কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৮৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3832: اللہم انی ضعیف فقونی و ذلیل فاعزنی، و فقیر فاغننی وارزقنی ۔
اے اللہ ! میں ضعیف ہوں مجھے قوی کر، میں ذلیل ہوں مجھے عزت دے اور میں فقیر ہوں مجھے مالدار کر اور رزق دے۔ (ابن عساکر عن البراء (رض))
اے اللہ ! میں ضعیف ہوں مجھے قوی کر، میں ذلیل ہوں مجھے عزت دے اور میں فقیر ہوں مجھے مالدار کر اور رزق دے۔ (ابن عساکر عن البراء (رض))
3832 – "اللهم إني ضعيف فقوني وذليل فأعزني، وفقير فأغنني وارزقني". "كر عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3833: اے ماموں ! بیٹھ جاؤ۔ بیشک ماموں بھی والد ہے۔ اے ماموں ! کیا میں آپ کو ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ اللہ پاک جس بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتے ہیں اس کو وہ کلمات سکھا دیتے ہیں۔ پس یہ کہیے :
اللهم إني ضعيف فقو في رضاک ضعفي وخذ إلى الخير بناصيتي واجعل الإسلام منتهى رضاي وبلغني برحمتک الذي أرجو من رحمتک الافراد للدارقطنی عن عائشۃ (رض)۔
اللهم إني ضعيف فقو في رضاک ضعفي وخذ إلى الخير بناصيتي واجعل الإسلام منتهى رضاي وبلغني برحمتک الذي أرجو من رحمتک الافراد للدارقطنی عن عائشۃ (رض)۔
3833 – "اجلس يا خال، فإن الخال والد يا خال: ألا أعلمك كلمات؟ من أراد الله به خيرا علمه إياهن، قل: اللهم إني ضعيف فقو في رضاك ضعفي وخذ إلى الخير بناصيتي، واجعل الإسلام منتهى رضاي وبلغني برحمتك الذي أرجو من رحمتك". "قط في الأفراد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3834: میں تجھے پانچ ہزار نیکیاں دوں یا تجھ کو پانچ کلمات سکھاؤں جن میں تیرے دین اور تیری دنیا کی بھلائی ہے۔ یوں کہہ :
اللہم اغفرلی ذنبی، ووسع لی خلقی و طیب لی کسبی وقنعنی بما رزقتنی، ولا تذھب طلبی الی شیء صرفتہ عنی۔
اے اللہ ! میرے گناہ معاف فرما، میرے اخلاق کشادہ کر، میرا ذریعہ معاش پاکیزہ کر، جو رزق تو نے مجھے دیا ہے اس پر مجھے قناعت پسند کر اور مجھے ایسی چیز کی طلب میں نہ لگا جو تو نے مجھ سے پھیر دی ہے۔ ابن النجار عن علی (رض)۔

3834 – "أعطيك خمسة آلاف شاة أو أعلمك خمس كلمات؟ فيها صلاح دينك ودنياك، قل: اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي خلقي وطيب لي كسبي وقنعني بما رزقتني، ولا تذهب طلبي إلى شيء صرفته عني". "ابن النجار عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3835: افضل دعا لا الہ الا اللہ ہے اور افضل ذکر الحمد للہ ہے۔ شعب الایمان للبیہقی، ابن النجار۔
3835 – "أفضل الدعاء لا إله إلا الله، وأفضل الذكر الحمد لله". "هب وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3836: ایک شخص یا ارحم الراحمین کے ساتھ خوب گڑگڑایا، اس کو نداء دی گئی میں نے تیری پکار سن لی تیری کیا حاجت ہے ؟ (ابو الشیخ فی التواب عن ابوہریرہ (رض))
3836 – "ألح رجل بيا أرحم الراحمين، فنودي أن قد سمعتك فما حاجتك؟ " "أبو الشيخ في الثواب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3837: یہ دعا لازم پکڑلو :
اللہم انی اسئلک باسمک الاعظم و رضوانک الاکبر۔
اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے اسما عظم اور تیری رضائے اکبر کے ساتھ سوال کرتا ہوں پھر دعا کرے) بیشک یہ اللہ کے اسماء میں سے ایک (اہم) اسم ہے۔ (البغوی، الباوردی، ابن قانع، الکبیر للطبرانی، ابوبکر الشافعی فی الغیلانیات عن ابی مرثد بن کنانہ عن خلیفہ عن حمزہ بن عبدالمطلب۔

3837 – "الزموا هذا الدعاء، اللهم إني أسألك باسمك الأعظم ورضوانك الأكبر، فإنه اسم من أسماء الله". "البغوي والباوردي وابن قانع طب وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات عن أبي مرثد بن كنانة عن خليفة عن حمزة بن عبد المطلب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3838: جبرائیل (علیہ السلام) بڑی اچھی صورت میں ہنستے مسکراتے ہوئے آئے اس طرح پہلے کبھی نہ آئے تھے اور فرمایا : السلام علیک یا محمد ! میں نے کہا : وعلیک السلام یا جبرائیل ! جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا : اللہ عزوجل نے مجھے ایک تحفہ دے کر آپ کے پاس بھیجا ہے۔ میں نے کہا : اے جبرائیل (علیہ السلام) ! کیا ہے وہ ہدیہ ؟ فرمایا : وہ عرش کے نیچے کے خزانے کے کلمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ آپ کو معزز فرمایا ہے۔ میں نے کہا : وہ کون سے کلمات ہیں ؟ فرمایا :
يا من أظهر الجميل وستر القبيح يا من لا يؤاخذ بالجريرة ولا يهتک الستر يا عظيم العفو يا حسن التجاوز يا واسع المغفرة يا باسط اليدين بالرحمة يا صاحب کل نجوی ويا منتهى كل شكوى يا كريم الصفح يا عظيم المن يا مبتدئ بالنعم قبل استحقاقها يا ربنا ويا سيدنا ويا مولانا ويا غاية رغبتنا أسألك يا اللہ أن لا تشوي خلقي بالنار۔
اے وہ ذات جس نے اچھی شی کو ظاہر کیا اور قبیح کو چھپالیا، اے وہ ذات جس نے گناہ پر مواخذہ نہ کیا اور پردہ کو چاک نہیں کیا اے عظیم معاف کرنے والے ! اے بہترین تجاوز کرنے والے ! اے وسیع مغفرت والے ! اے رحمت بھرے دونوں ہاتھ پھیلانے والے ! اے ہر ایک سرگوشی کرنے والے کے ساتھی ! اے ہر شکوہ کی انتہاء ! اے کریم درگذر کرنے والے ! اے عظیم احسان کرنے والے ! اے پیغمبر حق کے انعام کرنے والے ! اے ہمارے رب ! اے ہمارے سردار ! اے ہمارے مولا ! اے ہماری آخری رغبت ! اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے آگ کا عذاب مت دے۔ میں نے کہا ان کلمات کا ثواب (غالبا روایت آگے بھی ہے لیکن یہاں متروک ہے) ۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عمرو) ۔
اس روایت پر ضعیف کے حوالہ کلام کیا گیا ہے۔

3838 – "إن جبريل جاءني في أحسن صورة، لم ينزل في مثلها قط ضاحكا مستبشرا، فقال السلام عليك يا محمد، قلت وعليك السلام يا جبريل، قال: إن الله عز وجل بعثني إليك بهدية قلت يا جبريل وما تلك الهدية؟ قال: كلمات من كنوز تحت العرش، أكرمك الله تعالى بهن، قلت وما هن؟ قال قل: يا من أظهر الجميل وستر القبيح يا من لا يؤاخذ بالجريرة، ولا يهتك الستر يا عظيم العفو، يا حسن التجاوز، يا واسع المغفرة، يا باسط اليدين بالرحمة، يا صاحب كل نجوى، ويا منتهى كل شكوى، يا كريم الصفح، يا عظيم المن يا مبتدئ بالنعم قبل استحقاقها، يا ربنا، ويا سيدنا، ويا مولانا، ويا غاية رغبتنا أسألك يا الله أن لا تشوي1 خلقي بالنار، قلت ثواب هذه الكلمات". "ك عن ابن عمرو" وتعقب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3839: ایک فرشتہ ہر اس شخص پر مقرر ہے جو بھی تین بار یا ارحم الراحمین کہے تو فرشتہ کہتا ہے : ارحم الراحمین تیری طرف متوجہ ہوچکے ہیں لہٰذا اپنا سوال کر۔ مستدرک الحاکم عن ابی امامہ (رض) ۔
3839 – "إن ملكا موكل بمن يقول يا أرحم الراحمين، فمن قالها ثلاثا قال له الملك: إن أرحم الراحمين قد أقبل عليك فسل". "ك عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
3840: اللہ تعالیٰ کا ایک سمندر ہے نور سے بھرا ہوا۔ اس کے گرد و پیش نور کے ملائکہ ہیں جو نور کے پہاڑوں پر (متمکن) ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں نور سے لبریز ڈول ہیں۔ وہ ملائکہ اس سمندر کے پاس اللہ تعالیٰ ان الفاظ میں تسبیح کرتے رہتے ہیں :
سبحان ذی الملک والملکوت، سبحان ذی العزۃ والجبروت، سبحان الحی الذی لایموت، سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح۔
پاک ہے ملک اور ملکوت والی ذات، پاک ہے عزت اور طاقت والی ذات، پاک ہے وہ زندہ جو کبھی مرے گا نہیں، وہ نرا پاک ہے (بذات خود) مقدس ہے، ملائکہ اور روح (امین جبرائیل علیہ السلام) کا پروردگار ہے۔
جس شخص نے یہ کلمات دن میں، یا مہینے میں، یا سال میں، یا ساری زندگی میں ایک مرتبہ بھی کہہ لے اللہ پاک اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دے گا خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں یا ریت کے ذرات کے برابر ہوں یا وہ جنگ سے بھاگا ہو۔ (الدیلمی عن انس (رض))
کلام : التنزیہ 2/326 ۔ ذیل اللآلی 147 ۔

3840 – "إن لله بحرا من نور حوله ملائكة من نور على جبل من نور، بأيديهم حراب من نور، يسبحون حول ذلك البحر، سبحان ذي الملك والملكوت، سبحان ذي العزة والجبروت، سبحان الحي الذي لا يموت، سبوح قدوس رب الملائكة والروح، فمن قالها في يوم مرة أو شهر أو سنة مرة، أو في عمره غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر ولو كانت ذنوبه مثل زبد البحر أو مثل رمل عالج، أو فر من الزحف". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3841: کسی مقرب فرشتے نے دعا مانگی اور نہ کسی نبی مرسل نے مگر اس نے اپنی دعا میں ضرور یہ کہا :
اللهم بعلمک الغيب وبقدرتک علی الخلق أحيني ما علمت الحياة خيرا لي وتوفني إذا علمت الوفاة خيرا لي وأسألک خشيتک في الغيب والشهادة وکلمة الحکم في الغضب والرضا والقصد في الفقر والغنی وأسألک نعيما دائما لا ينفد وقرة عين لا تنقطع وبرد العيش بعد الموت وأسألک النظر إلى وجهك الكريم والشوق إلى لقائك في غير ضراء مضرة ولا فتنة مضلة اللهم زينا بزينة الإيمان واجعلنا هداة مهتدين۔
اے اللہ ! تیرے غیب کو جاننے اور مخلوق پر قادر ہونے کے سبب تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور جب تو جانے کے موت میرے لیے بہتر ہے تو مجھے موت دیدے۔ اور میں تجھ حالت غائب میں اور حالت حضوری میں تیری خشیت کا سوال کرتا ہوں غصہ اور خوشی ہر حالت میں کلمہ انصاف کا سوال کرتا ہوں، فقر اور مالداری ہر حالت میں اعتدال پسندی اور میانہ روی کا سوال کرتا ہوں، تجھ سے ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو ختم نہ ہو، ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں جو منقطع نہ ہو، موت کے بعد اچھی زندگی کا سوال کرتا ہوں، تیرے کریم کو دیکھنے کی لذت اور تیری ملاقات کے شوق کا سوال کرتا ہوں جو بغیر کسی ضرر رساں تکلیف اور بغیر کسی گمراہ کن فتنے کے شوق ہو۔ اے اللہ ! ہم کو ایمان کے ساتھ مزین کر اور ہم کو ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔ (ابن عساکر عن عمار بن یاسر)

3841 – "إنه لم يدع ملك مقرب ولا نبي مرسل صالح إلا كان من دعائه: اللهم بعلمك الغيب وبقدرتك على الخلق، أحيني ما علمت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا علمت الوفاة خيرا لي، وأسألك خشيتك في الغيب والشهادة، وكلمة1 الحكم في الغضب والرضا، والقصد في الفقر والغنى وأسألك نعيما دائما لا ينفد، وقرة عين لا تنقطع، وبرد العيش بعد الموت وأسألك النظر إلى وجهك الكريم والشوق إلى لقائك في غير ضراء مضرة ولا فتنة مضلة؛ اللهم زينا بزينة الإيمان واجعلنا هداة مهتدين". "ابن عساكر عن عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3842: میرا ارادہ ہورہا ہے کہ تجھے چند کلمات کا تحفہ دوں، جن کا تو رحمن سے سوال کرے اور رحمن سے ان کلمات کی قبولیت کی امید رکھے دن رات تو ان کو اپنی دعا میں کہا کرے :
یوں کہہ :
اللہم انی اسالک صحۃ فی ایمان، وایمانا فی حسن خلق، ونجاحا یتبعہ فلاح ورحمۃ منک و عافیۃ ومغفرۃ منک ورضوانا۔
اے اللہ ! میں تجھ سے (حالت) ایمان میں صحت کا سوال کرتا ہوں، حسن اخلاق کے ساتھ ایمان کا سوال کرتا ہوں اور ایسی کامیابی کا سوال کرتا ہوں جہنم سے نجات، میری رحمت، تیری عافیت و مغفرت اور تیری رضا مندی مجھے حاصل ہوجائے (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))

3842 – "إني أريد أن أمنحك كلمات تسألهن الرحمن وترغب إليه فيهن، وتدعو بهن في الليل والنهار، قل: اللهم إني أسألك صحة في إيمان، وإيمانا في حسن خلق، ونجاحا يتبعه فلاح ورحمة منك وعافية ومغفرة منك ورضوانا". "ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3843: اگر تو چاہے تو میں تیرے لیے کھجور کے ایک وسق (ایک سو بیس کلو) کا حکم دیتا ہوں اور اگر تو چاہے تو تجھے اس سے بہتر کلمات سکھا دیتا ہوں۔ یہ پڑھ۔
اللہم احفظنی بالاسلام قاعدا واحفظنی بالاسلام راقدا، ولا تطع فی عدوا ولا حاسدا، واعوذبک من شر ما انت آخر بناصیۃ، واسالک من الخیر الذی ھو بیدک۔
اے الل ! میرے بیٹھے ہوئے اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما، میرے سوئے ہوئے میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما اور میرے بارے میں میرے کسی حاسد یا دشمن کی بات قبول نہ فرما۔ میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے اور تجھ سے ہر اس خیر کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاتھ میں ہے۔ (ابن حبان، ال خرائطی فی مکارم الاخلاق، السنن لسعید بن منصور عن عمر (رض)) ۔

3843 – "إن شئت أمرت لك بوسق1 من تمر، وإن شئت علمتك كلمات هن خير لك منه، قل: اللهم احفظني بالإسلام قاعدا، واحفظني بالإسلام راقدا، ولا تطع في عدوا ولا حاسدا، وأعوذ بك من شر ما أنت آخذ بناصيته، وأسألك من الخير الذي هو بيدك". "حب والخرائطي في مكارم الأخلاق ص عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3844: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے سکھائیں !
اللہم اغفر لی خطای وعمدی وھزلی وجدی ولا تحرمنی برکۃ ما اعطیتنی، ولا تفتنی فیما حرمتنی۔
اے اللہ ! بھول سے سرزد ہوئے گناہ، جان بوجھ کر کیے ہوئے گناہ، مذاق میں کیے ہوئے گناہ اور سنجیدگی میں کیے ہوئے گناہ سب کو معاف فرما۔ اور جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا اس کی برکت سے مجھے محروم نہ کر۔ اور جس شی سے مجھے محروم رکھا ہے اس کی آزمائش میں مجھے مبتلا نہ کر۔ (مسند ابی یعلی، حلیۃ الاولیاء عن ابی (رض) بن کعب)

3844 – "ألا أعلمك مما علمني جبريل؟ اللهم اغفر لي خطأي وعمدي وهزلي وجدي ولا تحرمني بركة ما أعطيتني، ولا تفتني فيما حرمتني". "ع حل عن أبي بن كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3845: جس بندے نے بھی کہا :
لا الہ الا اللہ الکریم الحلیم، سبحان اللہ رب العرش العظیم والحمد للہ رب العالمین۔
تو اللہ پر اس کا یہ حق ہے کہ اس کو جہنم کی آگ پر حرام کردے۔ الدیلمی عن علی (رض)۔
لا الہ الا اللہ الکریم الحلیم، سبحان اللہ رب العرش العظیم والحمد للہ رب العالمین۔
تو اللہ پر اس کا یہ حق ہے کہ اس کو جہنم کی آگ پر حرام کردے۔ الدیلمی عن علی (رض)۔
3845 – "أيما عبد قال لا إله إلا الله الكريم الحليم، سبحان الله رب العرش العظيم، والحمد لله رب العالمين، حق على الله أن يحرمه على النار". "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3846: تم میں سے کوئی بھی شخص احد پہاڑ کے برابر عمل کرنے سے کسی بھی دن عاجز نہ ہو۔ صحابہ نے عرض کیا : اس کی کون ہمت کرسکتا ہے ؟ فرمایا تم میں سے ہر شخص اس کی ہمت کرسکتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا وہ کیسے ؟ فرمایا سبحان اللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ لا الہ الا اللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے، اللہ اکبر کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ ابن حبان، ابن مردویہ عن عمران (رض) بن حصین۔
3846 – "أيعجز2 أحدكم أن يعمل كل يوم عملا مثل أحد؟ قالوا ومن يستطيع ذلك؟ قال كلكم يستطيعه، قالوا ماذا؟ قال سبحان الله أعظم من أحد، ولا إله إلا الله أعظم من أحد، والله أكبر أعظم من أحد". "حب وابن مردويه عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3847: اے بنت ابی بکر ! کیا میں تجھے جامع دعا نہ بتاؤں ؟ یوں کہہ :
اللهم إني أسألک الجنة وما قرب إليها من قول وعمل اللهم إني اسألک مما سألک رسولک وأعوذ بک مما استعاذ بک منه رسولک اللهم ما قضيت لي فاجعل عاقبته رشدا ۔
اے اللہ ! میں تجھ سے تمام خیروں کا سوال کرتا ہوں جلد ہوں یا بدیر، میرے علم میں ہوں یا نہیں۔
اے اللہ ! میں تجھ سے جنت اور اس قول و عمل کا سوال کرتا ہوں جو جنت کے قریب کردے۔
اے اللہ ! جو تجھ سے تیرے رسول نے مانگا میں تجھ سے اس کا سوال کرتا ہوں اور تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز سے جس سے تیرے رسول نے پناہ مانگی۔ اے اللہ ! تو نے میرے لیے جو بھی فیصلہ کردیا ہے اس کا انجام کار میرے لیے بہتر بنا۔ (ابن صصری فی امالیہ عن ابن عباس (رض))

3847 – "ألا أدلك يا بنت أبي بكر على جوامع الدعاء؟ قولي اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله، ما علمت منه وما لم أعلم، اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول وعمل، اللهم إني أسألك مما سألك رسولك، وأعوذ بك مما استعاذ بك منه رسولك؛ اللهم ما قضيت لي فاجعل عاقبته رشدا" 1. "ابن صصري في أماليه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3848: اللہ اللہ ربی لا اشرک بہ شیئا۔ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔ (ابن ماجہ عن اسماء بنت عمیس)
3848 – "الله الله ربي لا أشرك به شيئا". "هـ عن أسماء بنت عميس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3849: اے حیی ! اے قیوم ! میری دعا قبول فرما۔ (نسائی جعفر الفریابی فی الذکر عن انس (رض))
حدیث صحیح۔
حدیث صحیح۔
3849 – "أي حي أي قيوم". "ن وجعفر الفرياني في الذكر عن أنس" وصحح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں کی دعا
3850: اللہ أكبر اللہ أكبر اللہ أكبر بسم اللہ علی نفسي وديني بسم اللہ علی أهلي ومالي بسم اللہ علی كل شيء أعطاني ربي بسم اللہ خير الأسماء بسم اللہ رب الأرض ورب السماء بسم اللہ الذي لا يضر مع اسمه داء بسم اللہ افتتحت وعلی اللہ توکلت اللہ الله ربي لا أشرک به أحدا أسألک بخير اللهم من خيرک الذي لا يعطيه أحد غيرک عز جارک وجل ثناؤك ولا إله إلا أنت اجعلني في عياذک وجوارک من کل سوء ومن الشيطان الرجيم اللهم إني أستجيرک من جميع كل شيء خلقت واحترس بک منهن وأقدم بين يدي { بسم اللہ الرحمن الرحيم قل هو اللہ أحد اللہ الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له کفوا أحد } من أمامي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي ومن تحتي ۔
ترجمہ : اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر، بسم اللہ۔ اپنے نفس اور اپنے دین پر، بسم اللہ اپنے اہل اور اپنے مال پر بسم اللہ ہر اس چیز پر جو مجھے میرے رب نے عطا کی، بسم اللہ اللہ کا سب سے بہتر نام ہے، اللہ کے نام سے جو زمین کا رب ہے اور جو آسمان کا رب ہے۔ اللہ کے نام سے جس کو کوئی بیماری نقصان نہیں دے سکتی، اللہ کے نام سے میں افتتاح کرتا ہوں جو تیرے سوا کوئی عطا نہیں کرسکتا، تیرا پر وس باعزت ہے اور تیری ثناء عظیم ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے اللہ مجھے ہر برائی سے اور شیطان مردود سے تو اپنے پناہ گزینوں اور پڑوسیوں میں سے کرلے۔
اے اللہ ! میں تمام تیری پیدا کردہ مخلوق سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور ان سے تیری حفاظت میں آتا ہوں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم، قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد کو اپنے آگے، اپنے پیچھے، اپنے دائیں، اپنے بائیں، اپنے اوپر اور اپنے نیچے کرتا ہوں، اور سورة اخلاص کو چھ جہات میں سے ہر جہت میں ایک ایک مرتبہ پڑھے۔ (ابن سعد، ابن السنی، فی عمل یوم ولیلۃ عن ابان عن انس (رض))

3850 – "الله أكبر الله أكبر، الله أكبر، بسم الله على نفسي وديني، بسم الله على أهلي ومالي، بسم الله على كل شيء أعطاني ربي بسم الله خير الأسماء، بسم الله رب الأرض ورب السماء، بسم الله الذي لا يضر مع اسمه داء، بسم الله افتتحت وعلى الله توكلت، الله الله ربي لا أشرك به أحدا، أسألك بخير، اللهم من خيرك الذي لا يعطيه أحد غيرك، عز جارك وجل ثناؤك، ولا إله إلا أنت، اجعلني في عياذك وجوارك من كل سوء، ومن الشيطان الرجيم، اللهم إني أستجيرك من جميع كل شيء خلقت، واحترس بك منهن، وأقدم بين يدي {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُواً أَحَدٌ} من أمامي ومن خلفي، وعن يميني وعن شمالي، ومن فوقي ومن تحتي، يقرأ في هذه الست قل هو الله أحد إلى آخر السورة". "ابن سعد وابن السني في عمل يوم وليلة عن أبان عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3851: آدمی کو دعا کرنے کے لیے یہ کہنا کافی ہے :
اللہم اغفر لی وارحمنی وادخلنی الجنۃ۔
اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخل فرما۔ الکبیر للطبرانی عن السائب بن یزید۔
کلام : ضعیف الجامع 2322 ۔
اللہم اغفر لی وارحمنی وادخلنی الجنۃ۔
اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخل فرما۔ الکبیر للطبرانی عن السائب بن یزید۔
کلام : ضعیف الجامع 2322 ۔
3851 – "بحسب امرئ يدعو أن يقول: اللهم اغفر لي وارحمني وأدخلني الجنة". "طب عن السائب بن يزيد".
তাহকীক: