কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৩১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3312: جس نے اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کی وہ رد نہیں کی جائے گی۔ البزار بروایت عمران بن حصین۔
3312- "دعاء الأخ لأخيه بظهر الغيب لا يرد". "البزار عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3313: والد کی دعا حجاب تک پہنچ جاتی ہے۔ ابن ماجہ بروایت ام حکیم۔
کلام : ضعیف ابن ماجہ 843 ۔ ضعیف الجامع 2977 ۔
کلام : ضعیف ابن ماجہ 843 ۔ ضعیف الجامع 2977 ۔
3313- "دعاء الوالد يفضي إلى الحجاب". "هـ عن أم حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3314: والد کی دعا اولاد کے لیے ایسے ہے جیسے نبی کی دعا امت کے لیے ۔ الفردوس بروایت انس (رض)۔
کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے : اسنی المطالب 657 ۔ تحذیر المسلمین 136 ۔ ضعیف الجامع 2976 ۔ الکشف الالہی 388 ۔ کشف الخفاء 1299 ۔ اللولو المرصوع 199 ۔ المغیر 61 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے : اسنی المطالب 657 ۔ تحذیر المسلمین 136 ۔ ضعیف الجامع 2976 ۔ الکشف الالہی 388 ۔ کشف الخفاء 1299 ۔ اللولو المرصوع 199 ۔ المغیر 61 ۔
3314- "دعاء الوالد لولده كدعاء النبي لأمته". "فر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3315: محسن کے لیے احسان مند شخص کی دعا رد نہیں کی جاتی ۔ الفردوس بروایت ابن عمر (رض)۔
کلام : ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 654 ۔ ضعیف الجامع 2975 ۔ المغیر 62 ۔
کلام : ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 654 ۔ ضعیف الجامع 2975 ۔ المغیر 62 ۔
3315- "دعاء المحسن إليه للمحسن لا يرد". "فر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص و مقبول دعائیں۔
3316 ۔ غائب کی غائب کے لیے دعا قبول ہوتی ہے اور اس کے سر پر موکل فرشتہ کہتا ہے آمین اور تیرے لیے بھی۔ (ابوبکر فی الغیلانیات بروایت ام کرز۔
3316- "دعوة الرجل لأخيه بظهر الغيب مستجابة، وملك عندرأسه يقول آمين، ولك بمثل". "أبو بكر في الغيلانيات عن أم كرز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3317: دو دعائیں ایسی ہیں ان کے اور خدا کے درمیان کوئی پردہ نہیں۔ مظلوم کی دعا ۔ اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا۔ (الکبیر للطبرانی بروایت ابن عباس (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 2986 ۔
کلام : ضعیف الجامع 2986 ۔
3317- "دعوتان ليس بينهما وبين الله حجاب: دعوة المظلوم ودعوة المرء لأخيه بظهر الغيب". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3318: ہر چیز کے لیے خدا سے حجاب ہے سوائے لا الہ الا اللہ کی شہادت کے اور والد کی اولاد کے لیے دعا کے۔ ابن النجار بروایت انس (رض)۔
کلام : ضعیف الاجامع 4231 ۔
کلام : ضعیف الاجامع 4231 ۔
3318- "كل شيء بينه وبين الله حجاب، إلا شهادة أن لا إله إلا الله ودعوة الوالد لولده". "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3319: تین اشخاص ایسے ہیں کہ اللہ پر لازم ہے کہ ان کی دعا رد نہ فرمائے۔ روزہ دار کی حتی کہ وہ روزہ کھول لے۔ مظلوم کی حتی کہ وہ بدلہ لے لے۔ اور مسافر کی حتی کہ وہ واپس آجائے۔ البزار بروایت ابوہریرہ (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 2522 ۔ المشتہر 190 ۔
کلام : ضعیف الجامع 2522 ۔ المشتہر 190 ۔
3319- "ثلاث حق على الله أن لا يرد لهم دعوة: الصائم حتى يفطر، والمظلوم حتى ينتصر، والمسافر حتى يرجع". "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3320: تین دعائیں قبول ہیں۔ روزہ دار کی دعا، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا۔ (الضعفاء للعقیلی، شعب الایمان للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3320- "ثلاث دعوات مستجابات: دعوة الصائم، ودعوة المسافر، ودعوة المظلوم" "عق هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3321 ۔ تین دعاؤں کی قبولیت میں شک نہیں۔ مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اولاد کے لیے دعا۔ (ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)) ۔
3321- "ثلاث دعوات يستجاب لهن، لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد لولده". "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3322: تین دعائیں قبول ہی قبول ہیں ان میں کوئی شک نہیں والد کی اولاد کے لیے دعا، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا۔ (مسند احمد، الادب المفرد، ابو داود، ترمذی بروایت ابی ہر رہ (رض) ۔ )
3322- "ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة الوالد على ولده، ودعوة المسافر، ودعوة المظلوم". "حم خد د ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3323: تین دعائیں رد نہیں کی جاتیں : والد کی اولاد ک لیے دعا، روزہ دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔ (الثلاثیات لابی الحسن بن مھرویہ، ایضاء بروایت انس (رض)) ۔
3323- "ثلاث دعوات لا ترد: دعوة الوالد لولده، ودعوة الصائم ودعوة المسافر". "أبو الحسن بن مهرويه في الثلاثيات والضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3324: تین لوگوں کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں : والد، مسافر اور مظلوم۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی بروایت عقبہ بن عامر۔
3324- "ثلاثة تستجاب دعوتهم: الوالد، والمسافر، والمظلوم". "حم طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3325: تین لوگوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں : عادل حکمران، روزہ دار حتی کہ وہ افطار کرلے اور مظلوم کی دعا۔ اللہ پاک اس کو بادلوں سے اوپر اٹھالیتے ہیں اور آسمان کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جاتے ہیں اور رب تبارک و تعالیٰ فرماتے ہیں : میری عزت کی قسم ! میں تیری مدد ضرور کروں گا خواہ کچھ وقت کے بعد۔ مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3325- "ثلاثة لا ترد دعوتهم: الإمام العادل، والصائم حتى يفطر ودعوة المظلوم يرفعها الله فوق الغمام، وتفتح لها أبواب السماء، ويقول الرب تبارك وتعالى: وعزتي لأنصرنك ولو بعد حين". "حم ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
3326: تین لوگوں کی دعائیں اللہ پاک رد نہیں فرماتے : اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والا، مظلوم اور عادل امام۔ شعب الایمان للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3326- "ثلاثة لا يرد الله دعائهم: الذاكر الله كثيرا، والمظلوم والإمام المقسط". "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3327: جس نے فرض نماز ادا کی اس کی دعا قبول ہے۔ جس نے قران پاک ختم کیا اس کی دعا قبول ہے۔ (الکبیر بروایت عرباض (رض))
3327- "من صلى فريضة فله دعوة مستجابة، ومن ختم القرآن فله دعوة مستجابة". "طب عن العرباض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3328: بندہ اپنے رب سے قریب ترین سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ لہٰذا (اس حالت میں ) کثرت کے ساتھ دعا کرو۔ (مسلم، ابو داود، نسائی بروایت ابوہریرہ (رض)) ۔
3328- "أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد، فأكثروا الدعاء". "م د ن عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3329: جب تم صبح کی نماز پڑھ لو تو جلدی سے دعا کی طرف بڑھو۔ اور حوائج کی طلب میں صبح صبح لگ جاؤ۔ اے اللہ ! میری امت کو صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ (مسلم، ابوداود، نسائی، التاریخ للخطیب، ابن عساکر بروایت علی (رض))
3329- "إذا صليتم الصبح فافزعوا إلى الدعاء، وباكروا في طلب الحوائج، اللهم بارك لأمتي في بكورها". "م د ن خط وابن عساكر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3330: جب تم میں سے کوئی نماز سے فارغ ہوجائے تو چار دعائیں پہلے مانگے پھر جو چاہے دعا کرے۔
اللہم انی اعوذبک من عذاب جہنم، و عذاب القبر ، وفتنۃ المحیا و الممات و فتنۃ المسیح الدجال۔
اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب جہنم سے، عذاب قبر سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے سے۔ (السنن للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
اللہم انی اعوذبک من عذاب جہنم، و عذاب القبر ، وفتنۃ المحیا و الممات و فتنۃ المسیح الدجال۔
اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب جہنم سے، عذاب قبر سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے سے۔ (السنن للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
3330- "إذا فرغ أحدكم من صلاته فليدع بأربع: ثم ليدع بما شاء: اللهم إني أعوذ بك من عذاب جهنم، وعذاب القبر، وفتنة المحيا والممات، وفتنة المسيح الدجال". "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3331: دو ساعتیں (اوقات) ایسی ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اور بہت کم کسی دعا کرنے والے کی دعا رد کی جاتی ہے۔ نماز کے وقت اور اللہ کی راہ میں قتال کیلیے صف بندی کے وقت۔ (الکبیر للطبرانی بروایت سہل بن سعد (رض))
3331- "ساعتان تفتح فيهما أبواب السماء، وقل ما ترد على داع دعوته، لحضور الصلاة، والصف في سبيل الله". "طب عن سهل بن سعد".
তাহকীক: