মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৩৭১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٢) حضرت ابوسفیان سعدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو یہ شعر بطور مثال پڑھتے سنا۔ ” جوان آدمی کو وہ نیک عمل جو اس نے آگے بھیجا خوش کر دے گا۔ جب وہ اس بیماری کو پہچان لے گا جو اس کے لیے قاتل ہے۔ “
(۳۶۳۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ السَّعْدِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَتَمَثَّلُ ہَذَا الْبَیْتَ :

یَسُرُّ الْفَتَی مَا کَانَ قَدِمَ مِنْ تُقًی إذَا عَرَفَ الدَّائَ الَّذِی ہُوَ قَاتِلُہُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٣) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) سے فرمایا : ” تمہاری مثال لوگوں میں ایسی ہے جیسی کھانے میں نمک کی مثال ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت حسن نے فرمایا : کھانا صرف نمک کے ساتھ ہی اچھا لگتا ہے ؟ حضرت حسن فرماتے ہیں : اس قوم کی حالت کیسی ہوگی جس کا نمک چلا جائے ؟ “
(۳۶۳۷۳) حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِہِ : أَنْتُمْ فِی النَّاسِ کَمِثْلِ الْمِلْحِ فِی الطَّعَامِ ، قَالَ : ثُمَّ یَقُولُ الْحَسَنُ : وَہَلْ یَطِیبُ الطَّعَامُ إِلاَّ بِالْمِلْحِ ، ثُمَّ یَقُولُ الْحَسَنُ : فَکَیْفَ بِقَوْمٍ قَدْ ذَہَبَ مِلْحُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٤) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم ! میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے کہ ان میں سے ایک اپنی پوری عمر گزار دیتا لیکن اس کے کپڑوں کو کبھی نہیں لپیٹا جاتا تھا اور نہ ہی اس نے کبھی اپنے اہل کو کھانا بنانے کا کہا اور نہ ہی اس کے اور زمین کے درمیان کبھی کوئی چیز حائل ہوتی ہے۔
(۳۶۳۷۴) حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَدْرَکْتُہُمْ وَاللہِ إنْ کَانَ أَحَدُہُمْ لَیَعِیشُ عُمْرَہُ مَا طُوِیَ لَہُ ثَوْبٌ قَطُّ ، وَلاَ أَمَرَ أَہْلَہُ بِصَنْعَۃِ طَعَامٍ لَہُ قَطُّ ، وَلاَ حَالَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الأَرْضِ شَیْئٌ قَطُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٥) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت آدم (علیہ السلام) پر ان کی اولاد پیش کی گئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت والا دیکھا تو عرض کیا : اے میرے پروردگار ! اگر آپ ان کے درمیان برابری فرما دیتے ؟ ارشاد ہوا۔ اے آدم ! میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میرا شکر کیا جائے۔ فضیلت والا، اپنی فضیلت کو دیکھے تو میری تعریف کرے اور میرا شکر ادا کرے۔
(۳۶۳۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَمَّا عُرِضَ عَلَی آدَمَ ذُرِّیَّتُہُ رَأَی فَضْلَ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ ، فَقَالَ : رَبِّ لَوْ سَوَّیْت بَیْنَہُمْ ، قَالَ : یَا آدَم ، إنِّی أُحِبُّ أَنْ أُشْکَرَ ، یَرَی ذُو الْفَضْلِ فَضْلَہُ فَیَحْمَدُنِی وَیَشْکُرُنِی۔ (عبدالرزاق ۱۹۵۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٦) حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس گھر میں بھی خوشی داخل ہوتی ہے اس گھر میں غبار بھی داخل ہوتا ہے۔
(۳۶۳۷۶) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا دَخَلَ بَیْتًا حِبَرَۃٌ إِلاَّ دَخَلَتْہُ غَبَرَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں کسی ایسے آدمی کو نہیں جانتی جس کو اللہ نے لوگوں کے معاملہ سے محفوظ رکھا ہو۔ اور وہ اپنے سے پہلوں کے طریقہ پر استقامت اختیار کیے ہو جس طرح حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے استقامت فرمائی۔
(۳۶۳۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَمْزَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی ذُؤَیْبٍ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : مَا أَعْلَمُ رَجُلاً سَلَّمَہُ اللَّہُ مِنْ أُمُورِ النَّاسِ وَاسْتَقَامَ عَلَی طَرِیقَۃِ مَنْ کَانَ قَبْلَہُ اسْتِقَامَۃَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٨) حضرت سفیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت محمد بن واسع سے عرض کیا۔ میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ انھوں نے جواب دیا جس کی وجہ سے تو مجھ سے محبت کرتا ہے وہ تجھ سے محبت کرے۔
(۳۶۳۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِمُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ : إنِّی لأحِبُّک فِی اللہِ ، قَالَ : أَحَبَّک الَّذِی أَحْبَبْتنِی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٧٩) حضرت مجاہد سے { ذَلِکَ یَوْمُ التَّغَابُنِ } کے بارے میں روایت ہے وہ فرماتے ہیں (یہ وہ دن ہے) جب اہل جنت، جنت میں اور اہل جہنم، جہنم میں داخل ہوں گے۔
(۳۶۳۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ {ذَلِکَ یَوْمُ التَّغَابُنِ} قَالَ : إذَا دَخَلَ أَہْلُ الْجَنَّۃِ الْجَنَّۃَ وَأَہْلُ النَّارِ النَّارَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৭৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٠) حضرت ابن شبرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کوئی قبیلہ بنو ثور سے زیادہ شیوخ فقہاء اور عابدین والا نہیں دیکھا۔
(۳۶۳۸۰) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، قَالَ ، مَا رَأَیْت حَیًّا أَکْثَرَ شَیْخًا فَقہًا مُتَعَبِّدًا مِنْ بَنِی ثَوْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨١) حضرت ابویعلی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم میں تیس آدمی تھے۔ ان میں سے کوئی آدمی ربیع بن خیثم سے کم درجہ نہ تھا۔
(۳۶۳۸۱) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی یَعْلَی ، قَالَ : کَانَ فِینَا ثَلاَثُونَ رَجُلا ، مَا مِنْہُمْ رَجُلٌ دُونَ رَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٢) حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس حلوہ لایا گیا تو انھوں نے وہ نہ کھایا اور فرمایا : یہ بچوں کا کھانا ہے۔
(۳۶۳۸۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُتْبَۃَ الأَسَدِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ أُتِیَ بِخَبِیصٍ فَلَمْ یَأْکُلْہُ وَقَالَ : ہَذَا طَعَامُ الصِّبْیَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٣) حضرت ابن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایمان برہنہ ہوتا ہے اور اس کا لباس تقوی ہے اور اس کا مال فقہ ہے اور اس کی زینت حیا ہے۔
(۳۶۳۸۳) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ الأَسَدِیِّ ، عَنِ ابْنِ مُنَبِّہٍ ، قَالَ : الإِیمَانُ عُرْیَانٌ ، وَلِبَاسُہُ التَّقْوَی ، وَمَالُہُ الْفِقْہُ ، وَزِینَتُہُ الْحَیَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٤) حضرت ابواسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون جب مسجد میں داخل ہوتے تو خدا یاد آجاتا۔
(۳۶۳۸۴) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ذَکَرَ اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٥) حضرت طاؤس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تم علم حاصل کرو تو تم اپنی ذات کے لیے علم حاصل کرو۔ کیونکہ لوگوں میں سے امانت ختم ہوگئی ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ حدیث کو ایک ایک حرف کرکے شمار کرتے تھے۔
(۳۶۳۸۵) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إذَا تَعَلَّمْت فَتَعَلَّمْ لِنَفْسِکَ ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ ذَہَبَتْ مِنْہُمَ الأَمَانَۃُ ، قَالَ : وَکَانَ یَعُدُّ الْحَدِیثَ حَرْفًا حَرْفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٦) ایک شیخ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ جب کسی سوال کرنے والے کو سنتے جو کہتا کون اللہ کو قرض حسن دے گا۔ وہ فرماتے : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ یہ قرض حسن ہے۔
(۳۶۳۸۶) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِیہِ عنْ شَیْخٍ لَہُمْ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا سَمِعَ السَّائِلَ یَقُولُ : مَنْ یُقْرِضُ اللَّہَ قَرْضًا حَسَنًا قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، ہَذَا الْقَرْضُ الْحَسَنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٧) حضرت سریہ ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خیثم کو حلوہ پسند تھا۔ پس وہ ہمیں کہتے۔ میرے لیے کھانا بناؤ۔ چنانچہ ہم ان کے لیے بہت زیادہ کھانا تیار کرتے۔ پھر وہ حضرت فروخ اور فلاں کو بلا لیتے۔ اور حضرت ربیع ان کو اپنے ہاتھ سے کھلاتے پلاتے۔ اور خود ان کا بچا ہوا مشروب پیتے۔ حضرت ربیع کو کہا گیا۔ ان دونوں کو کیا پتہ، آپ ان کو کیا کھلاتے ہیں ؟ اس پر حضرت ربیع کہتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ تو جانتا ہے۔
(۳۶۳۸۷) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سُرِّیَّۃِ الرَّبِیعِ ، قَالَ : کَانَ الرَّبِیعُ بْنُ خُثَیْمٍ یُحِبُّ الْحَلْوَی فَیَقُولُ لَنَا : اصْنَعُوا لِی طَعَامًا فَنَصْنَعُ لَہُ طَعَامًا کَثِیرًا فَیَدْعُو فَرُّوخًا وَفُلاَنًا فَیُطْعِمُہُمْ رَبِیعٌ بِیَدِہِ وَیَسْقِیہِمْ ، وَیَشْرَبُ ہُوَ فَضْلَ شَرَابِہِمَا ، فَیُقَالَ لَہُ : مَا یَدْرِیَانِ ہَذَانِ مَا تُطْعِمُہُمَا فَیَقُولُ : لَکِنَّ اللَّہَ یَدْرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٨) حضرت بختری طائی کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔ جن چیزوں کی وجہ سے مردے رشک کرتے ہیں اس کی وجہ سے زندے بھی رشک کریں۔ جان لو کہ عبادت زہد کے بغیر صحیح نہیں ہوتی اور نیکی کے وقت نرم ہوجا، گناہ کے وقت مشکل ہوجا اور لوگوں سے ان کے تقویٰ کے بقدر محبت کر۔
(۳۶۳۸۸) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بختری الطَّائِیِّ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : اغْبِطَ الأَحْیَائَ بِمَا تَغْبِطُ بِہِ الأَمْوَاتَ ، وَاعْلَمْ ، أَنَّ الْعِبَادَۃَ لاَ تَصْلُحُ إِلاَّ بِزُہْدٍ وَذُلِّ عِنْدَ الطَّاعَۃ وَاسْتَصْعِبْ عند مَعْصِیَۃٍ ، وَأَحِبَّ النَّاسَ عَلَی قَدْرِ تَقْوَاہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٨٩) حضرت ابواسحق فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعبدالرحمن سلمی نے مسجد میں چالیس سال تک قرآن پڑھایا۔
(۳۶۳۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ یَقُولُ : أَقْرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ الْقُرْآنَ فِی الْمَسْجِدِ أَرْبَعِینَ سَنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৮৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٠) حضرت سلمہ بن کہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر مومن، سمندر کے اندر ایک کنارے پر ہوگا تو اللہ تعالیٰ (وہاں پر بھی) اس چیز کو مقرر کریں گے جو اس کو تکلیف دے۔
(۳۶۳۹۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، قَالَ : لَوْ کَانَ الْمُؤْمِنُ عَلَی قَصَبَۃٍ فِی الْبَحْرِ لَقَیَّضَ اللَّہُ لَہُ مَنْ یُؤْذِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৩৯০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩١) حضرت ابن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن ظلمات کی شکل میں ہوگا۔
(۳۶۳۹۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی کَثِیرٍ الزُّبَیْدِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَمْرو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إیَّاکُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: