কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৮৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2846 ۔۔۔ عظیم ترین گناہ جو قیامت کو میری امت کا میرے سامنے آئے گا وہ کتاب اللہ کی وہ سورت ہوگی جو کسی کو یاد تھی لیکن اس نے بھلا دی۔ (محمد بن نصر بروایت انس (رض))
2846 – "إن من أكبر ذنب توافيني به أمتي يوم القيامة لسورة من كتاب الله كانت مع أحدهم فنسيها". (محمد بن نصر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2847 ۔۔۔ مجھ پر گناہ پیش کیے گئے۔ لیکن میں نے اس سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں دیکھا کہ کسی کو قرآن عطا ہوا پھر اس نے اسے چھوڑ دیا۔ (ابن ابی شیبہ بروایت الولید بن عبداللہ بن ابی مغیث)
2847 – "عرضت علي الذنوب فلم أر فيها شيئا أعظم من حامل القرآن وتاركه". (ش عن الوليد بن عبد الله بن أبي مغيث) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2848 ۔۔۔ نہیں کوئی شخص جو قرآن پڑھے پھر اسے بھلا دے مگر وہ قیامت کے دن اللہ سے کوڑھی حالت میں ملاقات کرے گا۔ (محمد بن نصیر بروایت سعد بن عبادہ)
2848 – "ما من أحد يقرأ القرآن ثم ينساه إلا لقي الله وهو أجذم". (محمد بن نصير عن سعد بن عبادة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2849 ۔۔۔ یوں کہنا کتنا برا ہے میں نے فلاں آیت بھلا دی۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے مجھے فلاں آیت بھلا دی گئی۔ قرآن کو یاد کرتے رہو، پس قسم ہے اس ہستی کی، جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ لوگوں کے سینوں سے فوراً نکل جانے والا ہے، بنسبت جانور کے اپنی رسی سے زیادہ جلد۔ (مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح)، الصحیح لمسلم، النسائی، الصحیح لابن حبان بروایت ابن مسعود (رض))
2849 – "بئسما لأحدكم أن يقول نسيت آية كيت وكيت بل هو نسي استذكروا القرآن فو الذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من صدور الرجال من النعم من عقلها". (حم خ م ن حب) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2850 ۔۔۔ قرآن کی نگہبانی کرتے رہو۔ یہ جلد نامانوس ہوجانے والا ہے۔ وہ اونٹ کے اپنی رسی سے زیادہ جلدی لوگوں کے سینوں سے نکل جانے والا ہے۔ اور کوئی یوں ہرگز نہ کہے میں نے فلاں آیت بھلا دی، یا بھول گیا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے، مجھے فلاں آیت بھلا دی گئی۔ (محمد بن نسر، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض) ابن ابی شیبہ موقوفا)
2850 – "تعاهدوا هذا القرآن فإنه وحشي فلهو أسرع تفصيا من صدور الرجال من الابل من عقلها ولا يقولن أحدكم نسيت آية كيت وكيت بل نُسِّي". (محمد بن نصر طب ك) عن ابن مسعود (ش) عنه موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2851 ۔۔۔ کوئی یوں ہرگز نہ کہے میں نے فلاں آیت بھلا دی، یا بھول گیا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے مجھے فلاں آیت بھلا دی گئی۔ کیونکہ وہ نہیں بھولتا بلکہ بھلا دیا جاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن مسعود (رض))
2851 - لا يقولن احدكم نسيت آية كيت وكيت فانه ليس هو نسى ولكنه نسى { طب عن ابن مسعود }
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2852 ۔۔۔ قرآن کی نگہبانی کرتے رہو۔ پس قسم ہے اس ہستی کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ لوگوں کے سینوں سے جلد نکل جانے والا ہے، اس بدکے ہوئے جانور سے زیادہ جلد جو اپنی رسی سے چھوٹ کر اپنی جگہ پہنچ جاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) الخطیب بروایت ابن مسعود (رض) ، ابن ابی شیبہ موقوفا)
2852 – "تعاهدوا القرآن فو الذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من صدور الرجال من الابل النوازع إلى أوطانها". (طب والخطيب) عن ابن مسعود (ش) عنه موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2853 ۔۔۔ قرآن کی نگہبانی کرتے رہو۔ پس قسم ہے۔ اس ہستی کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ جانور کے اپنی رسی سے زیادہ جلدی لوگوں کے سینوں سے نکل جانے والا ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی موسیٰ (رض))
2853 – "تعاهدوا هذا القرآن فو الذي نفس محمد بيده لهو أشد تفلتا من قلوب الرجال من النعم من عقلها". (طب) عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2854 ۔۔۔ قرآن کی مثال جب اس کی کوئی نگہبانی کرتا ہو اور دن رات اس کو پڑھتا ہو اس اونٹ کی طرح ہے جس کو اس کے مالک نے رسی سے باندھ رکھا ہے۔ پس اگر باندھے رکھے گا تو حفاظت کرلے گا ورنہ رسی چھوڑے گا تو اونٹ فورا نکل جائے گا۔ سو اسی طرح قرآن ہے۔ (ابن ابی شیبہ، مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح)، الصحیح لمسلم بروایت ابن عمر (رض))
2854 – "مثل القرآن إذا عاهد عليه صاحبه فقرأه بالليل والنهار كمثل رجل له إبل فإن عقلها حفظها وإن أطلق عقالها ذهبت فكذلك القرآن". (ش حم خ م) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2855 قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کی مانند ہے۔ اگر اس کا مالک اس کی رسی کی حفاظت رکھے گا تو روکے رکھے گا ورنہ غفلت میں پڑے گا تو وہ چلا جائے گا۔ تو جب صاحب قرآن اس کو شب و روز پڑھتا رہے گا یاد رہے گا چھوڑ بیٹھے گا تو بھلا دیا جائے گا۔ (الرامھرمزی بروایت ابن عمر (رض))
2855 – "مثل القرآن كمثل الإبل المعقلة إن تعاهد صاحبها عقلها أمسكها وإن أغفلها ذهبت وإذا قام صاحب القرآن يقرأه آناء الليل وآناء النهار ذكره وإن لم يقم به نسيه". (الرامهرمزي) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2856 ۔۔۔ شیطان کو بھگا ! شیطان کو بھگا ! شیطان کو بھگا ! اے عمر قرآن سارا درست ہے۔ جب تک کہ مغفرت کو عذاب نہ بنائے اور عذاب کو مغفرت نہ بنائے۔ (البغوی بروایت اسحاق بن حارثۃ الانصاری عن ابیہ عن جدہ)
یعنی شیطان کے وسوسہ میں پڑ کر بہت زیادہ عین تیر کی مانند سیدھا کرنے کے پیچھے لگ کر تلاوت ترک نہ کردو بلکہ معنی صحیح ادا ہونے کا لحاظ رکھو۔
یعنی شیطان کے وسوسہ میں پڑ کر بہت زیادہ عین تیر کی مانند سیدھا کرنے کے پیچھے لگ کر تلاوت ترک نہ کردو بلکہ معنی صحیح ادا ہونے کا لحاظ رکھو۔
2856 – "انفر الشيطان انفر الشيطان انفر الشيطان يا عمر القرآن كله صواب ما لم يجعل المغفرة عذابا والعذاب مغفرة". (البغوي عن إسحاق بن حارثة (1) الأنصاري عن أبيه عن جده)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2857 ۔۔۔ اے عمر ! قرآن سارا درست ہے۔ جب تک کہ مغفرت کو عذاب نہ بنائے اور عذاب کو مغفرت نہ بنائے۔ (مسند احمد، سمویہ بروایت اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ عن ابیہ عن جدہ)
2857 – "يا عمر إن القرآن كله صواب ما لم يجعل عذاب مغفرة ومغفرة عذابا". (حم) وسمويه عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2858 ۔۔۔ قرآن میں اختلاف و تنازعہ کرنے کو چھوڑ دو ۔ تم سے قبل امتیں بھی تبھی ملعون ہوئیں جب انھوں نے قرآن میں اختلاف کرنا شروع کردیا۔ بیشک قرآن میں اختلاف و انتشار کفر ہے۔ (ابو نصر السجزی فی الابانۃ)
2858 – "دعوا المراء في القرآن فإن الأمم قبلكم لم يلعنوا حتى اختلفوا في القرآن إن مراء في القرآن كفر". (أبو نصر السجزي) في الابانة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2859 ۔۔۔ قرآن کے ساتھ جھگڑا مت کرو۔ اور نہ بعض کو بعض کے ساتھ ٹکراؤ۔ اللہ کی قسم مومن جھگڑتا ہے غالب آجاتا ہے اور منافق جھگڑتا ہے تو ماخوذ ہوتا ہے۔ اور اس سے غلط رائے قائم کرنے کی جوابدہی کرنا ہوتی ہے۔ (الدیلمی بروایت عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر عن ابیہ عن جدہ)
2859 – "لا تجادلوا بالقرآن ولا تبدلوا (1) كتاب الله بعضه ببعض فوالله إن المؤمن ليجادل به فيغلب وإن المنافق ليجادل به فيطلب". (الديلمي) عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2860 ۔۔۔ قرآن میں جھگڑا مت کرو۔ بیشک قرآن میں اختلاف و انتشار کفر ہے۔ (الکبیر للطبرانی ابی (رح) بروایت زید بن ثابت، الحسن بن سفیان بروایت سعد مولی عمرو بن العاص) حسن بن سفیان کے متعلق تابعی ہونے کا قول ہے۔
2860 – "لا تماروا في القرآن فإن المراء فيه كفر". (طب عن زيد بن ثابت) (الحسن بن سفيان عن سعد مولى عمرو بن العاص) وقيل إنه تابعي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2861 ۔۔۔ اے قوم ! تم سے قبل امتیں بھی اسی وجہ سے قعر ہلاکت میں پڑیں ۔ قرآن تو بعض بعض کی تصدیق ہی کرتا ہے۔ پس قرآن کو آپس میں بعض کو بعض کے ساتھ مت ٹکراؤ۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمرو)
ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قوم کے پاس تشریف لائے دیکھا کہ وہ قرآن میں جھگڑ رہے ہیں تو آپ نے یہ فرمایا۔
ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قوم کے پاس تشریف لائے دیکھا کہ وہ قرآن میں جھگڑ رہے ہیں تو آپ نے یہ فرمایا۔
2861 – "يا قوم بهذا أهلكت الأمم قبلكم إن القرآن ليصدق بعضه بعضا فلا تكذبوا بعضه ببعض". (طب) عن ابن عمرو قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على قوم يتنازعون في القرآن قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2862 ۔۔ قرآن کا کچھ حصہ بھی دشمن کی سرزمین میں مت لے جاؤ۔ ابن ابی داؤد فی المصاحف بروایت ابن عمرو صحیح ہے۔
2862 – "لا تحملوا شيئا من القرآن إلى بلاد العدو". (ابن أبي داود في المصاحف) عن ابن عمر وهو صحيح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2863 ۔۔۔ دشمنانِ دین کی سرزمین میں قرآن لے کر سفر نہ کرو کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں دشمن اس کو چھین نہ لے۔ (الحلیہ، ابن ابی داؤد فی المصاحف، المستدرک للحاکم بروایت ابن عمر)
2863 – "لا تسافروا بالقرآن إلى أرض العدو فإني أخاف أن يناله العدو". (حل ابن أبي داود في المصاحف ك) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2864 ۔۔ اگر تو نے اس پر کمان لی ، تو گویا جہنم کی کمان لی۔ بیہقی بروایت ابی بن کعب ضعیف ہے۔
کہتے ہیں میں نے کہا میں نے کسی کو قرآن سکھایا تھا اس نے مجھے یہ کمان ہدیہ کی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرمایا۔
کہتے ہیں میں نے کہا میں نے کسی کو قرآن سکھایا تھا اس نے مجھے یہ کمان ہدیہ کی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرمایا۔
2864 – "إن أخذتها أخذت قوسا من نار". (هق) وضعفه عن أبي بن كعب قال علمت رجلا القرآن فاهدى لي قوسا فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2865 ۔۔۔ تیرے شانوں کے درمیان ایک انگارہ ہے جو تو گردن میں ڈالے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم، السنن للبیہقی (رح) بروایت عبادۃ بن الصامت)
عرض کیا میں نے کسی کو قرآن سکھایا تھا اس نے مجھے یہ کمان ہدیہ کی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرمایا۔
عرض کیا میں نے کسی کو قرآن سکھایا تھا اس نے مجھے یہ کمان ہدیہ کی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرمایا۔
2865 – "جمرة بين كتفيك تقلد بها". (طب ك ق) عن عبادة ابن الصامت قال: اقرأت رجلا فأهدى لي قوسا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فذكره.
তাহকীক: