কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৮৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26858 ۔۔۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اللہ کا نام لیتا ہے اس کا سارا جسم پاک ہوجاتا ہے اگر اللہ کا نام نہ لے (بسم اللہ نہ پڑھے) صرف وہی اعضاء پاک ہوتے ہیں جنہیں وضو کا پانی پہنچا ہو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26858 عن أبي بكر قال : إذا توضأ العبد فذكر أسم الله طهر جسده كله ، وإن لم يذكر لم يطهر إلاما أصابه الماء.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26859 ۔۔۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) فرماتے ہیں : پانی سے ضرور بالضرور اپنی انگلیوں میں خلال کرو وگرنہ اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ سے ان کا خلال کرے گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26859 عن أبي بكر الصديق قال : لتخللن أصابعكم بالماء أو ليخللها الله بالنار.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26860 ۔۔۔ صنابحی روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ایک شخص کو وضو کرتے دیکھا آپ (رض) نے فرمایا : تمہیں احتیاط سے وضو کرنا چاہے اور انگوٹھی کے نیچے اچھی طرح سے پانی پہنچانا چاہیے ۔ (رواہ ابن قتیبۃ فی غریب الحدیث والدینوری فی المجالسۃ)
26860 عن الصنابحي أن أبا بكر الصديق رأى رجلا يتوضأ ، فقال : عليك بالمغفلة والمنشلة (1).
(أبن قتيبة في غريب الحديث والدينوري في المجالسة ، قال أبن قتيبة : المغفلة العنفقة والمنشلة موضع الخاتم من الخنصر)
(أبن قتيبة في غريب الحديث والدينوري في المجالسة ، قال أبن قتيبة : المغفلة العنفقة والمنشلة موضع الخاتم من الخنصر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26861 ۔۔۔ حضرت عاصم بن حمزہ (رض) کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں ان کی طرف فورا لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو عبادت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤمیں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے دیکھا اور میں بھی ان کی طرف فورا لپکا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر (رض) ! مجھے پسند نہیں کہ پانی حاصل کرنے پر میری کوئی مدد کرے ۔ (رواہ ابو القاسم الغافقی فی جزء المذکور ما اجتمع فی سندہ اربعۃ من الصحابہ وفیہ احمد بن محمد بن الیمامی کذاب)
26861 عن عاصم بن ضمرة قال : رأيت عليا أمير المؤمنين يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه فقال : مه فأني رأيت عمر بن الخطاب يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : مه فأني رأيت أبا بكر الصديق يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : مه إني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : يا أبا بكر إني لا أحب أن يعينني أحد على طهوري.
(أبو القاسم الغافقي في جزء المذكور ما أجتمع في سنده أربعة من الصحابة وفيه أحمد بن محمد بن اليمامي كذاب).
(أبو القاسم الغافقي في جزء المذكور ما أجتمع في سنده أربعة من الصحابة وفيه أحمد بن محمد بن اليمامي كذاب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26862 ۔۔۔ ” مسند عمر “۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے وضو کیا اور کانوں کے ظاہر و باطن کا مسح کیا اور فرمایا : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
26862 (مسند عمر) عن عمر أنه توضأ فمسح بأذنيه ظاهرهما وباطنهما وقال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يفعله.
(عب).
(عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26863 ۔۔۔ حمران روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا اور پھر آپ ہنس گئے اور فرمایا : کیا تم مجھ سے نہیں پوچھتے میں کیوں ہنسا ہوں ؟ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! آپ کیوں ہنسے ہیں ؟ فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا جس طرح میں نے وضو کیا ہے آپ نے کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا تین بار چہرہ دھویا اور تین بار ہاتھ دھوئے ، سر کا مسح کیا اور پاؤں کے اوپر سے مسح کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26863 عن حمران قال : دعا عثمان بماء فتوضأ ثم ضحك فقال : ألا تسألوني مم أضحك ؟ قالوا : يا أمير المؤمنين ما أضحكك ؟ قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ كما توضأت فمضمض وأستنشق وغسل وجهه ثلاثا ويديه ثلاثا ومسح برأسه وظهر قدميه.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26864 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ انھیں حدیث پہنچی ہے کہ حضرت عثمان (رض) نے تین تین بار وضو کیا سر پر ایک بار مسح کیا اور پاؤں کو اہتمام سے دھویا پھر فرمایا : میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
26864 عن عطاء أنه بلغه أن عثمان توضأ ثلاثا ومسح برأسه مسحة وغسل برجليه غسلا ، ثم قال : هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ.
(عب ش).
(عب ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26865 ۔۔۔ انصار کے ایک شخص سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کہا : کیا میں تمہیں نہ دکھاؤں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کرتے تھے ؟ لوگوں نے کہا جی ضرور دکھائیں ۔ اس شخص نے وضو کے لیے پانی منگوایا تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا تین بار بازو دھوئے سر کا مسح کیا اور پاؤں دھوئے پھر کہا جان لو ! کانوں کا تعلق سر سے ہے میں نے تمہیں ٹھیک ٹھیک سوچ سمجھ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دکھایا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ، والعدنی والخطیب)
26865 عن رجل من الانصار أن رجلا قال : ألا أريكم كيف كان وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قالوا : بلى فدعا بماء فمضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وذراعيه ثلاثا ، ومسح برأسه وغسل قدميه ، ثم قال : وأعلموا أن الاذنين من الرأس ، ثم قال : تحريت أو توخيت لكم وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم.
(ش والعدني ، خط).
(ش والعدني ، خط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26866 ۔۔۔ ابو وائل روایت کی ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا انھوں نے داڑھی کا تین بار خلال کیا اور پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ والبغوی)
26866 عن أبي وائل قال : رأيت عثمان يتوضأ فخلل لحيته ثلاثا وقال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعله.
(عب ش والبغوي).
(عب ش والبغوي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26867 ۔۔۔ ” مسند عثمان “ میں نی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا چنانچہ آپ نے سر پر صرف ایک بار مسح کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، وابن ماجہ)
26867 (في مسند عثمان) رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ فمسح رأسه مرة.
(ش ه).
(ش ه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26868 ۔۔۔ سفیان بن سلمہ روایت کی ہے کہ میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (رض) نے تین تین بار وضو کیا اور کلی ، ناک میں پانی ڈالنے سے علیحدہ کی اور دونوں کام تین تین بار کیے ، پھر فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح وضو کیا ہے۔ (رواہ البغوی فی مسند عثمان وابن عساکر)
26768 عن سفيان بن سلمة قال : شهدت عثمان توضأ ثلاثا ثلاثا وأفرد المضمضة من الاستنشاق ثلاثا ثم قال : هكذا توضأ النبي صلى الله عليه وسلم.
(البغوي في مسند عثمان كر).
(البغوي في مسند عثمان كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26869 ۔۔۔ ابو وائل روایت کی ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ (رض) نے تین تین مرتبہ ہاتھ دھوئے تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، انگلیوں کا خلال کیا ، داڑھی کا خلال کیا جب آپ (رض) نے چہرہ دھویا ، پاؤں دھونے سے پہلے پھر فرمایا : میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق ، وابن منیع والدارمی وابو داؤد وابن خزیمۃ ، وابن الجارود والطحاوی وابن حبان والبغوی فی مسند عثمان و سعید بن المنصور) جبکہ بغوی کی روایت میں ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے تین بار انگلیوں کا خلال کیا اور تین بار داڑھی کا خلال کیا ۔
26869 عن أبي وائل قال : رأيت عثمان يغسل كفيه ثلاثا ، ومضمض وأستنشق ثلاثا وخلل أصابعه وخلل لحيته حين غسل وجهه قبل أن يغسل قدميه ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل كالذي رأيتموني فعلت.
(عب وأبن منيع والدارمي د وأبن خزيمة وأبن الجارود والطحاوي حب والبغوي في مسند عثمان ص ولفظ البغوي وخلل أصابعه ثلاثا وخلل لحيته ثلاثا).
(عب وأبن منيع والدارمي د وأبن خزيمة وأبن الجارود والطحاوي حب والبغوي في مسند عثمان ص ولفظ البغوي وخلل أصابعه ثلاثا وخلل لحيته ثلاثا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26870 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ (رض) نے تین بار ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انھیں دھویا پھر تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، پھر تین بار چہرہ دھویا ، پھر کہنی تک دایاں ہاتھ دھویا ، پھر بایاں ہاتھ دھویا پھر کہا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جس طرح میں نے وضو کیا ہے پھر آپ نے فرمایا جس شخص نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں کہ ان رکعتوں کے دوران اس کے دل میں کوئی بری بات پیدا نہیں ہوئی اس کے پہلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (رواہ ابن حبان والدارقطنی والعدنی واحمد بن حنبل وابن خزیمۃ والبخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی)
26870 عن حمران قال : رأيت عثمان توضأ فأفرغ على يديه ثلاثا فغسلهما ، ثم مضمض ثلاثا وأستنثر ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يده اليمنى إلى المرفق ثلاثا ، ثم غسل اليسرى مثل ذلك ثم مسح رأسه ، ثم غسل قدميه اليمنى ثلاثا ، ثم اليسرى ثلاثا ، ثم قال رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ من نحو وضوئي هذا ثم قال : من توضأ نحو وضوئي هذا وفي لفظ : مثل وضوئي هذا ثم صلى ركعتين لا يحدث فيهما نفسه غفر له ما تقدم من ذنبه.
(حب قط والعدني حم وأبن خزيمة خ م د ن) (1).
(حب قط والعدني حم وأبن خزيمة خ م د ن) (1).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26871 ۔۔۔ ابن دارہ کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، تین بار سر پر مسح کیا اور تین تین بار پاؤں دھوئے پھر فرمایا : جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دیکھنا چاہے وہ میرا یہ وضو دیکھ لے یہی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو تھا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارقطنی و سعید بن المنصور)
26871 عن أبن دارة قال : رأيت عثمان دعا بوضوء فتمضمض ثلاثا وأستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ومسح برأسه ثلاثا وغسل قدميه ثلاثا ثلاثا ثم قال : من أحب أن ينظر إلى وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فهذا وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم.
(حم قط ص).
(حم قط ص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26872 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پاس تھا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی مانگا ، جب آپ (رض) وضو سے فارغ ہوئے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح وضو کیا ہے جس طرح میں نے کیا ہے۔ پھر آپ مسکرائے اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو میں کیوں ہنسا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتا ہے فرمایا : بندہ مسلمان جب اہتمام کے ساتھ وضو کرتا ہے پھر نماز میں داخل ہوجاتا ہے اور اہتمام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے جس طرح اپنی ماں کے پیٹ سے نکلا تھا ۔ (رواہ الحارث وابو نعیم فی المعرفۃ وھو صحیح)
26872 عن حمران قال : كنت عند عثمان فدعا بوضوء فتوضأ فلما فرغ قال ، توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم كما توضأت ثم تبسم فقال : أتدرون مم ضحكت ؟ قلنا الله ورسوله أعلم قال : إن العبد المسلم إذا توضأ فأتم
وضوءه ثم دخل في صلاته فأتم صلاته خرج من الذنوب كما خرج من بطن أمه.
(الحارث وأبو نعيم في المعرفة وهو صحيح).
وضوءه ثم دخل في صلاته فأتم صلاته خرج من الذنوب كما خرج من بطن أمه.
(الحارث وأبو نعيم في المعرفة وهو صحيح).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26873 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے ۔ (رواہ الترمذی وقال حسن صحیح)
26873 عن عثمان أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يخلل لحيته.
(ت وقال : حسن صحيح).
(ت وقال : حسن صحيح).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26874 ۔۔۔ ابو وائل کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) ، اور سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو تین تین بار وضو کرتے دیکھا پھر دونوں نے فرمایا : اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو تھا ۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی وابن ماجہ والطحاوی)
26874 عن أبي وائل قال : رأيت عثمان وعليا يتوضآن ثلاثا ثلاثا ويقولان : هكذا كان وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم.
(ط ه والطحاوى).
(ط ه والطحاوى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26875 ۔۔۔ شقیق بن سلمہ کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا کہ آپ نے تین تین بار بازؤں کو دھویا تین بار سر کا مسح کیا پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہی کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابو داؤد)
26875 عن شقيق بن سلمة قال : رأيت صلى الله عليه وسلم. (ط ه والطحاوى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26876 ۔۔۔ ابو نضر ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں جس نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا جبکہ آپ کے ساتھ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ، حضرت طلحہ (رض) ، حضرت زبیر (رض) ، اور حضرت سعد (رض) تھے آپ (رض) نے تین تین بار وضو کیا پھر فرمایا : میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح وضو کیا ہے جس طرح میں نے وضو کیا ہے ؟ ان حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : جی ہاں ۔ (رواہ مسدد وابو یعلی)
26876 عن أبي النضر عمن رأى عثمان بن عفان أن عثمان دعا بوضوء وعنده علي وطلحة والزبير وسعد ، فتوضأ ثلاثا ثم قال : أنشدكم بالله أتعلمون أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يتوضأ كما توضأت ؟ قالوا : نعم.
(مسدد ، ع).
(مسدد ، ع).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26877 ۔۔۔ عامر بن شفیق کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے وضو کیا اور پاؤں کی انگلیوں میں خلال کیا پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہی کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابو یعلی)
26877 عن عامر بن شقيق قال : توضأ عثمان فخلل أصابع رجليه ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل ذلك.
(ع).
(ع).
তাহকীক: