মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৬৩৯১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٢) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ظلم قیامت کے دن ظلمات کی شکل میں ہوگا۔
(۳۶۳۹۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (بخاری ۲۴۴۷۔ مسلم ۱۹۹۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٣) حضرت جریر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلمان نے مجھے پوچھا۔ کیا تو جانتا ہے کہ قیامت کے دن ظلمات کیا ہوں گی ؟ یہ لوگوں کا دنیا میں باہم ظلم کرنا ہے۔
(۳۶۳۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : قَالَ لِی سَلْمَانُ : أَتَدْرِی مَا الظُّلُمَاتُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ہُوَ ظُلْمُ النَّاسِ بَیْنَہُمْ فِی الدُّنْیَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت داؤد کو اللہ تعالیٰ نے وحی کی کہ آپ ظالموں سے کہو۔ وہ مجھے یاد نہ کیا کریں۔ کیونکہ یہ مجھ پر حق ہے کہ جو مجھے یاد کرے میں اس کو یاد کروں اور ان ظالموں کو میرا یاد کرنا یہ ہے کہ میں ان پر لعنت کروں۔
(۳۶۳۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْفَزَارِیِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَوْحَی اللَّہُ إِلَی دَاوُد علیہ السلام : قُلْ لِلظَّلَمَۃِ : لاَ یَذْکُرُونِی فَإِنَّہُ حَقٌّ عَلَیَّ أَنْ أَذْکُرَ مَنْ ذَکَرَنِی ، وَإِنَّ ذِکْرِی إیَّاہُمْ أَنْ أَلَعَنَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٥) حضرت ثمامہ بن بجاد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تمہیں (ایسی بات کرنے سے) ڈراتا ہوں کہ میں عنقریب قیام کروں گا۔ میں عنقریب نماز پڑھوں گا۔ میں عنقریب روزہ رکھوں گا۔
(۳۶۳۹۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ثُمَامَۃَ بْنِ بِجَادٍ ، قَالَ : أَنْذَرْتُکُمْ سَوْفَ أَقُومُ سَوْفَ أُصَلِّی سَوْفَ أَصُومُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٦) جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم آج کا کام کل پر نہ چھوڑو۔ کیونکہ تمہیں کل کے دن کیا ہونے والا ہے اس کا پتہ نہیں ہے۔
(۳۶۳۹۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ تُؤَخِّرْ عَمَلَ الْیَوْمِ لِغَدٍ فَإِنَّک لاَ تَدْرِی مَا فِی غَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٧) حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا کہ جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی حدیث سنتا تو اس کو لے لیتا۔ نہ اس میں زیادتی کرتا اور نہ اس سے کمی کرتا اور نہ ہی حضرت عبداللہ بن عمر سے۔
(۳۶۳۹۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَدٍ إِذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیثًا أَخَذَہ لاَ یَزِیدُ فِیہِ ، وَلاَ یَنْقُصُ مِنْہُ وَلا وَلاَ مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٨) حضرت موسیٰ بن قیس بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت زر نے فرمایا : ہمارے ساتھ اس مسجد میں چلو۔ تاکہ ہم نماز پڑھیں۔
(۳۶۳۹۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ لِی زِرٌّ : ارْحَلْ بِنَا إِلَی ہَذَا الْمَسْجِدِ نُسَبِّحُ ، یَعْنِی نُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٣٩٩) حضرت سلمہ بن کہیل سے ارشادِ خداوندی { لَئِنْ لَمْ یَنْتَہِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ مَرَضٌ} کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں (اس سے مراد) اصحاب الفواحش ہیں۔
(۳۶۳۹۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ {لَئِنْ لَمْ یَنْتَہِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ مَرَضٌ} قَالَ : أَصْحَابُ الْفَوَاحِشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩৯৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٠) حضرت عمرو بن قیس کندی سے روایت ہے : وہ { فَإِذَا جَائَتِ الطَّامَّۃُ الْکُبْرَی } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ تب ہوگا جب ارشاد ہوگا کہ ان کو جہنم کی طرف لے جاؤ۔
(۳۶۴۰۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ الْکِنْدِیِّ (فَإِذَا جَائَتِ الطَّامَّۃُ الْکُبْرَی) قَالَ : إذَا قِیلَ : اذْہَبُوا بِہِ إِلَی النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠١) حضرت ابوحیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود (رض) کا گزر ان لوگوں پر سے ہوا جو دھونکنی میں پھونک رہے تھے تو آپ گرپڑے۔
(۳۶۴۰۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، قَالَ : مَرَّ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَی الَّذِینَ یَنْفُخُونَ الْکِیرَ فَسَقَطَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٢) حضرت حکیم بن جابر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا : تم مجھے وصیت کرو۔ اس نے کہا : گناہ، کے بعد نیکی کرو۔ یہ اس گناہ کو مٹا دے گی اور لوگوں سے اخلاق حسنہ کے ساتھ ملو۔
(۳۶۴۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِرَجُلٍ : أَوْصِنِی ، فَقَالَ : أَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُہَا ، وَخَالِقَ النَّاسَ خُلُقًا حَسَنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٣) حضرت مرداس اسلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ نیک لوگ ایک ایک کرکے چلے جائیں گے یہاں تک کہ کھجور اور جو کے بھوسہ کی طرح بھوسہ رہ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پروا نہ ہوگی۔
(۳۶۴۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ مِرْدَاسٍ الأَسْلَمِیِّ ، قَالَ : یَذْہَبُ الصَّالِحُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ حَتَّی تَبْقَی حُثَالَۃٌ کَحُثَالَۃِ التَّمْرِ وَالشَّعِیرِ لاَ یَعْبَأُ اللَّہُ بِہِمْ شَیْئًا۔ (بخاری ۴۱۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٤) حضرت سفیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو اس آیت { لاَ تَخَافُوا مَا أَمَامَکُمْ } کے بارے میں کہتے سنا کہ جو تمہارے آگے آنے والا ہے اس سے خوف نہ کھاؤ۔ اور جو پیچھے چھوڑ آئے ہو اس پر غم نہ کرو۔ وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُونَ فرمایا : بشارت تین جگہوں پر ہوگی۔ موت کے وقت۔ قبر میں۔ جی اٹھنے کے وقت۔
(۳۶۴۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ سَمِعْت زَیْدَ بْنَ أَسْلَمَ یَقُولُ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ {لاَ تَخَافُوا وَلاَ تَحْزَنُوا} قَالَ : لاَ تَخَافُوا مَا أَمَامَکُمْ ، وَلاَ تَحْزَنُوا عَلَی مَا خَلَفْتُمْ وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُونَ ، قَالَ : الْبُشْرَی فِی ثَلاَثَۃِ مَوَاطِنَ : عِنْدَ الْمَوْتِ وَفِی الْقَبْرِ ، وَعِنْدَ الْبَعْثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٥) حضرت محمد بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کو دین میں سمجھ عطا کرتے ہیں اور دنیا سے بےرغبت بنا دیتے ہیں اور اس کو اپنے عیوب دکھا دیتے ہیں۔ جس شخص کو یہ چیزیں دے دی گئیں تو اس کو دنیا، آخرت کی خیر دے دی گئی۔
(۳۶۴۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ اللَّہُ بِعَبْدِہِ خَیْرًا فَقَّہَہُ فِی الدِّینِ وَزَہَّدَہُ فِی الدُّنْیَا وَبَصَّرَہُ عُیُوبَہُ ، وَمَنْ أُوتِیَہُنَّ فَقَدْ أُوتِیَ خَیْرَ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٦) حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نماز جب بھی آتی ہے تو مجھے اس کا شوق ہوتا ہے اور نماز جب بھی آتی ہے تو میں تیار ہوتا ہوں۔
(۳۶۴۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُعْفِیٍّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : مَا جَائَتِ الصَّلاَۃُ قَطُّ إِلاَّ وَأَنَا إلَیْہَا بِالأَشْوَاقِ ، وَلاَ جَائَتْ قَطُّ إِلاَّ وَأَنَا مُسْتَعِدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٧) حضرت ابوحازم کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : تم دیکھو کہ جس چیز کو تم آخرت میں اپنے ساتھ ہونا پسند کرتے ہو تو پھر تم اس کو آج ہی آگے بھیج دو ۔ اور تم اس چیز کو دیکھو جس کا تم وہاں ساتھ ہونا پسند نہیں کرتے تو اس کو تم آج ہی ترک کردو۔
(۳۶۴۰۷) حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃ بْنُ سَعِیدٍ قَالَ : حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، أَنَّہُ قَالَ : انْظُرَ الَّذِی تُحِبُّ أَنْ یَکُونَ مَعَک فِی الآخِرَۃِ فَقَدِّمْہُ الْیَوْمَ ، وَانْظُرَ الَّذِی تَکْرَہُ أَنْ یَکُونَ مَعَک ثَمَّ فَاتْرُکْہُ الْیَوْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٨) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابوذر (رض) کو کہتے سنا۔ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے چل رہا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کا نہ بتاؤں ؟ “ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ
(۳۶۴۰۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ السَّائِبِ بْنِ بَرَکَۃٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ یَقُولُ : کُنْت أَمْشِی خَلْفَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلاَ أَدُلُّک عَلَی کَنْزٍ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّۃِ قُلْتُ : بَلَی ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ (ابن ماجہ ۳۸۲۵۔ احمد ۱۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٠٩) حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ میں آپ کے پیچھے تھا اور آپ نے مجھے سنا کہ میں کہہ رہا ہوں۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے عبداللہ بن قیس ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں ایک خزانہ کا نہ بتاؤں ؟ “ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ۔
(۳۶۴۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عن أبی موسی قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَنِی وَأَنَا خَلْفَہُ ، وَأَنَا أَقُولُ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ، فَقَالَ : یَا عَبْد اللہِ بْن قَیْس : أَلاَ أَدُلُّکَ عَلَی کَنْزٍ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّۃ ؟ قُلْتُ : بَلَی ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪০৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤١٠) حضرت عامر بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری حضرت ابوایوب انصاری سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے مجھے کہا۔ کیا میں تمہیں اس کام کا نہ کہوں جس کا مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا تھا ؟ یہ کہ میں لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ کثرت سے کہا کروں۔ کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔
(۳۶۴۱۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ الْمَدِینِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، قَالَ : لَقِیت أَبَا أَیُّوبَ الأَنْصَارِیَّ ، فَقَالَ لِی : أَلاَ آمُرُک بِمَا أَمَرَنِی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ أُکْثِرَ مِنْ قَوْلِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ فَإِنَّہُ کَنْزٌ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّۃِ۔ (طبرانی ۳۹۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪১০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤١١) حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے۔ ” کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کا نہ بتاؤں ؟ تم لوگ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ۔ کثرت سے پڑھا کرو۔
(۳۶۴۱۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ الأَسْلَمِیِّ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ : أَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلَی کَنْزٍ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّۃِ تُکْثِرُونَ مِنْ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ (طبرانی ۴۸۸۵۔ عبد بن حمید ۲۴۹)
তাহকীক: