কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৪০৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة تکاثر کی فضیلت :
4092: حضرت ابوبکر (رض) فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! بڑھاپا آپ پر جلدی آگیا ؟ فرمایا : مجھے سورة ھود اور اس کی بہن سورتوں نے مجھے بڑھاپے سے قبل بوڑھا کردیا ہے۔ (کیونکہ ان میں عذاب کا ذکر ہے) البزار ابن مردویہ۔
4092 - عن أبي بكر، قال قلت: "يا رسول الله عجل إليك الشيب؟ قال: " شيبتني هود وأخواتها الحاقة والواقعة وعم يتسائلون وهل أتاك حديث الغاشية". "البزار وابن مردويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة تکاثر کی فضیلت :
4093: حضرت ابوبکر (رض) سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا : اس کی بہن کون سی ہیں ؟ فرمایا : اذا وقعت الواقعہ، عم یتساءلون۔ (اور اذ الشمس کورت انھوں نے مجھے بڑھاپے سے قبل بوڑھا کردیا ہے۔ میں نے عرض کیا : اس کی بہن کون سی ہیں ؟ فرمایا : اذا وقعت الواقعۃ عم یتساءلون اور اذ الشمس کورت انھوں نے مجھے بڑھاپے سے قبل بوڑھا کردیا ہے۔ میں نے عرض کیا : اس کی بہن کون سی ہیں ؟ فرمایا : اذا وقعت الواقعۃ عم یتساءلون، اور اذ الشمس کورت انھوں نے مجھے بڑھاپے سے قبل بوڑھا کردیا۔ رواہ ابن مردویہ۔
4093 - عن أبي بكر قال قلت "يا رسول الله ما شيب رأسك؟ قال هود وأخواتها، شيبتني قبل المشيب، قلت وما أخواتها؟ قال: إذا وقعت الواقعة وعم يتسائلون، وإذا الشمس كورت شيبتني قبل المشيب ". "ابن مردويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة تکاثر کی فضیلت :
4094: حضرت سعید بن جبیر (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جس نے سورة بقرہ، سورة آل عمران اور سورة النساء پڑھ لی اس کو اللہ کے ہاں حکماء میں سے لکھا جائے گا۔ السنن لسعید بن منصور، شعب الایمان للبیہقی۔
4094 - عن سعيد بن جبير قال: "قال عمر بن الخطاب: من قرأ البقرة وآل عمران والنساء كتب عند الله من الحكماء" "ص هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة تکاثر کی فضیلت :
4095: مسور بن مخرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا :

سورة بقرہ ، سورة النساء سورة المائدہ ، سورة الحج اور سورة النور سیکھو، کیونکہ ان میں (احکامات اور) فرائض ہیں۔ (مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیقی)
4095 - عن المسور بن مخرمة أنه سمع عمر بن الخطاب يقول: "تعلموا سورة البقرة وسورة النساء وسورة المائدة وسورة الحج وسورة النور فإن فيهن الفرائض". "ك هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة تکاثر کی فضیلت :
4096: حضرت عمر (رض) کا فرمان ہے : سورة البراءت سیکھو اور اپنی عورتوں کو سورة النور سکھاؤ اور ان کو زیور میں چاندی پہنچاؤ۔ (فضائل القرآن لابی عبید، السنن لسعید بن منصور، التفسیر لابی الشیخ، شعب الایمان للبیہقی،
4096 - عن عمر قال: "تعلموا سورة براءة وعلموا نساءكم سورة النور وحلوهن الفضة". "أبو عبيد في فضائل القرآن ص وأبو الشيخ في تفسيره هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
4097: (مسند صدیق (رض)) ۔ ابو صالح سے مروی ہے۔ دور خلافت صدیق میں یمن کا وفد (مدینہ) آیا اور قرآن سن کر رونے لگا تو حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : ہم بھی (پہلے) اسی طرح تھے، (قرآن سن کر رو پڑتے تھے) پھر ہمارے قلوب سخت ہوگئے۔ حلیۃ الاولیاء۔
4097 - "من مسند الصديق رضي الله عنه" عن أبي صالح قال: "لما قدم أهل اليمن زمان أبي بكر، وسمعوا القرآن جعلوا يبكون، فقال أبو بكر هكذا كنا ثم قست القلوب". "حل" وقال: معنى قوله قست القلوب قويت واطمأنت بمعرفة الله تعالى، قلت: ويدخل هذا في المرفوع لقوله كنا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4098: (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے سورة مریم پڑھی پھر سجدہ فرمایا۔ بعد میں فرمانے لگے، سجدہ تو کرلیا، رونا کہاں گیا۔ ابن ابی الدنیا فی البکاء ابن جریر، ابن ابی حاتم، شعب الایمان للبیہقی۔
4098 - "ومن مسند عمر رضي الله عنه" عن ابن عمر "أن عمر قرأ سورة مريم، فسجد ثم قال هذا السجود فأين البكاء". "ابن أبي الدنيا في البكاء وابن جرير وابن أبي حاتم هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4099: حضرت عمر (رض) کا فرمان ہے اپنی آواز کو قرآن پڑھتے ہوئے اچھا رکھو۔ مسند ابن ابی شیبہ۔
4099 - عن عمر قال: "حسنوا أصواتكم بالقرآن". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4100: حضرت عمر (رض) جب سورة اعلی سبح اسم ربک الاعلی (اپنے رب کی تسبیح بیان کر) پڑھتے تو فرماتے سبحان ربی الاعلی، پاک ہے میرا رب بلند شان والا۔ مصنف ابن ابی شیبہ،
4100 - عن عمر "أنه كان إذا قرأ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} قال سبحان ربي الأعلى" "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4101: حضرت عمر (رض) کا ارشاد مبارک ہے، قرآن پڑھو اور اس کے طفیل اللہ سے سوال کرو۔ اس سے قبل کہ کوئی قوم اس کو پڑھ کر لوگوں سے سوال کرے۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔

فائدہ : اللہ پاک ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ درحقیقت یہ وہی زمانہ ہے جس میں لوگ اللہ کا کلام پڑھ کر لوگوں سے بھیک مانگتے ہیں۔
4101 - عن عمر قال: "اقرؤوا القرآن واسألوا الله به قبل أن يقرأ قوم يسألون الناس به". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4102: محمد بن المنتشر سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک شخص کو فرمایا : اے فلاں سورة الحجر پڑھ کر سناؤ اس شخص نے عرض کیا یا امیر المومنین ! آپ کو بھی تو یاد ہے ؟ فرمایا میرے پاس تمہارے جیسی آواز نہیں ہے۔ شعب الایمان للبیہقی، مسند ابی عبیداللہ الحسین بن عمرو۔
4102 - عن محمد بن المنتشر قال قال عمر لرجل: "اقرأ يا فلان الحجر قال أو ليست معك يا أمير المؤمنين؟ قال: أما بمثل صوتك فلا". "هب وأبو عبيد الله الحسين بن خسر وفي مسند أبي حنيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4103: محمد بن سیرین (رح) فرماتے ہیں : مجھے خبر ملی ہے کہ حضرت عمر (رض) کچھ لوگوں کے ساتھ تھے اور قرآن پاک کی تلاوت فرما رہے تھے۔ پھر آپ حاجت کے لیے کھڑے ہوگئے۔ پھر واپس لوٹے تو قرآن پڑھتے ہوئے آئے۔ ایک شخص نے عرض کیا : یا امیر المومنین آپ قرآن پڑھ رہے ہیں اور وضو نہیں کیا ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تجھے کس نے یہ فتوی دیا ہے ؟ کیا مسیلمہ نے ؟ (موطا امام مالک، مصنف عبدالرزاق، فضائل القرآن لابی عبید، ابن سعد، ابن جریر)

فائدہ : بغیر وضوء کے قرآن کی تلاوت جائز ہے۔ لیکن قرآن کو چھونا جائز نہیں۔ مسیلمہ کافر تھا اور اس نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔
4103 - عن محمد بن سيرين قال: "نبئت أن عمر بن الخطاب كان في قوم وهو يقرأ فقام لحاجته، ثم رجع، وهو يقرأ، فقال: له رجل لم لا تتوضأ يا أمير المؤمنين وأنت تقرأ؟ فقال عمر: من أفتاك بهذا؟ أمسيلمة؟ " "مالك عب وأبو عبيد في فضائل القرآن وابن سعد وابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4104: حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : میں چاہتاہوں کہ قاری کو سفید کپڑوں میں دیکھو۔ موطا امام مالک۔
4104 - عن عمر قال: "إني لأحب أن أنظر إلى القارئ أبيض الثياب". "مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4105: علامہ شعبی (رح) سے مروی ہے : ایک شخص نے قرآن پاک لکھا اور ہر آیت کے ساتھ اس کی تفسیر بھی لکھ دی۔ حضرت عمر (رض) اس شخص سے وہ قرآن پاک منگوایا اور قینچی کے ساتھ اس کو دو ٹکڑے کر کے (شہید) کردیا۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔
4105 - عن عامر الشعبي قال: "كتب رجل مصحفا، وكتب عند كل آية تفسيرها فدعا به عمر فقرضه بالمقراضين". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4106: حارثہ مضرب فرماتے ہیں : ہمیں حضرت عمر (رض) نے لکھا کہ تم لوگ سورة النساء احزاب اور النور سیکھو۔ (ابو عبید)
4106 - عن حارثة بن مضرب قال: "كتب إلينا عمر أن تعلموا سورة النساء والأحزاب والنور". "أبو عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4107: حضرت عمر (رض) کا ارشاد ہے : جب تک تمہارے دل جمے رہیں قرآن پڑھتے رہو اور جب مختلف ہوجائیں (اور اکتاہٹ کا شکار ہوجائیں) تو اٹھ کھڑے ہو۔ ابو عبید، شعب الایمان للبیہقی)
4107 - عن عمر قال: "اقرؤوا القرآن ما اتفقت عليه قلوبكم فإذا اختلفتم فيه فقوموا عنه" "أبو عبيد هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4108: حضرت ابن عباس (رض) کا ارشاد ہے : حضرت عمر (رض) گھر میں داخل ہوتے تو قرآن پاک کھول کر تلاوت کرتے تھے (رواہ ابن ابی داود)
4108 - عن ابن عباس قال: "كان عمر بن الخطاب إذا دخل البيت نشر المصحف فقرأ فيه". "ابن أبي داود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4109: حضرت عمر (رض) کا ارشاد مبارک ہے جب تم میں کوئی رات کو کھڑا ہوا اور قرآن پڑھنا اس کو دشوار ہو تو سو جائے۔ (مسدد)
4109 - عن عمر قال: "إذا قام أحدكم من الليل فاستعجم عليه القرآن فلينم". "مسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4110: (عثمان (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھ پر کوئی بھی رات یا دن گذرے تو میں قرآن کھول کر ضرور پڑھوں۔ (الزبد للامام احمد، ابن عساکر)
4110 - "عثمان رضي الله عنه" عن عثمان قال: "ما أحب أن يأتي علي يوم ولا ليلة إلا أنظر في كتاب الله، يعني القراءة في المصحف". "حم في الزهد كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلاوت کے آداب میں۔
4111: (علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مغرب و عشاء کے درمیان لوگ تیز آواز میں ایک دوسرے پر قرآن پڑھیں۔ (مسند احمد)
4111 - "علي رضي الله عنه" عن علي قال "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يجهر القوم بعضهم على بعض بين المغرب والعشاء بالقرآن". "حم".
tahqiq

তাহকীক: