কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار کے دل میں سیاہ نقطہ
2946: سورة الم نشرح : ایک مشکل دو آسانیوں پر کبھی غالب نہیں آسکتی۔ فرمان الہی ہے : ان مع العسر یسرا ان مع العسر یسرا۔ بیشک تنگی کے ساتھ آ سانی ہے۔ مستدرک الحاکم بروایت مرسلا حسن (رض) ۔
تشریح : قرآنی آیت کے طرز کلام اور عربی گرامر کے اصول کے لحاظ سے واقعی یہ مطلب نکلتا ہے کہ ایک تنگی کے ساتھ دو آسانیاں ہیں اور دو آسانیوں پر ان شاء اللہ ایک تنگی غالب نہیں آسکتی۔ لیکن یہ کلام حدیث کا نہیں ہے بلکہ بزرگوں سے منقول ہے اس کو حدیث کہنا موضوع اور خود ساختہ ہے کنز العمال میں بعض بعض مقامات پر ایسی روایات درج ہیں۔ انشاء اللہ ہم سے آگاہ کرتے چلیں گے وبعونہ سبحانہ وتعالی۔
کلام : یہ روایت حدیث نہیں ہے۔ خود ساختہ اور من گھڑت حدیث ہے۔ دیکھئے الاتقان 1473 ۔ اسنی المطالب، 1162 ۔ تذکرۃ الموضوعات 190 ۔ التمییز 132 ۔ الشذرۃ 750 ۔ ضعیف الجامع 4784 ۔ الضعیفۃ 1403 ۔ الغمانہ 219 ۔ الکشف الالہی 730 ۔ مختصر المقاصد 812 ۔ المشتہر 51 ۔ المقاصد الحسنۃ 877 ۔ النواضح 1521 ۔

2946- "ألم نشرح" "لن يغلب عسر يسرين"، {إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً} . " عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار کے دل میں سیاہ نقطہ
2947: اگر ایک تنگی آجائے اور اس سوراخ میں داخل ہوجائے پھر آسانی آ کر اس سوراخ میں داخل ہوجائے تو یقیناً تنگی کو نکال باہر کرے گی۔ (مستدرک الحاکم بروایت انس (رض))
کلام : ضعیف، الاتقان، 1508 ۔ ضعیف الجامع 4820 ۔
کلام : ضعیف، الاتقان، 1508 ۔ ضعیف الجامع 4820 ۔
2947- "لو جاء العسر، فدخل هذا الجحر، لجاء اليسر فدخل عليه فأخرجه". "ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار کے دل میں سیاہ نقطہ
2948: اگر تنگی کسی سوراخ میں داخل ہوجائے (یعنی نکلنے کا نام نہ لے تب بھی) آسانی آ کر اس کو نکال دے گی (الطبرانی فی الکبیر، بروایت ابن مسعود (رض))
کلام : الاتقان 1508 ۔ ضعیف الجامع 4834 ۔
کلام : الاتقان 1508 ۔ ضعیف الجامع 4834 ۔
2948- "لو كان العسر في جحر لدخل عليه اليسر حتى يخرجه". "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار کے دل میں سیاہ نقطہ
2949: سورة الزلزال : یومئذ تحدث اخبارہا۔ جس دن زمین اپنی سب چیزیں بیان کردے گی۔ کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں۔ اس کی خبریں یہ ہیں کہ یہ ہر بندے اور بندی پر گواہی دے گی ہر اس عمل کی جو اس نے اس کی پشت پر کیا ہوگا۔ زمین کہے گی اس نے مجھ پر فلاں فلاں دن یہ عمل کیا۔ یہ اس کی خبریں ہیں۔ مسند احمد، ترمذی، مستدرک الحاکم بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2949- "الزلزلة" {يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا} "أتدرون ما أخبارها فإن أخبارها أن تشهد على كل عبد أو أمة بما عمل على ظهرها، أن تقول علي عمل كذا وكذا، في يوم كذا وكذا، فهذه أخبارها"."حم ت ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار کے دل میں سیاہ نقطہ
2950: سورة العادیات۔ (سورة میں ہے کہ انسان اپنے رب کا کنود ہے) الکنود وہ شخص ہے جو اکیلا کھائے اپنے ساتھ والوں سے روکے اور اپنے غلام کو مارے۔ الطبرانی فی الکبیر بروایت ابی امامہ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 4304 ضعیف ہے۔
کلام : ضعیف الجامع 4304 ضعیف ہے۔
2950- "والعاديات" "الكنود الذي يأكل وحده، ويمنع رفده، ويضرب عبده". "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں فتح کی علامت کا دیکھنا
2951: سورة النصر : میرے رب نے مجھے خبر دی ہے کہ میں اپنی امت میں علامت (فتح) دیکھوں گا۔ پس جب میں وہ دیکھوں تو یہ کلمات کثرت سے پڑھوں گا۔ سبحان اللہ وبحمدہ استغفر اللہ واتوب الیہ۔ چنانچہ میں نے وہ علامت (فتح) دیکھ لی۔ فرمان الہی ہے :
اذا جاء نصر اللہ والفتح ورایت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا فسبح بحمد ربک واستغفرہ انہ کان توابا۔
جب اللہ کی مدد اور فتح مکہ آجائے اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوتا دیکھ لے (اور یہی نشانی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دنیا سے بلاوے کی) تو اپنے رب کی حمد بیان کر اور اس سے استغفار کر بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (مسلم بروایت عائشہ (رض))

2951- "النصر – 1" "خبرني ربي سأرى علامة في أمتي، فإذا رأيتها أكثرت من قول: سبحان الله، وبحمده، أستغفر الله، وأتوب إليه، فقد رأيتها،" {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} - فتح مكة – {وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجاً فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّاباً} . "م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں فتح کی علامت کا دیکھنا
2952: سورة الاخلاص۔ الصمد (بےنیاز) وہ ذات ہے جس کا جوف (بیٹا) نہ ہو۔ (الطبرانی فی الکبیر بروایت ابوہریرہ (رض))
کلام : روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے ضعیف الجامع 3558 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 3434 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے ضعیف الجامع 3558 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 3434 ۔
2952- "قل هو الله" "الصمد الذي لا جوف له". "طب عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں فتح کی علامت کا دیکھنا
2953: المعوذتین۔ فلق جہنم میں ڈھکا ہوا ایک کنواں ہے۔ ابن جریر، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
2953- "المعوذتين –2" "الفلق جب في جهنم مغطى". "ابن جرير عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں فتح کی علامت کا دیکھنا
2954: فلق جہنم میں ایک قید خانہ ہے جس میں سرکش اور تکبروں کو قید کیا جائے گا۔ جہنم اس قید خانہ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہے (ابن مردیہ بروایت ابن عمر (رض)) ۔
2954- "الفلق سجن في جهنم، يحبس فيه الجبارون والمتكبرون، فإن جهنم لتعوذ بالله منه"."ابن مردويه عن ابن عمرو –3".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں فتح کی علامت کا دیکھنا
2955: اے عائشہ ! اس غاسق سے اللہ کی پناہ مانو۔ یہ وہی غاسق (رات کو چھانے والا اندھیرا) ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، مستدرک الحاکم بروایت عائشہ (رض))
2955- "يا عائشة استعيذي بالله من شر هذا الغاسق، فإن هذا هو الغاسق {إِذَا وَقَبَ} يعني القمر". "حم ت ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل : (رابع) کے متعلقات کی ایک فرع :
2956: قرآن دس حروف (یہاں حروف سے مضامین مراد ہیں) پر نازل کیا گیا ہے۔ (بشیر) خوشخبری دینے والا۔ (نذیر) ڈرانے والا۔ (ناسخ) حکم بدلنے والا۔ (منسوخ) تبدیل شدہ حکم (موعظۃ) نصیحت والا۔ (مثل) مثالوں والا۔ (محکم) واضح اور کھلے حکم والا۔ (متشابہ) مخفی معنی والا۔ حلال اور حرام۔ السجزی فی الابانہ بروایت علی (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 1339 ۔
کلام : ضعیف الجامع 1339 ۔
2956- "أنزل القرآن على عشرة أحرف: بشير ونذير وناسخ ومنسوخ وعظة ومثل ومحكم ومتشابه وحلال وحرام". "السجزي في الابانة عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل : (رابع) کے متعلقات کی ایک فرع :
2957: جس نے اپنی رائے سے قرآن میں کچھ کیا پھر وہ درست بھی ہوا تب بھی اس نے خطا کی۔ (ترمذی، ابو داود، نسائی بروایت جندب (رض)) ۔
2957- "من قال في القرآن برأيه فأصاب فقد أخطأ". "عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2958: جس نے بغیر علم کے قرآن میں کوئی بات کہی وہ ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ (ابو داود، ترمذی بروایت ابن عباس (رض))
تشریح : قرآن کی تفسیر اور اس کے معنی وہی بیان کرنے چاہئیں جو تفاسیر میں سلف صالحین سے منقول ہوئے ہیں کیونکہ انھوں نے احادیث اور قرآن کو ملحوظ رکھ کر تشریح کی ہے۔ اپنی طرف سے بیان کردہ تشریح و تفسیر درست بھی ہو تب بھی بیان کرنے والا خطا کار ہے۔ کیونکہ اس نے کلام اللہ پر جسارت اور جرات کا مظاہر کیا کہ وہ خدا کے کلام کو از خود سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

2958- "من قال في القرآن بغير علم فليتبوأ مقعده من النار". "د ت عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2959: قرآن کا ہر وہ مضمون جس میں قنوت کا ذکر ہو اس سے مراد اطاعت و فرمان برداری ہے۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی، صحیح ابن حبان بروایت ابو سعید خدری (رض)) ۔
کلام : روایت محل کلام ہے۔ دیکھئے ضعیف الجامع 4225 ۔
کلام : روایت محل کلام ہے۔ دیکھئے ضعیف الجامع 4225 ۔
2959- "كل حرف في القرآن يذكر فيه القنوت فهو الطاعة". "حم ع حب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2960: قرآن کی ترتیب و تدوین تمام من جانب اللہ ہے۔ جبرائیل میرے پاس تشریف لائے۔ مجھے حکم دیا کہ اس آیت (ان اللہ یامر بالعدل والاحسان۔ النحل : 90) کو فلاں سورت کی اس جگہ رکھوں۔ (مسند احمد، بروایت عثمان بن ابی العاص (رض) )
تشریح : قرآن پاک ایسی آسمانی کتاب ہے جو تئیس سال کے عرصے میں موقع بموقع حسب ضرورت نازل ہوئی ہے۔ نزول قرآن موجودہ ترتیب کے مطابق نہیں ہوا۔ یہ ترتیب بعد میں من جانب اللہ نازل کردہ ہے۔
کلام : ضعیف الجامع 66 ۔

2960- "أتاني جبرئيل1، فأمرني أن أضع هذه الآية بهذا الموضع، من هذه السورة {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْأِحْسَانِ} ". "حم عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2961: میرا کلام (حدیث رسول) اللہ کے کلام کو منسوخ نہیں کرسکتا۔ اللہ کا کلام میرے کلام کو منسوخ کرسکتا ہے اور اللہ کا کلام بعض بعض کو منسوخ کرسکتا ہے۔ الکامل لابن عدی سنن دار قطنی بروایت جابر (رض)۔
کلام : حدیث ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 4406، ضعیف الجامع 4285، الکشف الالہی، 670، المتناھیۃ 190، المغیرا۔
کلام : حدیث ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 4406، ضعیف الجامع 4285، الکشف الالہی، 670، المتناھیۃ 190، المغیرا۔
2961- "كلامي لا ينسخ كلام الله، وكلام الله ينسخ كلامي، وكلام الله ينسخ بعضه بعضا". "عد قط عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2962: ابراہیم (علیہ السلام) پر نازل ہونے والے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے۔ توراۃ چھ رمضان کو نازل ہوئی۔ زبور شریف اٹھارہ رمضان کو نازل ہوئی۔ اور قرآن شریف چوبیس رمضان کو نازل ہوا۔ الطبرانی فی الکبیر بروایت واثلہ (رض) ۔
تشریح : قرآن ایک مرتبہ آسمان دنیا پر مذکورہ تاریخ میں نازل ہوگیا جبکہ روئے زمین پر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تئیس سال کے عرصے میں وقتا فوقتا نازل ہوتا رہا۔ جبکہ دیگر کتب سماوی اور صحائف پیغمبروں پر ایک ایک مرتبہ ہی نازل ہوئے ہیں۔

2962- "أنزلت صحف إبراهيم أول ليلة من شهر رمضان
وأنزلت التوراة لست مضين من رمضان، وأنزل الزبور لثماني عشرة ليلة خلت من رمضان، وأنزل القرآن لأربع وعشرين خلت من رمضان". "طب عن واثلة".
وأنزلت التوراة لست مضين من رمضان، وأنزل الزبور لثماني عشرة ليلة خلت من رمضان، وأنزل القرآن لأربع وعشرين خلت من رمضان". "طب عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2963: اسماعیل (علیہ السلام) کی زبان ناپید ہوگئی تھی۔ پھر جبرائیل (علیہ السلام) اسے لے کر میرے پاس آئے اور مجھے یاد کرادی۔ (العظریف فی جزہ ۔ ابن عساکر بروایت عمر (رض)۔
تشریح : یعنی قرآن پاک اصل عربی زبان میں نازل شدہ ہے جو اسماعیل (علیہ السلام) کی زبان ہے۔
کلام : روایت ضعیف الجامع : 1919 ۔ الضعیفۃ 465 ۔
تشریح : یعنی قرآن پاک اصل عربی زبان میں نازل شدہ ہے جو اسماعیل (علیہ السلام) کی زبان ہے۔
کلام : روایت ضعیف الجامع : 1919 ۔ الضعیفۃ 465 ۔
2963- "إن لغة إسمعيل قد درست، فأتاني بها جبرئيل1 فحفظنيها". "الغطريف في جزئه وابن عساكر عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2964 ۔ اے ابن آدم کیا تو جانتا ہے تمام نعمت کیا ہے ؟ تمام نعمت جہنم سے خلاصی اور جنت کا داخلہ ہے۔ (مسند احمد، ادب البخاری، ترمذی بروایت معاذ بن الاکوع)
نوٹ : ماقبل میں بیان کردہ حدیث 2920 پر اس کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔
نوٹ : ماقبل میں بیان کردہ حدیث 2920 پر اس کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔
2964- "يا ابن آدم هل تدري ما تمام النعمة؟ فإن من تمام النعمة الفوز من النار ودخول الجنة". "حم خد ت عن معاذ بن الأكوع2".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلف صالحین کے اقوال کا لحاظ کرنا :
2965: تکمیل نعمت جنت میں داخل ہونا اور دوزخ سے چھٹکارا ہے۔ مسند احمد ، ادب البخاری، ترمذی، عن معاذ (رض)
2965- "تمام النعمة دخول الجنة والفوز من النار". "حم خد ت عن معاذ".
তাহকীক: