কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৫৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3552: میں اسی قوم کے ساتھ بیٹھا رہوں جو صبح کی نماز سے سے طلوع شمس تک بیٹھی اللہ کا ذکر کرتی رہے یہ میرے لیے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ اور میں ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو عصر سے غروب شمس تک اللہ کا ذکر کرتی رہے مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ ابو داود، ابو نعیم فی المعرفۃ، شعب الایمان للبیہقی، السنن لسعید بن منصور عن انس (رض)۔
3552- "لأن أقعد مع قوم يذكرون الله من صلاة الغداة حتى تطلع الشمس، أحب إلي من أن أعتق أربعة من ولد إسماعيل، ولأن أقعد مع قوم يذكرون الله، من صلاة العصر إلى أن تغرب الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة". "د وأبو نعيم في المعرفة هب ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3553: جو لوگ فجر کی نماز کے بعد طلوع شمس تک اللہ کا ذکر کرتے رہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھنا مجھے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایسے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے جن میں سے ہر ایک کی قیمت بارہ ہزار (دینار) ہو۔ اسی طرح وہ لوگ جو عصر سے مغرب تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں ان کے ساتھ مجھے بیٹھنا اس سے کہیں زیادہ پسند ہے کہ اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے چار ایسے غلام آزاد کروں جن میں سے ہر ایک کی قیمت بارہ ہزار (دینار) ہو۔ مسند ابی یعلی عن انس (رض)۔
3553- "لأن أقعد مع أقوام يذكرون الله من بعد صلاة الفجر إلى أن تطلع الشمس، أحب إلي من أعتق أربعة من ولد إسماعيل دية كل واحد منهم اثنا عشر ألفا، ولأن أقعد مع أقوام يذكرون الله، من بعد صلاة العصر إلى أن تغرب الشمس، أحب إلي من أن أعتق أربعة من ولد إسماعيل، دية كل رجل منهم اثنا عشر ألفا". "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3554: میں (حضور اقدس سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھوں پھر اپنی جگہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہوں یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے یہ مجھے اللہ کی راہ میں عمدہ گھوڑے باندھنے سے زیادہ محبوب ہے صبح کی نماز سے طلوع شمس ہونے تک۔ (مسند احمد، البغوی، الحسن بن سفیان، الباوردی، الکبیر للطبرانی عن سہل بن سعد الساعدی، الکبیر للطبرانی عن العباس بن عبدالمطلب) ۔
3554- "لأن أصلي الصبح ثم أجلس في مجلسي فأذكر الله عز وجل، إلى أن تطلع الشمس أحب إلي من شد على جياد الخيل في سبيل الله، من حين أصلي إلى أن تطلع الشمس". "حم والبغوي والحسن ابن سفيان والباوردي طب عن إياس بن سهل الأنصاري عن أبيه" وماله غيره. "عبد الرزاق طب ص عن سهل بن سعد الساعدي" "طب عن العباس بن عبد المطلب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3555: میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہوں طلوع فجر سے طلوع شمس تک اللہ اکبر کہتا رہوں، الحمد للہ کہتا رہوں، لا الہ الا اللہ پڑھتا رہوں اور اس کی تسبیح (سبحان اللہ) کرتا رہوں یہ مجھے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) کا غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ اور میں اللہ کا ذکر کرتا رہوں عصر کی نماز سے غروب شمس تک، یہ مجھے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیاہد محبوب ہے۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض))
3555- "لأن أقعد أذكر الله من طلوع الفجر إلى طلوع الشمس أكبره وأحمده وأهلله وأسبحه، أحب إلي من أن أعتق رقبة من ولد إسماعيل، ولأن أذكر الله من بعد صلاة العصر إلى أن تغيب الشمس أحب إلي من أن أعتق أربع رقاب من ولد إسماعيل". "حم طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3556: میں صبح کی نماز پڑھوں پھر وہیں بیٹھا اللہ کا ذکر کرتا رہوں حتی کہ سورج طلوع ہوجائے یہ مجھے ہر اس چیز سے زیادہ پسند ہے، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے۔ عبدالرزاق عن علی (رض)۔
3556- "لأن أصلي الصبح، ثم أقعد في مجلس أذكر الله حتى تطلع الشمس أحب إلي مما تطلع عليه الشمس وتغرب". "عبد الرزاق عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشراق کی فضیلت
3557: جس نے صبح کی نماز کے بعد یہ پڑھا :
سبحان اللہ عدد خلقہ سبحان اللہ رضا نفسہ، سبحان اللہ زنۃ عرشہ، والحمد للہ مثل ذلک ولا الہ، الا اللہ مثل ذلک۔
سبحان اللہ اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، سبحان اللہ اس قدر جس سے وہ راضی ہو سبحان اللہ اس کے عرش کے وزن کے برابر، اور الحمد للہ بھی اسی در اور لا الہ الا اللہ بھی اسی در۔
یہ اس کے اس سے بہتر ہے کہ مشرق و مغرب کے درمیان جو کچھ ہے سب اس کو حاصل ہوجائے۔ نیز ملائکہ اس کے لیے گذرتے دنوں تک ثواب لکھتے رہیں گے اور جو اس نے کہا ہے پھر بھی اس کے ثواب کو شمار نہیں کر پائیں گے۔ ابن عساکر عن انس (رض)۔
کلام : اس میں ایک راوی ابو ہرمز غیر معروف ہے۔ جس سے روایت کی استنادی حیثیت مجروح ہوتی ہے۔

3557- "من قال حين يصلي الغداة: سبحان الله عدد خلقه سبحان الله رضا نفسه، سبحان الله زنة عرشه، والحمد لله مثل ذلك ولا إله إلا الله مثل ذلك، فذلك خير له من أن يجمع له ما بين المشرق والمغرب، ويدأب الملائكة أياما يكتبون، ولا يحصون ما قال". "ابن عساكر عن أنس" وفيه أبو هرمز لا يعرف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کے بعد پڑھنے کے دس کلمات
3558: جس نے صبح کی نماز کے بعد دس کلمات کہے وہ ان کے ساتھ اپنے لیے اللہ کو کافی اور خوب بدلہ دینے والا پائے گا۔ پانچ کلمات دنیا کے لیے ہیں اور پانچ آخرت کے لیے :
حسبي اللہ لديني حسبي اللہ لما أهمني حسبي اللہ لمن بغی علي حسبي اللہ لمن حسدني حسبي اللہ لمن کا دني بسوء حسبي اللہ عند الموت حسبي اللہ عند الميزان حسبي اللہ عند المسألة في القبر حسبي اللہ في القبر حسبي اللہ عند الصراط حسبي اللہ لا إله إلا هو عليه توکلت وإليه أنيب ۔
اللہ مجھے میرے دین کے لیے کافی ہے۔ اس کام کے لیے جو مجھے درپیش ہے، اللہ مجھے کافی ہے اس شخص کی طرف سے جو مجھ پر ظلم کرے، اللہ مجھے کافی ہے اس شخص کی طرف سے جو مجھ سے حسد میں مبتلا ہے، اللہ مجھے کافی ہے اس شخص کی طرف سے جو مجھ پر ظلم کرے، اللہ مجھے کافی ہے اس شخص کی طرف سے جو مجھ سے حسد میں مبتلا ہے، اللہ مجھے کافی ہے اس شخص کی طرف سے جو میرے ساتھ برائی کا ارادہ رکھے، اللہ مجھے کافی ہے قبر میں سوال جواب کے لیے اللہ مجھے کافی ہے قبر میں اللہ مجھے کافی ہے پل صراط پر۔ اللہ مجھے (ہر کام میں) کافی ہے بیشک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں (ہر کام میں) رجوع کرتا ہوں۔ (الحکیم عن بریدہ (رض)) ۔
کلام : کشف الخفاء 1134 ۔

3558- "من قال: عشر كلمات عند دبر كل صلاة غداة، وجد الله تعالى عندهن مكفيا مجزيا2 خمس للدنيا، وخمس للآخرة: حسبي الله لديني، حسبي الله لما أهمني، حسبي الله لمن بغى علي، حسبي الله لمن حسدني حسبي الله لمن كادني بسوء، حسبي الله عند الموت، حسبي الله عند الميزان، حسبي الله عند المسألة في القبر، حسبي الله في القبر، حسبي الله عند الصراط، حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وإليه أنيب". "الحكيم
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کے بعد پڑھنے کے دس کلمات
3559: مغرب کی اذان کے وقت یہ پڑھا کر :
اللہم ھذا اقبال لیلک وادبار نہارک واصوات دعائک وحضور صلواتک اسالک ان تغفرلی۔
اے اللہ ! یہ وقت تیری رات کی آمد ہے، تیرے دن کے جانے کا ہے، تجھے پکارنے والوں کی آواز ہے، تیری رحمتوں کا نزول ہے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری بخشش فرما۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ترمذی غریب، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن ام سلمہ (رض)) ۔
کلام : ضعیف الجامع 4123 ۔

3559- "قولي عند آذان المغرب: اللهم هذا إقبال ليلك: وإدبار نهارك وأصوات دعاتك، وحضور صلواتك، أسألك أن تغفر لي". "ش ت غريب طب ك ق عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح یا شام یا کسی ایک وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ ازالاکمال
شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3560: اے اللہ ! یہ تیری رات کی آمد ہے، تیرے دن کا جانا ہے، تجھے پکارنے والوں کی آوازیں ہیں سو مجھے بخش دے۔ (ابو داؤد عن ام سلمہ (رض))
فائدہ : حضرت ام سلمہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے مغرب کی اذان کے وقت کی کوئی دعا سکھائیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ کلمات ارشاد فرمائے۔
اللہم ھذا اقبال لیلک وادبار نھارک واصوات دعائک فاغفرلی۔

3560- "اللهم هذا إقبال ليلك، وإدبار نهارك، وأصوات دعاتك فاغفر لي". "د عن أم سلمة" قالت علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقول عند أذان المغرب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3561: جب شام ہوئی تو تم نے یہ کلمات کیوں نہیں کہے :
اعوذ بکلمات اللہ التامات کلہا من شر ما خلق۔
میں اللہ کے نام (مکمل) کلمات کے ساتھ اس کی ہر پیدا کردہ شے کے شر سے پناہ مانگتا ہوں پھر تم کو صبح تک کوئی شے ضرر نہیں پہنچا پاتی۔ (الحکیم عن ابوہریرہ (رض))
اعوذ بکلمات اللہ التامات کلہا من شر ما خلق۔
میں اللہ کے نام (مکمل) کلمات کے ساتھ اس کی ہر پیدا کردہ شے کے شر سے پناہ مانگتا ہوں پھر تم کو صبح تک کوئی شے ضرر نہیں پہنچا پاتی۔ (الحکیم عن ابوہریرہ (رض))
3561- "أما أنك لو قلت حين أمسيت: أعوذ بكلمات الله التامات كلها من شر ما خلق، لم يضرك شيء حتى تصبح". "الحكيم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3562: اگر وہ شام کے وقت یہ کہہ لیتا ہے اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق، تو اس کو بچھو کا ڈسنا ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتا حتی کہ صبح ہو۔ ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)۔
3562- "أما أنه لو قال حين أمسى: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق، ما ضره لدغ عقرب حتى يصبح". "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3563: کاش اگر وہ شام کے وقت ین بار یہ کلمات کہہ لیتا :
اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق۔ تو اس کو ہرگز کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابوہریرہ (رض))
اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق۔ تو اس کو ہرگز کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابوہریرہ (رض))
3563- "أما إنه لو قال حين أمسى: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق، ثلاثا لم يضره". "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3564: جو شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھے :
صلی اللہ علی نوح وعلی نوح السلام۔
اللہ پاک نوح (علیہ السلام) پر رحمتیں بھیجے اور نوح (علیہ السلام) پر سلامتی بھیجے۔ ابن عساکر عن ابی امامہ (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : تذکرۃ الموضوعات 211 ۔ ترتیب الموضوعات 994 ۔ التعقبات 46 ۔ التنزیہ 2/ 324، ذخیرۃ الحفاظ 5469، اللآلی 2/ 347، اللطیفۃ 83، الموضوعات 3/ 168 ۔

3564- "من قال حين يمسي: صلى الله على نوح، وعلى نوح السلاملم تلدغه عقرب تلك الليلة". "ابن عساكر عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں
3565: جس نے شام کے وقت کہا :
رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا و بحمد رسولا۔
اس نے یقیناً ایمان کی حقیقت پا لی، مصنف ابن ابی شیبہ عن عطاء بن یسار، مرسلا۔
رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا و بحمد رسولا۔
اس نے یقیناً ایمان کی حقیقت پا لی، مصنف ابن ابی شیبہ عن عطاء بن یسار، مرسلا۔
3565- "من قال حين يمسي: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا وبمحمد رسولا، فقد أصاب حقيقة الإيمان". "ش عن عطاء بن يسار" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3566: جس نے صبح کے وقت یہ کہا : لا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ اللہ نے اس کو جہنم سے آزاد کردیا۔ (ابن السنی، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)) ۔
3566 – "من قال حين يصبح: لا إله إلا الله والله أكبر، أعتق الله رقبته من النار". "ابن السني وابن عساكر عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3567: جس نے صبح کے وقت یہ کہا : رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا وبالقرآن امام۔ تو اللہ پر حق ہے کہ قیامت کے دن اس کو راضی کرے۔ ابن النجار عن ثوبان (رض) ۔
3567- "من قال حين يصبح: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا، وبالقرآن إماما، كان حقا على الله أن يرضيه يوم القيامة". "ابن النجار عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3568: جو شخص صبح کے وقت ہزار بار سبحان اللہ وبحمدہ پڑھے تو یقیناً اس نے اللہ سے اپنی جان کو خرید لیا۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس (رض))
3568- "من قال إذا أصبح: سبحان الله وبحمده، ألف مرة فقد اشترى نفسه من الله". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3569: جس نے صبح کے وقت یہ پڑھا : رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا۔ تو میں ضامن ہوں کہ اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کروں گا۔ الکبیر للطبرانی عن المنذر۔
3569- "من قال إذا أصبح: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا، فأنا الزعيم، لآخذن بيده حتى أدخله الجنة". "طب عن المنذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3570: جس نے صبح کے وقت کہا : الحمد للہ الذی تواضع کل شیء لعظمتہ، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی عظمت کے آگے ہر شے سرنگوں ہے۔ تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ الکبیر للطبرانی عن ام سلمہ (رض)۔
3570- "من قال حين يصبح: الحمد لله الذي تواضع كل شيءلعظمته، كتبت له عشر حسنات". "طب عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3571: اصبحنا علی فطرۃ الاسلام، وکلمۃ الخلاص وعلی سنۃ نبینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وملۃ ابینا ابراہیم حنیفا مسلما وما کان من المشرکین۔
ہم نے صبح کی اسلام کی فطرت کلمہ اخلاص، سنت نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی امت پر جو مشرکوں میں سے نہیں تھے۔ (مسند احمد عن ابی بن کعب) ۔
ہم نے صبح کی اسلام کی فطرت کلمہ اخلاص، سنت نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی امت پر جو مشرکوں میں سے نہیں تھے۔ (مسند احمد عن ابی بن کعب) ۔
3571- "أصبحنا على فطرة الإسلام، وكلمة الإخلاص، وعلى سنة نبينا محمد صلى الله عليه وسلم، وملة إبراهيم أبينا حنيفا مسلما، وما كان من المشركين". "حم عن أبي بن كعب".
তাহকীক: