কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩১০৬৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کالے جھنڈے والے
31053 ۔۔۔ فرمایا چارفنتے ظاہر ہوں گے ایک میں (مسلمانوں کے ) خون کو حلال کیا جائے گا دوسرے میں خون اور مال دونوں کو حلال کرلیا جائے گا۔ تیسرے میں خون مال شرمگاہ کو ۔ طبرانی سعید بن منصور بروایت عمر ان بن حصین
31052 ستكو أربع فتن : فتنة يستحل فيها الدم ، والثانية يستحل فيها الدم والمال ، والثالثة يستحل فيها الدم والمال والفرج (طب ، ص - عن عمران بن حصين).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کالے جھنڈے والے
31054 ۔۔۔ فرمایا کہ میری امت میں چار فتنے ظاہرہوں گے چوتھے میں امت کی ہلاکت ہوگی۔ (نعیم بن حماد میں الفتن بروایت حذیفہ (رض))
31053 يكون في أمتي أربع فتن ، وفي الرابعة الفناء.(نعيم بن حماد في الفتن - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31055 ۔۔۔ فرمایا کہ میں کے خواب دیکھا کہ حکم بن عاص کی اولاد میرے منبر پر اس طرح اچھل کود کررہی ہیں جس طرح بندر کودتے ہیں۔ (مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض))
31054 أريت في منامي كأن بني الحكم بن أبي العاص ينزون على منبري كماتنزو القردة.(ك - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31056 ۔۔۔ فرمایا کہ جب بنوابی العاص کی تعداد تیس تک پہنچ جائے گی تو اللہ تعالیٰ کے دین کو فساد کا ذریعہ اور اللہ کے مال کو مال فٹی کی طرح خرچ کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو غلام بنالیا جائے گا۔ بروایت ابوہریرہ (رض)
31055 إذا بلغ بنو أبي العاص ثلاثين كان دين الله دغلا ومال الله نحلا وعباد الله خولا.(عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31056 ۔۔۔ فرمایا کہ جب بنوالحکیم کی تعداد تیس تک پہنچ جائے گی تو اللہ کے مال (ٕبیت المال ) کو ذاتی دولت سمجھ لیا جائے گا اللہ تعالیٰ کی کتاب کو فساد کا ذریعہ اور جب تعداد چارسوننانوے تک پہنچ جائے گی ان کی ہلاکت کھجور کی نوک سے زیادہ تیز ہوگی۔ طبرانی بیہقی بروایت معاویہ ابن عباس (رض)
31056 إذا بلغ بنو الحمكم ثلاثين رجلا اتخذوا مال الله بينهم دولا وعباد الله خولا وكتاب الله دغلا ، فإذا بلغوا تسعة وتسعين وأربعمائة كان هلاكهم أسرع من لوك تمرة.(طب ، ق - عن معاوية وابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31057 ۔۔۔ فرمایا جب بنو ابی العاص کی تعداد تیس مردوں تک پہنچ جائے گی تو اللہ کے بندوں کو غلام اور اللہ کے مال کو ذاتی دولت اور اللہ کی کتاب کو فتنہ فساد کا ذریعہ بنالیں گے۔ احمد، ابویعلی، طبرانی ، مستدرک للحاکم بروایت ابی سعید ومستدرک بروایت ابی ذر (رض) ۔
31057 إذا بلغ بنو أبي العاص ثلاثين رجلا اتخذا عباد الله خولا ومال الله دولا وكتاب الله دغلا.(حم ، ع ، طب ، ك عن أبي سعيد ، ك - عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৬৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31058 ۔۔۔ فرمایا کہ جب بنوامیہ کی تعداد چالیس مردوں تک پہنچ جائے گی تو اللہ کے بندوں کو غلام بنالیں گے اور اللہ کے مال کو ذاتی دولت اور اللہ کی کتاب کو فتنے ذریعہ۔ ابن عساکر بروایت ابی ذر (رض)
31058 إذا بلغت بنو أمية أربعين اتخذوا عباد الله خولا ومال الله دخلا وكتاب الله دغلا.(كر - عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31059 ۔۔۔ فرمایا بنی امیہ کے لیے تین مرتبہ ہلاکت ہو۔ (ابن سندہ ابونعیم بروایت حمران بن جابر الیامی ابن قانع بروایت سالم حضر می الاباطلیل 230)
31059 ويل لبني أمية ثلاث مرات. (ابن منده وأبو نعيم - عن حمران بن جابر اليمامي ، ابن قانع - عن سالم الحضرمي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31060 ۔۔۔ فرمایا یہ عنقریب کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی مخالفت کرے گا اور اس کی اولاد سے فتنے ظاہر ہوں گے اس کا دھواں آسمان تک بلند ہوگا تم میں سے بعض اس کی جماعت میں شامل ہوں گے مراد حکم بن ابی العاص ہے۔ دارقطنی فی الافراد بروایت ابن عمر
31060 إن هذا سيخالف كتاب الله وسنة نبيه ، وسيخرج من صلبه فتن يبلغ دخانها السماء وبعضكم يومئذ شيعته - يعني الحكم بن أبي العاص.(قط في الافراد - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31061 ۔۔۔ فرمایا کہ میں محمد اللہ کا نبی ہوں مجھے فواتح الکلم اور خواتیم الکلم عطا ہوا ہے جب تک میں تم میں موجود ہوں میری اطاعت کرو جب اللہ تعالیٰ مجھے اپنے پاس بلالے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب تم میں موجود ہے جن چیزوں کو قرآن کریم نے حلال قرار دیا اور کو حلال سمجھو اور جن کو حرام قرار دیا ہے ان کو حرام سمجھویہاں تک تمہیں موت واقع ہوجائے تمہیں راحت و سکون ملے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر میں یہ بات لکھی جاچکی ہے تمہارے اندر فتنے ظاہر ہوں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح جب ایک فتنہ ختم ہوگا اس کے پیچھے فورا دوسرا فتنہ ظاہر ہوگا نبوت ختم ہوجائے کی اس کے بعدبادشاہت آئے گی اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو حکومت کو سنبھالے اور اس کے حقوق اداکرے جیسے داخل ہواتھاوی سے نکل آئے (یعنی ظلم کرکے گناہوں کا بوجھ اپنے اوپر نہ لے ) ٹھہرجا اے معاذ ! گن لے جب حاکم کی تعداد پانچ تک پہنچ جائے گی توپانچواں یزید ہوگا اللہ تعالیٰ یزید کی حکومت میں برکت نازل نہ فرمائے ، مجھے حسین کی موت کی خبردی گئی ہے اور میرے پاس ان کے مقتل کی مٹی بھی لائی گئی اور ان کا قاتل بھی بتلایا گیا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جس قوم کے درمیان وہ قتل ہوگا وہ ان کی مدد نہیں کرے گی اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں اختلافات پیدا فرمادیں گے ان پر ان کے بدترین لوگوں کو مسلط فرمادیں گے اور ان کی قوت تقسیم فرمادیں گے افسوس ہے آل محمد کے بچے ہوئے افراد پر ایک ایسا ظالم حاکم ہوگا جو میرے خلیفہ کو اور خلیفہ کے خلیفہ کو قتل کرے گا اے معاذ ترک جاجب میں دس پر پہنچا تو فرمایا ولید فرعون کا نام ہے شرائع اسلام کو منہدم کرنے والاہوگا جو میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کے خون کا ذمہ دار ہوگا جب اللہ تعالیٰ اس کی تلوار کو نیام سے باہر کرے گا وہ پھر بھی نیام میں داخل نہ ہوگی۔

لوگوں میں اختلافات پیدا ہوجائیں گے وہ اس طرح ہوجائیں گے انگلیوں کو ایکدوسرے میں داخل کرکے دکھایا پھر فرمایا ایک سوبیس سال کے بعد توتیزی کے ساتھ موت واقع ہوگی اور سرعت کے ساتھ قتل کے واقعات ہوں گے اسی میں ان کی ہلاکت ہوگی ان پر بنی عباس میں سے ایک شخص حاکم مقرر ہوگا ۔ طبرانی بروایت معاذ
31061 أنا محمد النبي ! أوتيت فواتح الكلم وخواتمه ، فأطيعوني ما دمت بين أظهركم ! فإذا ذهب بي فعليكم بكتاب الله ! أحلوا حلاله وحرموا حرامه ! أتتكم الموتة أتتكم بالروح والراحة ، كتاب من الله سبق ، أتتكم فتن كقطع الليل المظلم ، كلما ذهب رسل جاء رسل ، تناسخت النبوة فصارت ملكا ، رحم الله من أخذها بحقها وخرج منها كما دخلها ! أمسك يا معاذ ! وأخص ، قال : فلما بلغت خمسة قال : يزيد ! لا بارك الله في يزيد ! نعي إلي الحسين وأوتيت بتربته وأخبرت بقاتله ، والذي نفسي بيده ! لا يقتل بين ظهراني قوم لا يمنعونه إلا خالف الله بين صدورهم وقلوبهم وسلط عليهم شرارهم وألبسهم شيعا ، واها لفراخ آل محمد من خليفة مستخلف مترف يقتل خلفي وخلف الخلف ! أمسك يا معاذ ! قال : فلما بلغت عشرة قال : الوليد اسم فرعون هادم شرائع الاسلام يبوء بدمه رجل من أهل بيته ، سل الله سيفه فلا غماد له ،واختلف الناس فكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - ثم قال.بعد العشرين ومائة موت سريع وقتل ذريع ، ففيه هلاكهم ويلي عليهم رجل من بنى العباس.(طب - عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31062 ۔۔۔ فرمایا پہلا وہ شخص جو میری سنت میں تبدیلی کرے گا وہ بنی امید کا ایک شخص ہوگا۔ (ابویعلی بیہقی بروایت ابی ذر (رض) ذخیرة الحفاظ 845
31062 إن أول من يبدل سنتي رجل من بني أمية.(ع ، هق عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31063 ۔۔۔ فرمایا کہ پہلا شخص جو میری سنت میں تبدیلی کرے گا وہ بنو امیہ کا ایک شخص ہوگا۔

ابن ابی شیبہ ابو یعلی ابن خزیمہ والرویانی وابن عساکر سعید بن منصور بروایت ابی ذر (رض)
31063 أول من يبدل سنتي رجل من بني أمية (ش ، ع وابن خزيمة والروياني وابن عساكر ، ص - عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31064 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ بنوالحکیم میرے منبرپرای سے چڑھ رہے ہیں جسے بندر اچھلتے کودتے ہیں۔ ابویعلی بیہقی فی الدلائل بروایت ابی ہریرة
31064 رأيت في النوم بني الحكم ينزون على منبري كما تنزو القردة.

(ع ، ق في الا دلائل - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31065 ۔۔۔ سن لو یہ شخص عنقریب کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی مخالفت کرے گا اور اس کی نسل سے فتنہ ظاہر ہوگا اس کا دھواں آسمان تک پہنچے گا تم میں سے بعض اس دن میں اس کی جماعت میں شامل ہوں گے یعنی حکم مراد ہے اس سے ۔ طبرانی بروایت ابن عمر
31065 ها إن هذا سيخالف كتاب الله وسنة نبيه ! سيخرج من صلبه فتن يبلغ دخانها السماء وبعضكم يومئذ شيعة - يعني الحكم.(طب عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31066 ۔۔۔ میری امت کے لیے ہلاکت ہے اس شخص کی نسل میں۔ ( ابن نجیب فی جزء ہ ابن عساکر بروایت نافع بن جبیر بن مطعم وہ اس کے والد ہیں) فرمایا ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس میں تھے وہاں سے حکم بن ابی العاص گذرا تو فرمایا اور راوی نے حدیث اس طرح ذکر کی۔
31066 ويل لامتي مما في صلب هذا.(ابن تجيب في جزية وابن عساكر عن ابن نافع بن جبير بن مطعم عن أبيه) قل : كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم فمر الحكم بن ابي العاص فقال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31067 ۔۔۔ میری امت کی ہلاکت کا سبب ہے یہ اور اس کی اولاد (ٕابن عساکربروایت حمزہ بن حبیب فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مروان بن حکم کو لایا گیا اس حال میں کہ وہ نومولود بچہ تھا تاکہ اس کی تحسنیک فرمائیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تحسنیک نہیں فرمائی بلکہ یہ مذکورہ بالا ارشاد فرمایا) ۔
31067 ويل لامتي من هذا وولد هذا.(ابن عساكر - عن ضمرة ابن حبيب) قال : أتي النبي صلى الله عليه وسلم بمروان بن الحكم وهو مولود ليحنكه فلم يفعل وقال - فذكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৭৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31068 ۔۔۔ فرمایا خلافت کا سلسلہ بنی امیہ میں چلتا رہے گا ، اس کو گیند کی طرح ایک دوسرے سے لیتے رہیں گے جب خلافت ان سے چھین لی جائے گی تو اس کے بعد زندگی میں کوئی خیر نہیں ہوگی۔ طبرانی فی الاوسط وابن عساکر بروایت ثوبان
31068 لا تزال الخلافة في بني أمية يتلقفونها تلقف الكرة فإذا نزعت منهم فلا خير في عيش.(طس وابن عساكر - عن ثوبان).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31069 ۔۔۔ فرمایا کہ یہ دین ہمیشہ عدل کے ساتھ قائم رہے گا، یہاں تک کہ پہلاشخص جو اس میں رخنہ ڈالے گا وہ بنی امیہ کا آدمی ہوگا۔ ابویعلی ، عن عبیدہ۔
31069 لا يزال هذا الدين قائما بالقسط حتى يكون أول من يثلمه

رجل من بني أمية.(ع - عن أبي عبيدة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31070 ۔۔۔ فرمایا کہ میری امت کا معاملہ انصاف کے ساتھ چلتا رہے گایہاں تک پہلا شخص جو اس میں رخنہ ڈالے گا وہ بنوامیہ کا ایک شخص ہوگا جس کا نام یزیدہوگا۔ (ابویعلی ونعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابن عمر اس کی سند میں سعید بن سنان ہے وہ انتہائی ضعیف ہے)
31070 لا يزال أمر أمتي قائما بالقسط حتى يكون أول من يثلمه جرل من بني أمية يقال له يزيد.(ع ونعيم بن حماد في الفتن - عن ابن عمر ، وفيه سعيد بن سنان واه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31070 ۔۔۔ فرمایا فتنہ آتا ہے تومشتبہ ہوتا ہے جب منہ موڑتا ہے تو صاف ہوتا ہے شروع ہوتا ہے سرگوشی کے ساتھ جب پھیلتا ہے تو دردناک ہوتا ہے جب بھڑک اٹھے تواسکو مت پھیلاؤ جب پھیل جائے تو اس کا سامنا مت کروفتنہ چرتا ہے اللہ کی زمین میں لیتا ہے اس کی رسی میں مخلوق میں سے کسی کے لیے حلال نہیں اس کو جگائے یہاں تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی اجازت ہو ہلاکت ہے اس کے لیے جو اس کی رسی پکڑے ہلاکت ہے پھر ہلاکت ہے۔ نعیم وحلیة الاولیاء بروایت ابن الدرداء
31071 إن الفتنة إذا أقبلت شبهت وإذا أدبرت سفرت ، وإن الفتنة تلقح بالنجوى وتنتج بالشكوى فلا تثيروها إذا حميت ولا تعرضوا لها إذا عضرت ، إن الفتنة راتعة في بلاد الله تطأ في خطامها فلا يحل لاحد من البرية أن يوقظها حتى يأذن الله لها ، الويل لما أخذ بخطامها ثم الويل له ثم الويل ثم الويل.(نعيم ، حل - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক: