কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৬৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3672: اللهم متعني بسمعي وبصري واجعلهما الوارث مني وانصرني علی من ظلمني وخذ منه بثأري۔
ترجمہ : اے اللہ ! مجھے میرے کانوں اور آنکھوں کے ساتھ فائدہ پہنچا اور ان کو میرا وارث بنا، اور مجھ پر ظلم کرنے والے کے خلاف میری مدد فرما۔ اور اس سے میرا انتقام لے۔ (ترمذی، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))

3672- "اللهم متعني بسمعي وبصري، واجعلهما الوارث مني وانصرني على من ظلمني، وخذ منه بثأري". "ت ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3673: اللہم انی اسالک غنای و غنی مولای۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے اپنی مالداری اور اپنے مالک کی مالداری کا سوال کرتا ہوں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی حرمہ مالک بن قیس المازنی الانصاری)
ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے اپنی مالداری اور اپنے مالک کی مالداری کا سوال کرتا ہوں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی حرمہ مالک بن قیس المازنی الانصاری)
3673- "اللهم إني أسألك غناي وغنى مولاي". "طب عن أبي صرمة". [مالك بن قيس المازني الأنصاري] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3674: اللہم لا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین، ولا تنزع عنی صالح ما اعطیتنی۔
ترجمہ : اے اللہ ! ایک پل کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالہ نہ کر اور جو نیک شی تو نے مجھے دی ہو اس کو مجھ سے مت چھین۔ (البزار عن ابن عمر)
ترجمہ : اے اللہ ! ایک پل کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالہ نہ کر اور جو نیک شی تو نے مجھے دی ہو اس کو مجھ سے مت چھین۔ (البزار عن ابن عمر)
3674- "اللهم لا تكلني إلى نفسي طرفة عين، ولا تنزع عني صالح ما أعطيتني". "البزار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3675: اللهم اجعلني شکورا واجعلني صبورا واجعلني في عيني صغيرا وفي أعين الناس کبيرا۔
ترجمہ : اے اللہ ! مجھے شاکر بنا، مجھے صابر بنا اور مجھے اپنی نگاہ میں چھوٹا اور لوگوں کی نگاہ میں بڑا بنا۔ (البزار عن بریدہ (رض))
ترجمہ : اے اللہ ! مجھے شاکر بنا، مجھے صابر بنا اور مجھے اپنی نگاہ میں چھوٹا اور لوگوں کی نگاہ میں بڑا بنا۔ (البزار عن بریدہ (رض))
3675- "اللهم اجعلني شكورا، واجعلني صبورا، واجعلني في عيني صغيرا وفي أعين الناس كبيرا". "البزار عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3676: اللهم إنک لست بإله استحدثناه ولا برب ابتدعناه ولا کان لنا قبلک من إله نلجأ إليه ونذرک ولا أعانک علی خلقنا أحد فنشرکه فيك تبارکت وتعاليت۔
ترجمہ : اے اللہ ! تو کوئی ایسا معبود نہیں ہے جس کو ہم نے خود ایجاد کرلیا ہو، نہ ایسا پروردگار ہے جس کو ہم نے کھوج نکالا ہو، نہ تجھ سے پہلے ہمارا کوئی معبود تھا کہ ہم اس کی پناہ میں آجائیں اور تجھے چھوڑ دیں اور نہ ہی ہماری تخلیق پر تیری کسی نے مدد کی کہ ہم اس کو آپ کا شریک ٹھہرائیں تو بابرکت اور اس بات سے بلند ہے۔ الکبیر للطبرانی عن صہیب (رض)۔

3676- "اللهم إنك لست بإله استحدثناه، ولا برب ابتدعناه ولا كان لنا قبلك من إله نلجأ إليه ونذرك، ولا أعانك على خلقنا أحد فنشركه فيك، تباركت وتعاليت". "طب عن صهيب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3677: اللهم أصلح ذات بيننا وألف بين قلوبنا واهدنا سبل السلام ونجنا من الظلمات إلى النور وجنبنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن اللهم بارک لنا في أسماعنا وأبصارنا وقلوبنا وأزواجنا وذرياتنا وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم واجعلنا شاکرين لنعمتک مثنين بها قابلين لها وأتمها علينا۔
ترجمہ : اے اللہ ! ہمارے درمیان اصلاح کر، ہمارے دلوں میں الفت پیدا کر، ہمیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت کر، ہمیں تاریکیوں سے نور کی طرف نجات دے اور ہمیں فحش کاموں سے بچا وہ کھلے ہوں یا پوشیدہ، اے اللہ ہمارے کاموں میں ہماری آنکھوں میں، ہمارے دلوں میں، ہمارے جوڑوں میں، اور ہماری اولاد میں برکت عطا فرما۔ اور ہماری توبہ قبول فرما بیشک آپ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں۔ اور ہم کو اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنا، اپنی تعریف کرنے والا بنا، ان نعمتوں کو قبول کرنے والا بنا اور ان نعمتوں کو ہم پر کامل کر۔ (الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم عن ابن مسعود (رض))

3677- "اللهم أصلح ذات بيننا، وألف بين قلوبنا، واهدنا سبل السلام، ونجنا من الظلمات إلى النور، وجنبنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن؛ اللهم بارك لنا في أسماعنا، وأبصارنا وقلوبنا وأزواجنا وذرياتنا وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم، واجعلنا شاكرين لنعمتك مثنين بها قابلين لها وأتمها علينا". "طب ك عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3678: اللہم واقیۃ کو اقیۃ الولید۔
ترجمہ : اے اللہ ! ہماری حفاظت فرما جس طرح چھوٹے بچے کی حفاظت کی جاتی ہے۔ (التاریخ للبخاری، مسند ابی یعلی عن ابن عمر (رض))
ترجمہ : اے اللہ ! ہماری حفاظت فرما جس طرح چھوٹے بچے کی حفاظت کی جاتی ہے۔ (التاریخ للبخاری، مسند ابی یعلی عن ابن عمر (رض))
3678- "اللهم واقية كواقية الوليد". "تخ ع عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3679: اللهم احفظني بالإسلام قائما واحفظني بالإسلام قاعدا واحفظني بالإسلام راقدا ولا تشمت بي عدوا ولا حاسدا اللهم إني أسألک من کل خير خزائنه بيدک وأعوذ بک من کل شر خزائنه بيدك۔
ترجمہ : اے اللہ ! میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما میرے کھڑے ہوئے، میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما۔ میرے بیٹھے ہوئے، میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما میرے بولتے ہوئے اے اللہ کسی حاسد یا دشمن کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے تمام خیروں کا سوال کرتا ہوں بیشک خیر کے تمام خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں تمام قسم کے شرور سے کیونکہ شر کے بھی تمام خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں۔ مستدرک الحاکم عن ابن مسعود (رض)۔

3679- "اللهم احفظني بالإسلام قائما، واحفظني بالإسلام قاعدا واحفظني بالإسلام راقدا، ولا تشمت بي عدوا ولا حاسدا؛ اللهم إني أسألك من كل خير خزائنه بيدك، وأعوذ بك من كل شر خزائنه بيدك". "ك عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3680: اللهم إنا نسألک موجبات رحمتک وعزائم مغفرتک والسلامة من کل إثم والغنيمة من کل بر والفوز بالجنة والنجاة من النار۔
ترجمہ : اے اللہ ! ہم تجھ سے تیری رحمت واجب کرنے والے اسباب کا سوال کرتے ہیں، تیری مغفرت کو لازم کرنے والے اسباب کو سوال کرتے ہیں، ہر گناہ سے سلامتی کا سوال کرتے ہیں، ہر نیکی ملنے کا سوال کرتے ہیں، جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کا سوال کرتے ہیں۔ مستدرک الحاکم عن ابن مسعود (رض)۔

3680- "اللهم إنا نسألك موجبات رحمتك، وعزائم مغفرتك والسلامة من كل إثم، والغنيمة من كل بر، والفوز بالجنة، والنجاة من النار". "ك عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3681: اللهم إني أعوذ بک من العجز والکسل والجبن والبخل والهرم والقسوة والغفلة والعيلة والذلة والمسکنة وأعوذ بک من الفقر والکفر والفسوق والشقاق والنفاق والسمعة والرياء وأعوذ بک من الصمم والبکم والجنون والجذام والبرص وشیء من الأسقام۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں عاجزی سے سستی سے، بزدلی سے، بڑھاپے سے، دل کی سختی سے، غفلت کا شکار ہونے سے، (اہل و عیال کے ہمت شکن) بوجھ سے اور ذلت ومسکنت سے، اور اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں فقر و فاقہ سے، کفر و جور سے، اختلاف اور نفاق سے، ریاء اور دکھلاوے سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں بہرے پن سے، گونگے پن سے، پاگل پن سے، جذام اور برص سے اور تمام برے امراض سے۔ (مستدرک الحاکم، البیہقی فی الدعاء عن انس (رض))

3681- "اللهم إني أعوذ بك من العجز والكسل والجبن والبخل والهرم والقسوة والغفلة والعيلة والذلة والمسكنة، وأعوذ بك من الفقر والكفر والفسوق والشقاق والنفاق والسمعة والرياء، وأعوذ بك من الصمم والبكم والجنون والجذام والبرص وسيء الأسقام". "ك والبيهقي في الدعاء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3682: اللہم اجعل اوسع رزقک علی عند کبر سنی و انقطاع عمری۔
ترجمہ : اے اللہ ! میرے رزق کی خوب کشادگی کا زمانہ میرا بڑھاپا اور آخری عمر بنا۔ مستدرک الحاکم عن عائشہ (رض)۔
ترجمہ : اے اللہ ! میرے رزق کی خوب کشادگی کا زمانہ میرا بڑھاپا اور آخری عمر بنا۔ مستدرک الحاکم عن عائشہ (رض)۔
3682- "اللهم اجعل أوسع رزقك علي عند كبر سني وانقطاع عمري". "ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3683: اللهم إني أسألک العفة والعافية في دنياي وديني وأهلي ومالي اللهم استر عورتي وآمن روعتي واحفظني من بين يدي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي وأعوذ بك أن أغتال من تحتي۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں انی دنیا اور دین میں، اہل اور مال میں پاکدامنی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ ! میرے عیوب ڈھانپ دے، میرے خوف کو زائل فرما۔ آگے سے پیچھے سے، دائیں اور بائیں سے اور اوپر سے میری حفاظت فرما اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ اچانک نیچے سے عذاب میں اچک لیا جاؤں۔ البزار عن ابن عباس (رض)۔

3683- "اللهم إني أسألك العفة والعافية، في دنياي وديني وأهلي ومالي؛ اللهم استر عورتي وآمن روعتي واحفظني من بين يدي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي، وأعوذ بك أن أغتال من تحتي". "البزار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3684: اللهم إني أسألک باسمک الطاهر الطيب المبارک الأحب إليك الذي إذا دعيت به أجبت وإذا سألت به أعطيت وإذا استرحمت به رحمت وإذا استفرجت به فرجت ۔ ترجمہ : اے اللہ ! میں تیرے پاکیزہ، طیب، مبارک اور تیرے محبوب نام سے تجھے پکارتا ہوں کہ جب اس کے ساتھ دعا کی جاتی ہے تو وہ بول ہوتی ہے اور جب تجھ سے اس کے واسطے سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ سوال پورا کیا جاتا ہے اور جب تجھ سے رحمت طلب کی جاتی ہے تو تو رحمت بھیجتا ہے اور جب تجھ سے کشادگی طلب کی جاتی ہے کشادگی مرحمت فرماتا ہے۔ ابن ماجہ عن عائشہ (رض)۔
3684- "اللهم إني أسألك باسمك الطاهر الطيب المبارك الأحب إليك الذي إذا دعيت به أجبت وإذا سألت به أعطيت وإذا استرحمت به رحمت وإذا استفرجت به فرجت". "هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3685: اللہم انی اعوذ بوجہک الکریم واسمک العظیم من الکفر والفقر۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیرے کریم چہرے کے طفیل اور تیرے عظیم نام کے طفیل تیری پناہ چاہتا ہوں، کفر سے اور فقر و فاقہ سے۔ (الکبیر للطبرانی فی السنۃ عن عبدالرحمن بن ابی بکر) ۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیرے کریم چہرے کے طفیل اور تیرے عظیم نام کے طفیل تیری پناہ چاہتا ہوں، کفر سے اور فقر و فاقہ سے۔ (الکبیر للطبرانی فی السنۃ عن عبدالرحمن بن ابی بکر) ۔
3685- "اللهم إني أعوذ بوجهك الكريم واسمك العظيم من الكفر والفقر". "طب في السنة عن عبد الرحمن بن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3686: اللهم لا يدركني زمان ولا تدرکوا زمانا لا يتبع فيه العليم ولا يستحيا فيه من الحليم قلوبهم قلوب الأعاجم وألسنتهم ألسنة العرب۔
ترجمہ : اے اللہ ! (میری دعا ہے کہ) مجھے ایسا زمانہ نہ پائے اور نہ تم ایسے زمانہ کو پاؤ کہ جس میں عالم کی اتباع نہ کی جائے اور حلیم (بردبار) سے شرم نہ کی جائے۔ ان لوگوں کے قلوب عجمیوں کے ہوں گے لیکن ان کی زبانیں عرب کی ہوں گی۔ (مسند احمد، عن سہل بن سعد، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)۔

3686 – "اللهم لا يدركني زمان ولا تدركوا زمانا لا يتبع فيه العليم، ولا يستحيا فيه من الحليم، قلوبهم قلوب الأعاجم، وألسنتهم ألسنة العرب". "حم عن سهل بن سعد" "ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3687: اللہم انی اعوذبک من فتنۃ النساء و اعوذبک من عذاب القبر۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عورتوں کے فتنے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے۔ (اعتلال القلوب للخرائطی عن سعد (رض))
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عورتوں کے فتنے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے۔ (اعتلال القلوب للخرائطی عن سعد (رض))
3687 – "اللهم إني أعوذ بك من فتنة النساء، وأعوذ بك من عذاب القبر". "الخرائطي في اعتلال القلوب عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3688: اللہم انی اعوذبک من الفقر والقلۃ والذلۃ، واعوذبک من ان اظلم او اظلم۔
ترجمہ : اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں فقر و فاقہ سے اور قلت و ذلت سے۔ اور اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔ ابو داؤد نسائی، ابن ماجہ مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)۔

3688 – "اللهم إني أعوذ بك من الفقر والقلة والذلة، وأعوذ بك من أن أظلم أو أظلم". "د ن هـ ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3689: اللہم انی اعوذبک من الجوع فانہ بئس الضجیع واعوذبک من الخیانۃ فنہا بئست البطانۃ۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے بیشک وہ برا ساتھی ہے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں خیانت سے بیشک وہ بری نیت ہے۔ ابو داؤد ، نسائی، ابن ماجہ، عن ابوہریرہ (رض)۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے بیشک وہ برا ساتھی ہے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں خیانت سے بیشک وہ بری نیت ہے۔ ابو داؤد ، نسائی، ابن ماجہ، عن ابوہریرہ (رض)۔
3689 – "اللهم إني أعوذ بك من الجوع فإنه بئس الضجيع، وأعوذ بك من الخيانة، فإنها بئست البطانة". "د ن هـ1 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3690: اللہم انی اعوذبک من الشقاق والنفاق و سوء الاخلاق۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اختلاف سے، نفاق سے اور برے اخلاق سے۔ (ابو داؤد نسائی عن ابوہریرہ (رض)۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اختلاف سے، نفاق سے اور برے اخلاق سے۔ (ابو داؤد نسائی عن ابوہریرہ (رض)۔
3690 – "اللهم إني أعوذ بك من الشقاق والنفاق وسوء الأخلاق". "د ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع دعاؤں کے بیان میں ۔
3691: اللہم اعوذبک من البرص، والجنون والجذام، شیء و من الاسام۔
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برص سے، جنوں سے، جذاب سے اور تمام برے امراض سے۔ (مسند احمد، ابو داود، نسائی عن انس (رض))
ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برص سے، جنوں سے، جذاب سے اور تمام برے امراض سے۔ (مسند احمد، ابو داود، نسائی عن انس (رض))
3691 – "اللهم أعوذ بك من البرص، والجنون والجذام، ومن سيء الأسقام". "حم د ن عن أنس".
তাহকীক: