কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2806 ۔۔۔ قرآن تجوید کے ساتھ پڑھو۔ (الرافعی بروایت ابن مسعود (رض))
2806 – "أعربوا القرآن". (الرافعي عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2807 ۔۔۔ پڑھتا رہ اے معاذ ! اور التاریخ للخطیب (رح) جھٹکے نہ مار۔ (التاریخ للخطیب (رح) بروایت ابن مسعود (رض))
2807 – "اقرأ يا معاذ ولا تهمز". (خط عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2808 جس طرح حفظ کرنا سیکھتے ہو اسی طرح خوش الحانی اور عمدہ آواز پیدا کرنا بھی سیکھو۔ الدیلمی بروایت ابی (رض) ۔
2808 – "تعلموا اللحن كما تتعلمون حفظه". (الديلمي عن أبي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2809 ۔۔۔ اپنے بھائی کی رہنمائی کرو۔ المستدرک للحاکم بروایت ابی الدرداء (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو غلط قرآن پڑھتے سنا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرے اصحاب کو فرمایا۔
2809 – " ارشدوا أخاكم". (ك عن أبي الدرداء) قال: سمع النبي صلى الله عليه وسلم رجلا قرأ فلحن قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2810 ۔۔۔ جب قرآن کی کوئی آیت مشتبہ ہوجائے کہ یہ لفظ مونث ہے یا مذکر تو قرآن کو دیکھ کر یاد کرو۔ (ابن قانع بروایت بشیر و بشیر بن الحارث)
2810 – "إذا أشكلت عليك آية من القرآن تؤنثها أو تذكرها فذكر القرآن". (ابن قانع عن بشير أو بشير بن الحارث) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2811 ۔۔۔ جب کوئی رات کو نفل نماز کے لیے کھڑا ہو لیکن قرآن پڑھنے سے عاجز ہوجائے، پتہ نہ چلے کہ کیا پڑھ را ہے ؟ تو وہ واپس سو جائے۔ (المصنف لعبد الرزاق، مسند احمد، الصحیح لمسلم، ابو داؤد، ابن ماجہ، الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض))
2811 – "إذا قام أحدكم من الليل فاستعجم القرآن على لسانه فلم يدر ما يقول فلينصرف، فليضطجع". (عب حم م د هـ حب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2812 ۔۔ افضل الاعمال منزل پا کر پھر کوچ کردینے والا عمل ہے۔ پوچھا گیا اس کا مطلب تو فرمایا یعنی قرآن ختم کرکے پھر شروع کرنا۔ (محمد بن نصر بن طریق ابن المبارک)
2812 – "أفضل العمل الحال المرتحل قيل وما الحال المرتحل قال الخاتم المفتتح". (محمد بن نصر من طريق ابن المبارك) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2813 ۔۔۔ ہمیں اسکندریہ کے ایک شخص نے حدیث بیان کی افضل الاعمال منزل پا کر پھر کوچ کردینے والا عمل ہے۔ یعنی قرآن کے اول سے سفر شروع کرتا ہے اور آخر تک پہنچتا ہے تو پھر آخر سے اول کی طرف چل پڑتا ہے۔ گویا جیسے ہی منزل پائی پھر کوچ کرلیا۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابن عباس (رض))

اس پر المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض) سے تعاقب فرمایا۔
2813 – "حدثنا رجل من أهل الإسكندرية: أفضل الأعمال الحال المرتحل صاحب القرآن يضرب من أوله إلى آخره حتى يبلغ آخره ومن آخره حتى يبلغ أوله كلما ارتحل حل". (ك عن ابن عباس) وتعقب (ك عن أبي هريرة) وتعقب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2814 ۔۔۔ تجھ پر منزل پا کر پھر کوچ کردینے والا عمل ہے۔ یعنی قرآن کے اول سے سفر شروع کرتا ہے اور آخر تک پہنچتا ہے تو پھر آخر سے اول کی طرف چل پڑتا ہے۔ گویا جیسے ہی منزل پائی پھر کوچ کرلیا۔ (شعب الایمان بروایت ابن عباس (رض))
2814 – " عليك بالحال المرتحل صاحب القرآن يضرب في أوله حتى يبلغ آخره ويضرب في آخره حتى يبلغ أوله كلما حل ارتحل" (هب عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2815 ۔۔۔ فرمایا ہر ماہ میں ایک قرآن پڑھ لو عرض کیا میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں فرمایا بیس راتوں میں ایک قرآن پڑھ لو عرض کیا میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں فرمایا دس راتوں میں ایک قرآن پڑھ لوعرض کیا میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں۔ فرمایا دس راتوں میں ایک قرآن پڑھ لو عرض کیا میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں۔ فرمایا سات رات میں ایک قرآن پڑھ لو اور اس سے زیادہ مت کرو۔ (الصحیح للبخاری (رح)، الصحیح لمسلم ج 2 ص 814 ابو داؤد بروایت ابن عمرو)
2815 – " اقرأ القرآن في كل شهر قال قلت: إني أجد قوة قال: اقرأه في عشرين ليلة قال قلت: إني أجد قوة قال: فاقرأه في عشر ليال قال: إني أجد قوة قال: فاقرأه في سبع ولا تزد على ذلك". (خ م (1) د عن ابن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2816 ۔۔۔ فرمایا ہر ماہ میں ایک قرآن پڑھ لو عرض کیا میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں ۔ فرمایا تین راتوں میں ایک قرآن پڑھ لو۔ (ابو داؤد، الحلیہ بروایت ابن عمرو)
2816 – "اقرأ القرآن في شهر قال: إن لي قوة قال: اقرأه في ثلاث". (د حل عن ابن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2817 ۔۔۔ چالیس دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ (الصحیح للترمذی (رح) حسن غریب بروایت ابن عمرو)
2817 – " اقرأ القرآن في أربعين". (ت حسن غريب عن ابن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2818 ۔۔۔ پانچ دن میں ایک قرآن ختم کرلو۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمرو)
2818 – "اقرأ القرآن في خمس". (طب عن ابن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2819 ۔۔۔ اتنا بوجھ نہ اٹھا جس کو سہار نہ سکے۔ بلکہ تم پر سجدے لازم ہیں۔ (الکبیر للطبرانی (رح)، ابن عساکر بروایت ابی ریحانۃ) انھوں نے عرض کیا کہ قرآن مجھ سے چھوٹ جاتا ہے اور پڑھنا دشوار ہوجاتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا
2819 – " لا تحمل عليك ما لا تطيق وعليك بالسجود". (طب وابن عساكر عن أبي ريحانة) قال: شكوت إلى النبي صلى الله عليه وسلم تفلت القرآن ومشقته علي قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2820 ۔۔۔ قرآن پڑھو اور اس میں جو کچھ ہے اس پر عمل کرو۔ (الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض))
2820 – "اقرؤوا القرآن واتبعوا ما فيه". (الديلمي عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2821 ۔۔۔ قرآن پڑھو اور اس کے ذریعہ اللہ کی رضاء و خوشنودی کے متلاشی رہو، قبل اس سے کہ ایک ایسی قوم آئے، جو قرآن کے الفاظ کو تیر کی طرح سیدھا کریں گے، لیکن وہ اس کا معاوضہ دنیا ہی میں جلد حاصل کریں گے اور آخرت سے سروکار نہ رکھیں گے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت محمد بن المنکدر مرسلا) ۔
2821 – "اقرؤوا القرآن واسألوا الله به فإنه سيقرأه أقوام يقيمونه إقامة القدح يتعجلونه ولا يتأجلونه". (ش عن محمد بن المكندر مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2822 ۔۔۔ تیرے قرآن دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت، بغیر دیکھے قرآن پڑھنے پر ایسی ہے۔ جیسے فرض کی فضیلت نفل پر۔ (ابن مردویہ بروایت عثمان بن عبداللہ بن اوس الثقفی بروایت عمرو بن اوس)
2822 – "قراءتك نظرا تضاعف على قراءتك ظاهرا كفضل المكتوبة على النافلة". (ابن مردويه عن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن عمرو بن أوس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2823 ۔۔۔ کیا بات ہے میں تم کو بالکل خاموش دیکھ رہا ہوں ؟ جواب دینے میں تم سے جن زیادہ بہتر تھے۔ میں جب بھی فبای آلاء ربکما تکذبان۔ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟ پڑھتا وہ کہتے " لا بشیء من نعمک ربنا نکذب فلک الحمد " پروردگار ہم تیری سی نعمت کو نہیں جھٹلا سکتے تیرے ہی لیے ساری تعریفیں ہیں۔ (الحسن بن سفیان، المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت جابر (رض))
2823 – "ما لي أراكم سكوتا للجن كانوا أحسن ردا منكم ما قرأت عليهم هذه الآية من مرة {فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ} إ لا قالوا ولا بشيء من نعمك ربنا نكذب فلك الحمد". (الحسن بن سفيان ك هب عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2824 ۔۔۔ کوئی آنکھ ایسی نہیں جو تلاوت قرآن سے اشکبار ہوجائے، مگر وہ قیامت کے دن ٹھنڈی ہوجائے گی۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2824 – "ما من عين فاضت من قراءة القرآن إلا قرت يوم القيامة". (الديلمي عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2825 ۔۔۔ یوں مت کہا کرو سورة البقرۃ سورة آل عمران۔ جس کا معنی ہے گائے کی سورت آل عمران کی سورت۔ بلکہ یوں کہا کرو وہ سورت جس میں بقرہ کا ذکر ہے وہ سورت جس میں آل عمران کا ذکر ہے۔ اسی طرح تمام قرآن میں کہا کرو۔ (شعب الایمان بروایت انس (رض) ضعیف)
2825 – "لا تقولوا سورة البقرة ولا سورة آل عمران ولا سائر القرآن وقولوا السورة التي تذكر فيها البقرة والسورة التي يذكر فيها آل عمران والقرآن على نحو هذا". (هب وضعفه عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক: