কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৫১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔ مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں۔
3512: جو کسی مصیبت والے کو دیکھے اور یہ دعا پڑھے۔ الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا۔ تو اس کو زندہ رہنے تک اس مصیبت سے محفوظ رکھا جائے گا خواہ وہ کیسی مصیبت ہو۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن السنی، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض)) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5589 ۔
فائدہ : یہ دعا آہستہ آواز میں پڑھے جس کا مبتلائے مصیبت زدہ کو پتہ نہ چلے۔ کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہوگی جو گناہ ہے۔ جیسا کہ روایت نمبر 3510 میں بھی اس کی ممانعت آئی ہے اور خواہ دنیاوی مصیبت ہو کوئی بیماری وغیرہ یا دینی مصیبت ہو گناہ وغیرہ تو ہر موقع پر اس دعا کو پڑھے۔

3512- "من رأى صاحب بلاء فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا، عوفي من ذلك البلاء كائنا ما كان، ما عاش ". "حم ت هـ وابن السني" "هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔ مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں۔
3513: جب کوئی کسی کو مصیبت میں گرفتار دیکھے تو (دل میں یا آہستہ آواز کے ساتھ) یوں کہے :
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر من عبادہ تفضیلا۔ (شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))

3513- "إذا رأى أحدكم أحدا في بلاء، فليقل: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به، وفضلني على كثير من عباده تفضيلا". "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔ مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں۔
3514: جو کسی کو تکلیف زدہ دیکھے تو یہ پڑھے۔
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا۔
چنانچہ اللہ پاک اس پڑھنے والے کو اس تکلیف سے عافیت میں رکھیں گے خواہ وہ کیسی بھی تکلیف کیوں نہ ہو۔ (ابن شاھین عن عبداللہ بن ابان بن عثمان بن حذیفہ بن اوس عن ابیہ ابان عن ابیہ عثمان عن جدہ حذیفۃ بن اوس) ۔

3514- "من رأى مبتلى فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا، عافاه الله مما ابتلاه به، كائنا ما كان". "ابن شاهين عن عبد الله بن أبان بن عثمان بن حذيفة بن أوس عن أبيه أبان عن أبيه عثمان عن جده حذيفة بن أوس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔ مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں۔
3515: جو کسی مبتلائے مصیبت شخص کو دیکھے تو یہ پڑھے :
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا۔
تو یہ دعا اس نعمت کے لیے شکرانہ ہوگی۔ الشیرازی فی الالقاب عن ابوہریرہ (رض)۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 5306 ۔

3515- "من رأى مبتلى فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا، إلا كان ذلك شكر تلك النعمة". "الشيرازي في الألقاب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالاکمال
صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف

3516: جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی اور اپنی نماز کی جگہ بیٹھا رہا اور سورة انعام کی اول تین آیات پڑھیں تو اللہ پاک ستر فرشتے اس کے لیے مقرر فرمائے گا جو اس کے لیے اللہ کی تسبیح کرتے رہیں گے اور اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے تاقیامت۔ (الدیلمی عن ابن مسعود (رض))
3516- "من صلى الفجر في جماعة، وقعد في مصلاه، وقرأ ثلاث آيات من أول سورة الأنعام، وكل الله به سبعين ملكا يسبحون الله ويستغفرون له إلى يوم القيامة". "الديلمي عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3517: جس نے صبح کی نماز کے بعد یہ پڑھا :
اشہد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ الھا واحدا صمدا لم یتخذ صاحبۃ ولا ولدا ولم یکن لہ کفوا احد۔
اللہ پاک اس کے لیے چالیس ہزار نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ (ابن السنی عن تمیم الداری)

3517- "من قال بعد صلاة الصبح: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له إلها واحدا صمدا لم يتخذ صاحبة ولا ولدا ولم يكن له كفوا أحد كتب الله له أربعين ألف حسنة". "ابن السني عن تميم الداري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3518: جو شخص صبح کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ قل ھو اللہ مکمل پڑھے تو اس کے لیے جنت میں ایک قلعہ تیار کیا جائے گا۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلا عن ابی عبدالرحمن السلمی) ۔
3518- "ما من رجل يقرأ بعد صلاة الصبح بقل هو الله أحد إحدى عشرة مرة يكررهن، إلا بني له برج في الجنة". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي عبد الرحمن السلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3519: جو بندہ صبح کی نماز پڑھ کر اٹھتے وقت (یا واپس آتے وقت) سات مرتبہ یہ پڑھ لے :
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ولا حیۃ ولا احتیال ولا منجا ولا ملجا الا الیہ۔
بدی سے احتراز، نیکی کی قوت اللہ کے بغیر ممکن نہیں (اس سے بچنے کے لیے) کوئی حیلہ کارگر نہ فرار ممکن اور نجات کی جگہ اور نہ پناہ کی جگہ مگر اس کے پاس ہے۔
تو اس سے ستر طرح کی مصیبتیں دفع کردی جائیں گی۔ الدیلمی عن انس (رض)۔

3519- "ما من عبد يصلي الصبح، ثم يقول حين ينصرف: لا حول ولا قوة إلا بالله، ولا حيلة ولا احتيال، ولا منجا ولا ملجأ من الله إلا إليه، سبع مرات إلا دفع عنه سبعون نوعا من البلاء". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3520: میں تجھے ایسی دعا سکھاتا ہوں جو تو صبح کی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اللہ پاک دنیا میں تجھ سے جذام، برص، فالج اور اندھا پن ختم فرما دیں گے۔ یوں پڑھا کر :
اللہم اھدنی من عندک و انص علی من رزقک وانشر علی من رحمتک وانزل علی من برکاتک۔
اے اللہ مجھے اپنے پاس سے ہدایت دے، اپنے فضل سے مجھ پر فضل فرما، مجھ پر اپنی رحمت تام فرما اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل فرما۔ ا (ابو الشیخ فی التواب عن انس (رض))

3520- "ألا أعلمك دعاء تدعو به كلما صليت الغداة ثلاث مرات دفع الله عنك الجذام والبرص والفالج والعمى في الدنيا؟ قل اللهم اهدني من عندك، وأفض علي من فضلك وأسبغ علي من رحمتك، وأنزل علي من بركاتك". "أبو الشيخ في الثواب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3521: اے قبیصہ ! (صحابی کا نام) جب صبح ہو اور تو فجر پڑھ لے تو یہ دعا چار بار پڑھ۔
سبحان اللہ العظیم ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔
اللہ پاک عزوجل تجھے چار چیزیں دنیا میں یہ عطا فرمائیں گے : تو جنون ، جذام، برص اور فالج سے محفوظ ہوجائے گا۔ اور آخرت کے لیے یہ پڑھا کر :
اللہم اھدنی من عندک وافض علی من رزقک وانشر علی من رحمتک۔
اگر اس نے یہ کلمات قیامت کے دن پورے پا لیے یعنی کسی وجہ سے ان کو چھوڑا نہیں اور بھولا نہیں تو قیامت کے روز وہ جنت کے جس دروازے پر آئے گا اس کو کھلا پائے گا۔ ابن السنی عن ابن عباس (رض)۔

3521- "يا قبيصة إذا أصبحت وصليت الفجر: فقل سبحان الله العظيم وبحمده، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم، أربعا، يعطيك الله عز وجل أربعا لدنياك وأربعا لآخرتك، أما أربعا لدنياك: فإنك تعافى من الجنون والجذام والبرص والفالج، وأما أربعا لآخرتك فقل: اللهم اهدني من عندك، وأفض علي من رزقك، وانشر علي من رحمتك أما إنه إن وافى بهن يوم القيامة لم يدعهن رغبة عنهن ولا نسيانا، لم يأت بابا من أبواب الجنة إلا وجده مفتوحا". "ابن السني عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3522: اے قبیصہ ! جب صبح کی نماز سے فارغ ہوجائے تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھا کر :
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔
پس جب تو نے یہ کہہ لیا تو اندھے پن، جذام اور برص سے امن پالے گا۔ نیز یہ پڑھ :
اللہم اھدنی من عندک وافض علی من فضلک وانشر علی من رحمتک وانزل علی من برکاتک۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))

3522- "يا قبيصة قل ثلاث مرات إذا صليت الغداة: سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم وبحمده، ولا حول ولا قوة إلا بالله، فإنك إذا قلت ذلك أمنت بإذن الله من العمى والجذام والبرص، قل: اللهم اهدني من عندك، وأفض علي من فضلك، وانشر علي من رحمتك، وأنزل علي من بركاتك". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3523: جس شخص نے صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کے لی اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے چار غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب (رض) )
فائدہ : اولاد اسماعیل کا ذکر اس وجہ سے کیا جاتا ہے کہ اس در حسب نسب غلام کس قدر گراں قیمت ہوں گے اور پھر اسی قدر ان کا ثواب زیادہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب۔

3523- "من قال دبر صلاة الغداة عشر مرات: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحي ويميت، وهو على كل شيء قدير، كن له عدل أربع رقاب من ولد إسماعيل". "طب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3524: جس نے صبح کی نماز کے بعد گھٹنے کھولنے سے قبل (یعنی اٹھنے سے قبل) سو مرتبہ یہ پڑھا :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ و یمیت بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔ وہ شخص اس دن روئے زمین کے تمام لوگوں سے افضل ہوگا۔ سوائے اس شخص کے جس نے یہی عمل کیا یا اس سے زیادہ کیا۔ (ابن السنی، الکبیر للطبرانی، السنن لسعید بن منصور عن ابی امامہ (رض))

3524- "من قال في دبر صلاة الغداة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحي ويميت بيده الخير وهو على كل شيء قدير مائة مرة قبل أن يثني رجليه، كان يومئذ أفضل أهل الأرض عملا إلا من قال مثل ما قال أو زاد على ما قال". "ابن السني طب ص عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3525: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔
جس شخص نے صبح کی نماز کے بعد اٹھنے سے قبل دس مرتبہ کہا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی دس برائیاں مٹائی جائیں گی اور دس درجے بلند کیے جائیں گے۔ اور اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے دو غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔ ابن النجار عن عثمان (رض)

3525- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير، حين يصلي الصبح، وقبل أن يثني قدميه عشر مرات، كتب له عشر حسنات، ومحيت عنه عشر سيئات ورفع له في الجنة عشر درجات، وكتب له عتق عشر رقاب من ولد إسماعيل". "ابن النجار عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3526: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ جس نے صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے اللہ پاک اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں مٹائی جائیں گی، دس درجے بلند کردیے جائیں گے اور اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے دو غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔ نیز یہ کلمات اس کے لیے شیطان سے حفاظت کا سبب بنیں گے۔ (التاریخ للخطیب عن ابوہریرہ (رض))
3526- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، بعد ما صلى الغداة عشر مرات كتب الله له عشر حسنات، ومحا عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات وكن له بعدل عتق رقبتين من ولد إسماعيل عليه السلام، وكن له حجابامن الشيطان". "الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3527: جس شخص نے صبح کی نماز کے بعد یہ کلمات پڑھے :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کے لیے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔ ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) ۔
کلام : ۔۔ ضعیف ابن ماجہ 828 ۔

3527- "من قال في دبر صلاة الغداة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحي ويميت بيده الخير، وهو على كل شيء قدير كان كعتاق رقبة من ولد إسماعيل". "هـ عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3528: جس شخص نے فجر کی نماز کے بعد گھٹنے مڑے ہونے کی حالت میں کسی سے بات کرنے سے قبل دس مرتبہ یہ کلمات کہے :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔
اللہ پاک اس کے لیے ہر مرتبہ پڑھنے کے بدلہ میں دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں مٹائیں گے، دس درجے بلند فرمائیں گے، ہر مرتبہ کے عوض اس کے لیے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔ اور یہ کلمات اس کے لیے ہتھیار اور شیطان سے حفاظت کا سبب بنیں گے اور ہر ناپسندیدہ شے سے اس کے لیے بچاؤ ہوں گے اور وہ کوئی عمل (اچھا یا برا) ایسا نہیں کرسکے گا جو ان کلمات پر غالب آجائے سوائے شرک باللہ کے۔ عبدالرزاق عن عبدالرحمن بن غنم۔

3528- "من قال دبر صلاة الغداة وهو ثان رجله قبل أن يتكلم: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحي ويميت بيده الخير، وهو على كل شيء قدير عشر مرات، كتب الله له بكل واحدة منهن عشر حسنات، وحط عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات وكان له بكل واحدة قالها عدل رقبة من ولد إسماعيل عليه السلام وكن له مسلحة وحرسا من الشيطان، وحرزا من كل مكروه ولم يعمل عملا يقهرهن، إلا أن يشرك بالله شيئا". "عبد الرزاق عن عبد الرحمن بن غنم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3529: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔
جس شخص نے صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ پاک اس کو ہر بار کے عوض دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں مٹائیں دس درجے بلند فرمائیں گے اور قیامت کے دن اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا۔ اور جس نے عصر کی نماز کے بعد یہ کلمات پڑھے اس کے لیے بھی یہی ثواب ہوگا۔ ابن صیصری عن ابی امامہ (رض) ۔

3529- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الحمد يحي ويميت بيده الخير وهو على كل شيء قدير، عشر مرات في دبر صلاة الغداة كتب الله له بكل واحدة عشر حسنات، ومحا عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات، وكانت له خيرا من عشر محررين يوم القيامة، ومن قالها في دبر صلاة العصر كان له مثل ذلك". "ابن صصري عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3530: جس نے فجر اور عصر کی نماز کے بعد لا الہ الا اللہ اور سبحان اللہ کہا اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرما دیں گے۔ (الدیلمی عن سلمان (رض))
3530- "من قال بعد صلاة الصبح وصلاة العصر: لا إله إلا الله وسبحان الله، غفر الله له ذنوبه". "الديلمي عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3531: جس نے صبح کی نماز کے بعد لوٹتے وقت کسی سے بات کرنے سے قبل دس مرتبہ یہ پڑھا :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر یحییٰ و یمیت وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کو سات فضیلتیں عطا کی جائیں گی۔ دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس برائیاں مٹائی جائیں گی، دس درجات بلند کردیے جائیں گے، دس جانوں کے آزاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا، شیطان سے اس کی حفاظت کی جائے گی، ہر ناپسندیدہ بات سے بچا رہے گا اور اس کو شرک باللہ کے سوا کوئی گناہ لاحق نہ ہوسکے گا۔ اور جس نے مغرب کی نماز سے لوٹتے وقت یہ پڑھا اس کے لیے رات بھر یہی فضیلت حاصل ہوگی۔ (ابن السنی الکبیر اللطبرانی عن معاذ (رض))

3531- "من قال حين ينصرف من صلاة الغداة قبل أن يتكلم: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، بيده الخير يحي ويميت وهو على كل شيء قدير، عشر مرات أعطي بهن سبعا كتبت له بهن عشر حسنات ومحيت عنه عشر سيئات، ورفع له بهن عشر درجات وكن له عدل عشر نسمات، وكن له حافظا من الشيطان وحرزا من المكروه ولم يلحقه في يومه ذلك ذنب إلا الشرك بالله، ومن قالهن حين ينصرف من صلاة المغرب أعطي مثل ذلك ليلته". "ابن السني طب عن معاذ".
তাহকীক: