মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৬৩৩১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوقلابہ کا کلام
(٣٦٣٣٢) حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ ساری مخلوق اللہ کے قبضہ میں اس طرح ہے جیسے تم میں سے کسی کے سامنے رائی کا دانہ ہوتا ہے۔
(۳۶۳۳۲) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ ، قَالَ : مَا الْخَلْقُ فِی قَبْضَۃِ اللہِ إِلاَّ کَخَرْدَلَۃٍ ہَاہُنَا مِنْ أَحَدِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوقلابہ کا کلام
(٣٦٣٣٣) حضرت ایاس بن معاویہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے ہاں افضل وہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ سلیم الصدر، کم غیبت کرنے والا ہوتا تھا۔
(۳۶۳۳۳) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: کَانَ أَفْضَلُہُمْ عِنْدَہُمْ ، یَعْنِی الْمَاضِینَ أَسْلَمَہُمْ صَدْرًا وَأَقَلَّہُمْ غِیبَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوقلابہ کا کلام
(٣٦٣٣٤) حضرت عقبہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو ارشادِ خداوندی { وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالأَسْحَارِ } کے بارے میں کہتے سنا۔ انھوں نے فرمایا : جو لوگ صبح کی نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔
(۳۶۳۳۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُقْبَۃُ بْنُ أَبِی یَزِیدَ الْقُرَشِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ أَسْلَمَ یَذْکُرُ فِی قَوْلِ اللہِ : {وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالأَسْحَارِ} قَالَ : مَنْ شَہِدَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٣٥) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو اپنے قصد و ارادہ پر کھڑا ہوجائے۔ کیونکہ جو بندہ بھی عمل کرتا ہے تو وہ ارادہ کرتا ہے۔ پھر اگر وہ ارادہ اچھا ہو تو بندہ اس کو کر گزرتا ہے اور اگر وہ ارادہ برا ہو تو بندہ اس سے رک جاتا ہے۔
(۳۶۳۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : رَحِمَ اللَّہُ عَبْدًا وقف عِنْدَ ہَمِّہِ ، فَإِنَّہُ لَیْسَ مِنْ عَبْدٍ یَعْمَلُ حَتَّی یَہُمَّ ، فَإِنْ کَانَ خَیْرًا أَمْضَاہُ ، وَإِنْ کَانَ شَرًّا کَفَّ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٣٦) حضرت عمران قصیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے کسی چیز کا سوال کیا تو میں نے کہا بیشک فقہاء یوں یوں کہتے ہیں۔ حضرت حسن نے فرمایا : کیا تو نے اپنی آنکھوں سے کوئی فقیر دیکھا ہے۔ فقیر تو وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بےرغبت ہوتا ہے اور اپنے دین میں صاحب بصیرت ہوتا ہے اور اپنے رب کی عبادت پر مداومت کرنے والا ہوتا ہے۔
(۳۶۳۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَصِیرِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ شَیْئٍ ، فَقُلْتُ : إنَّ الْفُقَہَائَ یَقُولُونَ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : وَہَلْ رَأَیْت فَقِیہًا بِعَیْنَیْک ، إنَّمَا الْفَقِیہُ الزَّاہِدُ فِی الدُّنْیَا ، الْبَصِیرُ بِدِینِہِ ، الْمُدَاوِمُ عَلَی عِبَادَۃِ رَبِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٣٧) حضرت یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا : بندہ تب خیر پر رہتا ہے جب تک وہ اپنے عمل کو خراب کرنے والی چیز کو جانتا ہے۔ حضرت یونس کہتے ہیں۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں اور بعض وہ ہوتے ہیں جن پر ان کی شہوت غالب ہوتی ہے۔
(۳۶۳۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ، عَنْ یُونُسَ قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: لاَ یَزَالُ الْعَبْدُ بِخَیْرٍ مَا عَلِمَ مَا الَّذِی یُفْسِدُ عَلَیْہِ عَمَلَہُ ، قَالَ یُونُسُ : إنَّ مِنْہُمْ مَنْ یَرَی أَنَّہُ عَلَی حَقٍّ ، وَمِنْہُمْ مَنْ تَغْلِبُ شَہْوَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٣٨) حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔ مومن کا دل اس کی زبان کے پیچھے ہوتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو وہ اس میں تدبر کرلے۔ پس اگر وہ خیر کا معاملہ ہو تو پھر اس کو بولے اور اگر اس کے علاوہ ہو تو خاموش رہے۔ اور منافق کا دل اس کی زبان کے کنارہ پر ہوتا ہے۔ پس وہ جب کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے بول دیتا ہے اور ظاہر کردیتا ہے۔
(۳۶۳۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ ، وَأَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یُقَالَ : قَلْبُ الْمُؤْمِنِ وَرَائَ لِسَانِہِ ، فَإِذَا ہَمَّ أحدکم بِأَمْرٍ تَدَبَّرَہُ ، فَإِنْ کَانَ خَیْرًا تَکَلَّمَ بِہِ ، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَلِکَ سَکَتَ ، وَقَلْبُ الْمُنَافِقِ عَلَی طَرَفِ لِسَانِہِ ، فَإِذَا ہَمَّ بِشَیْئٍ تَکَلَّمَ بِہِ وَأَبْدَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٣٩) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک مومن اپنے رب کے ساتھ اچھا گمان رکھتا ہے تو عمل بھی اچھا کرتا ہے اور منافق اپنے رب کے ساتھ برا گمان رکھتا ہے تو عمل بھی برا کرتا ہے۔
(۳۶۳۳۹) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إنَّ الْمُؤْمِنَ أَحْسَنَ الظَّنَّ بِرَبِّہِ فَأَحْسَنَ الْعَمَلَ ، وَإِنَّ الْمُنَافِقَ أَسَائَ الظَّنَّ بِرَبِّہِ فَأَسَائَ الْعَمَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৩৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٠) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ علم کی طلب ایسی کرو جو عبادت کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ اور عبادت کی طلب ایسی کرو جو علم کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ کیونکہ جو شخص علم کے بغیر عمل کرتا ہے تو وہ صحیح کام سے زیادہ خراب کام کرتا ہے۔
(۳۶۳۴۰) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَطْلُبُ الْعِلْمَ طَلَبًا لاَ یَضُرُّ بِالْعِبَادَۃِ ، وَأَطْلُبُ الْعِبَادَۃَ طَلَبًا لاَ یَضُرُّ بِالْعِلْمِ ، فَإِنَّ مَنْ عَمِلَ بِغَیْرِ عِلْمٍ کَانَ مَا یُفْسِدُ أَکْثَرَ مِمَّا یُصْلِحُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤١) حضرت یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن ایک غم گین آدمی تھے۔
(۳۶۳۴۱) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ رَجُلاً مَحْزُونًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٢) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تحقیق میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو عملوں میں سے جس کو خفیہ کرنا چاہتے تھے اس کو خفیہ کرلیتے تھے۔
(۳۶۳۴۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَقَدْ أَدْرَکْت أَقْوَامًا لاَ یَسْتَطِیعُونَ أَنْ یُسِرُّوا من الْعَمَلَ شَیْئًا إِلاَّ أَسَرُّوہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٣) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک آدمی ایک نیکی کرتا ہے تو وہ آدمی کے دل میں نور اور اس کے بدن میں قوت بن جاتی ہے۔ اور بیشک آدمی ایک گناہ کرتا ہے تو وہ آدمی کے دل میں ظلمت اور اس کے بدن میں کمزوری بن جاتی ہے۔
(۳۶۳۴۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إنَّ الرَّجُلَ لَیَعْمَلُ الْحَسَنَۃَ فَتَکُونُ نُورًا فِی قَلْبِہِ وَقُوَّۃً فِی بَدَنِہِ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَیَعْمَلُ السَّیِّئَۃَ فَتَکُونُ ظُلْمَۃً فِی قَلْبِہِ وَوَہْنًا فِی بَدَنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٤) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) جب باہم ملتے تو ایک آدمی، اپنے ساتھی سے کہتا۔ کیا تمہیں یہ بات پہنچی ہے کہ تم وارد ہوگے۔ وہ کہتا ہے ہاں۔ پھر پہلا پوچھتا۔ کیا تمہیں یہ بات بھی پہنچی ہے کہ تم اس سے خارج ہو ؟ وہ کہتا۔ نہیں۔ اس پر پہلا کہتا۔ تو تب پھر کس بات کی وجہ سے ہنسی ہے ؟ “
(۳۶۳۴۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا الْتَقَوْا یَقُولُ الرَّجُلُ لِصَاحِبِہِ : ہَلْ أَتَاک أَنَّک وَارِدٌ ؟ فَیَقُولُ : نَعَمْ ، فَیَقُولُ : ہَلْ أَتَاک أَنَّک خَارِجٌ مِنْہَا ؟ فَیَقُولُ : لاَ ، فَیَقُولُ : فَفِیمَ الضَّحِکُ إذًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٥) حضرت حسن بصری کے ساتھی حضرت داؤد کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا : خدا کی قسم ! کوئی بندہ ایسا نہیں ہے جس کے لیے روز، روز کا رزق تقسیم کیا گیا ہے۔ لیکن وہ اس بات کو نہیں جانتا کہ اس کے لیے بہتر کیا گیا ہے۔ مگر عاجز اور کم ذہن۔
(۳۶۳۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی دَاوُد صَاحِبُ الْبَصْرِیِّ ، أَنَّ الْحَسَنَ ، قَالَ : وَایْمُ اللہِ مَا مِنْ عَبْدٍ قُسِمَ لَہُ رِزْقُ یَوْمٍ بِیَوْمٍ فَلَمْ یَعْلَمْ أَنَّہُ قَدْ خُیِّرَ لَہُ إِلاَّ عَاجِزٌ ، أَوْ غَبِیُّ الرَّأْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٦) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم ! یہ مومن کے بدترین ایام نہیں ہوتے۔ وہ ایام جس میں اس کے لیے اس کی مہلت کو قریب کیا جاتا ہے اور جس میں اس کو اپنے معاد میں سے بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے اور جن دنوں میں اس کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔
(۳۶۳۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُبَارَکٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : وَاللہِ مَا ہِیَ بِأَشَرِّ أَیَّامِ الْمُؤْمِنِ أَیَّامٌ قُرِّبَ لَہُ فِیہَا مِنْ أَجَلِہِ وَذُکِّرَ مَا نَسِیَ مِنْ مَعَادِہِ وَکُفِّرَتْ بِہَا خَطَایَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٧) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے قاری کے واپس پلٹنے سے زیادہ واپس پلٹنے والے کو نہیں دیکھا۔
(۳۶۳۴۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَا رَأَیْت أَحَدًا أَشَدَّ تَوَلِّیًا مِنْ قَارِئٍ إذَا تَوَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٨) حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : پل صراط پر کانٹے اور خار دار پودے ہیں۔ اس دن پھسلنے والے مرد وعورت بہت زیادہ ہوں گے۔
(۳۶۳۴۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ وَثَابِتٌ وَحُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ : عَلَی الصِّرَاطِ حَسَکٌ وَسَعْدَانُ ، الزَّلاَّلُونَ وَالزَّلاَّلاَتُ یَوْمَئِذٍ کَثِیرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٤٩) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک آدمی علم کا ایک باب حاصل کرتا ہے پھر اس پر عمل کرتا ہے تو یہ اس کے لیے اس تمام دنیا سے بہتر ہے جو اس کو ملے اور وہ اس کو اپنی آخرت کے لیے دے دے۔
(۳۶۳۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إنَّ الرَّجُلَ لَیَطْلُبُ الْبَابَ مِنَ الْعِلْمِ فَیَعْمَلُ بِہِ فَیَکُونُ خَیْرًا لَہُ مِنَ الدُّنْیَا لَوْ کَانَتْ لَہُ فَجَعَلَہَا فِی الآخِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৪৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٥٠) حضرت حسن فرماتے ہیں بلاشبہ مومن صبح بھی غم گین حالت میں کرتا ہے اور مومن شام بھی غم گین حالت میں کرتا ہے اور مومن کو وہی کافی ہے جو عنیزہ کو کافی ہوتا ہے۔
(۳۶۳۵۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عُبَیْدُ اللہِ بْنُ شُمَیْطِ بْنِ عَجْلاَنَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، أَنَّہُ سَمِعَ الْحَسَنَ یَقُولُ : إنَّ الْمُؤْمِنَ یُصْبِحُ حَزِینًا وَیُمْسِی حَزِینًا ، وَیَکْفِیہِ مَا یَکْفِی الْعُنَیْزَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৫০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٥١) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سنا کہ جب تو کسی آدمی کو دنیا میں رغبت کرتا دیکھے تو تو اس سے آخرت میں رغبت کیا کر۔
(۳۶۳۵۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حدثنا أَیُّوبُ ، قَالَ سَمِعْت الْحَسَنَ یَقُولُ : إذَا رَأَیْت الرَّجُلَ یُنَافِسُ فِی الدُّنْیَا فَنَافِسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔
তাহকীক: