কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৬৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2686 ۔۔ توراۃ میں اس کو معمہ کہا گیا ہے یعنی اپنے پڑھنے والے کو دنیا و آخرت کی کامیابی دلانے والی اور اس سے دنیا و آخرت کی مشقت و مصیبت دور کرنے والی۔ آخرت کی ہول ناکیوں کو دفع کرنے والی۔ اسی کو الدافعہ اور القاضیہ بھی کہا گیا ہے۔ کہ یہ اپنے پڑھنے والے سے ہر برائی اور تکلیف کو دور کرتی ہے۔ اس کی تمام حاجات پوری کرتی ہے۔ جو اس کو پڑھے یہ اس کے لیے دس حجوں کے برابر ہوگی۔ جو اس کو محض سنے، یہ اس کے لیے ہزار دینار راہ خدا میں دینے کے برابر ہوگی۔ جو اس کو لکھ کر اس کا پانی نوش کرے اس کے شکم میں ہزار بیماریوں کو دوائیں، ہزار نور، ہزار یقین ، ہزار برکات اور ہزار رحمتیں داخل ہوجائیں گی، اور اس سے ہر کھوٹ اور بیماری نکال لی جائے گی۔ (الحکیم، شعب الایمان بروایت ابی بکر)

حدیث ضعیف ہے۔
2686 – "تدعى في التوراة المعمة تعم صاحبها بخير الدنيا والآخرة وتكابد عنه بلوى الدنيا والآخرة وتدفع عنه أهاويل الآخرة وتدعى الدافعة والقاضية تدفع عن صاحبها كل سوء تقضي له كل حاجة ومن قرأها عدلت له عشرين حجة ومن سمعها عدلت له ألف دينار في سبيل الله ومن كتبها ثم شربها أدخلت في جوفه ألف دواء وألف نور وألف يقين وألف بركة وألف رحمة ونزع منه كل غل وداء".(الحكيم هب) وضعفه عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2687 ۔۔ توراۃ میں ایک سورت ہے جس کو عزیزہ اور اس کے پڑھنے والے کو عزیز کہا گیا ہے۔ وہ یس ہے۔ الدیلمی بروایت صہیب۔
2687 – "في التوراة سورة تدعى العزيزة ويدعى قارئها العزيز وهي يس". (الديلمي) عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2688 ۔۔ جس نے یس لکھی پھر اس کو گھول کر پی لیا اس کے شکم میں ہزار نور، ہزار برکات اور ہزار بیماریوں کی دوائیں داخل ہوجائیں گی۔ اور اس سے ہزار بیماریاں نکل جائیں گی۔ (الرافعی بروایت علی (رض))
2688 – "من كتب يس ثم شربها دخل في جوفه ألف نور وألف بركة وألف دواء وخرج منه ألف داء". (الرافعي) عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2689 ۔۔ جس نے یس پڑھی، گویا اس نے دس بار قرآن پڑھا۔ (شعب الایمان بروایت حسان بن عطیہ مرسلا)
2689 – "من قرأ يس فكأنما قرأ القرآن عشر مرات". (هب) عن حسان بن عطية مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2690 ۔۔ جس نے اللہ کی رضاء کے لیے رات کو یس پڑھی اللہ رات ہی کو اس کی مغفرت فرما دیں گے۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2690 – "من قرأ يس في ليلة ابتغاء وجه الله غفر له تلك الليلة". (هب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2691 ۔۔ جس نے اللہ کی رضاء کے لیے رات کو یس پڑھی، اس کی مغفرت کردی جائے گی۔ (الصحیح لابن حبان السنن لسعید بروایت الحسن عن جندب البجلی، الدارمی، الضعفاء للعقیلی (رح)، ابن السنی، ابن مردویہ بروایت الحسن بروایت ابوہریرہ (رض) ۔ درست ہے)
2691 – "من قرأ يس في ليلة ابتغاء وجه الله تعالى غفر له". (حب ص) عن الحسن عن جندب البجلي الدارمي (عق) وابن السني وابن مردويه (عن الحسن عن أبي هريرة وصوب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2692 ۔۔ جس نے یس پڑھی، گویا اس نے دو بار قرآن پڑھا۔ شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2692 – "من قرأ يس مرة فكأنما قرأ القرآن مرتين". (هب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2693 ۔۔ جس نے رات کو یس پڑھی، وہ یس کے سوا بقیہ قرآن پر دس درجہ زیادہ ہوگی۔ اور جس نے اس کو شروع دن میں پڑھا پھر اپنی حاجت پیش کی تو اس کی حاجت روائی ہوگی۔ (ابو الشیخ بروایت ابن عباس (رض))
2693 – "من قرأ يس في ليلة أضعف على غيرها من القرآن عشرا ومن قرأها في صدر النهار وقدمها بين يدي حاجته قضيت". (أبو الشيخ) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة یس
2694 ۔۔ جس نے جمعہ کے روز یس اور صافات پڑھیں، پھر اللہ سے اپنا سوال مانگا اس کو ضرور عطا ہوگا۔ (ابن ابی الدنیا فی فضائلہ، ابن النجار بروایت ابن عباس (رض))

لیکن ابن النجار کی روایت ضعیف ہے۔
2694 – "من قرأ يس والصافات يوم الجمعة ثم سأل الله أعطاه
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الزمر
2695 ۔۔ میں تم پر سورة الزمر کی آخری آیات پڑھتا ہوں، جو ان پر رویا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ پس جس کو رونا نہ آئے وہ رونے کی کوشش کرے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے " وما قدروا اللہ حق قدرہ " سے آخر سورت تک پڑھا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت جریر)
2695 – "إني قارئ عليكم آيات من آخر الزمر فمن بكى منكم وجبت له الجنة فمن لم يبك فليتباك فقرأ {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} إلى آخر السورة". (طب) عن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الزمر
2696 ۔۔ جو چاہتا ہو کہ جنت کے باغات میں کھائے پیے اور گھومے پھرے وہ حوامیم کی تلاوت کرے۔ (ابو نعیم بروایت ابن عباس (رض)) حوامیم وہ سورتیں جن کی ابتداء میں حم آتا ہے۔
2696 – "من سره أن يرتع في رياض الجنة فليقرأ الحواميم". (أبو نعيم) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الدخان
2697 ۔۔ جو جمعہ کی رات سورة الدخان پڑھے، صبح کو مغفرت کی حالت میں اٹھے گا اور حور عین سے اس کا عقد کیا جائے گا۔ (الدیلمی بروایت ابی رافع)
2697 – "من قرأ الدخان في ليلة الجمعة أصبح مغفورا له وزوج من الحور العين". (الديلمي) عن أبي رافع.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الدخان
2698 ۔۔ جو جمعہ کی رات سورة حم الدخان اور سورة یس پڑھے، صبح کو مغفرت کی حالت میں اٹھے گا۔ (ابن الضریس شعب الایمان) ۔

بروایت ابوہریرہ (رض) ضعیف ہے۔
2698 – "من قرأ ليلة الجمعة حم الدخان ويس أصبح مغفورا له". (ابن الضريس هب) وضعفه عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الواقعہ
2699 ۔۔ اپنی عورتوں کو سورة الواقعہ سکھاؤ کیونکہ یہ سورة الغنی ہے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2699 – "علموا نساءكم سورة الواقعة فإنها سورة الغنى". (الديلمي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الواقعہ
2700 ۔۔ جس نے ہر رات سورة الواقعہ پڑھی اسے کبھی فاقہ کشی کی نوبت نہ آئے گی۔ اور جس نے ہر رات " لا اقسم بیوم القیامۃ " پڑھی، وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی مانند دمکتا ہوگا (ابن عساکر بروایت ابن عباس (رض))
2700 – "من قرأ كل ليلة إذا وقعت الواقعة لم يصبه فقر أبدا ومن قرأ كل ليلة {لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ} لقي الله يوم القيامة ووجهه كالقمر ليلة البدر". (ابن عساكر) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الواقعہ
2701 ۔۔ جس نے ہر رات سورة الواقعہ پڑھی اسے کبھی فاقہ کشی کی نوبت نہ آئے گی۔ (ابن السنی، شعب الایمان، ابن عساکر بروایت ابن مسعود (رض))
2701 – "من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا". (ابن السني هب) وابن عساكر عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الحدید
2702 ۔۔ سورة الحدید سہ شنبہ منگل کے روز نازل ہوئی۔ اور اللہ نے لوہے کو بھی اسی دن پیدا کیا اور ابن آدم نے اپنے بھائی کو اسی دن قتل کیا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمر (رض))
2702 – "نزلت سورة الحديد يوم الثلاثاء وخلق الله الحديد يوم الثلاثاء وقتل ابن آدم أخاه يوم الثلاثاء". (طب عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الحشر
2703 ۔۔ جس نے سورة حشر کا اخیر حصہ " لو انزلنا ھذا القرآن علی جبل " آخر تک پڑھا اور اسی رات انتقال ہوگیا تو شہادت کی موت مرا۔ (ابو الشیخ بروایت ابی امامہ)
2703 – "من قرأ آخر سورة الحشر {لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ} إلى آخرها فمات من ليلته مات شهيدا". (أبو الشيخ) عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2704 ۔۔ سورة الملک عذاب قبر کو روکتی ہے۔ اور توراۃ میں اس کا نام مانعہ ہے۔ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2704 – "سورة الملك تمنع من عذاب القبر وتسمى في التوراة المانعة". (الديلمي) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2705 ۔۔ قرآن میں ایک سورة جو صرف تیس آیات پر مشتمل ہے، اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑتی ہے حتی کہ اس کو جنت میں داخل کرواتی ہے۔ اور وہ سورة تبارک ہے۔ (الصغیر للطبرانی (رح)، السنن لسعید بروایت انس (رض))
2705 – " سورة في القرآن ماهي إلا ثلاثون آية خاصمت عن صاحبها حتى ادخلته الجنة وهي سورة تبارك". (طص ص) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক: