কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩১৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3152: دعا نفع دیتی ہے نازل شدہ اور غیر نازل شدہ ہر مصیبت سے۔ پس اے اللہ کے بندو ! تم پر دعا لازم ہے۔ (ابن النجار بروایت ابن عمر (رض))
3152- "إن الدعاء ينفع مما نزل ومما لم ينزل، فعليكم عباد الله بالدعاء". "ابن النجار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3153: تم میں سے جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھل گیا اس کے لیے رحمت کے سب دروازے کھل گئے اور اللہ کے ہاں محبوب ترین دعا عافیت کی ہے جو اس سے مانگی جائے۔ بیشک دعا آئی ہوئی مصیبت اور بعد میں آنے والی مصیبت ہر ایک کے لیے نفع دہ ہے۔ اے بندگان خدا ! تم دعا کو لازم پکڑلو۔ ترمذی کتاب الدعوات رقم 3542 غریب، مستدرک و تعقب بروایت ابن عمر (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 5720 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5720 ۔
3153- "من فتح له منكم باب في الدعاء فتحت له أبواب الرحمة وما سئل الله شيئا أحب إليه من أن يسأل العافية، إن الدعاء ينفع مما نزل ومما لم ينزل، فعليكم عباد الله بالدعاء". "ت1 غريب ك وتعقب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3154: جس کے لیے دعا کا دروازہ کھل گیا اس کے لیے قبولیت کے دروازے بھی کھل گئے (مصنف ابن ابی شیبہ بروایت ابن عمر (رض))
3154- "من فتح له من الدعاء منكم فتحت له أبواب الإجابة" "ش عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3155: اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتے کہ کسی بندے کے لیے دعا کا دروازہ کھولیں اور پھر قبولیت کا دروازہ بند کرلیں، اللہ اس سے بہت سخی ہیں۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
کلام : تذکرۃ الموضوعات 56 ۔ ترتیب الموضوعات 998 ۔ اللآلی 2/354 ۔ الموضوعات 3/171
کلام : تذکرۃ الموضوعات 56 ۔ ترتیب الموضوعات 998 ۔ اللآلی 2/354 ۔ الموضوعات 3/171
3155- "ما كان الله ليفتح لعبد الدعاء فيغلق عنه باب الإجابة الله أكرم من ذلك". الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3156: ۔۔۔ جب اللہ پاک کسی بندے کی دعا قبول فرمانا چاہتے ہیں تو اس کو دعا کی اجازت دیتے ہیں۔ الدیلمی بروایت ابن عمر (رض)۔
3156- "إذا أراد الله أن يستجيب لعبد أذن له في الدعاء". "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3157: اللہ عزوجل فرماتے ہیں : اگر بندہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اس کو عطا کرتا ہوں اور اگر مجھ سے سوال نہیں کرتا تو میں اس پر غضب ناک ہوتا ہوں۔ ابو الشیخ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3157- "يقول الله عز وجل: إن سألني عبدي أعطيته، وإن لم يسألني غضبت عليه". "أبو الشيخ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3158: تقدیر کو صرف دعا ہی ٹالنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اور عمر میں اضافہ نیکی کے سوا کسی اور شئی سے ممکن نہیں۔ بیشک بندہ اپنے کردہ گناہوں کے سبب رزق سے محروم کردیا جاتا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ، الکبیر، بروایت ثوبان (رض) ۔
3158- "لا يرد القدر إلا الدعاء، لا يزيد في العمر إلا البر، وإن الرجل ليحرم الرزق بالذنب يصيبه". "ش طب عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3159: دعا کے ساتھ کوئی ہلاک نہیں ہوسکتا۔ ابن النجار بروایت انس (رض)۔
3159- "لا يهلك مع الدعاء أحد". "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3160: جو اللہ سے دعا نہیں کرتا اللہ اس پر غصہ ہوتے ہیں۔ مصنف ابن ابی شیبہ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
کلام : دیکھئے المعلۃ 363 ۔
کلام : دیکھئے المعلۃ 363 ۔
3160- "من لم يدع الله غضب الله عليه". "ش هـ ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3161: اے انس ! دعا کی کثرت کرو۔ بیشک دعاقضائے مبرم کو ٹال دیتی ہے۔ ابو الشیخ بروایت انس (رض)۔
3161- "يا أنس أكثر من الدعاء، فإن الدعاء يرد القضاء المبرم". "أبو الشيخ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3162: اے بیٹے ! دعا کثرت سے کیا کرو کیونکہ دعا قضائے مبرم کو بھی رد کردیتی ہے۔ الخطیب، ابن عساکر، الاحادیث السباعیہ للحافظ ابی محمد عبدالصمد، والرافعی بروایت انس (رض)) ۔
نوٹ : 1320 پر قضائے مبرم کے معنی ملاحظہ فرمائیں۔
نوٹ : 1320 پر قضائے مبرم کے معنی ملاحظہ فرمائیں۔
3162- "يا بني أكثر من الدعاء فإن الدعاء يرد القضاء المبرم" "الخطيب وابن عساكر والحافظ أبو محمد عبد الصمد بن أحمد السليطي في الأحاديث السباعية والرافعي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3163: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ایک شئی میرے لیے ہے اور ایک شئی تیرے لیے اور ایک دونوں کے لیے۔ میرے لیے ہے یہ ہے کہ تو میری عبادت کر اور کسی کو میرے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ اور تیرے لیے یہ ہے کہ تو جو بھی عمل کرے میں تجھے اس کا پورا پورا بدلہ دوں۔ اور دونوں کے لیے یہ ہے کہ تو دعا مانگ اور میں قبول کروں گا۔ ابو داؤد بروایت انس (رض)۔
کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4058 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4058 ۔
3163- يقول الله تعالى: "يا ابن آدم واحدة لك، وواحدة لي وواحدة فيما بيني وبينك، فأما التي لي فتعبدني لا تشرك بي شيئا، وأما التي لك فما عملت من شيء أو من عمل وفيتك، وأما التي فيما بيني وبينك فمنك الدعاء وعلي الإجابة" "د عن أنس وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3164: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے کے نامہ اعمال میں دیکھ جس نے مجھ سے جنت کا سوال کیا ہے اس کو جنت دیتا ہوں اور جس نے جہنم سے پناہ مانگی ہے اس کو جہنم سے پناہ دیتا ہوں۔ حلیہ بروایت انس (رض)۔
3164- يقول الله تعالى: "انظروا في ديوان عبدي، فمن رأيتموه سألني الجنة أعطيته، ومن استعاذ بي من النار أعذته". "حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3165: اللہ تعالیٰ حیاء فرماتے ہیں کہ بندہ اس کی طرف ہاتھ پھیلائے اور اللہ سے ان میں خیر کی بھیک مانگے لیکن اللہ اس کو ناکام لوٹا دے۔ مسند احمد، الکبیر، ابن حبان، مستدرک بروایت سلمان (رض)۔
3165- "إن الله يستحيي أن يبسط العبد إليه يديه يسأله فيهما خيرا فيردهما خائبتين". "حم طب حب ك عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3166: تمہارا رب حی (زندہ اور) کریم (سخی) ہے وہ حیاء کرتا ہے کہ بندہ جب اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ اس کے ہاتھوں کو خالی لوٹا دے لہٰذا پروردگار ان میں خیر ڈال کر رہتا ہے۔ مصنف عبدالرزاق بروایت انس (رض)۔
3166- "إن ربكم حيي كريم يستحيي إذا رفع العبد يديه أن يردهما صفرا حتى يجعل فيهما خيرا". "عبد الرزاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا ہی عبادت ہے
3167: اے لوگو ! تمہارا پروردگار زندہ اور سخی ذات ہے اس کو اس بات سے شرم آتی ہے کہ تم میں سے کوئی اس کی طرف ہاتھوں کو اٹھائے اور وہ ان کو خالی لوٹا دے۔ مسند ابی یعلی بروایت انس (رض)۔
3167- "يا أيها الناس إن ربكم حيي كريم يستحيي أن يمد أحدكم يديه إليه فيردهما خائبتين". "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3168: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں اپنے بندہ سے شرم کرتا ہوں کہ وہ میرے طرف ہاتھ اٹھائے اور میں ان کو خالی لوٹا دوں۔ ملائکہ کہتے ہیں اے ہمارے معبود ! وہ شخص اس دعا کی قبولیت کا اہل نہیں ہے۔ پروردگار فرماتے ہیں : لیکن میں اہل التقوی اور اہل المغفرت ہوں۔ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کو بخش دیا ہے۔ الحکیم بروایت انس (رض)۔
3168- يقول الله تعالى: "إني لأجدني استحيي من عبدي يرفع إلي ثم أردهما، قالت الملائكة إلهنا ليس لذلك بأهل، قال الله تعالى: لكني أهل التقوى وأهل المغفرة، أشهدكم أني قد غفرت له". "الحكيم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3169: بندہ کو دعا کے صلہ میں تین میں سے ایک چیز ضرور حاصل ہوتی ہے۔ یا اس کا گناہ معاف کردیا جاتا ہے یا کوئی خیر اس کے لیے کسی (ضروری وقت کے واسطے) رکھ دی جاتی ہے۔ یا اس کو (اس دعا کی قبولیت کی شکل میں) اس کا اجر جلد ہی دے دیا جاتا ہے۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
3169- "إن العبد لا يخطيه من الدعاء أحد ثلاث: إما ذنب يغفر له، وإما خير يؤخر له، وإما أجر يعجل له". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3170: جو بھی بندہ کسی حاجت میں اپنا چہرہ اللہ کی طرف متوجہ کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا فرماتے ہیں یا تو دنیا ہی میں یا آخرت کے لیے ذخیرہ کرتے ہیں اور جسے جلد ہی نہیں ملتی وہ کہتا ہے کہ میں نے دعا کی پھر دعا کی اور میں نہیں دیکھتا کہ وہ قبول ہوئی ہو۔ مستدرک حاکم، شعب الایمان، بیہقی بروایت ابوہریرہ۔
3170- "ما من عبد ينصب وجهه إلى الله في مسألة إلا أعطاه إياها، إما أن يعجلها، أو يدخرها له في الآخرة، وما لم يعجل، يقول: قد دعوت ودعوت فلا أراه يستجاب". "ك هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3171: کوئی بندہ مسلمان ایسا نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرے جس میں نہ کوئی گناہ ہو اور نہ قطع رحمی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو وہ شے عطا فرماتے ہیں اور یوں جلد ہی اس کی دعا قبول ہوجاتی ہے یا اس کو آخرت کے لیے ذخیرہ کرلیا جاتا ہے یا اس کے مثل اس سے کوئی برائی دفع کردی جاتی ہے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! تب تو ہم خوب زیادہ دعا کریں گے۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ بھی اس سے زیادہ دینے والا اور اچھا دینے والا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، عبد بن حمید، مسند ابی یعلی، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی بروایت ابی سعید (رض) ۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ بھی اس سے زیادہ دینے والا اور اچھا دینے والا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، عبد بن حمید، مسند ابی یعلی، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی بروایت ابی سعید (رض) ۔
3171- "ما من مسلم يدعو الله عز وجل بدعوة، ليس فيها إثم ولا قطيعة رحم، إلا أعطاه الله بها أحد ثلاث: إما أن يعجل له دعوته وإما أن يؤخرها له في الآخرة، وإما أن يصرف عنه من السوء مثلها، قالوا إذا نكثر، قال الله أكثر وأطيب". "ش حم وعبد بن حميد ع ك هب عن أبي سعيد".
তাহকীক: