কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩৫৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3572: أصبحنا وأصبح الملک لله والحمد لله ولا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد اللهم إنا نسألک خير هذا اليوم وخير مابعده ونعوذ بک من شر هذا اليوم وشر ما بعده اللهم إني أعوذ بک من الکسل وسوء الکبر وأعوذ بک من عذاب القبر۔

ہم اور ساری سلطنت اللہ کے لیے ہیں تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہر طرح کی تعریف ہے۔ اے اللہ ! ہم تجھ سے اس دن کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں اور اس کے بعد کی بھلائی کا۔ اور ہم تجھ سے اس دن اور اس کے بعد کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی سے اور برے بڑھاپے سے (جو دوسروں کا محتاج کردے) اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے۔ ابو داؤد ، الکبیر للطبرانی عن البراء۔
3572- "أصبحنا وأصبح الملك لله، والحمد لله، ولا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، اللهم إنا نسألك خير هذا اليوم وخير مابعده، ونعوذ بك من شر هذا اليوم وشر ما بعده اللهم إني أعوذ بك من الكسل، وسوء الكبر، وأعوذ بك من عذاب القبر". "د طب عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3573: جس نے صبح کے وقت کہا :

ربي اللہ لا إله إلا هو عليه توکلت وهو رب العرش العظيم ما شاء اللہ کان وما لم يشأ لم يكن ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم أشهد أن اللہ علی كل شيء قدير وأن اللہ قد أحاط بکل شيء علما أعوذ بالله الذي يمسک السماء أن تقع علی الأرض إلا بإذنه من شر کل دابة أنت آخذ بناصيتها إن ربي علی صراط مستقيم۔

میرا رب اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا، وہی عرش عظیم کا رب ہے، جو وہ چاہتا ہے ہوجاتا ہے جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا، ہر طرح کی طاقت اور قوت اللہ ہی کے ساتھ ہے جو عالی شان اور عظمت کا مالک ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم کے احاطے میں کر رکھا ہے میں اسی اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جس نے آسمان کو زمین پر گرنے سے اپنی اجازت کے بغیر روک رکھا ہے ہر جاندار کے شر سے جس کی پیشانی اے اللہ ! تیرے قبضہ میں ہے۔ بیشک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔ (ابن السنی عن ابی الدرداء (رض) )

پس اس شخص کو اس کی جان میں اس کے اہل میں اور اس کے مال میں کوئی ناپسندیدہ شے لاحق نہ ہوگی۔
3573- "من قال حين يصبح: ربي الله لا إله إلا هو، عليه توكلت وهو رب العرش العظيم ما شاء الله كان، وما لم يشأ لم يكن، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم، أشهد أن الله على كل شيء قدير، وأن الله قد أحاط بكل شيء علما، أعوذ بالله الذي يمسك السماء أن تقع على الأرض إلا بإذنه، من شر كل دابة أنت آخذ بناصيتها، إن ربي على صراط مستقيم، لم يصبه في نفسه ولا أهله ولا ماله شيء يكرهه". "ابن السني عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3574: اللہم رب جبرائیل ومیکائیل واسرافیل ومحمد نعوذبک من النار۔

اے اللہ ! اے جبرئیل، میکائیل اسرافیل اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پروردگار ! میں تیری پناہ مانگا ہوں جہنم سے۔ (ابن السنی، الکبیر للطبرانی، الدار قطنی فی الافراد، مستدرک الحاکم، السنن لسعید بن منصور عن مبشر بن الملیح بن ابی اسامہ عن ابیہ عن جدہ) ۔

فائدہ : (مبشر کے دادا (رض)) فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فجر کی دو رکعات ادا کیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مذکورہ دعا کرتے ہوئے سنا :

امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں اس روایت کو نقل کرنے میں مبشر متفرد ہیں۔
3574- "اللهم رب جبريل وميكائيل وإسرافيل ومحمد نعوذ بك من النار". "ابن السني طب قط في الأفراد ك ص عن مبشر بن أبي المليح بن أبي أسامة1 عن أبيه عن جده" أنه صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعتي الفجر، فسمعه يقول فذكره قال قط تفرد به مبشر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں۔۔۔ الاکمال۔
3575: اے ام ہانی ! جب صبح ہوجائے تو تو سو بار اللہ کی تسبیح کر (سبحان اللہ ! سبحان اللہ ! ) سو بار تہلیل کر (لا الہ الا اللہ، لا الہ الا الل) سو بار حمد الہی بیان کر (الحمد للہ ! الحمد للہ) اور سو بار تکبیر کہہ (اللہ اکبر، اللہ اکبر) بیشک سو بار تسبیح سو اونٹوں کے برابر ہے جن کو تو اللہ کی راہ میں ہدیہ کرے اور سو بار تہلیل اگلے پچھلے کسی گناہ کو نہیں چھوڑتی۔ (الکبیر للطبرانی عن ام ہانی)
3575- "يا أم هانئ إذا أصبحت فسبحي الله مائة وهلليه مائة واحمديه مائة وكبريه مائة، فإن مائة تسبيحة كمائة بدنة تهدينها، ومائة تهليلة لا تبقي ذنبا قبلها ولا بعدها". "طب عن أم هانئ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3576: جس نے صبح کے وقت دس بار کہا : لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔ اللہ عزوجل اس کے لیے ایک مرتبہ پڑھنے کے بدلے میں دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں ختم فرمائیں گے، دس درجات بلند فرمائیں گے اور یہ کلمات اس کے لیے بمنزلہ دس غلاموں کے آزاد کرنے کے ہوں گے، شروع دن سے آخر دن تک اس کے لیے حفاظت کا سبب بنیں گے اور وہ اس دن کوئی ایسا (برا عمل) نہیں کرے گا جو ان پر غالب آسکے اور اگر یہ کلمات شام کو کہے تو تب بھی یہی ثواب ہے۔ (مسند احمد، السنن لسعید بن منصور، الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب) ۔

فائدہ : اور اسی دن وہ کوئی ایسا عمل نہ کرسکے گا جو ان پر غالب آسکے یعنی ان کلمات کی برکت سے ایسے گناہوں سے سے محفوظ رہے گا جو ان کلمات کے ثواب کو باطل کردے۔
3576- "من قال حين يصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحي ويميت وهو على كل شيء قدير، عشر مرات كتب الله عز وجل له بكل واحدة قالها عشر حسنات، وحط عنه عشر سيئات، ورفعه بها عشر درجات، وكن له كعتق عشر رقاب، وكن له مسلحة من أول النهار إلى آخره، ولم يعمل يومئذ عملا يقهرهن، وإن قالها حين يمسي فمثل ذلك". "حم ص طب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3577: جس شخص نے صبح کے وقت تین بار یہ کلمات پڑھے :

اللھم لک الحمد لا الا انت، انت ربی وانا عبدک آمنت بک مخلصا لک دینی، اصبحت علی عہدک ووعدک ما استطعت، اتوب الیک من شیء عملی، واستغفرک لذنوبی، التی لا یغفرھا الا انت۔

اے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تو میرے رب ہے، میرں تیرا بندہ ہوں میں تجھ پر ایمان لایا، تیرے لیے اپنے دین کو خالص کیا۔ اپنی طاقت کے بقدر میں تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے ہر برے عمل سے تیرے جناب میں توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کی تجھ سے معافی چاہتا ہوں جن کو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرسکتا۔

پس اگر وہ اسی روز انتقال کر گیا تو جنت میں داخل ہوگا اور اگر شام کو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے اور اسی رات انتقال کرگیا تو جنت میں داخل ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض))
3577- "من قال حين يصبح ثلاث مرات: اللهم لك الحمد لا إله إلا أنت، أنت ربي، وأنا عبدك آمنت بك مخلصا لك ديني، أصبحت على عهدك ووعدك ما استطعت، أتوب إليك من سيء عملي، واستغفرك لذنوبي، التي لا يغفرها إلا أنت، فإن مات في ذلك اليوم دخل الجنة وإن قال حين يمسي ثلاث مرات، فمات في تلك الليلة دخل الجنة". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3578: جس نے صبح کے وقت یہ پڑھا : اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم اس کو شام تک شیطان سے امن دے دیا جائے گا۔ ابن السنی عن انس (رض)۔
3578- "من قال حين يصبح: أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم، أجير من الشيطان، حتى يمسي". "ابن السني عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3579: جس نے صبح کے وقت کہا :

لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔

اللہ پاک اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں اس کی محو فرما دیں گے، یہ کلمات اس کے لیے غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے اور اللہ پاک اس کو شیطان سے حفاظت مرحمت فرما دیں گے اور جس نے رات کے وقت یہ کلمات پڑھے تب بھی یہی ثواب ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب (رض))
3579- "من قال غدوة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، كتب الله له عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئات وكن له كعدل عشر رقاب، وأجاره الله من الشيطان، ومن قالها عشية كان مثل ذلك". "طب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3580: اگر تو شام کے وقت یہ کہہ لیتا :

امسینا و امسی الملک للہ کلہ والحمد للہ کلہ اعوذ بالذی یمسک السماء ان تقع علی الارض الا باذنہ من شر ما خلق و ذرا و من شر الشیطان و شرکہ۔

ہم اور ساری خدائی اللہ کے لیے ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں میں اس ذات کی پناہ مانگتا ہوں جس نے اپنی اجازت کے بغیر آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور نکالی اور شیطان کے شر سے اور اس کو اللہ کے ساتھ شریک کرنے سے۔

اگر تو یہ کلمات شام کو کہہ لیتا تو صبح تک ہر شیطان سے ہر کاہن سے اور ہر جادو گر سے محفوظ ہوجاتا اور اگر تو نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے ہوتے تو اسی طرح شام تک محفوظ رہتا۔ ابن السنی عن ابن عمرو۔
3580- "إنك إن قلت ثلاثا حين تمسي: أمسينا وأمسى الملك لله كله والحمد لله كله، أعو ذ بالذي يمسك السماء أن تقع على الأرض إلا بإذنه، من شر ما خلق وذرأ، ومن شر الشيطان وشركه، حفظت من كل شيطان وكاهن وساحر حتى تصبح وإن قلتها حين تصبح حفظت كذلك حتى تمسي". "ابن السني عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3581: کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ کس وجہ سے اللہ سے اپنے خلیل ابراہیم (علیہ السلام) کو (الذی وفی) کا خطاب دیا (یعنی جس نے پورا پورا کردیا) اس لیے کہ وہ ہر صبح و شام یہ کہا کرتے تھے۔

سبحان اللہ حین تمسون و حین تصبحون ولہ الحمد فی السموات والارض و عشیا وحین تظہرون۔ (سورة الروم : 18) ۔

تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کی تسبیح کرو اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی تعریف ہے اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اس وقت بھی اللہ کی تسبیح کیا کرو) ۔ (مسند احمد، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، الکبیر للطبرانی، البیہقی فی الدعوات عن معاذ بن انس (رض)) ۔
3581- "ألا أخبركم لما سمى الله خليله إبراهيم "الذي وفى" لأنه كان يقول كلما أصبح وأمسى سبحان الله حين تمسون وحين تصبحون وله الحمد في السموات والأرض، وعشيا وحين تظهرون". "حم وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم طب ق في الدعوات عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3582: اے ابو ایوب ! جس وقت تم کو صبح ہو تو دس بار یہ پڑھا کرو :

لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد لا شریک لہ۔

جو مسلمان بندہ ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھے اللہ پاک اس کے لیے (ہر مرتبہ کے عوض) دس نیکیاں لکھیں گے، دس برائیاں معاف کردیں گے اور قیامت کے دن اس کو دس غلام آزاد کرنے سے زیادہ ثواب حاصل ہوگا اور اگر شام کو یہ کلمات پڑھے تو بھی یہی ثواب ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب (رض))
3582- "ألا أعلمك يا أبا أيوب تقول حين تصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد لا شريك له، عشرا فما قالها عبد مسلم عشر مرات إلا كتب الله له بها عشر حسنات، وإلا حط بها عنه عشر سيئات، وإلا كان أفضل عند الله يوم القيامة من أن يعتق عشرة، ولا قالها حين يمسي إلا كتب الله له مثل ذلك". "طب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3583: جس شخص نے یہ آیات قرآنی پڑھی :

اللہم انت ربی لا الہ الا انت، علیک توکلت وانت رب العرش الکیم، ماشاء اللہ کان وما لم یشا لم یکن ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم، اعلم ان اللہ علی کل شیء قدیر وان اللہ احاط بکل شیء علما۔ اللہم انی اعوذبک من شر نفسی، ومن شر کل دابۃ، انت آخذ بنا صیتہا ان ربی علی صراط مستقیم۔

اے پروردگار ! تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تجھی پر میں نے بھروسہ کیا اور تو ہی عرش کریم کا رب ہے، جو اللہ نے چاہا وہ ہوا جو نہیں چاہا محتاج وجود رہا، کوئی بھی طاقت اور قوت اللہ کے بغیر ممکن نہیں جو عالی شان اور عظمت والا ہے، بیشک میں خوب جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے، اور اللہ ہی نے ہر چیز کو اپنے علم کے دائرے میں محیط کر رکھا ہے۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، ہر چلنے والی چیز کے شر سے، جس کی پیشانی کو تو نے پکڑ رکھا ہے، بیشک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔

اس کو شام تک کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے اس کو صبح تک کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی۔ (الدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
3583- "اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت، عليك توكلت، وأنت رب العرش الكريم، ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم، أعلم أن الله على كل شيء قدير، وأن الله أحاط بكل شيء علما، اللهم إني أعوذ بك من شر نفسي، ومن شر كل دابة أنت آخذ بناصيتها، إن ربي على صراط مستقيم، من قالها في أول النهار لم تصبه مصيبة حتى يمسي، ومن قالها آخر النهار لم تصيبه مصيبة حتى يصبح". "الديلمي عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3584: کوئی بندہ مسلم صبح کو یہ نہیں کہتا : الحمد للہ ربی اللہ لا اشرک بہ شیئا، واشہد ان لا الہ الا اللہ۔ مگر شام تک اس کے گناہوں کی مغفرت کی جاتی ہے۔ اور کوئی بندہ شام کو یہ نہیں کہتا مگر صبح تک اس کی مغفرت کی جاتی ہے۔ (ابن سعد، الفردوس، الکبیر للطبرانی، المعجم لابی القاسم البغوی الباوردی، الافراد للدارقطنی، ابن السنی) ۔

کلام : مذکورہ کتب میں یہ روایت ابان بن ابی عیاش عن الحکم بن حیان المحاربی عن ابان المحاربی کے طریق سے منقول ہے۔ آخر الذکر ابان المحاربی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آنے والے مشہور وفد وفد عبدالقیس میں سے ہیں۔ امام بغوی (رح) فرماتے ہیں مجھے ان سے مروی کوئی اور روایت معلوم نہیں۔ علامہ ابن حجر اصابہ میں فرماتے ہیں ان سے ایک روایت اس کے علاوہ اور بھی مروی ہے، علامہ دارقطنی (رح) ارشاد فرماتے ہیں کہ ابان بن ابی عیاش اس روایت کو نقل کرنے میں متفرد ہیں۔ اور یہ ضعیف بھی ہیں اور یہ روایت ایسی ہے جس کو حکم بن حیان روایت کرتے ہیں ابان (رض) سے اور حکم سے روایت کرتے ہیں ابان بن ابی عیاش اور یہ ابان بن ابی عیاش چونکہ ضعیف راوی ہے اس لیے روایت محل کلام ہے۔
3584- "ما من عبد مسلم يقول إذا أصبح: الحمد لله ربي الله لا أشرك به شيئا، وأشهد أن لا إله إلا الله، إلا ظل يغفر له ذنوبه حتى يمسي، وإن قالها إذا أمسى ظل يغفر له ذنوبه حتى يصبح". "ابن سعد فر طب وأبو القاسم البغوي في معجمه والباوردي قط في الأفراد وابن السني من طريق أبان بن أبي عياش عن الحكم بن حيان المحاربي عن أبان المحاربي وكان من وفد عبد القيس، قال البغوي لا أعلم له غيره، وقال ابن حجر في الاصابة له ثان وأشار قط إلى أن أبان بن أبي عياش تفرد بهذا الحديث، وهو ضعيف، قلت: وهذا يدخل فيمن اتفق اسم شيخه والراوي عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3585: جس نے صبح و شام تین تین بار یہ کلمات پر ہے : بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم۔ اس کو اس دن اور رات میں کوئی حادثہ اور نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ مصنف ابن ابی شیبہ عن عثمان (رض)
3585- "من قال إذا أصبح وإذا أمسى ثلاث مرات: بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم لم يصبه في يومه ولا ليلته شيء". "ش عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3586: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔

جس شخص نے صبح و شام سو سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے تو کوئی شخص اس سے افضل عمل نہیں لے کر آسکتا سوائے اس شخص کے جو اس سے زیادہ مرتبہ یہ پڑھے۔ (ابن السنی، الخطیب عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ۔ مصنف ابن ابی شیبہ عن ابی الدرداء (رض) )

یہ روایت ابو الدرداء (رض) پر موقوف ہے یعنی انہی کی بیان کردہ ہے انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اس روایت کی نسبت نہیں کی۔
3586- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير مائة مرة إذا أصبح ومائة مرة إذا أمسى، لم يجيء أحد بعمل أفضل من عمله، إلا من عمل أفضل من ذلك". "ابن السني والخطيب عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده" "ش عن أبي الدرداء" موقوف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3587: جو صبح و شام یہ پڑھے :

ربی اللہ توکلت علیہ، وھو رب العرش العظیم، لا الہ الا اللہ العلی العظیم، ماشاء اللہ کان و مالم یشاء لم یکن، اعلم ان اللہ علی کل شیء قدیر و ان اللہ قد احاط بکل شیء علما۔

پھر انتقال کر جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔ (ابن السنی عن بریدہ (رض))
3587- "من قال إذا أصبح وإذا أمسى: ربي الله توكلت عليه، وهو رب العرش العظيم، لا إله إلا الله العلي العظيم، ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن، أعلم أن الله على كل شيء قدير، وأن الله أحاط بكل شيء علما، ثم مات دخل الجنة". "ابن السني عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3588: جو شخص ہر روز صبح و شام سات سات مرتبہ ذیل کے کلمات پڑھا کرے اللہ پاک اس کے دنیا و آخرت کے کام بنا دے گا، ان کلمات کو ادا کرنے میں خواہ دل ساتھ دے یا انہ دے زبان سے ادا کرلے :

حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم (ابن السنی، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))
3588- "من قال كل يوم حين يصبح، وحين يمسي: حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم سبع مرات كفاه الله ما أهمه من أمر الدنيا وأمر الآخرة، صادقا كان بها أو كاذبا". "ابن السني وابن عساكر عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3589: جس نے صبح کے وقت یہ کہا :

الحمد للہ ربی، لا اشرک بہ شیئا اشہد ان لا الہ الا اللہ۔

وہ سارا دن مغفرت کی حالت میں گذارے گا اور جس نے شام کے وقت کہا وہ پوری شام مغفرت کی حالت میں بسر کرے گا۔ (ابن السنی عن عمر (رض) و بن معدی کرب)
3589- "من قال حين يصبح: الحمد لله ربي، لا أشرك به شيئا أشهد أن لا إله إلا الله ظل مغفورا له، ومن قالها حين يمسي بات مغفورا له". "ابن السني" "عن عمرو بن معد يكرب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3590: جس نے صبح کے وقت کہا :

لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر۔ وھو علی کل شیء قدیر۔

اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس برائیاں مٹائی جائیں گی، یہ کلمات دس غلام آزاد کرنے جیسے ہوں گے اور اس پڑھنے والے سارے دن حفاظت کریں گے حتی کہ شام ہو۔ اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے تو صبح تک یہی فضیلت حاصل ہوگی۔ (ابن السنی عن ابن عیاش)
3590- "من قال حين يصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحي ويميت وهو حي لا يموت، بيده الخير وهو على كل شيء قدير، كتب له بهن عشر حسنات ومحى عنه عشر سيئات وكن كعشر رقاب، وكن له حرزا في يومه حتى يمسي، ومن قالها حين يمسي كن له مثل ذلك حتى يصبح". "ابن السني عن ابن عياش"1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح و شام کی دعائیں۔۔۔ ازا الاکمال
3591: جس شخص نے صبح کے وقت لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ دس مرتبہ کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی، سو برائیاں مٹائی جائیں گی ، اور ایک غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب لکھا جائے گا۔ اور سارا دن اس کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام کے وقت کہا اس کے لیے بھی یہی ثواب ہے۔ ابن السنی عن ابوہریرہ (رض)۔

فائدہ : گزشتہ روایات میں اسی کلمہ کے بدلہ میں دس نیکیاں فرمائی گئی ہیں۔ جبکہ اس روایت میں سو نیکیوں کا ذکر ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ فرمان عزوجل ہے :

من جاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالہا۔ جو ایک نیکی لے کر حاضر ہو پس اس کے اس کے مثل دس نیکیاں ہیں۔ تو پہلی روایات میں اصل نیکیاں مراد ہیں جبکہ اس روایت میں خدا کے فضل سے ایک کا دس گنا اجر مراد ہے جس سے دس نیکیاں سو ہوجائیں گی۔ واللہ اعلم بالصواب۔
3591- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، عشر مرات حين يصبح، كتب له بها مائة حسنة، ومحي عنه مائة سيئة وكانت كعدل رقبة، حفظ بها يومه ومن قالها حين يمسي كان له مثل ذلك" "ابن السني عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: