কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩৮৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3852: تم یوں کہا کرو :

اللہم انا نسالک بما سالک بہ محمد عبدک و رسولک و نستعیذک مما استعاذ منہ عبدک ورسولک۔

اے اللہ ہم تجھ سے ہر چیز کا سوال کرتے ہیں جس کا آپ کے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے سوال کیا اور ہر اس چیز سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں جس سے آپ کے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کی پناہ مانگی۔ (الخرائطی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))
3852 – "تقولون: اللهم إنا نسألك بما سألك به محمد عبدك ورسولك ونستعيذك مما استعاذ منه عبدك ورسولك". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3853: میرے پاس محبوب جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور اپنا ایک ہاتھ میرے سینے پر اور دوسرا شانوں پر رکھا۔ میں نے سینے والے کی ٹھنڈک شانوں کے درمیان محسوس کی اور شانوں والے ہاتھ کی ٹھنڈک سینے میں محسوس کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے محمد ! بڑائی بیان کر بڑی اور بلند ذات کی، یقین کے ساتھ لا الہ الا اللہ کہو اور اولین اور آخرین کے پروردگار کی پاکی بیان کرو۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض) ۔

فائدہ : یعنی سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کی تسبیح کرتے رہو۔
3853 – "جاءني حبي جبريل، فوضع يديه إحداهما على صدري
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3854: رب اعط نفسی تقواھا، وزکھا انت خیر من زکاھا انت ولیھا ومولاھا۔

ترجمہ : اے پروردگار ! مجھے میرے نفس کا تقوی عطا فرما، اس کا تزکیہ فرما بیشک آپ سب سے اچھے تزکیہ فرمانے والے ہیں اور آپ ہی اس کے والی اور مولی ہیں۔ مسند احمد، عن عائشۃ (رض)۔
3854 – "رب أعط نفسي تقواها، وزكها أنت خير من زكاها أنت وليها ومولاها". "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3855: خلقت ربنا فسويت وقدرت ربنا فقضيت وعلی عرشک استويت وأمت وأحييت وأطعمت وأسقيت وأرويت وحملت في برک وبحرک علی فلكك وعلی دوابک وعلی أنعامک فاجعل لي عندک وليجة واجعل لي عندک زلفی وحسن مآب واجعلني ممن يخاف مقامک ووعيدک ويرجو لقاءک واجعلني أتوب إليك توبة نصوحا وأسألک عملا متقبلا وعملا نجيحا وسعيا مشکورا وتجارة لن تبور

ترجمہ : اے رب ! تو نے ہم کو پیدا کیا اور صحیح صحیح بنایا۔ تو نے ہماری تقدیر لکھی اور فیصلہ کیا، اپنے عرش پر مستوی ہوا تو نے ہی مارا اور زندہ کیا، تو نے ہی کھلایا اور پلایا اور سیراب کیا۔ تو نے ہی خشکی اور تری میں ہم کو سوار کیا، اپنی کشتیوں، چوپاؤں اور جانوروں پر سوار کیا پس مجھے اپنے پاس خصوصیت نصیب کر، اپنے ہاں میرے لیے عمدہ مقام اور اچھا ٹھکانا بنا، مجھے ان لوگوں میں سے بنا جو تیرے آگے کھڑا ہونے سے اور تیری وعید سے ڈرتے ہیں اور تیری ملاقات کی امید رکھتے ہیں، مجھے اپنی بارگاہ میں سچی توبہ کرنے والا بنا، اے اللہ ! میں تجھ سے مقبول اور کامیاب عمل اور ایسی کوشش کا سوال کرتا ہوں جس کی قدر کی جائے۔ اور ایسی تجارت کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہو۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
3855 – "خلقت ربنا فسويت، وقدرت ربنا فقضيت، وعلى عرشك استويت، وأمت وأحييت، وأطعمت وأسقيت، وأرويت وحملت في برك وبحرك، على فلكك وعلى دوابك وعلى أنعامك، فاجعل لي عندك وليجة، واجعل لي عندك زلفى وحسن مآب، واجعلني ممن يخاف مقامك ووعيدك، ويرجو لقاءك، واجعلني أتوب إليك توبة نصوحا، وأسألك عملا متقبلا وعملا نجيحا وسعيا مشكورا، وتجارة لن تبور". "الديلمي عن أبي هريرة". الوليجة: الخصوصية.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3856: میں تم کو ایسی چیز بتاتا ہوں جو ان تمام دعاؤں کو جمع کرلے گی تم یوں کہو :

اللهم إنا نسألک مما سألک نبيك محمد عبدک ورسولک ونستعيذک مما استعاذ به منک محمد عبدک ورسولک وأنت المستعان وعليك البلاغ ولا حول ولا قوة إلا بالله۔

اے اللہ ہم تجھ سے ہر اس چیز کا سوال کرتے ہیں جس کا تیرے نبی تیرے بندے اور تیرے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تجھ سے سوال کیا ہے۔ اور تیری پناہ چاہتے ہیں ہر اس چیز سے جس سے تیرے بندے اور تیرے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تجھ سے پناہ مانگی ہے۔ بیشک تجھ سے ہی مدد کا سوال ہے اور تجھی پر مدد کرنا ہے اور ہر طرح کی طاقت و قوت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
3856 – "سأنبئكم بشيء يجمع ذلك كله؟ تقولون: اللهم إنا نسألك مما سألك نبيك محمد عبدك ورسولك، ونستعيذك مما استعاذ به منك محمد عبدك ورسولك، وأنت المستعان وعليك البلاغ، ولا حول ولا قوة إلا بالله". "طب ط عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3857: مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا : جب آپ کو کسی دن یا رات یہ خواہش ہو کہ اللہ کی عبادت کروں جیسا کہ اس کی عبادت کا حق ہے تو یہ دعا کریں :

اللهم لک الحمد حمدا دائما مع خلودک ولک الحمد حمدا لا منتهى له دون مشيئتک ولک الحمد حمدا لا يريد قائله إلا رضاک ولک الحمد حمدا مليا عند کل طرفة عين وتنفس نفس ۔

اے اللہ ! تمام طرح کی حمد تیرے لیے ہیں ہمیشہ ہمیشہ تیرے ساتھ تمام طرح کی حمد تیرے لیے ہیں جن کی انتہاء نہ ہو سوائے تیری مشیت کے۔ تمام حمد تیرے لیے ہیں جن کے قائل کا ارادہ فقط تیری رضا ہو اور تمام طرح کی حمد تیرے لیے بھری ہوئی ہیں جب بھی کوئی آنکھ جھپکے اور جب بھی کوئی جان سانس لے۔ (الرافع عن علی (رض))
3857 – "قال لي جبريل: إذا سرك أن تعبد الله ليلة أو يوما حق عبادته، فقل: اللهم لك الحمد حمدا دائما مع خلودك، ولك الحمد حمدا لا منتهى له دون مشيئتك، ولك الحمد حمدا لا يريد قائله إلا رضاك، ولك الحمد حمدا مليا عند كل طرفة عين وتنفس نفس". "الرافعي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3858: یہ پانچ تسبیحات پڑھا کرو : لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر، سبحان اللہ، الحمد للہ، اور تبارک اللہ یہ ایسے پانچ کلمات ہیں کوئی چیز ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ (انہی پر) اللہ نے ملائکہ کی پیدائش کی، انہی کی بدولت آسمان کو بلند کیا، زمین کو بچھایا اور انہی کلمات کے ساتھ انسانوں اور جنوں کی جبلت بنائی اور انہی کی بنیاد پر اپنے فرائض مقرر کیے۔ الدیلمی عن معاذ (رض)۔
3858 – "قولوا لا إله إلا الله والله أكبر وسبحان الله، والحمد لله وتبارك الله فإنهن خمس لا يعدلهن شيء عليهن فطر الله ملائكته ومن أجلهن رفع سماءه ودحا أرضه وبهن جبل أنسه وجنه وفرض عليهن فرائضه". "الديلمي عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3859: دس مرتبہ کہہ : اللہ اکبر، اللہ پاک فرمائیں گے یہ میرے لیے ہیں۔ دس مرتبہ کہہ : سبحان اللہ ! اللہ پاک فرمائیں گے یہ میرے لیے ہیں۔ پھر کہہ : اللہم اغفر لی، اے اللہ میری مغفرت فرما، اللہ پاک فرمائیں گے : میں نے (مغفرت ) کردی۔ (الکبیر للطبرانی عن سلمی امراۃ ابی رافع۔
3859 – "قولي: الله أكبر عشر مرات، يقول الله هذا لي وقولي: سبحان الله عشر مرات، يقول الله هذا لي، وقولي: اللهم اغفر لي، يقول الله قد فعلت فتقولين عشر مرات، ويقول قد فعلت". "طب عن سلمى امرأة أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3860: وہ کلمے جو زبان پر آسان ہیں جس کو بھی عطا کردیے گئے، اس کی دنیا و آخرت کے کاموں کے لیے کافی ہوجائیں گے، پس بندہ یہ کہے : اللہم الرزقنی وارحمنی ممن رحمہ۔ اے اللہ مجھے رزق دے اور مجھ پر رحم فرما اور ان لوگوں میں سے مجھے کردے جن پر آپ نے رحم فرمایا۔ اس کہنے والے سے اللہ پاک جہنم کا عذاب دور کردیں گے اور دنیا و آخرت کی مشقت سے اس کو کافی ہوجائیں گے (الحاکم فی التاریخۃ عن علی (رض))
3860 – "كلمتان خفيفتان على اللسان من أعطيهما كفي مؤنة الدنيا والآخرة، يقول العبد: اللهم ارزقني وارحمني فمن رحمه صرف عنه عذاب النار ومن رزقه فقد كفاه الله مؤنة الدنيا والأخرى". "ك في تاريخه عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3861: جبرائیل (علیہ السلام) جب بھی میرے پاس تشریف لائے ان دو کلموں کا مجھے حکم دیا :

اللہم ارزنی طیبا واستعملنی صالحا۔

اے اللہ ! مجھے رزق طیب دے اور نیک کام میں مجھے مشغول رکھ۔ (الحکیم عن حنظلہ)

کلام : ضعیف الجامع 5049 ۔
3861 – "ما جاءني جبريل إلا أمرني بهاتين الدعوتين، اللهم ارزقني طيبا واستعملني صالحا". "الحكيم عن حنظلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3862: جو شخص دن کے شروع میں اور رات کے شروع میں یہ دعا پڑھے اللہ پاک اس کو ابلیس اور اس کے لشکر سے محفوظ رکھیں گے :

بسم اللہ ذی الشان عظیم البرھان شدید السطلان، ماشاء اللہ کان، واعوذ باللہ من الشیطان۔

اللہ کے نام کے ساتھ (یہ دن اور رات شروع کرتا ہوں) جو بڑی شان والا ہے، عظیم برہان والا ہے، مضبوط بادشاہ ہے، جو چاہتا ہے وہ ہوجاتا ہے اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔ الحاکم فی تاریخہ، ابن عساکر عن زبیر بن عوام۔
3862 – "ما من رجل يدعو بهذا الدعاء في أول ليله وأول نهاره إلا عصمه الله من إبليس وجنوده، بسم الله ذي الشأن عظيم البرهان شديد السلطان، ما شاء الله كان، أعوذ بالله من الشيطان". "ك في تاريخه وابن عساكر عن الزبير بن العوام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3863: اللہم استر عوراتنا وآمن روعاتنا۔

اے اللہ ہمارے عیوب پر پردہ ڈال اور ہمارے خوف کو تسکین بخش۔ مسند احمد عن ابی سعید (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 4118 ۔
3863 – "قولوا: اللهم استر عوراتنا، وآمن روعاتنا". "حم عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3864: ہر بندہ یہ دعا پڑھے :

الحمد لله عدد ما خلق والحمد لله ملأ ما خلق والحمد لله عدد ما في السموات والأرض والحمد لله عدد ما أحصی کتابه والحمد لله عدد کل شي سبحان اللہ مثلهن۔

الحمد للہ، مخلوق کے بقدر، الحمد للہ مخلوق بھر کر، الحمد للہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اس کے بقدر، الحمد للہ جس در اللہ کی کتاب (تقدیر) نے شمار کیا ہے اسی قدر اور الحمد للہ ہر چیز کے بقدر، سبحان اللہ بھی اسی کے بقدر۔ (مسند احمد، مستدرک الحاکم، السنن لسعید بن منصور عن ابی امامہ (رض))
3864 – "ما من عبد قال: الحمد لله عدد ما خلق، والحمد لله ملأ ما خلق، والحمد لله عدد ما في السموات والأرض، والحمد لله عدد ما أحصى كتابه، والحمد لله عدد كل شي، سبحان الله مثلهن". "حم ك ص عن أبي امامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3865: جو شخص دعا میں خوب محنت کرنا چاہے وہ یہ کہے۔

اللہم اعنی علی ذکرک و شکرک و حسن عبادتک۔

اے اللہ ! میری مدد کر اپنے ذکر پر اپنے شکر پر اور اپنی اچھی طرح عبادت کرنے پر۔ ابن النجار عن عائشۃ (رض)۔
3865 – "من أحب أن يجتهد في الدعاء فليقل: اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك". "ابن النجار عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3866: جو شخص ان پانچ کلمات کو پڑھ کر کوئی بھی اللہ سے سوال کرے اللہ پاک اس کو وہ ضرور عطا فرمائیں گے :

لا إله إلا اللہ والله أكبر لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد وهو علی كل شيء قدير لا إله إلا اللہ ولا قوة إلا بالله۔
3866 – "من دعا بهؤلاء الكلمات الخمس، لم يسأل الله شيئا إلا أعطاه: لا إله إلا الله، والله أكبر، لا إله إلا الله، وحده لا شريك له له الملك، وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا الله ولا قوة إلا بالله". "طب عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3867: جس نے : لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب السموات السبع ورب العرش العظیم۔

تین مرتبہ پڑھا گویا اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا۔ الدولابی، ابن عساکر عن الزھری مرسلا۔
3867 – "من قال: لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب السموات السبع ورب العرش العظيم، ثلاث مرات كان مثل من أدرك ليلة القدر". "الدولابي وابن عساكر عن الزهري" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3868: جس نے : لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب السموات ورب العرش العظیم۔

تین مرتبہ پڑھا گویا اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا۔ ابن عساکر عن الزہری مرسلا۔
3868 – "من قال: لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب السموات ورب العرش العظيم، ثلاث مرات كان مثل من أدرك ليلة القدر". "ابن عساكر عن الزهري" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3869: جس نے لا الہ الا اللہ کہا، اللہ کے ہاں اس کے لیے ایک عہد (اور میثاق) لکھ دیا گیا۔ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ کہا، اس کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی۔ الکبیر للطبرانی، ابن عساکر عن عمر (رض)۔
3869 – "من قال: لا إله إلا الله كتب له بها عند الله عهد ومن قال: سبحان الله وبحمده، كتب له بها مائة ألف حسنة وأربعة وعشرون ألف حسنة". "طب وابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3870: جس نے یہ پڑھا : لا الہ الا انت سبحانک عملت سوءا و ظلمت نفسی، فاغفرلی فانک انت خیر الغافرین۔

تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ذات ہے، مجھ سے برائی سرزد ہوئی اور میں نے اپنی جن پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے بیشک سب سے اچھا بخشنے والا ہے۔

تو اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے مثل ہوں۔ الدیلمی عن ابن عباس (رض)۔
3870 – "من قال: لا إله إلا أنت سبحانك عملت سوءا وظلمت نفسي، فاغفر لي فإنك أنت خير الغافرين، غفرت له ذنوبه ولو كانت مثل زبد البحر". "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر جامع دعا۔
3871: جس نے دن میں تین مرتبہ صلوات اللہ علی آدم کہا یعنی اللہ کی رحمتیں ہوں آدم (علیہ السلام) پر۔ تو اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے، خواہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔ اور وہ شخص جنت میں آدم (علیہ السلام) کا ساتھی ہوگا۔ (جعفر بن محمد بن جعفر فی کتاب الفردوس والدیلمی عن علی (رض))

کلام : تذکرۃ الموضوعات : 89 ۔ التنزیہ 2/ 336 ۔ ذیل اللآلی 196 ۔
3871 – "من قال في كل يوم ثلاث مرات صلوات الله على آدم غفر الله له الذنوب وإن كانت أكثر من زبد البحر، وكان في الجنة رفيق آدم". "جعفر بن محمد بن جعفر في كتاب الفردوس والديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক: