কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৯৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3992: اصبغ بن نباتہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے ہوئے سنا ہے :
آگاہ رہو ! ہر چیز کی کوہان (یعنی بلندی) ہوتی ہے اور ہماری بلندی جنت الفردوس کے پہاڑ ہیں جو فردوس کے درمیان ہیں (ان پر) سفید اور سرخ لولو کے بغیر جوڑ کے محل ہیں۔ اور سفید لولو میں ستر ہزار محل ہیں۔ جو ابراہیم اور آل ابراہیم کے گھر ہیں۔
پس جب تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجو تو ابراہیم اور آل ابراہیم پر بھی درود بھیجو (تلخیص المنشابۃ للخطیب البغدادی)

3992 - عن الأصبغ بن نباتة قال: سمعت عليا يقول: "ألا إن لكل شيء ذروة، وإن ذروتنا جبال الفردوس في بطنان الفردوس قصرا من لؤلؤة بيضاء وصفراء من عرق واحد، وإن في البيضاء سبعين ألف قصر، منازل إبراهيم وآل إبراهيم، فإذا صليتم على محمد فصلوا على إبراهيم وآل إبراهيم". "خط في تلخيص المتشابه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3993: حضرت علی (رض) فرماتے ہیں صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم آپ پر کیسے درود پڑھیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یوں پڑھو :
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم ان ک حمید مجید وبارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ (ابن مردویہ، التاریخ للخطیب (رح))

3993 - عن علي قال قلت وفي لفظ قالوا: "يا رسول الله كيف نصلي عليك؟ قال: قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، وبارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". "ابن مردويه خط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3994: حضرت طلحہ (رض) سے مروی ہے۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہوگیا آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یوں کہو :
اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت و بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم ان حمید مجید۔
اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر درود (رحمتیں) اور برکتیں نازل فرما جس طرح آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں (رواہ ابو نعیم)

3994 - عن طلحة قال قلنا: "يا رسول الله قد علمنا كيف السلام عليك فكيف الصلاة عليك؟ قال "قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، وبارك على محمد وعلى آل محمد، كما صليت وباركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3995: (عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عن) حضرت عبدالرحمن (رض) بن عوف سے مروی ہے آپ (رض) فرماتے ہیں : میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مسجد سے باہر دیکھا۔ چنانچہ میں چلتا ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے پہنچا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پیچھے مجھے محسوس نہیں کیا اور آپ چلتے رہے حتی کہ ایک باغ میں داخل ہوگئے اور قبلہ رو ہوئے اور سجدہ میں پڑگئے اور بہت ہی لمبا سجدہ کیا، جب کہ میں آپ کے پیچھے تھا۔ آخر مجھے اندیشہ لاحق ہوا کہ شاید آپ اسی حالت میں وفات پاچکے ہیں۔ چنانچہ میں آگے ہوا اور میں نے سر نیچے کرکے آپ کے چہرہ انور کو دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھایا اور پوچھا : کیا بات ہے ؟ اے عبدالرحمن ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ نے سجدہ بہت لمبا کردیا تو مجھے خطر ہوا کہ شاید اللہ نے آ پکی روح قبض فرما لی ہے۔ اس لیے میں دیکھنے لگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نے مجھے باغ میں داخل ہوتا دیکھا اس وقت جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے تھے اور فرما گئے کہ (اے محمد) میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : جس نے آپ پر سلام بھیجا میں اس پر سلام بھیجوں گا اور جس نے آپ پر درود بھیجا میں اس پر درود بھیجوں گا۔ (رواہ ابن النجار)
3995 – "عبد الرحمن بن عوف" عن عبد الرحمن بن عوف قال "دخلت المسجد فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم خارجا من المسجد فأتيته أمشي وراءه ولا يشعر بي، ثم دخل نخلا فاستقبل القبلة، فسجد وأطال السجود وأنا وراءه، حتى ظننت أن الله قد توفاه، فأقبلت أمشي حتى جئت وطأطأت رأسي أنظر في وجهه، فرفع رأسه فقال ما لك يا عبد الرحمن؟ فقلت: لما أطلت السجود يا رسول الله خشيت أن يكون الله توفى نفسك، فجئت أنظر، فقال إني لما رأيتني دخلت النخل لقيت جبريل فقال أبشرك أن الله عز وجل يقول: من سلم عليك سلمت عليه ومن صلى عليك صليت عليه ". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3996: (عبدالرحمن (رض) بن عوف) عبدالرحمن (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کرام (رض) کے پاس تشریف لائے اور آپ کے چہرہ پر خوشی بکھر رہی تھی۔ آپ نے فرمایا جبرائیل (علیہ السلام) پر میرے پاس تشریف لائے تھے انھوں نے فرمایا : اے محمد آپ کو بشارت ہو اس نعمت کی جو اللہ نے آپ کی امت کی طرف سے آپ کو عطا فرمائی ہے اور آپ کی امت کو آپ کی طرف سے عطا فرمائی ہے۔
جس نے آپ پر درود پڑھا اللہ اس پر رحمت بھیجے گا اور جس نے آپ پر سلام بھیجا اللہ اس کو سلامت رکھے گا۔ رواہ ابن عساکر۔
جس نے آپ پر درود پڑھا اللہ اس پر رحمت بھیجے گا اور جس نے آپ پر سلام بھیجا اللہ اس کو سلامت رکھے گا۔ رواہ ابن عساکر۔
3996 – "عبد الرحمن بن عوف" "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج عليهم يوما وفي وجهه البشر، فقال إن جبريل جاءني، فقال لي: أبشريا محمد بما أعطاك الله من أمتك، وما أعطى أمتك منك، من صلى عليك منهم صلاة صلى الله عليه، ومن سلم عليك سلم الله عليه ". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3997: (ابی (رض) بن کعب) حضرت ابی (رض) فرماتے ہیں : جب رات کا دو تہائی حصہ بیت جاتا تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوتے اور فرماتے اے لوگو ! اللہ کا ذکر کرو، بلا ڈالنے والی شئی آگئی اور اس کے پیچھے والی بھی آگئی، موت اپنے ساز و سامان لے آئی ہے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں آپ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس قدر تم چاہو ! میں نے عرض کیا : ایک چوتھائی حصہ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرلو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : نصف حصہ ؟ فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : وہ تہائی حصہ :؟ فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کرلو تو بہتر ہے، میں نے عرض کیا، تب تو میں اپنا سارا وقت آپ پر درود بھیجنے میں کردوں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر یہ چیز تمہارے غموں کو کفایت کرے گی، اور تمہارے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ (مسند احمد، عبد بن حمید، ابن منیع حسن، الرویانی، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی، السنن لسعید بن منصور)
3997 – "عن أبي بن كعب" قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا ذهب ثلثا الليل قام فقال: يا أيها الناس اذكروا الله اذكروا الله جاءت الراجفة، تتبعها الرادفة، جاء الموت بما فيه، قلت: يا رسول الله إني أكثر الصلاة عليك، فكم أجعل لك من صلاتي، قال: ما شئت قلت الربع؟ قال ما شئت، فإن زدت فهو خير قلت فالنصف؟ قال ما شئت فإن زدت فهو خير قلت فالثلثين؟ قال ما شئت، فإن زدت فهو خير قلت أجعل لك صلاتي كلها، قال إذا تكفى همك، ويغفر لك ذنبك ". "حم وعبد بن حميد وابن منيع حسن والروياني ك هب ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3998: (مسند انس (رض)) ابن عساکر (رح) فرماتے ہیں ، ابو المعالی فضل بن سہل، والدہ الشیخ ابو الفرج سہل ابن بشر بن احمد الاسفرائنی، ابو نصر محمد بن یحییٰ بن حازم الہمذانی ابو الحفص البحیری، سمرند، عبد بن حمید الکشی، یزید بن ہارون الوسطی، حمید الطویل، انس بن مالک کی مسلسل بالید سند کے ساتھ روایت پہنچی ہے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : میرے ہاتھ میں جبرائیل (علیہ السلام) نے شمار کروا کے فرمایا، اس طرح مجھے میکائیل (علیہ السلام) نے شمار کرایا اور وہ فرماتے ہیں اسی طرح مجھے اسرافیل (علیہ السلام) نے شمار کرایا اور وہ فرماتے ہیں : مجھے پروردگار رب العالمین نے ارشاد فرمایا : تو میں نے ہاتھ پر ان کلمات کو شمار کیا، فرمایا : یوں کہو :
اللهم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صليت علی إبراهيم وعلی آل إبراهيم إنک حميد مجيد اللهم ارحم محمدا وآل محمد کما رحمت علی إبراهيم وآل إبراهيم إنک حميد مجيد اللهم وتحنن علی محمد وعلی آل محمد کما تحننت علی إبراهيم وعلی آل إبراهيم إنک حميد مجيد ۔ (رواہ ابن عساکر)

3998 – "مسند أنس" ابن عساكر أنبأنا أبو المعالي الفضل ابن سهل، وعدهن في يدي قال: أنبأنا والدي الشيخ أبو الفرج سهل بن بشر بن أحمد الاسفرائيني، وعدهن في يدي، أخبرني أبو نصر محمد بن أحمد بن محمد بن شبيب الكاغذي البلخي، وعدهن في يدي، ثنا أبو عبد الله محمد بن عمر البزار البخاري، وعدهن في يدي ثنا عمر بن محمد بن يحيى بن حازم الهمذاني أبو حفص البحيري بسمرقند، وعدهن في يدي ثنا عبد بن حميد الكشي، وعدهن في يدي ثنا يزيد بن هارون الواسطي، وعدهن في يدي، ثنا حميد الطويل وعدهن في يدي، ثنا أنس بن مالك وعدهن في يدي قال "وعدهن في يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وعدهن في يدي جبريل، وقال عدهن في يدي ميكائيل، قال: عدهن في يدي إسرافيل، قال عدهن في يدي رب العالمين جل جلاله قال لي قل: "اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، اللهم ارحم محمدا وآل محمد، كما رحمت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، اللهم وتحنن على محمد وعلى آل محمد، كما تحننت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
3999: حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں ان کے پاس جبرائیل (علیہ السلام) وحی لے کر حاضر ہوئے اور فرمایا : تیرا رب پروردگار تجھے سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے : آپ کی امت میں سے جو آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر دس بار درود (رحمت) بھیجوں گا۔ (رواہ ابن النجار)
3999 - عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم "أن جبريل جاءه بالوحي وقال له يا محمد ربك يقرئك السلام ويقول: إنه ليس من أمتك أحد يصلي عليك صلاة إلا صليت عليه عشرا". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
4000: (اوس بن حدثان) سلمہ (رح) بن ورد سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک اور حضرت اوس بن حدثان (رض) کو فرماتے ہوئے سنا :
ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے باہر نکلے۔ لیکن کسی کو ساتھ آتا ہوا نہ پایا۔ حضرت عمر (رض) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تنہا جاتے ہوئے دیکھ کر گھبرا گئے (کہیں کوئی دشمن درد آزار نہ ہوجائے) چنانچہ حضرت عمر (رض) پانی کا برتن لے کر پیچھے چل دیے۔ آگے جا کر آپ کو ایک چبوترے پر (سجدہ میں) پایا۔ حضرت عمر (رض) ایک طرف ہو کر بیٹھ گئے۔ آخر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر مبارک اٹھایا اے عمر ! تم نے بہت اچھا یا کہ مجھے سجدہ میں دیکھ کر اک طرف ہٹ کر بیٹھ گے۔ جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے تھے۔ انھوں نے فرمایا ہے اے محمد ! جو آپ پر ایک بار درود بھیجے گا اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور دس درجات اس کے بلند فرمائے گا۔ (رواہ ابو نعیم)

4000 – "أوس بن الحدثان" عن سلمة بن ورد أن قال سمعت أنس بن مالك وأوس بن الحدثان يقولان: "إن النبي صلى الله عليه وسلم خرج يتبرز فلم يجد أحدا يتبعه، ففزع عمر فأتبعه بفخارة أو مطهرة فوجده في مشربة فتنحى فجلس حتى يرفع رسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه، فقال: "أحسنت يا عمر حين وجدتني فتنحيت عني، إن جبريل أتاني فقال يا محمد: من صلى عليك واحدة صلى الله عليه عشرا، ورفع له عشر درجات". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے بیان میں۔
4001: (حبان بن منقذ) حبان بن منذ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کہا : یا رسول اللہ ! میں ایک تہائی حصہ آپ پر درود بھیجوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اگر تم چاہو۔ عرض کیا : دو تہائی حصہ ؟ فرمایا : ہاں اگر تم چاہو، عرض کیا : میں اپنا سارا حصہ آپ پر درود بھیجوں ؟ فرمایا تب تو تمہارے دنیا و آخرت کے سب کام بن جائیں گے۔ الکبیر للطبرانی، ابو نعیم)
4001 – "حبان بن منقذ" عن حبان بن منقذ أن رجلا قال: "يا رسول الله أجعل ثلث صلاتي عليك؟ قال نعم إن شئت، قال الثلثين؟ قال نعم إن شئت، قال فصلاتي كلها؟ إذا يكفيك الله ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك". "طب وأبو النعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4002: (سہل (رض) بن سعد) حضرت سہل بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (باہر) تشریف لائے تو حضرت طلحہ (رض) کو سامنے پایا۔ حضرت ابوطلحہ (رض) آپ سے ملے اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔ میں آپ کے چہرے میں خوشی کے اثرات دیکھ رہا ہوں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابھی میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تھے، انھوں نے فرمایا : اے محمد ! جو آپ پر ایک بار درود بھیجے گا ، اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا دس برائیاں مٹائے گا اور اس کے دس درجے بلند فرمائے گا۔ (رواہ ابن النجار)
4002 – "سهل بن سعد" عن سهل بن سعد، قال: "قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا بأبي طلحة فقام إليه فتلقاه، فقال: بأبي وأمي يا رسول الله إني لأرى السرور في وجهك، قال "أتاني جبريل آنفا فقال يا محمد من صلى عليك واحدة كتب الله له بها عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئات، ورفع له بها عشر درجات". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4003: (ابن عباس (رض)) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : انبیاء کے سوا کسی پر درود بھیجنا مناسب (جائز) نہیں۔ (مصنف عبدالرزاق)
4003 – "ابن عباس" عن ابن عباس قال "لا ينبغي الصلاة على أحد إلا النبيين". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4004: (ابن عمر (رض)) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ کچھ لوگ ایک شخص کو پکڑ کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لائے اور گواہی دی کہ اس نے ہماری ایک اونٹنی چوری کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے (سزا کا ) حکم فرما دیا۔ جب اس کو لے جانے لگے تو وہ یہ درود پڑھنے لگا :
اللہم صل علی محمد حتی لا یبقی من صلواتک شیء وبارک علی محمد حتی لا یبقی من برکاتک شیء و سلم علی محمد حتی لا یبقی من سلامک شیء۔
اے اللہ محمد پر درود بھیج حتی کہ آپ کے درود میں سے کچھ باقی نہ رہے اور برکتیں بھیج حتی کہ برکتوں میں سے کچھ باقی نہ رہے اور سلام بھیج حتی کہ آپ کے سلام میں سے کچھ باقی نہ رہے۔
اس شخص کا یہ درود پڑھنا تھا کہ اونٹنی بول اٹھی : اے محمد ! یہ شخص میری چوری سے بری ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص کو کون واپس لائے گا ؟ چنانچہ اہل مسجد میں سے ستر (کے قریب) آدمی گئے اور اس کو لے کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے لائے گا ؟ چنانچہ اہل مسجد میں سے ستر (کے قریب) آدمی گئے اور اس کو لے کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : یہ تم جاتے ہوئے کیا پڑھ رہے تھے ؟ چنانچہ اس نے اس درود کے بارے میں عرض کیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تبھی میں نے دیکھا کہ مدینہ کی گلیوں میں ملائکہ کا ہجوم اس قدر بڑھ گیا کہ قریب تھا وہ میرے اور تمہارے درمیان حائل ہوجاتے۔ پھر فرمایا : تم پل صراط پر پہنچوگے تو تمہارا چہرہ چودھویں رات کے چاند سے زیادہ چمکتا ہوگا۔ الکبیر للطبرانی فی الدعاء الدیلمی۔

4004 – "ابن عمر" عن ابن عمر قال: "جاؤا برجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فشهدوا عليه أنه سرق ناقة لهم، فأمر به النبي صلى الله عليه وسلم فولى الرجل وهو يقول: اللهم صل على محمد حتى لا يبقى من صلواتك شيء، وبارك على محمد حتى لا يبقى من بركاتك شيء، وسلم على محمد حتى لا يبقى من سلامك شيء، فتكلم الجمل فقال: يا محمد إنه بريء من سرقتي فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "من يأتيني بالرجل"؟ فابتدره سبعون من أهل المسجد فجاؤوا به إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا هذا ما قلت آنفا وأنت مدبر؟ فأخبره بما قال، فقال النبي صلى الله عليه وسلم لذلك نظرت إلى الملائكة يخترقون سكك المدينة حتى كادوا يحولون بيني وبينك، ثم قال له: لتردن على الصراط ووجهك أضوء من القمر ليلة البدر ". "طب في الدعاء والديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4005: (ابن مسعود (رض)) ابن مسعود (رض) یہ درود شریف اور دعا پڑھا کرتے تھے :
اللهم اجعل صلواتک ورحمتک وبرکاتک علی سيد المرسلين وإمام المتقين وخاتم النبيين محمد عبدک ورسولک إمام الخير وقائد الخير رسول الرحمة اللهم ابعثه مقاما محمودا يغبطه فيه الأولون والآخرون اللهم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صليت علی إبراهيم إنک حميد مجيد اللهم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی إبراهيم إنک حميد مجيد۔
اے اللہ ! اپنے درود، اپنی رحمت اور اپنی برکتیں سید المرسلین ، امام المتقین، خاتم النبیین، تیرے بندے اور تیرے رسول، خیر کے امام اور قائدہ رسول الرحمت محمد پر نازل فرما۔ اے اللہ ! ان کو مقام محمود عطا فرما، جس پر اولین و آخرین سب رشک کریں گے، اے اللہ محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جس طرح آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود نازل فرمایا۔ بیشک آپ لائق حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر برکات کا نزول فرما جس طرح آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکات نازل فرمائیں۔ بیشک آپ لائق حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ الکبیر للطبرانی)

4005 – "ابن مسعود" عن ابن مسعود أنه كان يقول: "اللهم اجعل صلواتك ورحمتك وبركاتك على سيد المرسلين، وإمام المتقين وخاتم النبيين محمد عبدك ورسولك إمام الخير، وقائد الخير رسول الرحمة، اللهم ابعثه مقاما محمودا، يغبطه فيه الأولون والآخرون، اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم إنك حميد مجيد". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4006: (کعب (رض) بن عجرہ) حضرت کعب بن عجرہ (رض) فرماتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھا تھا کہ ایک شخص آیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ آپ پر سلام کیسے بھیجا جائے یہ تو ہم نے جان لیا (آپ یہ بتائیں کہ) ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یوں کہو :
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد ، کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید، اللہم وبارک علی محمد وعلی آل محمد، کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر درود (رحمت) بھیججس طرح آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود نازل فرمایا۔ لاریب آپ سزاوار حمد اور بزرگی والے ہیں۔ اے اللہ محمد اور آل محمد پر برکات کا نزول فرما جس طرح آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکات نازل فرمائیں، بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگی والے ہیں۔ مصنف عبدالرزاق۔

4006 – "كعب بن عجرة" كنت جالسا عند النبي صلى الله عليه وسلم إذ جاء رجل فقال: "قد علمنا كيف نسلم عليك يا رسول الله، فكيف نصلي عليك، قال قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، اللهم وبارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4007: (ابوطلحہ (رض)) حضرت ابوطلحہ (رض) فرماتے ہیں۔ میں ایک دن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو انتہائی خوش پایا۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں نے آج سے پہلے آپ کو اس قدر خوش نہیں دیکھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
میں کیوں خوش نہ ہوں، جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے تھے اور اس وقت نکل کر گئے ہیں انھوں نے مجھے خوش خبری دی ہے کہ ہر بندہ جو آپ پر درود پڑھے گا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی دس برائیاں مٹائی جائیں گی اور اس کے دس درجے بلند کیے جائیں گے۔ اور وہ درود جیسے اس نے پڑھا ہوگا (مجھ پر) پیش کیا جائے گا اور جو دعا اس نے (میرے لیے) کی ہوگی اس کو بھی اس کے مثل لوٹائی جائے گی۔ (مصنف عبدالرزاق)

4007 – "أبو طلحة" عن أبي طلحة قال "دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم يوما فوجدته مسرورا، قلت: يا رسول الله ما رأيتك أحسن بشرا وأطيب نفسا من اليوم، قال وما يمنعني وجبريل خرج من عندي الساعة فبشرني أن لكل عبد يصلي علي صلاة يكتب له عشر حسنات ويمحي عنه عشر سيئات، ويرفع له عشر درجات، وتعرض كما قالها ويرد عليه بمثل ما دعا ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4008: حضرت ابو طلحہ (رض) فرماتے ہیں : میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں آپ کو آج ایسے حال میں دیکھ رہا ہوں جو آج سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے کیا مانع ہے (اس خوشی سے) ابھی میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تھے اور فرما گئے ہیں : اپنی امت کو خوش خبری دے دیجیے کہ جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس برائیاں مندمل کی جائیں گی اور دس درجے بلند کیے جائیں گے، اللہ پاک کہنے والے پر اس کے کلمات کے مثل لوٹائیں گے اور قیامت کے دن آپ کو یہ کلمات پیش کیے جائیں گے۔ الکبیر للطبرانی۔
4008 - أيضا "أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو يتهلل وجهه مسبشرا، فقلت يا رسول الله صلى الله عليه وسلم إنك لعلى حال ما رأيتك على مثلها قال: وما يمنعني أتاني جبريل آنفا، فقال بشر أمتك إنه من صلى عليك صلاة كتبت له بها عشر حسنات وكفر عنه بها عشر سيئات ورفع له بها عشر درجات، ورد الله عز وجل عليه مثل قوله، وعرضت عليك يوم القيامة ". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4009: حضرت ابو طلحہ (رض) ہی سے مروی ہے کہ ایک دن وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے خوشی آپ کے چرے سے پھوٹ رہی تھی۔ آپ کو کہا گیا : یا رسول اللہ ! ہم آپ کے چہرے میں ایسی رون دیکھ رہے ہیں جو ہم نے پہلے نہیں دیکھی تھی، حجور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس فرشتہ آیا تھا اس نے کہا ہے : آپ کا پروردگار فرماتا ہے : کیا آپ راضی نہیں ہیں یا کیا یہ بات آپ کو راضی نہیں کرتی کہ آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا میں اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجوں گا اور جو آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے گا میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔ تو میں نے کہا : کیوں نہیں (میں بہت راضی اور خوش ہوں) ۔ الکبیر للطبرانی۔
4009 - عن أبي طلحة أيضا "أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما والبشرى يرى في وجهه، فقيل يا رسول الله إنا نرى في وجهك بشرا لم نكن نراه قال إن ملكا أتاني فقال إن ربك يقول لك أما ترضى أو لا يرضيك أن لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا صليت عليه عشرا ولا يسلم عليك إلا سلمت عليه عشرا؟ قلت بلى ". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4010: ابو طلحہ (رض) سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کو خوش دل اور پر رونق چہرہ محسوس کیا۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آج سے زیادہ میں نے آپ کو کبھی خوش دل نہیں دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا واقعی اور مجھے اس خوشی سے کیا مانع ہے کہ فرشتے نے مجھے خبر دی ہے کہ جس نے آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اس پر میں (اللہ) اور ملائکہ دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے اور جس نے آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجا میں اور ملائکہ اس پر دس بار سلام بھیجیں گے۔ الکبیر للطبرانی۔
4010 - عن أبي طلحة أيضا "دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم فرأيته طيب النفس حسن البشر، فقلت يا رسول الله ما رأيتك أطيب نفسا من اليوم، فقال وما يمنعني والملك خبرني أنه من صلى عليك صليت عليه أنا وملائكتي عشرا ومن سلم عليك سلمت عليه أنا وملائكتي عشرا ". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں
4011: ابو طلحہ (رض) سے مروی ہے کہ میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گیا، میں نے دیکھا آپ اس در خوش ہیں کہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آج سے زیادہ میں نے آپ کو کبھی خوش نہیں دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابو طلحہ ! میں کیوں نہ خوش ہوں، ابھی میرے پاس سے جبرائیل (علیہ السلام) گئے ہیں۔ وہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے خوشخبری لے کر آئے تھے، انھوں نے کہا : اللہ عزوجل نے مجھے آپ کے پاس بھیجا تھا کہ میں آپ کو یہ بشارت دوں کہ کوئی ایک آپ کا امتی ایسا نہیں ہے جو آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے مگر اللہ پاک اور ملائکہ اس پر دس مرتبہ رحمت نہ بھیجیں گے۔ الکبیر للطبرانی۔
4011 - عن أبي طلحة أيضا "دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم فرأيت من بشره وطلاقته شيئا لم أره على مثل تلك الحال قط، فقلت: يا رسول الله ما رأيتك أطيب نفسا من اليوم فقال وما يمنعني يا أبا طلحة وقد خرج من عندي جبريل آنفا، فأتى ببشارة من ربي وقال: إن الله عز وجل بعثني إليك أبشرك أنه ليس أحد من أمتك يصلي عليك صلاة إلا صلى الله وملائكته عليه بها عشرا ". "طب".
তাহকীক: