কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩২৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3291: اپنی جان پر بد دعا نہ کرو۔ اور نہ اپنی اولاد پر بد دعا کرو۔ اور نہ اپنے خادموں پر بد دعا کرو۔ نہ اپنے امولا پر بد دعا کرو۔ اللہ کے ہاں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جو تمنا کی جائے وہ قبول کی جاتی ہے۔ ابو داؤد بروایت جبر (رض)
3292 – "لا تدعوا على أنفسكم، ولا تدعوا على أولادكم، ولا تدعوا على خدمكم، ولا تدعوا على أموالكم، لا توفقوا من الله ساعة نيل فيها عطاء فيستجاب لكم". "د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3293: موت کی دعا نہ کرو اور نہ اس کی تمنا کرو۔ پس جس کو دعا کیے بغیر چارہ نہ ہو تو وہ یوں کہے : اے اللہ ! جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو مجھے زندہ رکھ ! اور جب وفات میرے لیے بہتر ہو تو وفات دے دے۔ نسائی بروایت انس (رض)۔
3293- "لا تدعوا بالموت ولا تتمنوه، فمن كان داعيا لا بد فليقل: اللهم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي". "ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3294: تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے۔ اور اس کے آنے سے پہلے خود اس کی دعا نہ کرو۔ بیشک موت کے ساتھ بندہ کا عمل منقطع ہوجاتا ہے۔ اور مومن اپنی زندگی میں بھلائی ہی میں اضافہ کرتا ہے۔ مسند احمد، مسلم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3294- "لا يتمنين أحدكم الموت، ولا يدع به قبل أن يأتيه، أنه إذا مات انقطع عمله، وإنه لا يزيد المؤمن من عمره إلا خيرا". "حم م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3295: عنقریب ایک قوم آئے گی جو دعا میں حد سے تجاوز کرے گی۔ مسند احمد ابو داؤد بروایت سعد (رض) ۔
3295- "سيكون قوم يعتدون في الدعاء". "حم د عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3296: کسی نازل شدہ مصیبت پر کوئی موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر موت کی تمنا کیے بغیر چارہ کار نہ ہو وہ یوں کہے :
اللہم احیینی ما کانت الحیاۃ خیرا لی و توفنی اذا کانت الوفاۃ خیرا لی۔ (مسند احمد ، بخاری، مسلم ابن ماجہ، ابو داود، نسائی ترمذی بروایت انس (رض)۔
اللہم احیینی ما کانت الحیاۃ خیرا لی و توفنی اذا کانت الوفاۃ خیرا لی۔ (مسند احمد ، بخاری، مسلم ابن ماجہ، ابو داود، نسائی ترمذی بروایت انس (رض)۔
3296- "لا يتمنين أحدكم الموت لضر نزل به، فإن كان لا بدمتمنيا فليقل: اللهم أحيني، ما كانت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي". "حم ق 4 عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3297: جب کوئی دعا کرے تو یوں نہ کہے اے اللہ اگر تو چاہے تو میری مغفرت فرما دے۔ بلکہ تاکید اور اصرار کے ساتھ سوال کرے اور خوب رغبت ظاہر کرے۔ بیشک اللہ کے لیے کوئی شے عطا کرنا بڑا نہیں۔ الادب المفرد بروایت ابی سعید خدری (رض) ، ابن ماجہ، (مسلم) بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3297- "إذا دعا أحدكم، فلا يقل: اللهم اغفر لي، إن شئت وليعزم المسألة وليعظم الرغبة، فإن الله لا يعظم عليه شيء أعطاه". "خد عن أبي سعيد" "هـ –1عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے ممنوعات کے بیان میں
3298: کوئی شخص ہرگز یوں دعا نہ کرے : اے اللہ میری مغفرت فرما اگر تو چاہے۔ اے اللہ مجھ پر رحم فرما اگر تو چاہے۔ اے اللہ ! مجھے رزق دے اگر تو چاہے۔ بلکہ عزم و اصرار کے ساتھ اپنا سوال کرے۔ بیشک کوئی اس ذات کو مجبور نہیں کرسکتا۔ مسند احمد، بخاری، مسلم، ابو داود، نسائی، ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3298- "لا يقولن أحدكم: اللهم اغفر لي إن شئت، اللهم ارحمني إن شئت، اللهم ارزقني إن شئت، وليعزم المسألة فإنه يفعل ما يشاء لا مكره له". "حم ق د ن هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں عموم رکھے۔
3299: تو نے ایک وسیع شئی کو تنگ کردیا ہے۔ نسائی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
فائدہ : ایک دیہاتی مسجد نبوی میں داخل ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔ اعرابی نے نماز پڑھی پھر فارغ ہو کر دعا کرنے لگا۔
اے اللہ ! مجھ پر اور محمد پر رحم فرما اور اس رحمت میں ہمارے ساتھ کسی کو شریک نہ کر
چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مخاطب ہو کر مذکورہ ارشاد فرمایا۔
فائدہ : ایک دیہاتی مسجد نبوی میں داخل ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔ اعرابی نے نماز پڑھی پھر فارغ ہو کر دعا کرنے لگا۔
اے اللہ ! مجھ پر اور محمد پر رحم فرما اور اس رحمت میں ہمارے ساتھ کسی کو شریک نہ کر
چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مخاطب ہو کر مذکورہ ارشاد فرمایا۔
3299- "لقد تحجرت واسعا" "ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں عموم رکھے۔
3300: " اس سے ہلکا مت کر " ابو داؤد بروایت عائشہ (رض)۔
فائدہ : ایک شخص نے چوری کی۔ حضرت عائشہ (رض) نے اس پر بد دعا کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکور ارشاد فرمایا جس کا مطلب ہے اس پر بد دعا کرکے اس کے گناہ کو کم کروگی لہٰذا بد دعا نہ کرو وہ خود ہی گناہ کی سزا پائے گا۔
کلام : ضعیف الجامع 6220 ۔
فائدہ : ایک شخص نے چوری کی۔ حضرت عائشہ (رض) نے اس پر بد دعا کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکور ارشاد فرمایا جس کا مطلب ہے اس پر بد دعا کرکے اس کے گناہ کو کم کروگی لہٰذا بد دعا نہ کرو وہ خود ہی گناہ کی سزا پائے گا۔
کلام : ضعیف الجامع 6220 ۔
3300- "لا تسبخي1 عنه". "د عن عائشة".
1 لا تسبخي: أي لا تخففي عنه الإثم الذي استحقه بالسرقة وذلك عندما سمع النبي صلى الله عليه وسلم عائشة تدعو على سارق سرقها، أهـ من النهاية
1 لا تسبخي: أي لا تخففي عنه الإثم الذي استحقه بالسرقة وذلك عندما سمع النبي صلى الله عليه وسلم عائشة تدعو على سارق سرقها، أهـ من النهاية
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں عموم رکھے۔
3301: بیشک تو نے اللہ کی وسیع رحمت کو تنگ کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائی ہیں۔ اس سے رحمت نازل فرمادی جس کی بدولت تمام مخلوق جن وانس حتی کہ جانور بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ جبکہ ننانوے حصے اللہ ہی کے پاس ہیں۔ اب تم بتاؤ یہ شخص زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ۔ مسند احمد، ابو داود، مسترک بروایت جندب (رض) ۔
نوٹ : 329 پر اس حدیث کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔
نوٹ : 329 پر اس حدیث کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔
3301- "لقد حظرت رحمة الله واسعة، إن الله تعالى خلق مائة رحمة، فأنزل رحمة تتعاطف بها الخلائق، جنها وأنسها، وبهائمها، وعنده تسعة وتسعون، أتقولون هو أضل؟ أم بعيره؟ " "حم د ك عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات دعا
3302: " اس کو ہلکا مت کر " مصنف ابن ابی شیبہ ابو داؤد بروایت عائشہ (رض)۔
نوٹ : 3300 پر روایت گزر چکی ہے۔
نوٹ : 3300 پر روایت گزر چکی ہے۔
محظورات الدعاء من الإكمال
3302- "لا تسبخي عنه". "ش د عن عائشة" إنها سرق لها شيء فجعلت تدعو عليه، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره، "لا تسبخي عنه، دعيه بذنبه". "حم عن عائشة".
3302- "لا تسبخي عنه". "ش د عن عائشة" إنها سرق لها شيء فجعلت تدعو عليه، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره، "لا تسبخي عنه، دعيه بذنبه". "حم عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات دعا
3303: قوم نماز کے اندر دعا کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے سے باز آجائے کہیں ان کی بینائی اچک لی جائے۔ (بروایت ابوہریرہ (رض) و کعب بن مالک (رض) ۔
کلام : یہ روایت صحیح ہے اگرچہ اس کا حوالہ درج نہیں کیا گیا۔ یہ روایت بخاری و مسلم میں مروی ہے۔
کلام : یہ روایت صحیح ہے اگرچہ اس کا حوالہ درج نہیں کیا گیا۔ یہ روایت بخاری و مسلم میں مروی ہے۔
3303- "لينتهين أقوام عن رفعهم أبصارهم عند الدعاء في الصلاة إلى السماء، أو ليخطفن أبصارهم". "عن أبي هريرة عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع۔۔۔ دعا کی قبولیت کے بیان میں۔
باعتبار مخصوص دعاؤں اور اوقات کے۔
مخصوص و مقبول دعائیں۔
باعتبار مخصوص دعاؤں اور اوقات کے۔
مخصوص و مقبول دعائیں۔
3304: چار دعائیں رد نہیں کی جاتیں۔ حاجی کی دعا جب تک وہ سفر حج سے واپس نہ لوٹے۔ غازی کی دعا جب تک وہ واپس نہ آئے، مریض کی دعا جب تک وہ صحت یاب نہ ہو اور (مسلمان) بھائی کی (مسلمان) بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔ الفردوس بروایت ابن عباس (رض)۔
فائدہ : غائبانہ دعا سے مراد جیسا کہ اس فصل کی اکثر احادیث میں آئے گا اس سے مراد کسی مسلمان کی بھی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرے۔
کلام : ضعیف الجامع 751 ۔
فائدہ : غائبانہ دعا سے مراد جیسا کہ اس فصل کی اکثر احادیث میں آئے گا اس سے مراد کسی مسلمان کی بھی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرے۔
کلام : ضعیف الجامع 751 ۔
الفصل الرابع: إجابة الدعاء باعتبار الذوات والأوقات
الفصل الرابع في إجابة الدعاء باعتبار الذوات والأوقات المخصوصات: الذوات
3304- "أربع دعوات لا ترد: دعوة الحاج حتى يرجع، ودعوة الغازي حتى يصدر، ودعوة المريض حتى يبرأ ودعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب، وأسرع هؤلاء الدعوات إجابة دعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب". "فر عن ابن عباس"
الفصل الرابع في إجابة الدعاء باعتبار الذوات والأوقات المخصوصات: الذوات
3304- "أربع دعوات لا ترد: دعوة الحاج حتى يرجع، ودعوة الغازي حتى يصدر، ودعوة المريض حتى يبرأ ودعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب، وأسرع هؤلاء الدعوات إجابة دعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب". "فر عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3305: چار لوگوں کی دعائیں قبول ہیں۔ امام عادل کی (یعنی عادل حکمران کی) ۔ اس شخص کی جو اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرے ۔ مظلوم کی دعا اور اس شخص کی دعا جو اپنے والدین کے لیے دعا کرے۔ حلیۃ الاولیاء بروایت واثلہ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 752:
کلام : ضعیف الجامع 752:
3305- "أربعة دعوتهم مستجابة: الإمام العادل، والرجل يدعو لأخيه بظهر الغيب، ودعوة المظلوم، ورجل يدعو لوالديه". "حل عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3306: قبولیت میں تیز ترین دعا غائب کی غائب کے لیے دعا ہے۔ (یعنی کسی کی بھی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے) ۔ الادب المفرد، الکبیر للطبرانی بروایت ابن عمر (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 841 ۔
کلام : ضعیف الجامع 841 ۔
3306- "أسرع الدعاء إجابة، دعوة غائب لغائب". "خد طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3307: کوئی دعا اجابت میں تیز نہیں غائب کی غائب کے سوا۔ ترمذی بروایت ابن عمر (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 5065 ۔ ضعیف الترمذی 338 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5065 ۔ ضعیف الترمذی 338 ۔
3307- "ما دعوة أسرع إجابة، من غائب لغائب". "ت عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3308: آزمائش میں مبتلا مومن کی دعا کو غنیمت جانو۔ ابو الشیخ بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
3308- "فاغتنموا دعوة المؤمن المبتلى". "أبو الشيخ عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3309: پانچ دعائیں قبول کی جاتی ہیں : مظلوم کی دعا حتی کہ وہ بدلہ لے لے۔ حاجی کی دعا حتی کہ وہ واپس آجائے، غازی کی دعا حتی کہ واپس آجائے، مریض کی دعا حتی کہ صحت یاب ہوجائے۔ اور بھائی کی بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔ شعب الایمان للبیہقی بروایت ابن عباس (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 2850 ۔ الضعیفۃ 1364 ۔
کلام : ضعیف الجامع 2850 ۔ الضعیفۃ 1364 ۔
3309- "خمس دعوات يستجاب لهن: دعوة المظلوم حتى ينتصر، ودعوة الحاج حتى يصدر، ودعوة الغازي حتى يقفل، ودعوة المريض حتى يبرأ، ودعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب، وأسرع هذه الدعوات إجابة دعوة الأخ بظهر الغيب". "هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3310: مسلمان بندہ کی اپنے غیر موجود بھائی کے لیے دعا قبول ہے۔ اس کے سر پر ایک فرشتہ نگران ہوتا ہے جب بھی مسلمان بندہ اپنے بھائی کے لیے دعا کرتا ہے وہ کہتا ہے امین اور تجھے بھی اس کے مثل حاصل ہو۔
3310- "دعاء المرء المسلم مستجاب لأخيه بظهر الغيب، عند رأسه ملك موكل به كلما دعا لأخيه بخير قال الملك آمين، ولك مثل ذلك". "حم انتهى. عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3311: جو شخص اپنے غائب بھائی کے لیے دعا کرتا ہے اس پر مقرر فرشتہ کہتا ہے آمین اور تیرے لیے بھی یہ دعا قبول ہو۔ مسلم، ابو داؤد بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
3311- "من دعا لأخيه بظهر الغيب، قال الملك الموكل به: آمين ولك بمثل". "م د عن أبي الدرداء".
তাহকীক: