কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩৩৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3332: صبح کی نماز میں اللہ سے اپنی حوائج کا سوال ضرور کرو۔ مسند ابی یعلی بروایت ابی رافع۔

کلام : ضعیف الجامع 3275 ۔ الضعیفۃ : 1908 ۔
3332- "سلوا الله حوائجكم البتة في صلاة الصبح". "ع عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3333: پانچ چیزوں کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ قرآئت قرآن کے وقت، دو لشکروں کی مڈ بھیڑ کے وقت، بارش ہوتے وقت، مظلوم کی پکار کے وقت اور اذان کے وقت۔ الاوسط للطبرانی بروایت ابن عمر (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 2464 ۔
3333- "تفتح أبواب السماء لخمس: لقراءة القرآن، وللقاء الزحفين، ولنزول القطر، ولدعوة المظلوم، وللأذان". "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3334: چار مواقع پر آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں : راہ خدا میں قتال کے لیے صفوں کی مڈبھیڑ کے وقت، نزول بارش کے وقت، نماز کھڑی ہوتے وقت اور کعبہ کو دیکھتے وقت۔ الکبیر للطبرانی بروایت ابی امامہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 2465 ۔
3334- "تفتح أبواب السماء ويستجاب الدعاء، في أربعة مواطن: عند التقاء الصفوف في سبيل الله، وعند نزول الغيث وعند إقامة الصلاة وعند رؤية الكعبة". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص اوقات اور احوال میں قبولیت دعا
3335: تین اوقات مسلمان کے لیے ہیں۔ ان میں وہ جو بھی دعا کرتا ہے قبول کی جاتی ہے جب تک کہ وہ قطع رحمی یا کسی گناہ کی دعا نہ کرے، موذن کے نماز کے لیے اذا دیتے وقت جب تک کہ وہ خاموش ہو، لڑائی کے لیے دو صفوں کی مڈبھیڑ کے وقت جب تک اللہ ان کے درمیان کوئی فیصلہ نہ فرما دیں اور بارش برستے وقت جب تک کہ وہ تھمے۔ حلیۃ الاولیاء بروایت عائشہ (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 2524 ۔
3335- "ثلاث ساعات للمرء المسلم، ما دعا فيهن إلا استجيب له ما لم يسأل قطيعة رحم أو مأثما، حين يؤذن المؤذن بالصلاة، حتى يسكت، وحين يلتقي الصفان حتى يحكم الله تعالى بينهما، وحين ينزل المطر حتى يسكن". "حل عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3336: تین مواقع پر دعا رد نہیں کی جاتی : ایک شخص جنگل میں ہو اس کو اللہ کے ک سوا کوئی نہ دیکھ رہا ہو، وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے۔ (اس موقع پر اس کی دعا رد نہیں کی جاتی) دوسرا وہ شخص جس کے ساتھ والی قوم قتال کے وقت بھاگ جائے لیکن وہ ثابت قدم رہے (اس موقع پر اس کی دعا رد نہیں کی جاتی اور تیسرا وہ شخص جو رات کے آخری پہر میں کھڑا ہو، (اور خدا کی بارگاہ میں نماز پڑھے اور دعا کرے اس کی دعا بھی رد نہیں کی جاتی۔ (ابن مندہ، ابو نعیم فی الصحابہ بروایت ربیعہ (رض) بن وقاص۔

کلام : ضعیف الجامع 2587
3336- "ثلاثة مواطن: لا ترد فيهن دعوة: رجل يكون في برية حيث لا يراه أحد إلا الله فيقوم ويصلي، ورجل يكون معه فئة فيفر عنه أصحابه فيثبت، ورجل يقوم من آخر الليل". "ابن منده وأبو نعيم في الصحابة عن ربيعة بن وقاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3337: دو دعائیں مسترد نہیں کی جاتیں : اذان کے وقت کی دعا اور جنگ کے اس موقع پر جب ایک دوسرے کے ساتھ روبرو برسر پیکار ہوجائیں۔ (ابو داود، ابن حبان، مستدرک بروایت سھل (رض) بن سعد)
3337- "ثنتان لا تردان: الدعاء عند النداء، وعند البأس حين يلحم"بعضهم بعضا. "د حب ك عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3338: دو دعائیں رد ہیں کی جاتیں : اذان کے وقت کی دعا اور بارش کے نیچے کی جانے والی دعا۔ (مستدرک الحاکم بروایت سھل (رض) بن سعد۔ )
3338- "ثنتان لا تردان: الدعاء عند النداء، وتحت المطر". "ك عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3339: دعا کی قبولیت کی جستجو کرو۔ لشکروں کی مڈبھیڑ کے وقت، نماز قائم ہوتے وقت اور بارش نازل ہوتے وقت۔ (الشافعی، البیہقی فی المعرفۃ بروایت مکحول (رح) مرسلا)
3339- "اطلبوا استجابة الدعاء: عند التقاء الجيوش، وإقامة الصلاة ونزول الغيث". "الشافعي هق في المعرفة عن مكحول مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3340: ہر ختم قرآن کے موقع پر دعا قبول کی جاتی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، ابن عساکر بروایت انس (رض)) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3819 ۔ الضعیفۃ 1224، الکشف الالہی 552 ۔ کشف الخفاء۔ 1786 ۔
3340- "عند كل ختمة دعوة مستجابة". "حل وابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3341 ۔ رقت طاری ہوتے وقت دعا کو غنیمت جانو۔ (بےشک یہ رحمت ہے) الفردوس بروایت ابی (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 979 ۔ کشف الخفاء 440 ۔
3341- "اغتنموا الدعاء عند الرقة فإنها رحمة". "فر عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3342: منادی جب نداء (یعنی اذان) دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے۔ (مسند ابی یعلی، مستدرک الحاکم بروایت ابی امامہ (رض) ۔
3342- "إذا نادى المنادي فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء". "ع ك عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3343: اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی ( مسند احمد، ابو داود، ترمذی، نسائی، مسند ابی یعلی بروایت انس (رض))
3343- "إذا نودي بالصلاة فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء". "الطيالسي ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3344: اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔ (مسند احمد، ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن حبان بروایت انس (رض))

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 2900، ضعیف الترمذی 725 ۔ یہ مکمل روایت کا ایک طرف ہے دوسرا طرف یہ ہے کہ صحابہ کرام (رض) نے پوچھا : یا رسول اللہ ! پھر ہمہ کیا دعا کریں ؟ فرمایا : اللہ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سوال کرو۔
3344- "الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة". "حم د ت ن حب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3345: اذان اور اقامت کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے۔ پس اس وقت دعا کرو۔ مسند ابی یعلی بروایت انس (رض)۔
3345- "الدعاء بين الأذان والإقامة مستجاب، فادعوا". "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3346: اذان (اور اقامت) کے درمیان دعا قبول کی جاتی ہے۔ (مستدرک الحاکم بروایت انس (رض))
3346- "الدعاء مستجاب ما بين النداء" "ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3347: موذن کے اذان دینے کے وقت دعا قبول کی جاتی ہے پس اقامت تک کے وقت میں دعا رد نہیں کی جاتی۔ (الخطیب فی التاریخ ، بروایت انس (رض))

کلام : ضعیف الجامع 3817 ۔
3347- "عند أذان المؤذن يستجاب الدعاء، فإذا كان الإقامة لا ترد دعوته". "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3348: جب سائے ڈھلنے لگیں، (گرمی کی تپش سے) روحوں کو سکون ملنے لگے اس وقت اللہ سے اپنی حوائج (ضروریات ) کو طلب کرو، بیشک یہ اوابین (خدا کی طرف رجوع کرنے والوں) کی گھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ اوابین کے لیے بخشش فرمانے والے ہیں۔ شعب الایمان للبیہقی بروایت علی (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 529 ۔
3348- "إذا زالت الأفياء، وراحت الأرواح، فاطلبوا إلى الله حوائجكم، فإنها ساعة الأوابين، وإنه كان للأوابين غفورا". "هب عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3349: جب سائے اترنے لگیں اور روحیں ٹھنڈی ہونے لگیں تو اللہ سے اپنی ضروریات کا سوال کرو۔ بیشک یہ اوابین کی گھڑی ہے۔ مصنف عبدالرزاق بروایت ابی سفیان مرسلا۔ حلیۃ الاولیاء بروایت ابن ابی اوفی (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 602 ۔ ضعیف الجامع میں ارواح کی جگہ اریاح کا لفظ ہے اس صورت میں معنی ہوگا جب ہوائیں چلنے لگیں اور یہی زیادہ قرین قیاس ہے۔
3349- "إذا فاءت الأفياء، وهبت الأرواح، اطلبوا إلى الله حوائجكم، فإنها ساعة الأوابين". "عب عن أبي سفيان مرسلا" "حل عن ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مواقع میں دعا رد نہیں ہوتی
3350: سایوں کے ڈھلتے وقت دعا کی جستجو کرو۔ حلیۃ الاولیاء بروایت سہل (رض) بن سعد۔
3350- "تحروا الدعاء عند فيء الأفياء". "حل عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3351: جب رات کا ایک پہر یا دو پہر گزر جاتے ہیں تو اللہ تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں : ہے کوئی سائل جس کو عطا کیا جائے، ہے کوئی دعا کرنے والا اس کی دعا قبول کی جائے، ہے کوئی مغفرت کا طلبگار اس کی مغفرت کی جائے۔ حتی کہ صبح کی پو پھٹ جاتی ہے۔ (مسلم بروایت ابوہریرہ (رض))
3351- "إذا مضى شطر الليل، أو ثلثاه، ينزل الله إلى السماء الدنيا فيقول: هل من سائل يعطى، هل من داع يستجاب له، هل من مستغفر يغفر له، حتى ينفجر الصبح". "م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: