মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬২৭১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٢) حضرت محمد بن واسع ازدی بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک حلقہ میں بیٹھا ہوا تھا جس میں حضرت حسن، حضرت مطرف اور فلاں، فلاں لوگ محمد بن واسع نے کئی لوگوں کا ذکر کیا۔۔۔ موجود تھے۔ چنانچہ حضرت سعید بن ابو الحسن نے کلام کیا راوی کہتے ہیں پھر انھوں نے دعا کی اور اپنی دعا میں کہا۔ اے اللہ ! تو ہم سے راضی ہوجا۔ اے اللہ ! تو ہم سے راضی ہوجا دو یا تین مرتبہ کہا راوی کہتے ہیں حضرت مطرف حلقہ کے کنارہ میں تشریف فرما تھے۔ آپ کہنے لگے۔ اے اللہ ! اگر تم ہم سے راضی نہیں ہے تو تو ہمیں معاف کردے۔ راوی کہتے ہیں۔ اس بات کی وجہ سے سارے لوگ روپڑے۔
(۳۶۲۷۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ الأَزْدِیُّ ، قَالَ : کُنْتُ فِی حَلْقَۃٍ فِیہَا الْحَسَنُ وَمُطَرِّفٌ ، وَفُلاَنٌ وَفُلاَنٌ ، ذَکَرَ أُنَاسًا ، فَتَکَلَّمَ سَعِیدُ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ ، قَالَ : ثُمَّ دَعَا ، فَقَالَ فِی دُعَائِہِ : اللَّہُمَّ ارْض عَنَّا ، اللَّہُمَّ ارْض عَنَّا ، مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا ، قَالَ : یَقُولُ مُطَرِّفٌ وَہُوَ فِی نَاحِیَۃِ الْحَلْقَۃِ : اللَّہُمَّ إنْ لَمْ تَرْضَ عَنَّا فَاعْفُ عَنَّا ، قَالَ : فَأَبْکَی الْقَوْمَ بِہَذِہِ الْکَلِمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٣) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں وہ لوگ تھے۔ وہ لنگور تھے۔ اور ایسے لوگ تھے جنہیں انسانوں کے پانی میں غوطہ دیا گیا تھا۔
(۳۶۲۷۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَیْلاَنُ بْنُ جَرِیرٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ : ہُمُ النَّاسُ وَہُمُ النَّسْنَاسُ ، وَأُنَاسٌ غُمِسُوا فِی مَائِ النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٤) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں لوگوں کی عقلیں ان کے زمانوں کے بقدر ہوتی ہیں۔
(۳۶۲۷۴) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، عَنْ مَہْدِیٍّ ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ ، عَنْ مُطَرِّف قَالَ : عُقُولُ النَّاسِ علَی قَدْرِ زَمَانِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٥) حضرت مطرف ابن الشخیر سے قول خداوندی { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں ان پر بہت کم ایسی رات آتی ہے کہ جس میں وہ سوتے ہیں۔
(۳۶۲۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّیرِ فِی قَوْلِہِ : {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : قَلَّ لَیْلَۃٍ أَتَتْ عَلَیْہِمْ ہَجَعُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٦) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امور میں سے سب سے بہتر میانہ روی والے امور ہیں۔
(۳۶۲۷۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّف قَالَ : خَیْرُ الأُمُورِ أَوْسَاطُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٧) حضرت ثابت، حضرت مطرف کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی بستی سے چلے۔ راوی کہتے ہیں وہ رات کے وقت چلتے تھے اور ان کی لاٹھی ان کے لیے روشنی کرتی تھی۔
(۳۶۲۷۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، أَنَّہُ أَقْبَلَ مِنْ مَبْدَئِہِ قَالَ فَجَعَلَ یَسِیرُ بِاللَّیْلِ فَأَضَائَ لَہُ سَوْطَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٨) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف نے فرمایا : اگر ساری دنیا میرے پاس ہوتی پھر اللہ تعالیٰ یہ دنیا مجھ سے پانی کے اس گھونٹ کے عوض لے لیتے جو قیامت کے دن آپ مجھے پلاتے تو تحقیق مجھے (میری دنیا کی) قیمت مل جاتی۔
(۳۶۲۷۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ مُطَرِّفًا ، قَالَ : لَوْ کَانَتْ لِی الدُّنْیَا فَأَخَذَہَا اللَّہُ مِنِّی بِشَرْبَۃٍ مِنْ مَائٍ یَسْقِینِی بِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کَانَ قَدْ أَعْطَانِی بِہَا ثَمَنًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٧٩) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت مطرف کے پاس تھے۔ چنانچہ ہم نے اللہ کا ذکر کیا اور اللہ سے دعا کی پھر آپ نے فرمایا : خدا کی قسم ! جو تمہارا وقت خدا کی یاد میں گزرا ہے تو تحقیق اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ اور اگر آنے والے دن رات تمہارے لیے ایسے ہی ہوں تو بھی اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی ہو تو تم اس پر اللہ کی تعریف کرو۔
(۳۶۲۷۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ مُطَرِّفٍ فَذَکَرْنَا اللَّہَ وَدَعَوْنَاہُ ، فَقَالَ : وَاللہِ لَئِنْ کَانَ ہذا مِمَّا سَبَقَ لَکُمْ فِی الذِّکْرِ لَقَدْ أَرَادَ اللَّہُ بِکُمْ خَیْرًا ، وَإِنْ کَانَ مِمَّا یَحْدُثُ فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ لَقَدْ أَرَادَ اللَّہُ بِکُمْ خَیْرًا ، فَأَیُّ ذَلِکَ مَا کَانَ فَاحْمَدُوا اللَّہَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৭৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٠) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے : بیشک حدیث اور قسم خدا کے ساتھ ہے۔
(۳۶۲۸۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ مُطَرِّفًا کَانَ یَقُولُ : إنَّ الْحَدِیثَ ، وَإِنَّ الْیَمِینَ بِاللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨١) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے۔ اگر خیر ہم میں سے کسی ایک کی ہتھیلی میں (بھی) ہو تو وہ اس کی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ اس کو اپنے دل میں ڈال لے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس کے دل میں ڈالیں۔
(۳۶۲۸۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ مُطَرِّفًا کَانَ یَقُولُ : لَوْ کَانَ الْخَیْرُ فِی کَفِّ أَحَدِنَا مَا اسْتَطَاعَ أَنْ یُفْرِغَہُ فِی قَلْبِہِ حَتَّی یَکُونَ اللَّہُ ہُوَ الَّذِی یُفْرِغُہُ فِی قَلْبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٢) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی آدمی شکار کو دیکھ لے اور اس کو شکار نے نہ دیکھا ہو اور شکاری گھات لگا لے تو ہوسکتا ہے کہ شکاری شکار پکڑ لے ؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں۔ حضرت مطرف نے فرمایا : پس شیطان بھی ہمیں دیکھتا ہے لیکن ہم اس کو نہیں دیکھ پاتے چنانچہ وہ ہمیں پالیتا ہے۔
(۳۶۲۸۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ مُطَرِّفًا کَانَ یَقُولُ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً رَأَی صَیْدًا وَالصَّیْدُ لاَ یَرَاہُ فَخَتَلَہُ أَلَمْ یُوشِکْ أَنْ یَأْخُذَہُ ، قَالُوا : بَلَی ، قَالَ : فَإِنَّ الشَّیْطَانَ یَرَانَا وَنَحْنُ لاَ نَرَاہُ وَہُوَ یُصِیبُ مِنَّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٣) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف فرماتے ہیں : میں نے اس معاملہ کی ابتدا کو دیکھا کہ یہ کس سے ہے ؟ تو وہ ابتداء خدا تعالیٰ ہے اور میں نے یہ دیکھا کہ اس کی انتہاء کس پر ہوگی ؟ تو وہ بھی خدا تعالیٰ ہے اور میں نے اس بات میں غور کیا کہ اس کا ملاک (قوام) کیا شے ہے ؟ تو اس کا قوام دعا ہے۔
(۳۶۲۸۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ مُطَرِّفٌ : نَظَرْت فِی بَدْئِ ہَذَا الأَمْرِ مِمَّنْ کَانَ ، فَإِذَا ہُوَ مِنَ اللہِ ، وَنَظَرْت عَلَی مَنْ تَمَامُہُ فَإِذَا تَمَامُہُ عَلَی اللہِ ، وَنَظَرْت مَا مِلاَکُہُ فَإِذَا مِلاَکُہُ الدُّعَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٤) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف ابن الشخیر نے فرمایا : تمہارے سینوں میں اللہ کی عظمت ہونی چاہیے۔ چنانچہ ایسی باتوں کے وقت خدا کا ذکر نہ کیا جائے کہ تم میں سے کوئی کتے کو یہ کہے یا گدھے کو یا بکری کو کہے۔ اللہ اس کو رسوا کرے۔
(۳۶۲۸۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ مُطَرِّفَ بْنَ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : لَیَعْظُمُ جَلاَلُ اللہِ فِی صُدُورِکُمْ فَلاَ یُذْکَرُ اللَّہُ عِنْدَ مِثْلِ ہَذَا ، یَقُولُ أَحَدُکُمْ لِلْکَلْبِ : أَخْزَاہُ اللَّہُ وَلِلْحِمَارِ ، أَوِ الشَّاۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٥) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آپس میں یہ بات کرتے تھے کہ باہم اللہ کے لیے محبت کرنے والے دو آدمیوں میں سے افضل آدمی وہ ہوتا ہے جو ان دونوں میں سے اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ فرماتے ہیں : چنانچہ جب حضرت مذعور اور حضرت عامر بن عبداللہ کو جلا وطن کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت مذعور، حضرت مطرف سے ملے اور ان سے مذاکرہ شروع کردیا۔ حضرت مطرف کہتے ہیں۔ میں کہنے لگا۔ اے میرے بھائی ! تم نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے۔ جبکہ ستارے ڈوب گئے اور رات جا رہی ہے ؟ وہ فرمانے لگے۔ اے اللہ ! تیرے لیے پھر انھوں نے حضرت مطرف سے ایک گھڑی اور مذاکرہ کیا۔ مطرف نے پھر کہا۔ اے میرے بھائی ! آپ نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے جبکہ ستارے ڈوب چکے ہیں اور رات جا رہی ہے ؟ انھوں نے کہا : اے اللہ ! تیرے لیے۔ پھر جب ہم نے صبح کی تو مجھے خبر ملی کہ وہ چلے گئے ہیں۔ تب میں نے ان کی خود پر رات کی فضیلت پہچانی۔
(۳۶۲۸۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّف قَالَ : کُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّہُ لَمْ یَتَحَابَّ رَجُلاَنِ فِی اللہِ إِلاَّ کَانَ أَفْضَلَہُمَا أَشَدُّہُمَا حُبًّا لِصَاحِبِہِ ، قَالَ : فَلَمَّا سُیِّرَ مَذْعُورٌ ، وعَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: لَقِیَ مَذْعُورٌ مُطَرِّفًا فَجَعَلَ یُذَاکِرُہُ ، قَالَ مُطَرِّفٌ : فَجَعَلْتُ أَقُولُ : أَیْ أَخِی ، عَلاَمَ تَحْبِسُنِی وَقَدْ تَہَوَّرَتِ النُّجُومُ ، وَذَہَبَ اللَّیْلُ ، فَیَقُولُ : اللَّہُمَّ فِیک ، ثم یُذَاکِرْہُ السَّاعَۃَ فَیَقُولُ : یَا أَخِی ، عَلاَمَ تَحْبِسُنِی وَقَدْ تَہَوَّرَتِ النُّجُومُ ، وَذَہَبَ اللَّیْلُ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ فِیک ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا أُخْبِرْت أَنَّہُ قَدْ سُیِّرَ ، فَعَرَفْت لَیْلَتَہ فَضْلَہُ عَلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٦) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اپنے دروازوں پر بیٹھی بیوہ عورتوں سے بھی زیادہ میں جماعت کا محتاج ہوں۔
(۳۶۲۸۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی غَیْلاَنُ بْنُ جَرِیرٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ : مَا أَرْمَلَۃٌ جَالِسَۃٌ عَلَی ذَیْلِہَا بِأَحْوَجَ إِلَی الْجَمَاعَۃِ مِنِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٧) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے۔ لوگوں کو عقل سے افضل چیز کوئی نہیں دی گئی۔
(۳۶۲۸۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کَانَ مُطَرِّفٌ یَقُولُ : مَا أُوتِیَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَفْضَلَ مِنَ الْعَقْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٨) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ میں جمعہ کے ارادے سے باہر نکلا ہوں اور میں محلہ کے قبرستان کے پاس آیا تو دیکھا کہ اہل قبور بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے ان کو سلام کرکے گزرنا چاہا تو وہ کہنے لگے۔ اے عبداللہ ! کہاں کا ارادہ ہے ؟ میں نے کہا۔ میرا جمعہ کا ارادہ ہے۔ مطرف کہتے ہیں پھر میں نے پوچھا : تمہیں معلوم ہے جمعہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس دن پرندے کیا کہتے ہیں۔ مطرف کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا : پرندے اس دن کیا کہتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : پرندے کہتے ہیں۔ سلام، سلام، اچھا دن ہے۔
(۳۶۲۸۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیٌّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَیْلاَنُ بْنُ جَرِیرٍ ، عَنْ مُطَرِّفَ قَالَ : رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنِّی خَرَجْت أُرِیدُ الْجُمُعَۃَ ، فَأَتَیْت عَلَی مَقَابِرَ مِنَ الْحَی ، فَإِذَا أَہْلُ الْقُبُورِ جُلُوسٌ ، فَجَعَلْتُ أُسَلِّمُ وَأَمْضِی ، قَالُوا : یَا عَبْدَ اللہِ ، أَیْنَ تُرِیدُ ، قَالَ : قُلْتُ : أُرِیدُ الْجُمُعَۃَ ، قَالَ : ثُمَّ قُلْتُ : تَدْرُونَ مَا الْجُمُعَۃُ ، قَالُوا : نَعَمْ وَنَعْلَمُ مَا یَقُولُ الطَّیْرُ یَوْمَئِذٍ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا یَقُولُ الطَّیْرُ یَوْمَئِذٍ ، قَالُوا : یَقُولُ : سَلاَمٌ سَلاَمٌ یَوْمٌ صَالِحٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٨٩) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ چڑیا کے رحم کی وجہ سے رحم فرماتے ہیں۔
(۳۶۲۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَخِیہِ مُطَرِّفَ قَالَ : إنَّ اللَّہَ لَیَرْحَمُ بِرَحْمَۃِ الْعُصْفُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৮৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٩٠) حضرت ثابت کہتے ہیں میں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا میں کسی مجلس والوں کے پاس نہیں گزرتا جن میں سے کوئی میرے لیے خیر کی بات کہہ رہا ہو۔ کہتے ہیں پس یہ مجھے دل میں اتر جاتی ہے۔
(۳۶۲۹۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُطَرِّفًا یَقُولُ : مَا مَرَرْت بِأَہْلِ مَجْلِسٍ فَسَمِعْت أَحَدًا یُثْنِی عَلَیَّ خَیْرًا ، قَالَ : فَیَأْخُذُ ذَلِکَ فِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬২৯০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مطرف ابن شخیر
(٣٦٢٩١) حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اس موت نے اہل نعیم پر ان کی نعمتوں کو خراب کردیا ہے۔ پس تم (خدا سے) ایسی نعمت طلب کرو جس میں موت نہ ہو۔
(۳۶۲۹۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الرَّازِیّ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُطَّرِفٍ قَالَ : إنَّ ہَذَا الْمَوْتَ قَدْ أَفْسَدَ عَلَی أَہْلِ النَّعِیمِ نَعِیمَہُمْ فَاطْلُبُوا نَعِیمًا لاَ مَوْتَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক: