কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৫৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3532: جس نے مغرب اور صبح کی نماز سے لوٹنے سے قبل اور پاؤں اٹھانے سے قبل (یعنی اسی ہیئت پر) بیٹھے ہوئے یہ کلمات دس مرتبہ پڑھ لے :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔
تو اللہ پاک ہر ایک کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں مٹائیں گے۔ دس درجات اس کے لیے بلند کیے جائیں گے، ہر مکروہ سے اس کے لیے حفاظت ہوگی، شیطان مردود سے بچاؤ رہے گا اور کوئی گناہ اس کو نہیں پہنچ سکے گا سوائے شرک کے۔ نیز وہ عمل میں تمام لوگوں سے افضل ہوگا۔ (مسند احمد، عن عبدالرحمن بن غنم) ۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔
تو اللہ پاک ہر ایک کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں مٹائیں گے۔ دس درجات اس کے لیے بلند کیے جائیں گے، ہر مکروہ سے اس کے لیے حفاظت ہوگی، شیطان مردود سے بچاؤ رہے گا اور کوئی گناہ اس کو نہیں پہنچ سکے گا سوائے شرک کے۔ نیز وہ عمل میں تمام لوگوں سے افضل ہوگا۔ (مسند احمد، عن عبدالرحمن بن غنم) ۔
3532- "من قال قبل أن ينصرف ويثني رجله من صلاة المغرب والصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد بيده الخير يحي ويميت وهو على كل شيء قدير، عشر مرات، كتب له بكل واحدة عشر حسنات، ومحيت عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات، وكانت حرزا من كل مكروه، وحرزا من الشيطان الرجيم ولا يحل لذنب يدركه إلا الشرك، وكان من أفضل الناس عملا إلا رجلا يفضله يقول: أفضل مما قال". "حم عن عبد الرحمن بن غنم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3533: جب تو مغرب کی نماز سے لوٹ تو سات مرتبہ یہ پڑھ لیا کر :
اللہم اجرنی من النار۔ بیشک اگر تو نے یہ پڑھا اور اسی رات انتقال کر گیا تو تیرے لیے جہنم کی آزادی کا پروانہ لکھ دیا جائے گا اور جب صبح کی نماز پڑھ لے تب بھی سات مرتبہ یہ پڑھا کر، کیونکہ اگر اس دن تو مرگیا تو تیرے لیے جہنم سے پروانہ لکھ دیا جائے گا۔ (ابو داؤد عن ابن مسلم بن الحارث التمیمی عنہ ابیہ ۔
کلام : ضعیف ابی داؤد 1083 ۔
اللہم اجرنی من النار۔ بیشک اگر تو نے یہ پڑھا اور اسی رات انتقال کر گیا تو تیرے لیے جہنم کی آزادی کا پروانہ لکھ دیا جائے گا اور جب صبح کی نماز پڑھ لے تب بھی سات مرتبہ یہ پڑھا کر، کیونکہ اگر اس دن تو مرگیا تو تیرے لیے جہنم سے پروانہ لکھ دیا جائے گا۔ (ابو داؤد عن ابن مسلم بن الحارث التمیمی عنہ ابیہ ۔
کلام : ضعیف ابی داؤد 1083 ۔
3533- "إذا انصرفت من صلاة المغرب فقل: اللهم أجرني من النار سبع مرات، فإنك إذا قلت ذلك ثم مت في ليلتك، كتب لك جوار منها، وإذا صليت الصبح فقل ذلك، فإنك إن مت كتب لك جوار منها". "د عن ابن مسلم بن الحارث التميمي عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3534: جس نے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ صبح کی نماز کے بعد پڑھا اللہ پاک اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں محو فرمائیں گے، دس درجے بلند فرمائیں گے، اولاد اسماعیل میں سے دو غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہوگا، جہنم سے یہ کلمات حجاب بن جائیں گے، شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے حتی کہ شام ہوجائے اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات پڑھے تب بھی یہی ثواب ہوگا اور یہ کلمات اس کے لیے صبح تک شیطان سے حفاظت کا سبب بنیں گے۔
ابن صصری فی امالیہ عن ابوہریرہ (رض)۔
ابن صصری فی امالیہ عن ابوہریرہ (رض)۔
3534- "من قال: لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، بعد ما يصلي الغداة كتب الله له عشر حسنات، ومحا عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات، وكن له عدل رقبتين من ولد إسماعيل، وكن له حجابا من النار، وكن له حرزا من الشيطان، حتى يمسي، ومن قالها حين يمسي، كان له مثل ذلك، وكن له حجابا من الشيطان حتى يصبح". "ابن صصري في أماليه عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی فضیلت اوراد و وظائف
3535: جس شخص نے صبح کی نماز کے بعد قعدہ کی شکل میں رہتے ہوئے کسی سے بات کرنے سے قبل دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے :
الا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ و یمیت بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کے لیے ہر مرتبہ کے عوض دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس گناہ مٹائے جائیں گے، دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ یہ کلمات اس کے لیے ہر مکروہ چیز سے آڑ بنیں گے، شیطان مردود سے حفاظت ثابت ہوں گے اور ان کلمات کا ایک دفعہ پڑھنا اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔ جس کی قیمت بارہ ہزار ہے۔ اور اس دن اس کو کوئی گناہ لاحق نہ ہوسکے گا سوائے شرک باللہ کے۔ اور جس نے مغرب کی نماز کے بعد یہ کلمات (دس مرتبہ) پڑھے اس کے لیے بھی یہی ثواب ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی ، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)) ۔
الا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ و یمیت بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کے لیے ہر مرتبہ کے عوض دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس گناہ مٹائے جائیں گے، دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ یہ کلمات اس کے لیے ہر مکروہ چیز سے آڑ بنیں گے، شیطان مردود سے حفاظت ثابت ہوں گے اور ان کلمات کا ایک دفعہ پڑھنا اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔ جس کی قیمت بارہ ہزار ہے۔ اور اس دن اس کو کوئی گناہ لاحق نہ ہوسکے گا سوائے شرک باللہ کے۔ اور جس نے مغرب کی نماز کے بعد یہ کلمات (دس مرتبہ) پڑھے اس کے لیے بھی یہی ثواب ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی ، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)) ۔
3535- "من قال: بعد صلاة الصبح وهو ثان رجليه قبل أن يتكلم: لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحي ويميت بيده الخير، وهو على كل شيء قدير، عشر مرات كتب له بكل مرة عشر حسنات، ومحي عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات وكن له في يومه ذلك حرزا من كل مكروه، وحرزا من الشيطان الرجيم وكان له بكل مرة عتق رقبة من ولد إسماعيل عليه السلام، ثمن كل رقبة اثنا عشر ألفا، ولم يلحقه يومئذ ذنب إلا الشرك بالله تعالى، ومن قال ذلك بعد صلاة المغرب، كان له مثل ذلك". "طب وابن عساكر عن أبي الدرداء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3536: جس شخص نے فجر اور عصر کی نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ کلمہ پڑھا :
استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی الیوم واتوب الیہ۔ اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں۔ (ابن السنی وابن النجار عن معاذ (رض)) ۔
استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی الیوم واتوب الیہ۔ اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں۔ (ابن السنی وابن النجار عن معاذ (رض)) ۔
3536- "من قال بعد صلاة الفجر ثلاث مرات وبعد صلاة العصر ثلاث مرات: أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه، كفرت عنه ذنوبه، وإن كانت مثل زبد البحر". "ابن السني وابن النجار عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3537: جو بندہ صبح کی نماز پڑھ کر اللہ عزوجل کا ذکر کرنے بیٹھ جائے حتی کہ سورج طلوع ہوجائے۔ تو یہ عمل اس کے لیے جہنم سے پردہ اور آڑ کا سبب ہوگا۔ (ابن السنی عن الحسن (رض) بن علی (رض))
3537- "ما من عبد صلى صلاة الصبح ثم جلس يذكر الله عز وجل حتى تطلع الشمس إلا كان له حجابا من النار وسترا". "ابن السني عن الحسن بن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3538: جس نے فجر کی نماز پڑھی اور اپنی نماز کی جگہ بیٹھا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا تو یہ (نیک عمل) اس کے لیے جہنم سے آڑ بن جائے گا (ابن السنی، ابن النجار، شعب الایمان للبیہقی عن علی (رض)) ۔
3538- "من صلى صلاة الفجر، ثم جلس في مصلاه حتى تطلع الشمس كان له حجابا من النار". "عن علي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3539: جس نے صبح کی نماز پڑھی، پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا تو اللہ پاک اس کے اور جہنم کے درمیان پردہ حائل فرما دیں گے۔ شعب الایمان للبیہقی عن السید الحسن (رض) ۔
3539- "من صلى الصبح ثم قعد يذكر الله حتى تطلع الشمس جعل الله بينه وبين النار سترا". "عن السيد الحسن"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3540: جس نے صبح کی نماز پڑھی پھر کسی سے بات چیت کیے بغیر سورة اخلاص دس مرتبہ پڑھی اس دن اس کو کوئی گناہ نہ لاحق ہوگا اور شیطان سے اس کی حفاظت کی جائے گی۔ ابن عساکر عن علی (رض)۔
کلام : اس روایت میں مروان بن سالم الغفاری ایک راوی ہے جو متروک (ناقابل اعتبار) ے۔
کلام : اس روایت میں مروان بن سالم الغفاری ایک راوی ہے جو متروک (ناقابل اعتبار) ے۔
3540- "من صلى صلاة الغداة ثم لم يتكلم حتى يقرأ: قل هو الله أحد، عشر مرات لم يدركه ذلك اليوم ذنب، وأجير من الشيطان". "ابن عساكر عن علي" وفيه مروان بن سالم الغفاري متروك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3541: جس نے صبح کی نماز جماعت والی مسجد میں پڑھی پھر وہیں ٹھہرا رہا حتی کہ چاشت کا وقت ہوا اس کے لیے اس حاجی کے برابر ثواب ہوگا جس نے حج اور عمرہ کیا اور دونوں مقبول ہوئے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ و عبہ بن عبد معا۔
3541- "من صلى الصبح في مسجد جماعة، ثم مكث حتى يسبح سبحة الضحى، كان له كأجر حاج، ومعتمر تام له حجته وعمرته". "طب عن أبي أمامة وعتبة بن عبد معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3542: جو شخص صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے پھر وہیں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے حتی کہ سورج طلوع ہوجائے پھر کھڑا ہو کر دو رکعت نفل پڑھے تو وہ حج اور عمرے کے ثواب کے ساتھ لوٹے گا۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض))
3542- "من صلى صلاة الغداة في جماعة، ثم جلس يذكر الله حتى تطلع الشمس، ثم قام يركع ركعتين، انقلب بأجر حجة وعمرة". "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد کے معمولات
3543: جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی پھر بیٹھ گیا اور اللہ کا ذکر کرتا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا تو اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ (ابن السنی، ابن النجار عن سہل (رض) بن معاذ عن ابیہ)
3543- "من صلى صلاة الفجر، ثم قعد يذكر الله، حتى تطلع الشمس، وجبت له الجنة". "ابن السني وابن النجار عن سهل بن معاذ عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3544: جس نے فجر کی نماز ادا کی پھر اپنی جگہ بیٹھا رہا اور اللہ کا ذکر کرتا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا پھر کھڑا ہو کر دو رکعت نماز ادا کی تو اللہ پاک اس پر جہنم کی آگ کو حرام فرما دیں گے وہ اس کو جھلسا بھی نہ سکے گی۔ شعب الایمان للبیہقی عن الحسن (رض) بن علی (رض)۔
3544- "من صلى صلاة الفجر، ثم قعد في مجلسه يذكر الله حتى تطلع الشمس، ثم قام فصلى ركعتين حرمه الله على النار أن تلفحه". "هب عن الحسن بن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3545: جس نے صبح کی نماز نہ پڑھی پھر اللہ کا ذکر کرتا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا پھر دو یا چار رکعت نماز ادا کی تو اس کی جلد کو جہنم کی آگ چھو نہ سکے گی۔ شعب الایمان للبیہقی عن الحسن بن علی۔
3545- "من صلى الغداة، ثم ذكر الله حتى تطلع الشمس، ثم صلى ركعتين أو أربع ركعات، لم يمس جلده النار". "هب عن الحسن بن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3546: جس نے صبح کی نماز ادا کی اور کسی سے گفتگو کرنے سے قبل سو بار سورة اخلاص پڑھی تو ہر مرتبہ پڑھنے پر اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ الکبیر للطبرانی، ابن السنی عن واثلہ۔
3546- "من صلى الصبح ثم قرأ: قل هو الله أحد، مائة مرة قبل أن يتكلم فكلما قرأ: قل هو الله أحد غفر له ذنب سنة". "طب وابن السني عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3547: جو شخص فجر کی نما زپڑھ کر اپنی جگہ بیٹھا رہے اور دنیا کی کسی چیز میں بےکار مشغول نہ ہو بلکہ اللہ عزوجل کا ذکر کرتا رہے حتی کہ وہ چاشت کی چار رکعات نوافل پڑھے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا گویا آج اس کی ماں نے اس کو جنا ہے۔ (ابن السنی عن عائشۃ (رض)) ۔
3547- "من صلى الفجر فقعد في مقعده، فلم يلغ بشيء من أمر الدنيا يذكر الله عز وجل، حتى يصلي الضحى أربع ركعات، خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه". "ابن السني عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3548: جس نے فجر کی نماز جماعت میں شامل ہو کر پڑھی اور اپنی جگہ بیٹھا رہا اور سو بار قل ھو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالیٰ اور اس کے مابین جو گناہ ہیں جن پر کوئی اور واقف نہیں اللہ پاک سب کو معاف فرما دیں گے۔ الدیلمی عن انس (رض)۔
کلام : یہ حدیث غریب (ضعیف) ہے اس کی اسناد صحیح ہے، ابو جعفر محمد بن عبداللہ بن برزہ اس کو حارث بن ابی اسامہ سے روایت کرنے میں متفرد ہیں۔
کلام : یہ حدیث غریب (ضعیف) ہے اس کی اسناد صحیح ہے، ابو جعفر محمد بن عبداللہ بن برزہ اس کو حارث بن ابی اسامہ سے روایت کرنے میں متفرد ہیں۔
3548- "من صلى الفجر في جماعة، وجلس في محرابه، فقرأ مائة مرة: قل هو الله أحد، غفر الله ذنوبه التي بينه وبين الله تعالى، التي لم يطلع عليها إلا الله". "الديلمي عن أنس". وقال: حديث غريب، وإسناده صحيح تفرد به أبو جعفر محمد بن عبد الله بن برزة عن الحارث بن أبي أسامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3549: یاد رکھ ! میں صبح کی نماز پڑھ کر اپنی اس جگہ بیٹھا رہوں حتی کہ سورج طلوع ہوجائے یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ چار غلام آزاد کروں اور عصر کی نماز پڑھ کر اپنی جگہ بیٹھا رہوں حتی کہ سورج غروب ہوجائے یہ مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی، السنن لسعید بن منصور عن ابی امامہ (رض))
3549- "قص1 فلأن أقعد هذا المقعد من حين أصلي الغداة إلى أن تشرق الشمس أحب إلي من أن أعتق أربع رقاب، ولأن أقعد من حين أصلي العصر إلى أن تغرب الشمس أحب إلي من أن أعتق أربع رقاب". "حم طب ص عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3550: جو فجر کی نماز پڑھے پھر اپنی جگہ بیٹھا رہے اور اللہ کا ذکر کرتا رہے تو اللہ کے فرشتے اس پر درود بھیجتے ہیں اور ان کا درود اس کے لی یہ ہے کہ وہ اس کے لیے یہ دعا کرتے ہیں : اللہم اغفرلہ اللہم اغفر لہ۔ اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما۔ (مسند احمد، ابن جریر و صححہ، شعب الایمان للبیہقی عن علی (رض))
3550- "من صلى الفجر، ثم جلس في مصلاه، يذكر الله تعالى صلت عليه الملائكة وصلاتهم عليه: اللهم اغفر له، اللهم ارحمه". "حم وابن جرير وصححه، هب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3551: میں ایسی قوم کے ساتھ بیٹاھ رہوں جو صبح سے طلوع شمس تک اللہ کا ذکر کرتی رہے یہ مجھے ہر اس شے سے زیادہ پسند ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے اور میں اللہ کا ذکر کرتا رہوں عصر کی نماز سے سورج غروب ہونے تک یہ مجھے زیادہ پسند ہے کہ میں اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے آٹھ غلام آزاد کروں جن میں سے ہر ایک کی دیت (خون کی قیمت) بارہ ہزار (دینار) ہے۔ (الکبیر للطبرانی، ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض))
3551- "لأن أجالس قوما يذكرون الله، من صلاة الغداة إلى طلوع الشمس أحب إلي مما طلعت عليه الشمس، ولأن أذكر الله من صلاة العصر إلى غروب الشمس، أحب إلي من أن أعتق ثمانية من ولد إسماعيل عليه السلام، دية كل واحد منهم اثنا عشر ألفا". "طب وابن السني في عمل اليوم والليلة" "هب عن أنس".
তাহকীক: