কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৩৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3352: اللہ تعالیٰ مہلت دیتے ہیں حتی کہ رات کا نصف یا دو تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو فرماتے ہیں : میرے بندے میرے سوا کسی سے سوال نہ کریں۔ جو مجھ سے سوال کرے گا میں اس کی دعا قبول کروں گا، جو مجھ سے سوال کرے گا میں اس کو عطا کروں گا، جو مجھ سے مغفرت چاہے گا میں اس کی مغفرت کروں گا حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ ابن ماجہ بروایت رفاعہ الجہنی۔
3352- "إن الله يمهل، حتى إذا ذهب من الليل نصفه أو ثلثاه قال: لا يسألن عبادي غيري، من يسألني أستجب له، من يسألني أعطه من يستغفرني أغفر له حتى يطلع الفجر". "هـ عن رفاعة الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3353: رات کے آخری تہائی کے وقت اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول جلال فرماتے اور پھر فرماتے ہیں کون ہے مجھ سے دعا مانگتا ہے۔ میں اس کی دعا قبول کروں گا ؟ کون ہے جو مجھ سے (اپنی ضرورت) سوال کرتا ہے۔ میں اس کا سوال پورا کروں گا ؟ کون ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہے میں اس کی بخشش کروں گا۔
3353- "ينزل ربنا تبارك وتعالى كل ليلة إلى السماء الدنيا، حين يبقى ثلث الليل الآخر، فيقول: من يدعوني فأستجيب له، ومن يسألني فأعطيه، ومن يستغفرني فأغفر له". "حم ق د ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3354: ہمارے پروردگار تبارک وتعالیٰ ہر رات آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں جس وقت رات کا ایک تہائی حصہ گذر جاتا ہے۔ پھر فرماتے ہیں : میں بادشاہ ! میں ہوں بادشاہ ! کون ہے جو مجھے پکارتا ہے میں اس کی پکار قبول کروں گا، کون ہے جو مجھ سے سوال کرتا ہے میں اس کو عطا کروں گا، کون ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہے میں اس کی بخشش کروں گا۔ یوں ہی (سماں بندھا) رہتا ہے۔ حتی کہ فجر روشن ہوجاتی ہے۔ (مسلم، ترمذی بروایت ابوہریرہ (رض))
3354- "ينزل الله تعالى إلى السماء الدنيا، كل ليلة حين يمضي ثلث الليل الأول، فيقول: أنا الملك، أنا الملك، من ذا الذي يدعوني فأستجيب له؟ من ذا الذي يسألني فأعطيه؟ من ذا الذي يستغفرني فأغفر له؟ فلا يزال كذلك حتى يضيء الفجر". "م ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3355: رات کے آخری تہائی کے وقت اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول جلال فرماتے اور پھر فرماتے ہیں کون ہے مجھ سے دعا مانگتا ہے۔ میں اس کی دعا قبول کروں گا ؟ کون ہے جو مجھ سے (اپنی ضرورت) سوال کرتا ہے۔ میں اس کا سوال پورا کروں گا ؟ پھر پروردگار اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں اور آواز دیتے ہیں : کون ہے جو قرض دے ایسی ذات کو جو مفلس نہیں ہے اور نہ کم کرنے والی ہے ؟ (مسلم بروایت ابوہریرہ (رض)) ۔
3355- "ينزل الله تعالى إلى السماء الدنيا لثلث الليل الآخر، فيقول من يدعوني فأستجيب له، أو يسألني فأعطيه، ثم يبسط يديه ويقول: من يقرض غير عديم، ولا ظلوم". "م1 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3356: اللہ تعالیٰ ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول (کی تجلی) فرماتے ہیں اور ارشاد ہوتا ہے : ہے کوئی سائل جس کو میں عطا کروں ؟ ہے کوئی بخشش کا طلبگار میں اس کی بخشش کروں ؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اس کی دعا قبول کروں۔ حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 6575 ۔ ولیس فیہ حتی یطلع الفجر، المعلۃ 81 ولیس فیہ ھل تائب فاتوب علیہ ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 6575 ۔ ولیس فیہ حتی یطلع الفجر، المعلۃ 81 ولیس فیہ ھل تائب فاتوب علیہ ۔
3356- "ينزل الله في كل ليلة إلى سماء الدنيا، فيقول: هل من سائل فأعطيه؟ هل من مستغفر فأغفر له؟ هل من تائب فأتوب عليه حتى يطلع الفجر". "حم ن عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3357: نصف رات کو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ پس ایک منادی نداء دیتا ہے۔ ہے کوئی مانگنے والا ؟ اس کی دعا قبول کی جائے۔ ہے کوئی سائل ؟ اس کا سوال پورا کیا جائے۔ ہے کوئی مبتلائے رنج وغم ؟ اس کا رنج وغم دور کیا جائے۔ پس کوئی مسلمان دعا کرنے والا نہیں رہتا مگر اللہ پاک اس کی دعا قبول فرماتے ہیں۔ سوائے اس زانیہ کے جو اپنی فرج کیلیے (ادھر ادھر) پھرتی ہے اور عشر (ٹیکس) وصول کرنے والے کے۔ (الکبیر للطبرانی بروایت عثمان بن ابی العاص)
3357- "تفتح أبواب السماء نصف الليل، فينادي مناد هل من داع فيستجاب له، هل من سائل فيعطى، هل من مكروب فيفرج عنه؟ فلا يبقى مسلم يدعو بدعوة إلا استجاب الله تعالى له، إلا زانية تسعى بفرجها أو عشار". "طب عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3358: ہاتھ اٹھائے جائیں نماز میں، اور جب کعبہ پر نظر پڑے اور صفاء مروہ پر، اور عرفہ کی رات ، اور مزدلفہ میں اور جمرتین (شیطانوں کو کنکری مارتے وقت) اور میت پر۔ السنن للبیہقی بروایت ابن عباس (رض)۔
فائدہ : ہاتھ اٹھانے سے مراد ہے کہ ان مواقع پر دعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ اور نماز میں بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگی جائے آخری رکعت میں تشہد کے بعد۔ اور بقیہ مواقع پر ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2422 ۔
فائدہ : ہاتھ اٹھانے سے مراد ہے کہ ان مواقع پر دعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ اور نماز میں بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگی جائے آخری رکعت میں تشہد کے بعد۔ اور بقیہ مواقع پر ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2422 ۔
3358- "ترفع الأيدي في الصلاة، وإذا رئي البيت، وعلى الصفا والمروة وعشية عرفة، وبجمع، وعند الجمرتين، وعلى الميت". "هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نداء :
3359:۔۔ ہمارا پروردگار تبارک و تعالیٰ ہر رات جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور اعلان فرماتا ہے کون ہے جو مجھے پکارے میں اس کی دعا قبول کروں گا۔ کون ہے جو مجھ سے سوال کرے میں اس کو عطا کروں گا، کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اس کی مغفرت کروں گا۔ بخاری و مسلم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3359- "ينزل ربنا تبارك وتعالى، كل ليلة إلى سماء الدنيا، حين يبقى ثلث الليل الآخر، فيقول: من يدعوني فاستجيب له، ومن يسألني فأعطيه؟ ومن يستغفرني فأغفر له". "ق عن أبي هريرة".
الإكمال في إجابة الدعاء باعتبار الذوات والأوقات
الإكمال في إجابة الدعاء باعتبار الذوات والأوقات
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3360: جب بندہ اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں اور تجھے بھی اس کے مثل عطا ہو۔ (مکارم الاخلاق للخرائطی بروایت ابوہریرہ (رض))
3360- "إذا دعا الرجل لأخيه بظهر الغيب، قالت الملائكة: ولك بمثل". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3361: افضل دعا غائب کی غائب کے لیے دعا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ بروایت ابن عمرو۔
3361- "أفضل الدعاء دعوة غائب لغائب". "ش عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3362: آدمی کی دعا اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں قبول ہے۔ دعا کرنے والے پر موکل فرشتہ آمین کہتا ہے جب بھی وہ اپنے بھائی کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے اور کہتا ہے تیرے لیے بھی ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ بروایت ابی الدرداء (رض) وام الدرداء (رض))
3362- "إن دعوة المرء مستجابة لأخيه بظهر الغيب، موكل عند رأسه ملك يؤمن على دعائه، كلما دعا له بخير قال: آمين ولك بمثل". "ش عن أبي الدرداء وأم الدرداء الصحابية معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3363: تین دعائیں رد نہیں کی جاتیں : والد کی دعا اولاد کے لیے، روزہ دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔ (کتاب الثلاثیات لابی الحسن بن مہرویہ الریحانی۔ السنن للبیہقی، السنن لسعید بن منصور بروایت انس (رض)) ۔
3363- "ثلاث دعوات لا ترد: دعوة الوالد لولده، ودعوة الصائم، ودعوة المسافر". "أبو الحسن بن مهرويه الريحاني في كتاب الثلاثيات ق ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3364: مظلوم کی دعا ہر صورت قبول ہے، خواہ وہ گناہ گار ہو۔ اس کا گناہ اس کی ذات کے لیے وبال ہے۔ (الطیالسی، مصنف ابن ابی شیبہ، مکارم الاخلاق، الخطیب (فی التاریخ) بروایت ابوہریرہ (رض))
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 2893
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 2893
3364- "دعوة المظلوم مستجابة، وإن كانت من فاجر، ففجوره على نفسه". "الطيالسي ش والخرائطي في مكارم الأخلاق الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3365: مظلوم کی دعا بادلوں اوپر اٹھالی جاتی ہے اور آسمان کے دروازے اس کے لیے کھول دیئے جاتے ہیں اور رب تعالیٰ فرماتے ہیں میری عزت کی قسم میں تیری مدد ضرور کروں گا خواہ کچھ وقت کے بعد ہو۔ ابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض)
3365- "دعوة المظلوم تحمل على الغمام، وتفتح لها أبواب السموات، ويقول الرب تعالى: وعزتي لأنصرنك ولو بعد حين". "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3366: دو دعائیں ایسی ہیں کہ ان کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں : مظلوم کی دعا اور آدمی کی اپنے بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔ (الکبیر للطبرانی بروایت ابن عباس (رض)) ۔
کلام : ضعیف الجامع 2986:
کلام : ضعیف الجامع 2986:
3366- "دعوتان ليس بينهما وبين الله حجاب، دعوة المظلوم، ودعوة المرء لأخيه بظهر الغيب". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3367: کوئی قوم جمع ہو کر دعا نہیں کرتی کہ ایک دعا کرے اور بقیہ آمین کہتے رہیں مگر اللہ پاک ان سب کی دعا قبول فرماتے ہیں (الکبیر للطبرانی بروایت السنن للبیہقی بروایت حبیب بن سلمہ الفہری)
3367- "لا يجتمع ملأ فيدعو بعضهم، ويؤمن بعضهم، إلا أجابهم الله". "طب ك ق عن حبيب بن سلمة الفهري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مخصوص مقبول دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
338: اے سلمان ! مصیبت زدہ کی دعا قبول ہوتی ہے، لہٰذا تو دعا کر، اور چاہے دعا کر تو دعا کر میں آمین کہتا ہوں۔ (الدیلمی بروایت سلمان (رض))
3368- "يا سلمان إن المبتلى مستجاب دعوته، فادع، وتخير من الدعاء، أدع أنت، أؤمن أنا". "الديلمي عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاؤں کی قبولیت کے مواقع۔۔۔
3369: سات مواقع کے علاوہ ہاتھ نہ اٹھائے جائیں : نماز شروع کرتے وقت، مسجد حرام میں داخلہ کے وقت، بیت اللہ کو دیکھتے وقت، صفا پر کھڑے ہوتے وقت، مروہ پر کھڑے ہوتے وقت، عرفہ کی رات لوگوں کے ساتھ عبادت کے لیے کھڑے ہوتے وقت، مزدلفہ میں، مقامین پر (حجر اسود اور مقام ابراہیم پر) اور شیطانوں کو کنکری مارتے وقت۔ الکبیر للطبرانی بروایت ابن عباس (رض)۔
کلام : الاسرار المرفوعۃ 472، الضعیفۃ 1054، اللطیفۃ 43 ۔
کلام : الاسرار المرفوعۃ 472، الضعیفۃ 1054، اللطیفۃ 43 ۔
أمكنة الإجابة من الإكمال
3369- "لا ترفع الأيدي إلا في سبع مواطن: حين تفتتح الصلاة، وحين تدخل المسجد الحرام، فتنظر إلى البيت، وحين تقوم على الصفا، وحين تقوم على المروة، وحين تقف مع الناس عشية عرفة وبجمع1 والمقامين، وحين ترمي الجمرة" "طب عن ابن عباس". الإجابة باعتبار الأحوال والأوقات من الإكمال
__________
1 جمع هي: تطلق على يوم عرفة ومزدلفة وأيام منى اه قاموس
3369- "لا ترفع الأيدي إلا في سبع مواطن: حين تفتتح الصلاة، وحين تدخل المسجد الحرام، فتنظر إلى البيت، وحين تقوم على الصفا، وحين تقوم على المروة، وحين تقف مع الناس عشية عرفة وبجمع1 والمقامين، وحين ترمي الجمرة" "طب عن ابن عباس". الإجابة باعتبار الأحوال والأوقات من الإكمال
__________
1 جمع هي: تطلق على يوم عرفة ومزدلفة وأيام منى اه قاموس
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3370: جب تم اپنے دلوں میں رقت (خوف خدا یا رونا وغیرہ) محسوس کرو تو دعا کرنے کو غنیمت جانو۔ (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
3370- "إذا أحسستم من أنفسكم رقة فاغتنموا الدعاء" "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3371: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے پر دعا کھول دیتے ہیں تو اس کو چاہیے کہ (خوب) دعا کرے بیشک اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتے ہیں۔ (الحکیم الحاکم فی التاریخ بروایت انس (رض))
کلام : ضعیف الجامع 603:
کلام : ضعیف الجامع 603:
3371- "إذا فتح الله على العبد الدعاء، فليدع، فإن الله يستجيب له". "الحكيم ك في التاريخ عن أنس".
তাহকীক: