কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৮৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26878 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین تین بار وضو کیا ہے۔ (رواہ الدارقطنی)
26878 عن عثمان أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ ثلاثا ثلاثا. (قط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26879 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے تین بار ہاتھ دھوئے تین بار چہرہ دھویا تین بار بازو دھوئے تین بار سر کا مسح کیا پھر فرمایا : میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ اور آپ نے فرمایا : جس شخص نے اس سے کم وضو کیا اسے کافی ہے۔ (رواہ ابن ماجہ)
26879 عن حمران قال : رأيت عثمان توضأ فغسل يديه ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وغسل ذراعيه ثلاثا ، ومسح رأسه ثلاثا ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ هكذا ، وقال : من توضأ دون هذا كفاه. (ه)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26880 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا آپ (رض) سے وضو کے متعلق سوال کیا گیا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا ، چنانچہ آپ کے پاس لوٹا لایا گیا آپ نے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا (اور سے دھویا) پھر یہی ہاتھ برتن میں ڈالا اور تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا پھر تین بار دایاں ہاتھ دھویا ، تین بار بایاں ہاتھ دھویا ، پھر پانی میں ہاتھ داخل کیا اور سر اور کانوں کا مسح کیا ، کانوں کا ظاہر اور باطن ایک بار دھویا پھر پاؤں دھوئے پھر کہا : کہاں ہیں وضو کے متعلق سوال کرنے والے ؟ میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابوداؤد)
26880 عن ابن أبي مليكة قال : رأيت عثمان بن عفان سئل عن الوضوء فدعا بماء فأتي بميضأة فأصغاها على يده اليمنى ، ثم أدخلها في الماء فتمضمض ثلاثا ، وأستنثر ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يده اليمنى ثلاثا ، وغسل يده اليسرى ثلاثا ، ثم أدخل يده فمسح برأسه وأذنيه ، فغسل بطونهما وظهورهما مرة واحدة ، ثم غسل رجليه ، ثم قال : أين السائلون عن الوضوء ؟ هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ.
(د)
(د)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26881 ۔۔۔ عبداللہ بن جعفر کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) کیا آپ (رض) نے ہاتھ کو دو تین تین بار دھویا تین بار ناک میں پانی ڈالا تین بار کلی کی تین بار چہرہ دھویا ہر بازو کو تین تین بار دھویا تین بار سر کا مسح کیا تین بار پاؤں دھوئے پھر فرمایا : میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے (رواہ الدار قطنی)
26881 عن عبد الله بن جعفر عن عثمان بن عفان أنه توضأ فغسل يديه ثلاثا كل واحدة منهما ، وأستنثر ثلاث ، ومضمض ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاث ، وغسل ذراعيه كل واحدة منهما ثلاثا ثلاثا ، ومسح برأسه ثلاثا وغسل رجليه ثلاثا ثلاثا كل واحدة منهما ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ هكذا.
(قط).
(قط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26882 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عثمان (رض) کو فرماتے سنا آؤ میں تمہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو کرکے دکھاؤں چنانچہ آپ (رض) نے چہرہ دھویا اور کہنیوں تک ہاتھ دھوئے حتی کہ بازوؤں کے اطراف کو چھو لیا پھر سر پر مسح کیا ، پھر دونوں ہاتھ کانوں اور داڑھی پر پھیرے پھر دونوں پاؤں دھوئے ۔ (رواہ ابن عساکر)
26882 عن حمران أنه سمع عثمان قال : هلموا أتوضأ لكم وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فغسل وجهه ويديه إلى المرفقين حتى مس أطراف العضدين ثم مسح برأسه ، ثم أمر بيديه على أذنيه ولحيته ، ثم غسل رجليه (كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26883 ۔۔۔ ابو علقمہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے ایک دن وضو کے لیے پانی منگوایا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی ایک جماعت کو بلایا آپ (رض) نے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اسے تین بار دھویا ، پھر تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا پھر تین تین بار کہنیوں تک ہاتھ دھوئے ، پھر سر پر مسح کیا ، پھر پاؤں دھوئے اور اچھی طرح سے صاف کردیئے ، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جو وضو تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے پھر فرمایا : جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا پھر کہا : اے فلاں ! کیا وضو اس طرح ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! حتی کہ عثمان (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو اس پر گواہ بنایا پھر فرمایا : تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے تمہیں میری موافقت کی توفیق دی ۔ (رواہ الدارقطنی)
26883 عن أبي علقمة عن عثمان بن عفان أنه دعا يوما بوضوء ، ثم دعا ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فأفرغ بيده اليمنى على يده اليسرى وغسلها ثلاثا ، ثم مضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يديه ثلاثا ثلاثا إلى المرفقين ، ثم مسح برأسه ، ثم غسل رجليه فأنقاهما ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ مثل هذا الوضوء الذي
رأيتموني توضأته ، ثم قال : من توضأ فأحسن الوضوء ، ثم صلى ركعتين كان من ذنوبه كيوم ولدته أمه ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم حتى أستشهد ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ، ثم قال : الحمد لله الذي وافقتموني على هذا. (قط).
رأيتموني توضأته ، ثم قال : من توضأ فأحسن الوضوء ، ثم صلى ركعتين كان من ذنوبه كيوم ولدته أمه ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم حتى أستشهد ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ، ثم قال : الحمد لله الذي وافقتموني على هذا. (قط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26884 ۔۔۔ شقیق بن سلمہ کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے ہاتھ دھوئے ، تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازؤ دھوئے ، سر کا مسح کیا اندر اور باہر سے کانوں کا مسح کیا ، تین بار داڑھی کا خلال کیا ، تین بار پاؤں دھوئے ، تین بار پاؤں کی انگلیوں کا خلال کیا پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہی کرتے دیکھا ہے جو میں نے کیا ہے۔ (رواہ الدارقطنی)
26884 عن شقيق بن سلمة قال : رأيت عثمان بن عفان توضأ فغسل كفيه ، فمضمض وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وغسل ذراعيه ثلاثا ، ومسح رأسه وأذنيه ظاهرهما وباطنهما ، وخلل لحيته ثلاثا ،وغسل قدميه ثلاثا ، وخلل أصابع قدميه ثلاثا ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل كما فعلت.
(قط).
(قط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26885 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے مقاعد میں وضو کیا تین تین بار ہاتھوں کو دھویا ، تین بار ناک میں پانی ڈالا تین بار کلی کی ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار کہینوں تک ہاتھ دھوئے ، تین بار سر کا مسح کیا ، تین بار پاؤں دھوئے ، ایک شخص نے آپ (رض) کو سلام کیا آپ نے اسے سلام کا جواب نہ دیا حتی کہ وضو سے فارغ ہوئے اور اس شخص سے معذرت کی اور اس سے کہا : مجھے سلام کا جواب دینے سے صرف اس چیز نے روکا ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ جس شخص نے اس طرح وضو کیا اور دوران وضو کلام نہ کیا پھر اس نے یہ کلمہ پڑھا : ” اشھد ان الا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ تو اس کے دو وضوؤں کے درمیان ہونے والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (رواہ ابو یعلی والدارقطنی وضعف)
26885 عن عثمان أنه توضأ بالمقاعد فغسل كفيه ثلاثا ثلاثا ، وأستنثر ثلاثا ، ثم تمضمض ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ويديه إلى المرفقين ثلاثا ، ومسح برأسه ثلاثا ، وغسل قدميه ثلاثا ، وسلم عليه رجل وهو يتوضأ فلم يرد عليه حتى فرغ ، فلما فرغ كلمه يعتذر وقال : لم يمنعني أن أرد عليك إلا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من توضأ هكذا ولم يتكلم ، ثم قال : أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله غفر له ما بين الوضوءين.
(ع قط وضعف).
(ع قط وضعف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26886 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا آپ نے پانی مانگا تین بار ہتھیلیاں دھوئیں ، کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، سر اور پاؤں کی پشت کا مسح کیا پھر ہنسے اور فرمایا : کیا تم مجھ سے نہیں پوچھتے ہو کیوں ہنسا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین ! آپ کیوں ہنسے ہیں ؟ فرمایا : مجھے اس بات نے ہنسایا ہے کہ جب بندہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو چہرے سے سرزد ہونے والے گناہ ختم ہوجاتے ہیں جب بازو دھوتا ہے ان سے بھی اسی طرح گناہ ختم ہوجاتے ہیں اسی طرح جب سر کا مسح کرتا ہے اور اسی طرح جب پاؤں کو پاک کرتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبزار وابو نعیم فی الحلیۃ وابو یعلی وصحح)
26786 عن حمران قال : رأيت عثمان دعا بماء فغسل كفيه ثلاثا ، ومضمض وأستنشق ، وغسل وجهه ثلاثا ، وذراعيه ثلاثا ، ومسح برأسه وظهر قدميه ، ثم ضحك فقال : ألا تسألوني ما أضحكني ؟ قلنا : ما أضحكك يا أمير المؤمنين ؟ قال : أضحكني أن العبد إذا غسل وجهه حط الله عنه بكل خطيئة أصابها بوجهه ، فإذا غسل ذراعيه كان كذلك ، وإذا مسح رأسه كان كذلك ، وإذا طهر قدميه كان كذلك. (حم والبزار حل ع وصحح).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26887 ۔۔۔ محمد بن عبدالرحمن بیلمانی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے مقاعد میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا ، آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا اس نے سلام کیا عثمان (رض) نے اسے سلام کا جواب نہ دیا جب آپ (رض) وضو سے فارغ ہوئے فرمایا : مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے صرف اس چیز نے روکا ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جس شخص نے وضو کیا ہاتھ دھوئے ۔ پھر تین بار کلی کی تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، کہنیوں تک تین بار ہاتھ دھوئے ، سر پر مسح کیا ، پاؤں دھوئے اور پھر کوئی کلام نہیں کیا حتی کہ یہ کلمہ پڑھا ۔ ” اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ تو اس کے دو وضوؤں کے درمیان ہونے والے گناہ معاف ہوجائیں گے ۔ (رواہ البغوی فی مسند عثمان)
26887 عن محمد بن عبد الرحمن البيلماني عن أبيه قال : رأيت عثمان بن عفان بالمقاعد فمر به رجل فسلم عليه ، فلم يرد عليه ، فلم فرغ من وضوئه ، قال : إنه لم يمنعني أن ارد عليك إلا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من توضأ فغسل يديه ، ثم تمضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وغسل يديه إلى المرفقين ثلاثا ، ومسح برأسه ، وغسل رجليه ثم لم يتكلم حتى يقول : أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله غفر له ما بين الوضوءين.
(البغوي في مسند عثمان).
(البغوي في مسند عثمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26888 ۔۔۔ ابن سلیمانی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے مقام مقاعد میں وضو کیا ، ایک شخص نے آپ (رض) کو سلام کیا ، آپ نے اسے سلام کا جواب نہ دیا حتی کہ جب وضو سے فارغ ہوئے سلام کا جواب دیا اور اس سے معذرت کرلی پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ کو ایک شخص نے سلام کیا آپ نے اسے سلام کیا آپ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا ۔ (رواہ البغوی فی مسند عثمان و سعید بن المنصور)
26888 عن أبن البيلماني عن أبيه أنه شهد عثمان يتوضأ على المقاعد فسلم عليه رجل فلم يرد عليه ، حتى إذا فرغ رد عليه وجعل يعتذر إليه ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ فسلم عليه رجل فلم يرد عليه.
(البغوي فيه ، ص).
(البغوي فيه ، ص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26889 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کہتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا ، سر کا مسح کیا اور اہتمام کے ساتھ پاؤں دھوئے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26889 عن عثمان قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ثلاثا ثلاثا ، ومسح رأسه وغسل قدميه غسلا.
صلى الله عليه وآله.
صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26890 ۔۔۔ ابو مالک دمشقی کی روایت ہے کہ مجھے حدیث سنائی گئی ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے دور خلافت میں وضو کے متعلق لوگوں میں اختلاف ہوگیا ، آپ (رض) نے لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دی لوگ اندر داخل ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا تین بار ہاتھ دھوئے پھر دائیں ہاتھ سے چلو بھرا پھر اپنے منہ کی طرف لے گئے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور یہ کام ایک ہی چلو سے کیا ، جبکہ ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑا اور یہ کام تین بار کیا پھر دائیں ہاتھ میں پانی لیا اور بایاں ہاتھ ساتھ ملا کر اوپر چہرے تک لے آئے (اور چہرہ دھویا) آپ نے یہ کام بھی تین بار کیا پھر دائیں ہاتھ میں پانی لیا اور کہنی تک تین بار بایاں ہاتھ دھویا ، پھر سر کے اگلے حصہ پر ایک ہی بار مسح کیا اور مسح کے لیے نیا پانی نہیں لیا ، پھر کانوں کے سوراخ میں انگلیاں داخل کیں اندر اور باہر سے مسح کیا ، پھر ٹخنوں تک دایاں پاؤں دھویا اور اس کی انگلیوں میں خلال کیا پھر بایاں پاؤں بھی ٹخنوں تک دھویا اور اس کی انگلیوں میں بھی خلال کیا پھر فرمایا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح ہمیں اجازت دی تھی جس طرح میں نے تمہیں اجازت دی ہے اور اسی طرح ہمارے لیے وضو کیا جس طرح میں نے تمہارے لیے وضو کیا ہے سو جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے متعلق سوال کرتا ہو تو یہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26890 عن أبي مالك الدمشقي قال : حدثت أن عثمان بن عفان أختلف في خلافته في الوضوء ، فأذن للناس فدخلوا عليه ، فدعا بماء فغسل يديه ثلاثا ، ثم غرف بيمينه ، ثم رفعها إلى فيه فمضمض وأستنشق بكف واحدة ، وأستنثر بيساره فعل ذلك ثلاثا ، ثم غرف بيده اليمنى فجمع إليها يساره فرفعهما إلى وجهه ثلاثا ، ثم غرف بيمينه فغسل يده اليسرى إلى المرفقين ثلاثا ، ثم مسح مقدم رأسه بيده مرة واحدة ، ولم يستأنف له ماء جديدا ، ثم أدخل يده في صماخ أذنيه فمسح ظاهرهما وباطنهما ، ثم غسل رجله اليمنى إلى الكعبين وخلل أصابعه ، ثم غسل رجله اليسرى إلى الكعبين ، وخلل أصابعه ثلاثا وقال : إن النبي صلى الله عليه وسلم أذن لنا كما أذنت لكم وتوضأ لنا كما توضأت لكم ، فمن كان سائلا عن وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فهذا وضوءه.
صلى الله عليه وآله.
صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26891 ۔۔۔ ابو حسیہ کی روایت ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ (رض) نے ہتھیلیاں دھوئیں ، تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، پھر تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، سر پر مسح کیا ، پھر ٹخنوں تک دونوں پاؤں تین تین بار دھوئے ، پھر کھڑے ہوئے اور بچا ہوا پانی پیا پھر فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہی کچھ کیا (وضو میں) جو کچھ تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے میں نے چاہا کہ تمہیں (وضو) دکھا دوں) (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شبیۃ ، واحمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی والنسائی ، وابو یعلی ، والطحاوی والھروی فی مسند علی والضیاء)
26891 عن أبي حية قال : رأيت عليا توضأ فغسل كفيه ومضمض وأستنشق ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، وذراعيه ثلاثا ، ومسح برأسه ، ثم غسل قدميه إلى الكعبين ثلاثا ، ثم قام فشرب فضل وضوئه قائما ثم قال : إن رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل الذي رأيتموني فأحببت أن أريكم. (عب ش حم ، د (1) ت ن ع والطحاوي والهروي في مسند علي ، ض).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26892 ۔۔۔ عبدخیر کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے وضو کیا تین بار کلی کی ایک ہی چلو سے تین بار چہرہ دھویا پھر برتن میں ہاتھ داخل کرکے (ہاتھ گیلا کیا اور) سر پر مسح کیا دونوں پاؤں دھوئے پھر فرمایا : تمہارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہی وضو ہے۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
26892 عن عبد خير قال : توضأ علي فمضمض ثلاثا من كف واحدة ، وغسل وجهه ثلاثا ، ثم أدخل يده في الركوة فمسح رأسه وغسل رجليه ، ثم قال : هذا وضوء نبيكم محمد صلى الله عليه وسلم. (عب ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26893 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے البتہ مسح ایک ہی بار کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26893 عن علي قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم يتوضأ ثلاثا ثلاثا إلا المسح مرة مرة. (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26894 ۔۔۔ عبدخیر کی روایت ہے کہ ایک دن صبح کی نماز میں ہم سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ تھے جب آپ (رض) نماز سے فارغ ہوئے برتن مانگا (جو پانی سے بھرا تھا) آپ (رض) نے وضو کیا پھر انگلیاں کانوں میں داخل کردیں اور پھر ہم سے فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26894 عن عبد خير قال : كنا مع علي يوما صلاة الغداة ، فلما أنصرف دعا بالطست فتوضأ ، ثم أدخل أصبعيه في أذنيه ، ثم قال لنا : هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ. (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26895 ۔۔۔ حسین بن علی (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے وضو کے لیے پانی طلب کیا چنانچہ برتن آپ کے قریب کردیا گیا آپ نے ہتھیلیاں تین دھوئیں برتن میں داخل کرنے سے قبل ، پھر تین بار کلی کی تین بار ناک میں پانی ڈالا پھر تین بار چہرہ دھویا پھر کہنی تک تین بار دایاں ہاتھ دھویا پھر اسی طرح بایاں ہاتھ دھویا ، پھر ایک ہی بار سر پر مسح کیا پھر دایاں پاؤں ٹخنوں تک تین بار دھویا پھر بایاں پاؤں اسی طرح دھویا نہ پھر کھڑے ہوئے اور مجھ سے کہا برتن مجھے دو چنانچہ پانی والا برتن میں نے آپ (رض) کو تھما دیا آپ نے کھڑے کھڑے بچا ہوا پانی پیا میں نے ایسا کرنے پر تعجب کیا جب آپ (رض) نے میرا تعجب دیکھا فرمایا : تعجب مت کرو چونکہ میں نے تمہارے باپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے جس طرح میں نے کیا ہے آپ (رض) نے وضو اور کھڑے ہو کر پانی پینے کی طرف اشارہ کیا ۔ (رواہ النسائی والطحاوی وابن جریر وصححہ وابن ابی شیبۃ)
26895 عن الحسين بن علي قال : دعا علي بوضوء فقرب له ، فغسل كفيه ثلاث مرات قبل أن يدخلهما في وضوئه ، ثم مضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يده اليمنى إلى المرفق ثلاثا ، ثم اليسرى كذلك ، ثم مسح برأسه مسحة واحدة ، ثم غسل رجله اليمنى إلى الكعبين ثلاثا ، ثم اليسرى كذلك ، ثم قام قائما فقال لي : ناولني فناولته الذي فيه فضل وضوئه فشربه قائما فعجبت فلما رأى عجبي قال : لا تعجب فأني رأيت أباك النبي صلى الله عليه وسلم يصنع مثل ما رأيتني يقول بوضوئه هذا ويشرب فضل وضوئه قائما. (ن والطحاوي وأبن جرير وصححه ، ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26896 ۔۔۔ سالم بن ابی جعد کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جب کوئی آدمی وضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے ۔ ” اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ اللہم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین “۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
26896 عن سالم بن أبي الجعد عن علي قال : إذا توضأ الرجل فليقل : أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله اللهم أجعلني من التوابين وأجعلني من المتطهرين. (عب ص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৮৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26897 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا اور یہ دونوں کام ایک ہی چلو سے کیے ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ماجہ)
26897 عن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ فمضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا من كف واحدة. (عب ه).
তাহকীক: