কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯০৩১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29031 ۔۔۔ جس شخص نے لوگوں کو نفع پہنچانے والا علم چھپایا قیامت کے دن اسے آگ کی لگام ڈالی جائے گی ، (رواہ ابن ماجہ عن ابی سعید) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 56 والوضع فی الحدیث 2703 ۔
29031- "من كتم علما مما ينفع الله به الناس في أمر الدين ألجمه يوم القيامة بلجام من نار. "هـ" عن أبي سعيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29032 ۔۔۔ اس نیت سے علم نہ حاصل کرو کہ تم علماء سے مقابلہ کرو گے یا اس کے ذریعے بیوقوفوں سے جھگڑا کرو گے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرو گے سو جس شخص نے بھی اس نیت سے علم حاصل کیا وہ دوزخ میں داخل ہوگا۔ (رواہ ابن ماجہ عن حذیفۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الوضع فی الحدیث 1263 ۔
29032- "لا تعلموا العلم لتباهوا به العلماء أو لتماروا به السفهاء أو لتصرفوا وجوه الناس إليكم، فمن فعل ذلك فهو في النار. "هـ" عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29033 ۔۔۔ اس نیت سے علم مت حاصل کرو کہ اس کے ذریعے تم علماء سے مقابلے کرو گے یا بیوقوفوں سے جھگڑو گے یا علم کے ذریعے مجلسوں پہ لوٹ ماروگے جس نے بھی ایسا کی جہنم اس کا ٹھکانا ہوگا ۔ (رواہ ابن ماجہ وابن حبان والحاکم عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 162 ۔
29033- "لا تعلموا العلم لتباهوا به العلماء أو لتماروا به السفهاء، ولا لتجتروا به المجالس، فمن فعل ذلك فالنار النار. "هـ، حب، ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29034 ۔۔۔ جس شخص نے علم کو ذریعہ معاش بنایا اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو مٹا ڈالے گا اور چہرے کو گدی کی طرف پھیر دے گا اور وہ دوزخ کا سزاوار ہوگا ۔ (رواہ الشیرازی ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5475 ۔
29034- " من أكل بالعلم طمس الله على وجهه، ورده على عقبيه وكانت النار أولى به. الشيرازي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29035 ۔۔۔ جس شخص نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا کے علاوہ کسی اور نیت سے علم حاصل کیا وہ دوزخ کو اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ الترمذی ، عن ابن عمرو (رض))
29035- " من تعلم العلم لغير الله تعالى فليتبوأ مقعده من نار". "ت" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29036 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ علماء سے مقابلہ کرے یا بیوقوفوں سے جھگڑا کرے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے دوزخ میں داخل کرے گا ۔ (رواہ الترمذی عن کعب بن مالک (رض))
29036- "من تعلم العلم ليماري به العلماء أو ليماري به السفهاء أو يصرف وجوه الناس إليه أدخله الله النار". "ت" عن كعب بن مالك2.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29037 ۔۔۔ ہلاکت ہے عالم کے لیے جاہل سے اور ہلاکت ہے جاہل کے لیے عالم سے ۔ (رواہ ابویعلی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6141 وکشف الخفاء 2974 ۔
29037- "ويل للعالم من الجاهل وويل للجاهل من العالم". "ع" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29038 ۔۔۔ ہلاکت ہے میری امت کے لیے علماء سوء سے ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6139 النواضح 2485 ۔
29038- "ويل لأمتي من علماء السوء". "ك" في تاريخه - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29039 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے مسائل پوچھنے سے منع کیا ہے جن کے ذریعے علماء کو مغالطہ میں ڈالا جائے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد عن معاویۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6139 النواضح 2485 ۔
29039- "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الأغلوطات". "حم، د" عن معاوية
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29040 ۔۔۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو علم نہ حاصل کرے اور اس شخص کے لیے بھی ہلاکت ہے جو علم تو حاصل کرے لیکن اس پر عمل نہ کرے۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن حذیفۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6147 ۔
29040- "ويل لمن لا يعلم وويل لمن علم ثم لا يعمل". "حل" عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29041 ۔۔۔ اس شخص کے لیے ایک مرتبہ کی ہلاکت ہے جو علم نہ حاصل کرے اگر اللہ تبارک وتعالیٰ چاہتا اسے علم سے سرفراز کرتا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ ہلاکت ہے جو علم حاصل کرے لیکن اس پر عمل نہ کرے۔ (رواہ سعید بن المصور عن جبلۃ مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 2661 ضعیف الجامع 2146 ۔
29041- "ويل لمن لا يعلم ولو شاء الله لعلمه واحد من الويل، وويل لمن يعلم ولا يعمل سبع من الويل". "ص" عن جبلة مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29042 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا ہے (رواہ احمد بن حنبل وابو نعیم فی الحلیۃ عن عمر)
29042- " أخوف ما أخاف على أمتي الأئمة المضلون". "حم، حل" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29043 ۔۔۔ دجال کے علاوہ مجھے اپنی امت پر گمراہ کرنے والے دجال حکمرانوں کا خوف ہے (رواہ احمد بن حنبل عن ابی ذر)
29043- "غير الدجال أخوف على أمتي من الدجال الأئمة المضلون". "حم" عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29044 ۔۔۔ مجھے تمہارے اوپر ہر ذی علم منافق کا خوف ہے جو حکمدت کی باتیں کرتا ہوگا لیکن ظلم وستم کرتا ہوگا۔ (رواہ عبد بن حمید والبیھقی فی شعب الایمان عن عمر)
29044- " إنما أخاف عليكم كل منافق عليم يتكلم بالحكمة ويعمل بالجور. عبد بن حميد"، "هب" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29045 ۔۔۔ مجھے تمہارے اوپر اس شخص کا خوف ہے جو قرآن پڑھتا ہوگا حتی کہ جب اس پر قرآن کی رونق نمایاں دکھائی دینے لگے گی یہ اسلام کی ایک نصرت ہوگی تب وہ من مانی کر کے الگ ہوجائے گا اور اسلام سے نکل جائے گا پھر اپنے پڑوسی پر تلوار لے کر نکلے گا اور اسے شرک کا الزام دے کر قتل کر دے گا ۔ (رواہ البزار وحسنہ وابو یعلی وابن حبان و سعید بن المنصور عن جندب عن حذیفۃ)
29045- "إنما أتخوف عليكم رجلا قرأ القرآن حتى إذا رؤي عليه بهجته وكان ردءا للإسلام اعتزل إلى ما شاء الله فانسلخ منه وخرج على جاره بسيفه رماه بالشرك". "ز" وحسنه، "ع، حب، ص" عن جندب عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29046 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر مومن کا خوف ہے اور نہ مشرک کا چونکہ مومن کو اس کا ایمان بچاتا رہے گا اور مشرک کو اس کا کفر آشکارہ رکھے گا البتہ مجھے تمہارے اوپر صاحب لسان منافق کا خوف ہے بھلائی کی باتیں کرتا ہوگا لیکن اس کا عمل برائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن علی)
29046- "إني لا أتخوف على أمتي مؤمنا ولا مشركا؛ أما المؤمن فيحجره إيمانه، وأما المشرك فيقمعه كفره ولكن أتخوف عليكم منافقا عالم اللسان يقول ما تعرفون ويعمل ما تنكرون". "طس" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29047 ۔۔۔ مجھے تمہارے اوپر ان چیزوں کا خوف نہیں ہے جنہیں تم نہیں جانتے البتہ یہ دیکھا کرو کہ جو تمہیں علم ہے اس پر کتنا عمل کرتے ہو۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ )
29047- "إني لست أخاف عليكم فيما لا تعلمون؛ ولكن انظروا كيف تعملون فيما تعلمون. الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29048 ۔۔۔ مجھے اپنے بعد تمہارے اوپر سب سے زیادہ ہراساں منافق کا خوف ہے (رواہ الطبرانی وابن حبان عن ابن الحصین)
29048- "إن أخوف ما أخاف عليكم بعدي كل منافق عليم اللسان. "طب، حب" عن ابن الحصين.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29049 ۔۔۔ مجھے اپنی امت جپر سب سے زیادہ تین چیزوں کا خوف ہے : عالم کے پھسلنے کا منافق کا قرآن کے ساتھ جھگڑنے کا اور میری امت کی مفتوحہ دنیا کا۔ رواہ الطبرانی والدار قطنی عن معاذ)
29049- "إن أخوف ما أخاف على أمتي ثلاث: زلة عالم، وجدال منافق بالقرآن، ودنيا تفتح عليهم. "طب، قط" عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29050 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا خوف ہے (رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل وابن عساکر عن ابی الدرداء)
29050- "إن أخوف ما أخاف على أمتي الأئمة المضلون". "حم، طب" وابن عساكر - عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক: