কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩১৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3132: بندہ جب کہتا ہے یارب ! یا رب ! تو پروردگار فرماتے ہیں : لبیک عبدی سل تعط۔ بندے میں حاضر ہوں سوال کر تجھے عطا کیا جائے گا۔ ابن ابی الدنیا فی الدعا بروایت عائشہ (رض)۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 611 ۔
3132- "إذا قال العبد: يا رب يا رب قال الله لبيك عبدي، سل تعط". "ابن أبي الدنيا في الدعاء عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3133: لوگوں میں سب سے زیادہ عاجز شخص وہ ہے جو دعا سے عاجز ہوجائے اور سب سے بخیل وہ شخص ہے جو سلام کرنے میں بھی بخل سے کام لے۔ الصغیر للطبرانی، شعب للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3133- "أعجز الناس من عجز عن الدعاء، وأبخل الناس من بخل بالسلام". "طس هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3134: عبادات میں افضل عبادت دعا ہے۔ مستدرک بروایت ابن عباس (رض)۔ الکامل لابن عدی بروایت ابوہریرہ (رض)۔ ابن سعد بروایت نعمان (رض) بن بشیر۔
3134- "أفضل العبادة الدعاء". "ك عن ابن عباس" "عد عن أبي هريرة" "ابن سعد عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3135: اللہ تعالیٰ زندہ اور سخی ذات والے ہیں وہ حیا کرتے یں کہ جب کوئی بندہ اس کے آگے ہاتھ اٹھائے تو ان کو خالی اور ناکام واپس لوٹا دیں۔ مسند احمد، ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ، مستدرک بروایت سلمان (رض)۔
3135- "إن الله تعالى حيي كريم يستحيي إذا رفع الرجل إليه يديه أن يردهما صفرا خائبتين". "حم د ت هـ ك عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3136: تمام نیکیاں آدھی عبادت ہیں اور دوسری آدھی عبادت دعا ہے۔ ابن صغری فی امالیہ بروایت انس (رض)۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع : 1820 ۔
3136- "إن أنواع البر نصف العبادة، والنصف الآخر الدعاء". "ابن صصري في أماليه عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3137: نیکی کا سارا عمل نصف عبادت ہے اور دعا نصف عبادت ہے۔ جب اللہ تبارک و تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کا دل دعا میں مشغول فرما دیتے ہیں۔ ابن منیع عن انس (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 3809 ۔
3137- "عمل البر كله نصف العبادة، والدعاء نصف، فإذا أراد الله تعالى بعبد خيرا انتجى قلبه للدعاء". "ابن منيع عن أنس".

1 انتجى قلبه أي صار قلبه مناجيا لله بالدعاء. اه من نهاية ابن الأثير
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3138: اللہ پاک بندے کی اس حاجت میں برکت دے جس کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ دعا کرے۔ خواہ وہ دعا اس کو عطا کردی جائے یا اس سے منع کردیا جائے۔ شعب للبیہقی، الخطیب بروایت جابر (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 4702 ۔
3138- "لقد بارك الله لرجل في حاجة أكثر الدعاء فيها، أعطيها أو منعها". "هب خط عن جابر".

في المنتخب "حب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3139: ہر شخص اپنے رب سے اپنی حاجت کا سوال کرے حتی کہ اگر اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو اس کے لیے بھی اپنے رب سے سوال کرے۔ ترمذی، ابن حبان بروایت انس (رض)۔

کلام : ضعیف الترمذی : 735 ۔ ضعیف الجامع 4946 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 4806 ۔ الضعیفۃ 1362 ۔ کشف الخفاء 1502 ۔
3139- "ليسأل أحدكم ربه حاجته، حتى يسأله شسعنعله إذا انقطع". "ت حب عن أنس".

2 في المنتخب "حب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3140: ۔۔ ہر شخص اپنے رب سے اپنی ضرورت کا سوال کرے۔ حتی کہ نمک اور جوتے کے تسمہ کا سوال بھی اللہ سے کرے۔ ترمذی بروایت ثابت البنانی مرسلا۔

کلام : ضعیف الجامع 4945 ۔ النواضح 1594 ۔
3140- "ليسأل أحدكم ربه حاجته، حتى يسأله الملح، وحتى يسأله شسعه". "ت عن ثابت البناني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3141: اللہ سے اپنی ضرورت کا سوال کرو۔ حتی کہ نمک کا بھی۔ شعب للبیہقی بروایت بکر بن عبداللہ المزنی مرسلا۔

کلام : ضعیف الجامع 3276 ۔
3141- "سلوا الله حوائجكم، حتى الملح". "هب عن بكر4 بن عبد الله المزني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3142: اللہ سے ہر چیز کا سوال کرو۔ حتی کہ تسمے کا بھی۔ کیونکہ اگر اللہ آسانی نہ فرمائے گا تو اس کا حصول بھی دشوار ہوگا۔ مسند ابی یعلی بروایت عائشہ (رض)۔

کلام ضعیف الجامع 3277 ۔ الضعیفۃ 1363 ۔
3142- "سلوا الله كل شيء، حتى الشسع، فإن الله إن لم ييسره لم يتيسر". "ع عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3143: کوئی چیز اللہ کے ہاں دعا سے زیادہ مکرم نہیں۔ مسند احمد، الادب للبخاری، ترمذی، مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)۔

کلام : اسنی المطالب 1202 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 4661 ۔ مختصر المقاصد 847 ۔
3143- "ليس شيء أكرم على الله من الدعاء". "حم خد ت ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3144: اللہ تعالیٰ بندہ کو دعا کی اجازت نہیں دیتے جب اس کی قبولیت کی اجازت نہیں دیتے۔ الادب للبخاری، وفی الاصل حلیۃ الاولیاء بروایت انس (رض)۔

کلام : ضعیف ہے۔ دیکھئے اسنی المطالب 1228 ۔ ضعیف الجامع 4992 ۔ النواضح 1676 ۔
3144- "ما أذن الله لعبد في الدعاء، حتى أذن له في الاجابة". "خد عن انس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کا آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا۔
3145: کسی قوم نے اپنی ہتھیلیاں اللہ کے آگے بلند نہیں کی کسی شے کا سوال کرنے کے لیے مگر اللہ پر ان کا یہ حق ہے کہ ان کے سوال کو ان کے ہاتھ میں رکھ دے۔ الکبیر بروایت سلمان (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 5070 ۔
3145- "ما رفع قوم أكفهم إلى الله تعالى يسألونه شيئا، إلا كان حقا على الله أن يضع في أيديهم الذي سألوا". "طب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا سے مصیبت ٹل جاتی ہے
3146: جو شخص اللہ سے کسی شے کا سوال کرتا ہے اللہ پاک اس کو وہ شے عطا فرما دیتے یں یا اس سے اس کے مثل برائی اور مصیبت دفع کردیتے ہیں جب تک وہ گناہ کی یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔ مسند احمد، نسائی بروایت جابر (رض)۔
3146- "ما من أحد يدعو الله بدعاء إلا آتاه الله ما سأل، أو كف عنه من السوء مثله، ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم". "حم "ن –2عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا سے مصیبت ٹل جاتی ہے
3147: دعا سے عاجز مت ہوجاؤ۔ کیونکہ کوئی بھی دعا کے ساتھ ہلاک نہیں ہوا۔ مستدرک الحاکم بروایت انس (رض)۔

کلام۔ ذخیرۃ الحفاظ 6114 ۔ ضعیف الجامع 6246 ۔ الضعیفۃ 843 ۔ النواضح 2597 ۔
3147- "لا تعجزوا عن الدعاء، فإنه لن يهلك مع الدعاء أحد". "ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا سے مصیبت ٹل جاتی ہے
3148: قضاء کو دعا کے سوا کوئی شئی نہیں ٹال سکتی اور عمر میں نیکی کے سوا کوئی شئی اضافہ نہیں کرسکتی۔ ترمذی۔ مستدرک بروایت سلمان (رض)۔

کلام : کشف الخفاء : 1297 ۔
3148- "لا يرد القضاء إلا الدعاء، ولا يزيد في العمر إلا البر". "ت ك عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا سے مصیبت ٹل جاتی ہے
3149: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ! اے ابن آدم ! تین چیزیں ہیں۔ ایک میرے لیے ایک تیرے لیے اور ایک دونوں کے لیے۔ میرے لیے یہ ہے کہ تو میری عبادت کر اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔ تیرے لیے یہ ہے کہ تو جو بھی نیک عمل کرے گا میں اس کا تجھ کو بدلہ دوں گا اور تو مغفرت مانگے گا تو میں غفور رحیم ہوں۔ اور تیرے لیے اور میرے لیے مشترک شے یہ ہے کہ تو دعا کر اور مانگ اور مجھ پر اس کا قبول کرنا اور عطا کرنا ہے۔ الکبیر بروایت سلمان (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 4058 ۔
3149- "قال الله تعالى يا ابن آدم، ثلاث: واحدة لي وواحدة لك، وواحدة بيني وبينك، فأما التي لي فتعبدني، لا تشرك بي شيئا، وأما التي لك، فما عملت من خير جزيتك به، فإن أغفر فأنا الغفور الرحيم، وأما التي بيني وبينك، فعليك الدعاء والمسألة وعلي الاستجابة والعطاء". "طب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا سے مصیبت ٹل جاتی ہے
3150: بندہ جب دعا کرتا ہے اور (محسوس کرتا ہے کہ) وہ دعا قبول نہیں ہوئی تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔ الخطیب بروایت ھلال بن یساف مرسلا۔

کلام : ضعیف الجامع 491 ۔
3150- "إذا دعا العبد بدعوة فلم تستجب له، كتبت له حسنة". "خط عن هلال بن يساف –1مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3151: مسند احمد، مصنف ابن ابی شیبہ، الادب للبخاری، ترمذی حسن صحیح، نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان، مستدرک، شعب الایمان للبیہقی بروایت نعمان (رض) بن بشیر، مسند ابی یعلی ، السنن لسعید بن مصور بروایت براء (رض) ۔
3151- "الدعاء هو العبادة". "حم ش خ في الادب ت حسن صحيح ن هـ حب ك هب عن النعمان بن بشير" "ع ص عن البراء".
tahqiq

তাহকীক: