কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৮৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26838 ۔۔۔ ” ایضا “ عبداللہ بن محمد عقیل کہتے ہیں : میں ایک جماعت کے ساتھ ربیع بنت معوذ بن عفراء کے پاس گیا ، ہم نے ان سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے متعلق سوال کیا : وہ بولیں : جی ہاں : میں نے ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرایا تھا اور وضو کے لیے پانی اس برتن جیسے ایک برتن میں رکھا تھا ربیع نے چمڑے کے ایک برتن کی طرف اشارہ کیا جو ایک مد کے لگ بھگ تھا ، ربیع کہتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا پھر چہرہ اور ہاتھ تین تین بار دھوئے ، پھر سر کا آگے اور پیچھے سے مسح کیا اور سر کے پیچھے حصہ کے ساتھ کانوں کا بھی مسح کیا اور پھر تین بار پاؤں دھوئے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26838- "أيضا" عن عبد الله بن محمد بن عقيل قال: "دخلت على الربيع ابنة معوذ بن عفراء في نفر فسألناها عن وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: نعم وضأت رسول الله صلى الله عليه وسلم في إناء نحو من هذا الإناء، وهي تشير إلى ركوة تأخذ مدا أو ثلاثا، قالت: فمضمض واستنثر، ثم غسل وجهه ويديه ثلاثا ثلاثا، ثم مسح رأسه مقدمه ومؤخره ومسح أذنيه مع مؤخر رأسه وغسل رجليه ثلاثا". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26839 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ اگر کوئی سر کا مسح بھول جائے وہ نماز کو لوٹائے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26839- عن ابن عباس قال: "إن نسي المسح بالرأس أعاد الصلاة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26840 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ وضو واعضاء کے دھونے اور دو اعضاء کے مسح کرنے کا نام ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
26840- عن ابن عباس قال: "الوضوء غسلتان ومسحتان". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26841 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک ایک بار وضو کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26841- عن ابن عباس أنه "توضأ مرة مرة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26842 ۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے دو اعضاء دھونا اور دو اعضاء کا مسح کرنا فرض کیا ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب تیمم کا ذکر کیا گیا تو دھوئے جانے والے اعضاء کی جگہ مسح کرنے کا حکم دیا جب وضو میں مسح کیے جانے والے اعضاء کا مسح ترک کردیا گیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26842- عن ابن عباس قال: "افترض الله غسلتين ومسحتين، ألا ترى أنه ذكر التيمم فجعل مكان الغسلتين مسحتين وترك المسحتين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26843 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) سر کا صرف ایک بار مسح کرتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
26843- عن نافع أن ابن عمر "كان يمسح رأسه مرة". "عب ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26844 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) دائیں ہتھیلی کا بطن پانی پر رکھتے پھر اسے جھاڑتے نہیں تھے پھر کنپٹی اور پیشانی کے درمیان ایک بار مسح کرلیتے اس سے زیادہ نہیں کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26844- "عن نافع أن ابن عمر كان يضع بطن كفه اليمنى على الماء ثم لا ينفضها، ثم يمسح بها ما بين قرنه إلى الجبين مرة واحدة لا يزيد عليها". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26845 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) اپنے ہاتھ پانی میں داخل کرتے اور پھر دونوں ہاتھوں سے صرف ایک بار مسح کرتے پھر اپنی دو انگلیاں پانی میں داخل کرتے اور کانوں کا مسح کرلیتے پھر انگوٹھوں کو کانوں کے پیچھے پھیر لیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26845- "عن نافع عن ابن عمر كان يدخل يديه في الوضوء فيمسح بهما مسحة واحدة اليافوخ فقط، ثم يدخل أصبعيه في الماء، ثم يدخلهما في أذنيه، ثم يرد إبهاميه خلف أذنيه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26846 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) سر کے مسح کے لیے نیا پانی لیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26846- عن نافع أن ابن عمر "كان يحدث لرأسه ماء". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26847 ۔۔۔ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : کہ کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
26847- عن ابن عمر قال: "الأذنان من الرأس". "عب ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26848 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) چہرے کے ساتھ کانوں کے ظاہر و باطن کو دھوتے تھے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ پھر سر کا مسح کرنے کے بعد انگلیاں پانی میں داخل کرتے اور کانوں کے سوراخوں میں ڈال دیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26848- عن نافع أن ابن عمر "كان يغسل ظهور أذنيه وبطونهما إلى الصماخ مع الوجه مرة أو مرتين، ويدخل أصبعيه بعد ما يمسح برأسه في الماء ثم يدخلهما في الصماخ مرة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26849 ۔۔۔ حسن کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو وضو کرتے دیکھا اور اس کے پاؤں پر ناخن کے بقدر جگہ خشک رہ گئی تھی جسے پانی نہیں پہنچا تھا آپ نے اس شخص سے فرمایا : اچھی طرح سے وضو کیا کرو ۔ (رواہ سعید بن المنصور فی سننہ وابن ابی شیبۃ فی مصنفہ)
26849- عن الحسن أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "رأى رجلا توضأ وبظهر قدمه قدر ظفر لم يصبه الماء فقال له "أحسن وضوءك". "ص ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26850 ۔۔۔ قتادہ کی روایات ہے کہ آیت میں ” وارجلکم الی الکعبین “ کی رو سے پاؤں کو دھوتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق والطبرانی)
26850- عن قتادة قال: إن ابن مسعود "رجع إلى غسل القدمين في قوله {وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ} ."عب طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26851 ۔۔۔ شعبی کہتے ہیں : بہرحال حضرت جبرائیل (علیہ السلام) پاؤں پر مسح کرنے کا حکم لے کر نازل ہوئے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ ، وعبد بن حمید وابن جریر)
26851- عن الشعبي قال:" أما جبريل فقد نزل بالمسح على القدمين". "عب ش وعبد بن حميد وابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26252 ۔۔۔ شعبی کی روایت ہے کہ قرآن میں مسح کا حکم نازل ہوا ہے لیکن سنت (پاؤں) دھونے کے حکم میں چل پڑی ہے۔ (رواہ عبدالرحمن بن حمید والنحاس فی تاریخہ)
26852- عن الشعبي قال: "نزل القرآن بالمسح وجرت السنة بالغسل". "عبد الرحمن بن حميد والنحاس في تاريخه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26853 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر پر تھے آپ نے عمامہ پیچھے ہٹایا اور یوں مسح کی شفیق نے پیچھے سے چہرے کی طرف مسح کرنے کا اشارہ کیا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26853- عن عطاء أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان في سفر فأخر العمامة ومسح هكذا وأشار شقيق إلى مقدم رأسه إلى وجهه". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26854 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا عمامہ کاندھوں کے درمیان ڈالا جبکہ آپ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھے آپ نے صرف ایک بار مسح کیا عطاء نے ہاتھ کے اشارہ سے بتایا انھوں نے کھوپڑی پر ہاتھ رکھا اور پھیرتے ہوئے آگے چہرے کی طرف لے آئے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26854- عن عطاء قال: "ألقى النبي صلى الله عليه وسلم عمامته بين كتفيه بين مكة والمدينة ومسح برأسه مسحة واحدة وقال بيده على هامته فمسحها إلى مقدم وجهه". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26855 ۔۔۔ یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کے پاؤں پر درہم کے بقدر خشک جگہ دیکھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : جاؤ اچھی طرح وضو کرو ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26855- عن يحيى بن أبي كثير أن "رسول الله صلى الله عليه وسلم نظر إلى رجل في رجله كموضع الدرهم لم يصبه الماء، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: "انطلق فأحسن وضوءك". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے فرائض :
26856 ۔۔۔ ” مسند علی “ ھزال بن سبرہ روایت کی ہے کہ انھوں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا دراں حالیکہ آپ کھڑے تھے پھر پانی منگوایا اور وضو کیا پھر جوتوں اور پاؤں پر مسح کیا پھر مسجد میں چلے گئے اور جوتے اتار کر نماز پڑھی ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26856- "مسند علي" عن الهزال بن سبرة أنه "رأى عليا بال وهو قائم ثم دعا بماء فتوضأ، ثم مسح على نعليه وقدميه، ثم دخل المسجد فخلع نعليه ثم صلى". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26857 ۔۔۔ ” مسند صدیق “ معمر بن یحییٰ بن ابی کثیر روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) جب وضو کرتے انگلیوں کے درمیان خلال کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26857 (مسند الصديق) عن معمر بن يحيى بن أبي كثير أن أبا بكر كان يخلل أصابعه إذا توضأ.

(عب).
tahqiq

তাহকীক: