কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৩৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3372: اذان کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے اور اقامت کے وقت کوئی دعا رد نہیں کی جاتی۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ابن النجار عن انس (رض))
3372- "إذا كان عند الأذان، فتحت أبواب السماء، واستجيب الدعاء، وإذا كان عند الإقامة لم ترد دعوة". "ش وابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3373: آگاہ رہو ! اذان و اقامت کے درمیان کوئی دعا رد نہیں کی جاتی لہٰذا اس وقت دعا مانگو۔ (مسند ابی یعلی، السنن لسعید بن منصور بروایت انس (رض))
3373- "ألا إن الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة، فادعوا". "ع ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3374: خبردار ! اذان و اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔ صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! پھر ہم کیا دعا مانگیں ؟ فرمایا : اللہ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سوال کرو۔ ترمذی حسن عن انس (رض)۔
3374- "ألا إن الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة، قالوا: فماذا نقول يا رسول الله، قال: سلوا الله العفو والعافية في الدنيا والآخرة". "ت حسن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3375: اذان و اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی پس دعا کرو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ابن حیان، ابی یعلی، ابن السنی، السنن لسعید بن منصور عن انس (رض)) ۔
3375- "الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة فادعوا". "ش حب ع وابن السني ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3376: آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے اور دعا کرتا ہے پس اس کے لیے اور اس کے پیچھے والوں کے لیے مغفرت کردی جاتی ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض) )
کلام : ضعیف الجامع 1459 ۔
کلام : ضعیف الجامع 1459 ۔
3376- "إن الرجل ليقوم في الصلاة، فيدعو الدعوة، فيغفر له ولمن وراءه من الناس". "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3377: جس نے وضوء کیا اور اچھی طرح وضوء کیا پھر دو رکعات نماز ادا کی پھر اپنے پروردگار سے دعا میں مشغول ہوگیا تو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی خواہ جلد ہو یا بدیر۔ پس تم نماز میں ادھر ادھر التفات کرنے سے مکمل طور پر بچو۔ بیشک اس کی نماز نہیں جو ادھر ادھر التفات کرے۔ پس اگر (ایسی کسی بری عادت سے ) مغلوب ہوجاؤ تو اس کو نفل نماز تک رکھو۔ اور فرائض میں ہرگز مغلوب نہ ہو۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی، ابن النجار عن ابی الدرداء (رض))
3377- "من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى ركعتين، فدعا ربه كانت دعوة مستجابة، معجلة أو مؤخرة، إياكم والالتفات فإنه لا صلاة لملتفت، فإن غلبتم ففي التطوع، لا تغلبوا في الفريضة". "حم طب وابن النجار عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3378: جو اللہ سے اپنی دنیا و آخرت کی کسی حاجت کا طالب ہو وہ عشاء کی نماز میں اس کو طلب کرے۔ بیشک یہ نماز تم سے پہلے کسی امت نے نہیں پڑھی۔ الدیلمی عن عیسیٰ بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ عن علی۔
3378- "من كان طالبا إلى الله حاجة، في أمر دنياه وآخرته، فليطلبها في العشاء الآخرة، فإنها صلاة لم يصلها أحد من الأمم قبلكم" "الديلمي عن عيسى بن عبد الله عن أبيه عن جده عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3379: جس کو اللہ سے کوئی حاجت مطلوب ہو، وہ فرض نماز کے بعد اللہ سے اپنی حاجت مانگے۔ ابن عساکر عن ابی موسیٰ (رض) ۔
3379- "من كانت له إلى الله حاجة، فليدع بها دبر صلاة مفروضة". "ابن عساكر عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3380: نمازی جب بھی نماز پڑھتا ہے تو حوریں اس کو ڈھانپ لیتی ہیں۔ پس اگر وہ نماز پڑھ کر اٹھ جاتا ہے اور اللہ سے حوروں کا سوال نہیں کرتا تو وہ حوریں اس پر تعجب کرتی ہوئی اس سے جدا ہوجاتی ہیں۔ ابن شاہین عن جابر (رض)۔
3380- "ما من مصل يصلي إلا حفت به الحور العين، فإن انفتل، ولم يسأل الله تعالى منهن شيئا، إلا تفرقن عنه وهن متعجبات". "ابن شاهين عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3381: ہر ایسی نماز جس میں مومنین اور مومنات کے لیے دعا نہ کی جائے تو وہ نماز بغیر ہاتھ پاؤں والی ہے۔ الشیخ عن انس (رض)۔
3381- "كل صلاة لا يدعى فيها للمؤمنين والمؤمنات، فهي خداج". "أبو الشيخ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3382: مغرب و عشاء کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔ ابو الشیخ عن انس (رض)۔
3382- "الدعاء الذي لا يرد ما بين المغرب والعشاء". "أبو الشيخ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3383: چار مواقع پر آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعائیں قبول کی جاتی ہیں اللہ کی راہ میں لشکروں کی مڈبھیڑ کے وقت، مینہ برستے وقت، جماعت کھڑی ہوتے وقت اور کعبہ کو دیکھتے وقت۔ (الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن ابی امامہ (رض) )
کلام : ضعیف الجامع 2464 ۔
کلام : ضعیف الجامع 2464 ۔
3383- "تفتح أبواب السماء، ويستجاب الدعاء في أربعة مواطن عند التقاء الصفوف في سبيل الله، وعند نزول الغيث، وعند إقامة الصلاة وعند رؤية الكعبة". "طب ق عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3384: ہاتھ اٹھا دیے جائیں جب تو بیت اللہ کو دیکھے، صفا اور مروہ پر، عرفہ میں، مزدلفہ میں، شیطانوں کو کنکری مارتے وقت اور جب نماز کھڑی ہو۔ ابو الشیخ فی الافراد عن ابن عباس (رض)۔
3384- "ترفع الأيدي إذا رأيت البيت، وعلى الصفا والمروة وبعرفة، وبجمع، وعند الجمرة1، وإذا أقيمت الصلاة". "أبو الشيخ في الأفراد عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختلف احوال اور اوقات میں دعاؤں کی قبولیت۔۔۔
3385: افطار کے وقت مومن کی دعا قبول ہوتی ہے۔ الالقاب للشیرازی عن ابن عمر (رض)۔
3385- "للمؤمن عند فطره دعوة مستجابة". "الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3386: کوئی مسلمان اپنے بھائی کے لیے غائبانہ دعا نہیں کرتا کہ اللہم اخی فلان فاغفر لہ، اے اللہ میرے فلاں بھائی کی مغفرت فرما ملائکہ کہتے ہیں آمین اور تیرے لیے بھی۔ الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض) ۔
3386- "ما من مسلم يدعو لأخيه بدعوة بظهر الغيب: اللهم أخي فلان فاغفر له، إلا قالت الملائكة آمين، ولك بمثل". "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3387: جس نے اپنے بھائی کے لیے غائبانہ دعا کی اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جس نے سلام میں پہل کی اس کے لیے بھی دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ ابو الشیخ عن انس (رض)۔
3387- "من دعا لأخيه بظهر الغيب، كتبت له عشر حسنات، ومن بدأه بالسلام كتبت له عشر حسنات". "أبو الشيخ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3388: جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے تو اللہ عزوجل آسمان دنیا پر اتر آتے ہیں اور آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں پھر اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر فرماتے ہیں : ہے کوئی سائل اس کا سوال پورا کیا جائے ؟ اسی طرح (وقت گذرتا رہتا ہے حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ مسند احمد عن ابن مسعود (رض)۔
3388- "إذا كان ثلث الليل الباقي، يهبط الله عز وجل، إلى السماء الدنيا، ثم تفتح أبواب السماء، ثم يبسط يديه فيقول: هل من سائل فيعطى سؤله، فلا يزال كذلك حتى يسطع الفجر". "حم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3389: جب رات کا ایک حصہ گذر جاتا ہے یا رات کا تہائی حصہ گذر جاتا ہے تو ایک منادی کو اللہ حکم دیتے ہیں وہ نداء دیتا ہے : ہے کوئی دعا کرنے والا اس کی دعا قبول کی جائے ؟ ہے کوئی سائل اس کا سوال پورا کیا جائے ؟ ہے کوئی مغفرت چاہنے والا ؟ اس کی مغفرت کی جائے، ہے کوئی توبہ کرنے والا اس کی توبہ قبول کی جائے ؟ مسند ابی یعلی عن ابوہریرہ (رض) وابی سعید (رض) ۔
3389- "إذا مضى شطر الليل، أو ثلث الليل أمر مناديا فنادى: هل من داع فيستجاب له، هل من سائل فيعطى سؤله، هل من مستغفر فيغفر له، هل من تائب فيتاب عليه". "ع عن أبي هريرة وأبي سعيد معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3390: جب نصف رات بیت جاتی ہے اللہ عزوجل آسمان دنیا پر جلوہ فرماتے ہیں اور ارشاد ہوتا ہے : میرے سوالی بندے کسی سے سوال نہ کریں، پس کون ہے جو مجھ سے مغفرت چاہتا ہے میں اس کی مغفرت کرتا ہوں، کون ہے جو مجھے پکارتا ہے، میں اس کی پکار کا جواب دیتا ہوں، کون ہے جو مجھ سے سوال کرتا ہے میں اس کا سوال پورا کرتا ہوں، حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ السنن للدار قطنی، مسند احمد، نسائی، سنن الدارمی، ابن جریر، ابن خزیمہ ابن حبان، البغوی، الباوردی، محمد بن نصر، الکبیر للطبرانی عن رفاعۃ بنت عرابہ الجہنی۔
3390- "إذا مضى نصف الليل ينزل الله عز وجل إلى السماء الدنيا فيقول: لا أسأل عن عبادي أحدا غيري، من ذا الذي يستغفرني فأغفر له من ذا الذي يدعوني فأستجيب له، من ذا الذي يسألني فأعطيه، حتى يطلع الفجر". "ط حم ن والدارمي وابن جرير وابن خزيمة حب والبغوي والباوردي ومحمد بن نصر طب عن رفاعة بنت عرابة الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا۔
3391: جب ایک تہائی رات گزر جاتی ہے اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر اتر آتے ہیں اور مسلسل یہ فرماتے ہیں : کیا ہے کوئی پکارنے والا اس کی پکار سنی جائے، کیا ہے کوئی سائل اس کا سوال پورا کیا جائے، کیا ہے کوئی گناہ گار مغفرت چاہنے والا اس کی مغفرت کی جائے، کیا ہے کوئی بیمار شفاء چاہنے والا اس کو شفاء دوں۔ حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ ابن جریر عن ابوہریرہ (رض)۔
3391- "إذا مضي ثلث الليل هبط الله عز وجل إلى السماء الدنيا فلم يزل بها يقول: ألا داع يجب1 له، ألا سائل يعطى، ألا مذنب يستغفر فيغفر له، ألا سقيم يستشفي فيشفى، حتى يطلع الفجر". "ابن جرير عن أبي هريرة"
তাহকীক: