কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯০১১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29011 ۔۔۔ تم جب بھی لوگوں سے ایسی بات کرو گے جو ان کی عقلوں سے بالاتر ہو تو اس کی وجہ سے ضرور کچھ لوگ فتنہ میں پڑجائیں گے ۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5023 ۔
29011- " ما أنت محدث حديثا لا تبلغه عقولهم إلا كان على بعضهم فتنة". ابن عساكر - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29012 ۔۔۔ جو شخص بھی خطاب کرتا ہے اللہ تعالیٰ خطاب کے متعلق اس سے ضرور سوال کرے گا کہ اس سے تمہاری کیا غرض تھی ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمانعن الحسن مرسلا)
29012- "ما من عبد يخطب خطبة إلا الله سائله عنها ما أراد بها". "هب" عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29013 ۔۔۔ اہل سے علم کی بات چھپانا ایسا ہی ہے جیسے نااہل کے سامنے علم کی بات رکھنا۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5228 والنواضح 1828 ۔
29013- "مانع الحديث أهله كمحدثه غير أهله". "فر" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29014 ۔۔۔ جو شخص کسی مجلس میں بیٹھ کر حکمت کی بات سنے اور پھر اپنے ساتھی سے سنی ہوئی بات کی برائیاں بیان کرے اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کسی چرواہے کے پاس جائے اور کہے : اے چرواہے ! مجھے ذبح کرنے کے لیے بکری دو چرواہا کہے : جاؤ اپنی پسند کی بکری پکڑ کرلے جاؤ وہ شخص بکریوں کے ساتھ پھرنے والے کتے کو پکڑ کرلے جائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 913 و اسنی المطالب 1298 ۔
29014- "مثل الذي يجلس يسمع الحكمة ولا يحدث عن صاحبه إلا بشر ما يسمع كمثل رجل أتى راعيا فقال: يا راعي أجزرني شاة من غنمك، قال: اذهب فخذ بأذن خيرها شاة، فذهب فأخذ بأذن كلب الغنم"."حم، هـ" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29015 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا کہ وہ علماء سے مقابلہ کرے گا یا بیوقوفوں سے جھگڑا کرے گا یا لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا تو وہ دوزخ میں داخل ہوگا ۔ (رواہ الحاکم والبیہقی فی شعب الایمان، عن کعب بن مالک (رض))
29015- " من ابتغى العلم ليباهي به العلماء أو يماري به السفهاء أو تقبل أفئدة الناس إليه فإلى النار". "ك، هب" عن كعب بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29016 ۔۔۔ جو شخص اپنے علم میں اضافہ کرتا رہا لیکن دنیا سے بےرغبتی میں اضافہ نہ ہوا وہ اللہ تعالیٰ سے دور ہی ہوتا رہتا ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1332 و ضعیف الجامع 5393 ۔
29016- "من ازداد علما ولم يزدد في الدنيا زهدا لم يزدد من الله إلا بعدا". "فر" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29017 ۔۔۔ جس شخص کو بغیر علم فتوی دیا گیا اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا اور جس شخص نے اپنے بھائی کو مشورہ دیا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی مصلحت اس کے علاوہ میں ہے تو گویا اس نے اپنے بھائی سے خیانت کی ۔ (رواہ ابوداؤد والحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
29017- "من أفتي بغير علم كان إثمه على من أفتاه، ومن أشار على أخيه بأمر يعلم أن الرشد في غيره فقد خانه". "د، ك" عن أبي هريرة1.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29018 ۔۔۔ جس شخص نے بغیر علم کے فتوی دیا اس پر آسمان اور زمین کے فرشتے لعنت بھیجتے ہیں۔ (رواہ ابن عساکر عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5459 ۔
29018- "من أفتى بغير علم لعنته ملائكة السماء والأرض". ابن عساكر - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29019 ۔۔۔ جس شخص کو بغیر علم کے فتوی دیا گیا تو اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا ۔ (رواہ ابن ماجہ والحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
29019- "من أفتى بفتيا بغير ثبت فإنما إثمه على من أفتاه". "هـ، ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29020 ۔۔۔ وہ علم جس کے حصول کا مقصد اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی ہوتی ہے جس شخص نے یہ علم اس لیے حاصل کیا تاکہ اسے دنیا ملے وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو نہیں پائے گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ والحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 160 ۔
29020- "من تعلم علما مما يبتغى به وجه الله لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة". "حم د، هـ، ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29021 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ علم کے ذریعے علماء سے مقابلہ کرے یا بیوقوفوں سے جھگڑا کرے یا علم کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں داخل کرے گا ۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
29021- "من تعلم العلم ليباهي به العلماء أو يماري به السفهاء أو يصرف به وجوه الناس إليه أدخله الله جهنم. "هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29022 ۔۔۔ جس شخص نے گفتگو کے داؤ پیچ اس لیے سیکھے تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا اور نہ ہی فدیہ ۔ (رواہ ابو داؤد ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5529 ۔
29022- "من تعلم صرف الكلام ليسبي به قلوب الناس لم يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا. "د" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29023 ۔۔۔ قیامت کے دن ایک شخص لایا جائے گا اور دوزخ میں پھینک دیا جائے گا وہ دوزخ میں شدت اضطراب سے گھومے گا جس طرح گدھا چکی کے گرد گھومتا ہے اہل دوزخ اس کے اردگرد جمع ہوجائیں گے اور کہیں گے اسے فلاں ! تجھے کیا ہوا ؟ کیا تو ہمیں امر بالعروف اور نہی عن المنکر نہیں کرتا تھا ۔ کہے گا جی ہاں میں اچھی باتوں کا حکم دیتا تھا اور خود اچھی باتوں سے باز رہتا تھا بری باتوں سے تمہیں روکتا تھا اور خود برائیوں کا ارتکاب کرتا تھا ۔ (رواہ احمد حنبل والبخاری ومسلم عن اسامۃ بن زید)
29023- "يجاء بالرجل يوم القيامة فيلقى في النار فتندلق أقتابه فيدور بها في النار كما يدور الحمار برحاه فيطيف به أهل النار فيقولون: يا فلان مالك ما أصابك ألم تكن تأمرنا بالمعروف وتنهانا عن المنكر؟ فيقول: بلى قد كنت آمركم بالمعروف ولا آتيه، وأنهاكم عن المنكر وآتيه". "حم، ق" عن أسامة بن زيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29024 ۔۔۔ آخری زمانے میں جھوٹے دجال ہوں گے جو تمہارے پاس ایسی حدیثیں لائیں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی اور نہ تمہارے آباؤ اجداد نے تم ان سے دور رہو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کرجائیں گے اور تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم، عن ابو ہریرہ (رض))
29024- "يكون في آخر الزمان دجالون كذابون يأتونكم من الأحاديث بما لم تسمعوا أنتم ولا آباؤكم فإياكم وإياهم لا يضلونكم ولا يفتنونكم. "حم، م" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
25 290 ۔۔۔ اس وقت لوگوں سے علم اچک لیا جائے گا حتی کہ معمولی علم پر بھی قادر نہیں رہیں گے اے زیاد ! تیری ماں تجھے گم پائے ! میں نے تجھے اہل مدینہ کے فقہاء میں شمار کرتا تھا یہ توراۃ اور انجیل تو یہودیوں اور نصرانیوں کے پاس تھیں پھر کس چیز نے انھیں لاپرواہ کردیا ۔ (رواہ الترمذی والحاکم عن ابی الدرداء احمد بن حنبل وابو داؤد والحاکم عن زیاد بن لبید)
29025- " هذا أوان يختلس العلم من الناس حتى لا يقدروا منه على شيء ثكلتك أمك يا زياد وإن كنت لأعدك من فقهاء أهل المدينة هذه التوراة والإنجيل عند اليهود والنصارى فماذا تغني عنهم". "ت، ك" عن أبي الدرداء؛ "حم، د، ك" عن زياد بن لبيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29026 ۔۔۔ معراج کی رات مجھے ایک قوم کے پاس لایا گیا جو آگ کی بنی ہوئی قینچیوں سے اپنے ہونٹ کاٹ رہے تھے وہ جونہی ہونٹ کاٹتے پھر جوں کے توں برابر ہوجاتے میں نے کہا : اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا یہ آپ کی امت کے خطباء ہیں جو جس بات کو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں کتاب اللہ پڑھتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمانعن انس (رض))
29026- "أتيت ليلة أسري بي على قوم يقترض شفاههم بمقاريض من نار كلما قرضت دقت فقلت: يا جبريل من هؤلاء؟ قال: خطباء من أمتك الذين يقولون ما لا يفعلون ويقرؤون كتاب الله ولا يعملون به". "هب" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29027 ۔۔۔ جب کوئی شخص قرآن پڑھتا ہے اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرتا ہے اور پھر وہ بادشاہ کے دروازے پر جاتا ہے اس کی چاپلوسی کے لیے اور اس کی دنیا میں طمع کرتے ہوئے وہ جتنی مقدار میں قدم اٹھاتا ہے انہی کے بقدر دوزخ میں گھسا چلا جاتا ہے۔ (رواہ ابو الشیخ عن معاذ)
29027- "إذا قرأ الرجل وتفقه في الدين ثم أتى باب السلطان تملقا إليه وطمعا لما في يديه خاض بقدر خطاه في نار جهنم. أبو الشيخ - عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29028 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں مخلوق میں سب سے زیادہ وہ شخص حقیر ہوتا ہے جو عالم ہو کر حکمرانوں کے پاس جاتا ہو۔ (رواہ الحافظ ابو الفعیان الدھشانی فی کتاب التحذیر عن علماء السوء ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1841 ۔
29028- "إن أهون الخلق على الله تعالى العالم يزور العمال. الحافظ أبو الفتيان الدهشاني في كتاب التحذير من علماء السوء" - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29029 ۔۔۔ جو شخص بھی کتمان علم کا شکار ہوتا ہے وہ قیامت کے دن آئے گا کہ اس کے گلے میں آگ کی لگا پڑی ہوگی ۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
29029- "ما من رجل يحفظ علما فكتمه إلا أتى يوم القيامة ملجما بلجام من نار". "هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29030 ۔۔۔ جو عالم بھی خوشی سے بادشاہ کے پاس جاتا ہے وہ دوزخ میں ہر طرح کے عذاب میں بادشاہ کا شریک ہوگا ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 1662 تذکرۃ الموضوعات 25 ۔
29030- "ما من عالم أتى صاحب سلطان طوعا إلا كان شريكه في كل لون يعذب به في نار جهنم". "ك" في تاريخه - عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক: