কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩২৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3272: تو نے اللہ سے بلاء کا سوال کیا ہے، عافیت کا سوال کرو۔ ترمذی حسن غریب معاذ (رض)۔

فائدہ : ایک شخص خدا سے صبر سے سوال کررہا تھا۔ چونکہ مصیبت آئے گی تو صبر کا موقع بھی میسر ہوگا اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا۔
3272- "سألت الله البلاء، فاسأله العافية". "ت حسن عن معاذ" قال سمع النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يقول: اللهم إني أسألك الصبر. قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3273: دنیا میں بندہ کو جو چیزیں عطا کی گئی ہیں ان میں سب سے افضل عافیت ہے۔ اور جو بندہ کو آخرت میں ملے گا اس میں سب سے افضل مغفرت ہے اور خود بندہ کو اس کی ذات کی طرف سے جو اچھائیاں میسر ہیں ان میں سب سے افضل نصیحت پذیری ہے۔ جس سے قوم بھلائی پا لیتی ہے۔ الحکیم بروایت ابوہریرہ رضی الہ عنہ۔
3273- "من أفضل ما أعطي العبد في الدنيا العافية، ومن أفضل ما أوتي في الآخرة المغفرة، ومن أفضل ما أعطي العبد من نفسه موعظة حسنة، صدر بها قوم من خير". "الحكيم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3274: " یہی تو ہم گنگناتے ہیں۔ " ۔ ابوداود بروایت بعض صحابہ (رض) ۔

فائدہ : قبیلہ بنی سلیم کے ایک شخص سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی نماز میں (بطور دعا) کیا پڑھتے ہو ؟ اس شخص نے عرض کیا : میں تشہد پڑھ کر کہتا ہوں :

اللہم انی اسالک الجنۃ واعوذبک من النار۔

باقی میں آپ کی طرح اچھی دعا تو مانگ نہیں سکتا اور نہ معاذ (رض) کی طرح مانگ سکتا ہوں تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ہم بھی یہی دعا مانگتے ہیں۔ (ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)، مسند احمد بروایت رجل من سلیم) ۔
3274- "حولها ندندن". "د عن بعض الصحابة" قال قال النبي صلى الله عليه وسلم لرجل: "كيف تقول في الصلاة؟ قال أتشهد وأقول: اللهم إني أسألك الجنة، وأعوذ بك من النار، أما إني لا أحسن دندنتك، ولا دندنة معاذ،" قال فذكره "هـ عن أبي هريرة" "حم عن سليم"رجل من بني سليم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3275: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔ الکبیر للطبرانی الضعفاء للعقیلی بروایت ابی الدرداء (رض) ۔

عافیت کی دعا مانگنا

فائدہ : ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے عافیت میسر ہو اور میں شکر ادا کرتا رہوں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے بنسبت اس بات کے کہ مصیبت میں مبتلا ہوجاؤں اور پھر صبر کروں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا۔

کلام : اس میں ایک راوی ابراہیم بن البراء بن النضر بن انس ہیں۔ علامہ عقیلی فرماتے ہیں اس کا کوئی تابع نہیں اور مذکورہ راوی صرف اسی حدیث کے ذیل میں جانے جاتے ہیں۔ نیز وہ ثقہ راویوں کی طرف سے باطل روایات سناتے ہیں۔ امام ذہبی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت منکر ہے۔
3275- "ورسول الله معك يحب العافية". "طب عق عن أبي الدرداء" إن رجلا قال يا رسول الله: لأن أعافى، فأشكر، أحب إلي من أن أبتلى فأصبر، قال فذكره وفيه إبراهيم بن البراء بن النضر بن أنس قال عق: لا يتابع عليه ولا يعرف إلا به وهو يحدث بالبواطيل عن الثقات وقال الذهبي: هذا حديث منكر1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3276: سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھتے اور نہ اس کی سہار رکھتے ہو تم نے یوں کیوں نہیں کہا :

ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، الادب المفرد، مسلم، ترمذی، نسائی، ابی یعلی ، ابن حبان، شعب الایمان للبیہقی بروایت انس (رض)۔

فائدہ : ایک شخص انتہائی بیمار ہوگیا حتی کہ چوزے کی طرح کمزور نکل آیا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی عیادت کو گئے۔ اور پوچھا تم کیا مانگتے تھے ؟ کیا سوال کرتے تھے ؟ کیا اپنے رب سے عافیت نہیں مانگتے تھے ؟ اس شخص نے عرض کیا : میں اللہ سے یہ مانگتا تھا کہ اے اللہ تو مجھے آخرت میں جو سزا دینا چاہتا ہے وہ دنیا ہی میں دے دے۔ تب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا فرمان ارشاد فرمایا۔
3276- "سبحان الله، إنك لا تطيقه، ولا تستطيعه، هلا قلت: اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". "ش حم خ في الأدب م ت ن ع حب هب عن أنس" إن النبي صلى الله عليه وسلم، عاد رجلا قد جهد، حتى صار مثل فرخ، فقال له: "أما كنت تدعو؟ أما كنت تسأل؟ ربك العافية"، قال كنت أقول: اللهم ما كنت معاقبني به في الآخرة، فعجله لي في الدنيا قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3277: اللہ سے سوال کرو دنیا و آخرت میں عفو، عافیت، اور یقین کا بیشک یقین کے بعد کسی بندے کو عافیت سے بہتر کوئی شے نہیں ملی۔ (مسند احمد، مصنف ابن ابی شیبہ، مستدرک بروایت ابی بکر (رض))
3277- "سلوا الله العفو والعافية واليقين، في الأولى والآخرة، فإنه ما أوتي العبد بعد اليقين، خيرا من العافية" "حم ش ك عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3278: اللہ سے عفو و عافیت کا سوال کرو۔ ابن سعد بروایت ایوب (رض) ۔

فائدہ : حضرت عباس (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ مجھے کوئی دعا بتائیے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا :
3278- "سل الله العفو والعافية". "ابن سعد عن أيوب" قال قال العباس يا رسول الله: مرني بدعاء قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3279: کہو : اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی۔

اے اللہ تو درگزر کرنے والا ہے اور درگزر کرنے کو پسند کرتا ہے پس میرے گناہوں سے درگزر کر اور مجھے معاف فرما۔ ترمذی حسن صحیح، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم بروایت عائشہ (رض)۔

فائدہ : حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ اگر میں لیلۃ القدر پا لوں تو اس رات میں کیا دعا مانگو۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
3279- قولي: "اللهم إنك عفو تحب العفو، فاعف عني". "ت حسن صحيح هـ ك عن عائشة" قالت قلت: يا رسول الله، إن علمت ليلة القدر ما أقول فيها؟ قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3280: کلمہ اخلاص (لا الہ الا اللہ کہنے) کے بعد عافیت جیسی کوئی چیز تم کو عطا نہیں کی گئی۔ پس اللہ سے عافیت کا سوال کرو۔ (مسند احمد، ابو داود، ابی یعلی، العدنی شعب الایمان للبیہقی، السنن لسعید بن منصور بروایت ابی بکر (رض) ۔
3280- "لم تؤتوا بعد كلمة الإخلاص مثل العافية، فسلوا الله العافية". "حم د ع والعدني هب صعن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3281: کسی بندے نے اللہ سے عافیت سے زیادہ خدا کو محبوب شئی کا سوال نہیں کیا۔ مصنف ابن ابی شیبہ بروایت ابن عمر (رض)۔
3281- "ما سأل الله عبد شيئا أحب إليه من أن يسأله العافية". "ش عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3282: اے عباس ! آپ میرے چچا ہیں لیکن میں آپ کو خدا کی طرف سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ لیکن آپ اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عفو و عافیت کا سوال کریں۔ مسند احمد، ابن سعد، الکبیر للطبرانی، بروایت علی بن عبداللہ بن عباس عن ابیہ عن جدہ۔

فائدہ : حضرت عباس (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی نفع دہ شے سکھائیے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
3282- "يا عباس أنت عمي، وإني لا أغني عنك من الله شيئا، ولكن سل ربك العفو والعافية، في الدنيا والآخرة" "حم وابن سعد طب عن علي بن عبد الله بن عباس عن أبيه عن جده" إنه قال: يا رسول الله علمني شيئا، ينفعني الله به قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3283: اے عباس ! اے رسول اللہ کے چچا ! عافیت کی دعا کثرت کے ساتھ مانگو۔ (الکبیر للطبرانی مستدرک الحاکم بروایت ابن عباس (رض)) ۔
3283- "يا عباس يا عم رسول الله أكثر من الدعاء بالعافية". "طب ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3284: کوئی بندہ مومنین اور مومنات کے لیے دعا نہیں کرتا مگر ہر مومن مرد و عورت جو گذر گئے یا آئیں گے سب کی طرف سے اللہ پاک اس کے لیے یہ دعا لوٹاتے ہیں۔ عبدالرزاق عن معمر بن ابان بروایت انس (رض)۔
3284- "ما من عبد يدعو للمؤمنين والمؤمنات، إلا رد الله عليه من كل مؤمن ومؤمنة ما مضى، أو هو كائن إلى يوم القيامة بمثل دعائه" "عبد الرزاق عن معمر بن أبان عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3285: اے ابن آدم تو الل کی سزا کی سہار نہیں رکھتا۔ تو نے یوں کیوں نہیں کہا :

ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔ ھناد عن الحسن مرسلا۔

نوٹ : رقم الحدیث 3287 ملاحظہ فرمائیں۔
3285- "يا ابن آدم إنك لا تقوم بعقوبة الله هلا قلت: ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". "هناد عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3286: کوئی شخص یہ نہ کہے : لقنی حجتی۔ اے اللہ مجھے میری حجت تلقین فرما۔ کیونکہ کافر کو بھی اس کی حجت تلقین کی جاتی ہے (خواہ وہ غلط ہو) بلکہ یوں کہو : مجھے موت کے وقت ایمان کی حجت تلقین فرما۔ (الاوسط للطبرانی بروایت ہریرہ (رض))
3286- "لا يقولن أحدكم: لقني حجتي، فإن الكافر يلقن حجته، ولكن ليقل: اللهم لقني حجة الإيمان عند الممات". "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3287: اے لوگو ! اپنی جانوں پر نرمی کرو۔ تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے ۔ بلکہ تم ایک خوب سننے والی دیکھنے والی ذات کو پکار رہے ہو، جس کو تم پکار رہے ہو وہ تمہاری سواری کی گردن سے زیادہ تم سے قریب ہے۔ مسند احمد الکبیر للطبرانی بروایت ابی موسیٰ (رض) ۔
3287- "يا أيها الناس اربعوا1 على أنفسكم، فإنكم ما تدعون أصم ولا غائبا، إنما تدعون سميعا بصيرا، إن الذي تدعون أقرب إلى أحدكم من عنق راحلته". "حم طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3288: مسلم کی دعا تین باتوں میں ایک نتیجہ ضرور لاتی ہے۔ یا تو اس کا سوال پورا کردیا جاتا ہے (یا اس کے مثل اور کوئی مصیبت ٹال دی جاتی ہے یا اس دعا کو آخرت کے لیے ذخیرہ کرلیا جاتا ہے)
3288- "المسلم دعاؤه على إحدى ثلاث: إما يعطى مسألته". "ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3289: مسلمان کی دعا تین باتوں میں سے ایک بات ضرور حاصل کرتی ہے یا تو اس کو مانگا ہوا عطا کردیا جاتا ہے۔ السنن لسعید بن منصور۔
3289- "المسلم دعاؤه على إحدى ثلاث: إما يعطى مسألته". "ص عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3290: اللہ پاک قیامت کے دمن مومن کو بلائیں گے حتی کہ اس کو اپنے سامنے کھڑا کریں گے اور فرمائیں گے۔ اے بندے ! میں تجھے حکم دیا تھا کہ مجھ سے مانگ میں قبول کروں گا تو کیا تو نے مجھ سے دعا کی تھی ؟ بندہ عرض کرے گا : ہاں میرے رب ! پروردگار فرمائیں گے۔ تو نے مجھ سے کوئی دعا نہیں کی مگر میں نے وہ قبول کرلی تھی۔ کیا فلاں دن تو نے مجھ سے یہ یہ دعا نہیں کی تھی اس مصیبت پر جو تجھے پیش آئی تھی ؟ کہ میں وہ مصیبت تجھ سے ہٹا دوں۔ چنانچہ میں وہ مصیبت تجھ سے دفع کردی تھی ؟ بندہ عرض کرے گا : بیشک پروردگار ! (ایسا ہی ہوا تھا) پروردگار فرمائیں گے۔ یہ تو میں نے جلد دنیا میں ہی قبول کرلی تھی۔ لیکن ایک دن تو نے مجھ سے یہ یہ دعا کی تھی اس مصیبت کے لیے جو تجھ پر نازل ہوئی تھی کہ میں اس میں کوئی کشادگی پیدا کردوں مگر تو نے کوئی آسانی اور کشادگی نہیں دیکھی ؟ بندہ عرض کرے گا بیشک اے پروردگار ! پروردگار فرمائیں گے : میں نے اس کے بدلہ جنت میں تیرے لیے یہ ذخیرہ کردیا ہے۔ اسی طرح تو نے مجھ سے ایک ضرور پوری کرنے کا سوال کیا تھا فلاں فلاں دن لیکن تو نے وہ ضرورت پوری ہوتی نہیں دیکھی۔ پس میں نے اس کے بدلہ تیرے لیے جنت میں یہ ذخیرہ کردیا ہے۔ پس بندہ مومن نے اللہ جو بھی دعا کی ہوگی پروردگار اس کو بیان فرمائیں گے یا تو اس کے لیے دنیا میں پوری کردی ہوگی یا آخرت میں ذخیرہ کردی ہوگی۔ اس مقام پر بندہ کہے گا کاش ! دنیا میں مجھے اپنی کسی دعا کے بدلہ کوئی چیز نہ ملی ہوتی۔ مستدرک الحاکم بروایت جابر (رض)۔

کلام : الضعیفۃ 886 ۔ القدسیہ الضعیفۃ 80 ۔
3290- "يدعو الله بالمؤمن يوم القيامة، حتى يوقفه بين يديه ويقول: عبدي إني أمرتك أن تدعوني، ووعدتك أن أستجيب لك فهل كنت تدعوني؟ فيقول: نعم يا رب، فيقول: أما إنك لم تدعني بدعوة إلااستجيبت لك، أليس دعوتني يوم كذا وكذا، لغم نزل بك، أن أفرج عنك، ففرجت عنك؟ فيقول: نعم يا رب فيقول: فإني عجلتها لك في الدنيا، ودعوتني يوم كذا وكذا لغم نزل بك، أن أفرج عنك، فلم تر فرجا، قال: نعم يا رب، فيقول: إني ادخرت لك بها في الجنة كذا وكذا، ودعوتني في حاجة أقضيها لك، يوم كذا وكذا، فلم تر قضاءها، فيقول: إني ادخرت لك بها في الجنة كذا وكذا، فلا يدعو الله عبده المؤمن إلا بين له إما أن يكون عجل له في الدنيا وأما أن يكون ادخر له في الآخرة، فيقول المؤمن في ذلك المقام: يا ليته لم يعجل له شيء بشيء من دعائه". "ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثالث۔۔۔ دعا کے ممنوعات کے بیان میں۔
3291: اپنی جان پر بد دعا نہ کرو سوائے خیر کے۔ کیونکہ ملائکہ اس پر آمین کہتے ہیں جو تم کہتے ہو۔ (مسند احمد، مسلم، ابو داؤد بروایت ام سلیم (رض))
الفصل الثالث في محظورات الدعاء

3291- "لا تدعوا على أنفسكم إلا بخير، فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون". "حم م د عن أم سلمة".1
tahqiq

তাহকীক: