٦) حضرت معاذ (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر میں خدا کا ذکر صبح سے طلوع شمس تک کروں تو یہ بات مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صبح سے طلوع آفتاب تک عمدہ گھوڑوں پر سوار ہو کر راہ خدا میں حملہ کرتا رہوں۔
(۳۶۱۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، عَنْ مُعَاذٍ، قَالَ: لأَنْ أَذْکُرَ اللَّہَ مِنْ غُدْوَۃٍ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُحْمَلَ عَلَی الْجِھَادِ فِی سَبِیلِ اللہِ مِنْ غُدْوَۃٍ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٧) حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اس حال میں رات گزارے کہ راہ خدا میں سونا خیرات کرے اور دوسرا آدمی اس حال میں رات گزارے کہ قرآن کی تلاوت کرے اور اللہ کا ذکر کرے تو میرا خیال یہ ہے کہ خدا کو یاد کرنے والا افضل ہے۔
(۳۶۱۹۷) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لَوْ بَاتَ رَجُلٌ یُعْطِی الْقِیَانَ الْبِیضَ ، وَبَاتَ آخَرُ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیَذْکُرُ اللَّہَ ، لرَأَیْتُ أَنَّ ذَاکِرَ اللہِ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٨) حضرت ابوبرزہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں میں سے ایک اپنی جھولی میں دینار ڈال کر دے رہا ہو اور دوسرا خدا کا ذکر کررہا ہو تو ذکر خدا کرنے والا افضل ہے۔
(۳۶۱۹۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی الْوَازِعِ ، جَابِرٍ الرَّاسِبِیِّ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا فِی حِجْرِہِ دَنَانِیرُ یُعْطِیہَا وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ کَانَ ذَاکِرُ اللہِ أَفْضَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦١٩٩) حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو شکر اور ذکر کرنے سے زیادہ کوئی عادت محبوب نہیں ہے۔
(۳۶۱۹۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : مَا مِنْ شِیمَۃٍ أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنَ الشُّکْرِ وَالذِّکْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬১৯৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٠) حضرت ابوالدرداء (رض) کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : جن لوگوں کی زبانیں ذکر خدا سے تر رہتی ہیں وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ مسکرا رہے ہوں گے۔
(۳۶۲۰۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ، أَنَّہُ قَالَ: الَّذِینَ لاَ تَزَالُ أَلْسِنَتُہُمْ رَطْبَۃً مِنْ ذِکْرِ اللہِ یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ وَہُمْ یَضْحَکُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠١) حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے عرض کیا : یا رسول اللہ 5! بیشک اسلام کے احکام تو بہت زیادہ ہیں۔ آپ مجھے کوئی ایسی بات بتادیں جس سے میں چمٹ جاؤں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہاری زبان ہمیشہ ذکر خدا سے تر رہنی چاہیے۔
(۳۶۲۰۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ قَیْسٍ الْکِنْدِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ ، أَنَّ أَعْرَابِیًّا ، قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ شَرَائِعَ الإِسْلاَمِ قَدْ کَثُرَتْ ، فَأَنْبِئْنِی مِنْہَا بِمَا أَتَشَبَّثُ بِہِ ، قَالَ : لاَ یَزَالُ لِسَانُک رَطْبًا مِنْ ذِکْرِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٢) حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم ذکر خدا سے نور پکڑو اور اپنے گھروں کے لیے اپنی نمازوں میں سے حصہ بناؤ۔
(۳۶۲۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أَنِیرُوا بِذِکْرِ اللہِ وَاجْعَلُوا لِبُیُوتِکُمْ مِنْ صَلاَتِکُمْ جُزْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اہل سماء کے لیے اہل ذکر کے گھر اس طرح چمکتے ہیں جیسے اہل زمین کے لیے ستارے چمکتے ہیں۔
(۳۶۲۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الإِفْرِیقِیِّ ، عَنْ أَبِی عَلْقَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إنَّ أَہْلَ السَّمَائِ لَیَرَوْنَ بُیُوتَ أَہْلِ الذِّکْرِ تُضِیئُ لَہُمْ کَمَا تُضِیئُ الْکَوَاکِبُ لأَہْلِ الأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٤) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا : اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک راہ خدا میں گھوڑے پر سوار حملہ کررہا ہو اور دوسرا اللہ کا ذکر کررہا ہو تو یہ ذاکر اجر کے اعتبار سے افضل اور بڑھیا ہوگا۔
(۳۶۲۰۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ مُعَاذٌ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا یَحْمِلُ عَلَی الْجِیَادِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ لَکَانَ ہَذَا أَعْظَمَ ، أَوْ أَفْضَلَ أَجْرًا ، یَعْنِی الذَّاکِرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٥) حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء (رض) سے کہا گیا کہ حضرت ابوسعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت نے فرمایا : خبردار ! کسی ایک آدمی کے مال میں سو آزاد ہونا بڑی بات ہے لیکن کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل بات نہ بتاؤں ؟ رات، دن ایمان سے چمٹا رہ۔ اور تیری زبان خدا کے ذکر سے مسلسل تر رہے۔
(۳۶۲۰۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : قیلَ لأَبِی الدَّرْدَائِ : إنَّ أَبَا سعد بن مُنْبَہٍ جَعَلَ فِی مَالِہِ مِئَۃَ مُحَرَّرٍ ، قَالَ : أَمَا أَنَّ مِئَۃَ مُحَرَّرٍ فِی مَالِ رَجُلٍ لَکَثِیرٌ ، أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ إیمَانٌ مَلْزُومٌ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَلاَ یَزَالُ لِسَانُک رَطْبًا مِنْ ذِکْرِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٦) حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل ذکر کرتا ہے تب تک آدمی نماز میں ہوتا ہے اگرچہ یہ آدمی بازار میں ہو اور اگر اس کے ہونٹ بھی حرکت کریں تو یہ اور اچھا ہے۔
(۳۶۲۰۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : مَا دَامَ قلْبُ الرَّجُلِ یَذْکُرُ اللَّہَ فَہُوَ فِی صَلاَۃٍ وَإِنْ کَانَ فِی السُّوقِ ، وَإِنْ یُحَرِّکُ بِہِ شَفَتَیْہِ فَہُوَ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٧) حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو آدمی اس بات کو پسند کرے کہ وہ جنت کے باغ میں چرے تو اس کو ذکر اللہ کثرت سے کرنا چاہیے۔
(۳۶۲۰۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْقَرَّاظِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رسول اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَرْتَعَ فِی رِیَاضِ الْجَنَّۃِ فَلْیُکْثِرْ ذِکْرَ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٨) حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہو۔
(۳۶۲۰۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا دَامَ قَلْبُ الرَّجُلِ یَذْکُرُ اللَّہَ فَہُوَ فِی صَلاَۃٍ وَإِنْ کَانَ فِی السُّوقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢٠٩) حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندہ جب تک ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے۔
(۳۶۲۰۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : الْعَبْدُ مَا ذَکَرَ اللَّہَ فَہُوَ فِی صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২০৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢١٠) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو آدمی دس مرتبہ یہ کلمات کہتا ہے : لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر تو یہ اس کے لیے چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ راوی کے خیال میں آپ نے یہ بھی کہا تھا۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے۔
(۳۶۲۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : مَنْ قَالَ عَشْرَ مَرَّاتٍ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ کَانَ کَعِدْلِ أَرْبَعِ رِقَابٍ ، أُرَاہُ قَالَ : مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২১০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
(٣٦٢١١) حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر کہے تو یہ کلمات کہنا ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔
(۳۶۲۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ کُنَّ کَعِتْقِ رَقَبَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: