কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩১০৮৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31071 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کی تلوار ہے اس کو بندوں کے سامنے بےنیام نہیں فرماتے یہاں تک کہ بندے خود اس کو نیام سے نکالیں جو بندے خود اس کو اپنے اوپر سونت لیتے ہیں پھر اس کو قیامت تک نیام میں داخل نہیں فرماتے ۔ مستبدرک فی تاریخہ بروایت ابوہریرہ (رض)
31072 إن لله سيفا لا يسله على عباده حتى يسلوه على أنفسهم فإذا سلوه على أنفسهم لا يغمد عنهم إلى يوم القيامة.(ك في تاريخه عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31072 ۔۔۔ فرمایا میری امت کو شکار کرلے جائے گی ایک ایسی قوم جس کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی، ان کے چہرے گویا کہ ڈھال ہیں تین مرتبہ تک ان کو جزیرة العرب پہنچادے گی پہلی مرتبہ ہنکانے سے وہ لوگ نجات پاجائیں گے جو ان سے بھاگ نکلے دوسری مرتبہ بعض لوگ نجات پائیں گے بعض ہلاک ہوں گے تیسری مرتبہ میں بقیہ تمام لوگوں کو ہلاک کردیں گے صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! وہ کون لوگ ہوں گے ؟ فرمایا ترک قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے وہ ضرور اپنے گھوڑوں کو مسلمانوں کی مساجد کے ستون سے باندھیں گے۔ احمدابویعلی مستدرک بیہقی فی البعث سعید بن منشور بروایت زید ورواہ مختصرا
31073 إن أمتي يسوقها قوم عراض الوجوه صغار الاعين كأن وجوههم الحجف ثلاث مرار حتى يلحقوهم بجزيرة العرب ، أما السائقة الاولى فينجو من هرب منهم ، وأما الثانية فيهلك بعض وينجو بعض ، وأما الثالثة فيصطلون كلهم من بقي منهم قالوا : يا رسول الله ! من هم ؟ قال : الترك ، أما والذي نفسي بيده لتربطن خيولهم إلى سواري مساجد المسلمين.(حم ، ع ، ك ، هق في البعث ، ص - عن بريدة ، ورواه مختصرا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31073 ۔۔۔ فرمایا میرے خاندان کے کچھ لوگ میری بعد میری امت کو سخت قتل و قتال میں مبتلا کریں گے ہماری قوم میں ہمارے لیے سب سے مبغوض بنوامیہ بنومغیرہ اور بنو مخزوم ہیں۔ نعیم بن حماد فی اتفتن مستدرک بروایت ابی سعید
31074 إن أهل بيتي سيلقون من بعدي من أمتي قتلا وتشريدا ، وإن أشد قومنا لنا بغضا بنو أمية وبنو المغيرة وبنو مخزوم.(نعيم بن حماد في الفتن ، ك - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31074 ۔۔۔ فرمایا ایک فتنہ ظاہر ہونے والا ہے اس میں قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے کیونکہ مقتول نے بھی توقاتل کو (ناحق) قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ طبرانی بروایت ابی بکرہ (رض)
31075 إن فتنة كائنة فالقاتل والمقتول في النار ، إن المقتلو قد أراد قتل القاتل.(طب - عن أبي بكرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31075 ۔۔۔ فرمایا میری امت کی ہلاکت ایک دوسرے کے ہاتھ سے ہوگی۔ دارقطنی فی الافراد بروایت رجل من الصحابہ ضعیف الجامع 1887
31076 إن فناء أمتي بعضها ببعض.(قط في الافراد - عن رجل من الصحابة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31076 ۔۔۔ فرمایا میری امت کی ہلاکت ایک دوسرے کے ہاتھ سے ہوگی ۔ داقطنی فی الافراد بروایت رجل من الصحابہ ضعیف الجامع 1887
31077 إنكم تتحدثون أني من آخركم وفاة ، وإني من أولكم وفاة وتتبعوني أفنادا يفني بعضكم بعضا.(طب - عن معاوية ، طب عن واثلة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر کی طرح اچھلنا کودنا
31077 ۔۔۔ فرمایا تم یہ باتیں کرتے ہو کہ میری وفات آخر میں ہوگی ایسی بات نہیں بلکہ میری وفات تو پہلے ہوگی میرے بعدفتنہ فساد ہوگا مسلسل ایک دوسرے کو فنا کروگے ۔ طبرانی بروایت معاویہ طبرانی بروایت واثلہ
31078 إنكم تكسبون بعدي حتى تقولون مني ، وستأتون أفنادا سنوات الزلازل.(نعيم بن حماد في الفتن - عن سلمة بن نفيل).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31079 ۔۔۔ فرمایا میری امت کو دوسری امتوں کی بیماریاں لگیں گی بلکہ ان سے بدتراترا نے ، مال دولت پر فخر کرنے ، دنیا کی حرص میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے ، بغض حسد یہاں تک ظلم وتعدی کا بازار گرم ہوگا پھر قتل و قتال ہوگا۔ ابن ابی الدنیا وابن النجار بروایت ابی ہریرة (رض)
31079 إنه سيصيب أمتى داء الامم الاشر والبطر والتكاثر والتنافس في الدنيا والتباغض والتحاسد حت يكون البغي ثم يكون الهرج.

(ابن أبي الدنيا وابن النجار عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31080 ۔۔۔ فرمایا کہ تم بنی اسرائیل کے سب سے زیادہ مشابہ امت ہو تم ان کے راستہ پرچلوگے قدم بقدم یہاں تک ان میں جو بھی غلط باتیں تھیں تم میں بھی اس طرح ہوگی یہاں تک ایک قوم کے سامنے سے ایک عورت گذرے گی ایک (بدبخت) اس سے سب کے سامنے جماع کرے گا پھر اپنے ساتھیوں کے پاس آکر اس فعل پر ہن سے گا اور لوگ بھی اس کے اس فعل پر ہنسیں گے ۔ طبرانی بروایت مسعود
31080 أنتم أشبه الامم ببني إسرائيل ، لتركبن طريقتهم حذو القدة بالقدة حتى لا يكون فيهم شئ إلا كان فيكم مثله ، حتى إن القوم لتمر عليهم المرأة فيقوم إليها بعضهم فيجامعها ثم يرجع إلى أصحابه يضحك إليهم ويضحكون إليه.(طب - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31081 ۔۔۔ فرمایا : اللہ اکبریہ تو بالکل ایسا ہے جیسے نبی اسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا تھا : اجعل لنا الھاکمالھم الھة تم اپنے پہلے لوگوں کی اتباع کروگے۔ (الشافعی احمد، بیہقی فی المعرفہ طبرانی بروایت ابی واقد لیشی انھوں نے بتایا کہ ہم نے کہا یا رسول اللہ ! ہمارے لیے بھی کوئی جیسے کفار کے لئے) ۔
31081 الله أكبر ! هذا كما قالت بنو إسرائيل لموسى (اجعل لنا إلها كما لهم آلهة) لتركبن سنن من كان قبلكم.(الشافعي ، حم ، هق في المعرفة ، طب - عن أبي واقد الليثي) قال قلنا : يا رسول الله ! اجعل لنا ذات أنواط كما للكفار ذات أنواط قال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31082 ۔۔۔ فرمایا اس امت کے شریر لوگ اہل کتاب کے گزشتہ لوگوں کے راستہ پرچلیں گے بالکل قطار درقطار۔ طبرانی بغوی، ابن قانع، طب، ص عن شداد بن اوس
31082 ليحملن شرار هذه الامة على سنن الذين خلوا من قبلهم من أهل الكتاب حذوة القدة بالقدة.(ط ، حم والبغوي وابن قانع ، طب ، ص - عن شداد بن أوس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31083 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم ضرور امم سابقہ کے نقش قدم پر چلوگے۔ احمدطبرانی بروایت سھیل بن سعد
31083 والذي نفسي بيده ! لتركبن سنن الذين من قبلكم حذو النعل بالنعل.(حم ، طب - عن سهل بن سعد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31084 ۔۔۔ فرمایا کہ یہ مراکز ہوں گے اور اس میں بدترین مخلوق ہوں گے۔ طبرانی فی الاوسط بروایت ابن عمر
31084 إنها ستكون معادن وسيكون فيها شر الخلق.(طس - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31085 ۔۔۔ فرمایا عنقریب میری امت میں فتنہ برپا ہوگا اے ابوموسیٰ ! اگر تم اس میں سوئے ہوئے ہو تو فبہا تمہارے حق میں بہتر ہے بیدار رہنے جسے اور بیٹھے رہنا یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے چلنے پھرنے سے۔ (طبرانی بروایت عمار ابوموسیٰ ایک ساتھ)
31085 إنها ستكون فتنة بين أمتي أنت يا أبا موسى فيها نائما خير منك قاعدا وقاعدا خير منك ماشيا. (طب - عن عمار وأبي موسى معا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31086 ۔۔۔ فرمایا میں بہرہ فتنہ کو جانتاہوں اس میں سویا ہوابیٹھے ہوئے سے اور بیٹھا ہواکھڑے سے اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والا اس فتنہ میں کوشش کرنے والے سے بہتر ہوگا۔ طبرانی بروایت ابی موسیٰ (رض)
31086 إني لاعلم فتنة صماء النائم فيها خير من الجالس والجالس فيها خير من القائم ، والقئم فيها خير من الماشي ، والماشي فيها خير من الساعي.(طب عن أبي موسى).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31087 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے بعد فتنہ ظاہر ہوگا اس میں سویا ہوا بیدار سے بہتر ہوگا لیٹا ہوا بیٹھے ہوئے سے بیٹھا ہوا کھڑے سے اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والافتنے میں دوڑنے والے سے بہتر ہوگا ہر شخص جو اس میں گھسے گا وہ ہلاک ہوگا اور ہر فصیح اللسان خطیب ہلاک ہوگا اگر وہ زمانہ پالوتو اپنے پیٹ کو زمین سے چمٹا لویہاں تک نیکی کی حالت میں راحت پالویا کسی فاجر کے ہاتھ راحت دیے جاو۔ (یعنی قتل ہوجاؤ) ۔ ابویعلی بروایت حذیفہ
31087 ستكون بعدي فتنة الراقد فيها خير من اليقظان ، والمضطجع فيها خير من القاعد ، والقاعد خير من القائم ، والقائم خير من الماشي ، والماشي خير من الساعي ، ويهلك فيها كل راكب موضع وكل خطيب مصقع ، فان أدركتها فألصق بطنك بالارض حتى تستريح برا أو تستراح من فاجر.(ع - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31088 ۔۔۔ فرمایا کہ عنقریب اندھا گونگا بہروفتنہ ظاہر ہوگا اس میں لیٹا ہوا بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا بیٹھا ہواکھڑے سے اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا جس کو (فتنہ میں) لایا گیا وہ اپنی گردن لمبی کرے۔ بقی بن مخلدفی مسندہ بخاری فی التاریخ والبغوی وابن اسکن والباوردی وابن فانع وابن شاہین بروایت انیس بن ابی مدثر الانصاری
31088 ستكون فتنة عمياء بكماء صماء المضطجع فيها خير من القاعد ، والقاعد فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، والماشي

فيها خير من الساعي ، فمن أتي فليمدد عنقه.(بقي بن مخلد في مسنده ، خ في التاريخ والبغوي وابن السكن والباوردي وابن قانع وابن شاهين - عن أنيس بن أبي مرثد الانصاري)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31089 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے بعد فتنے ظاہر ہوں گے اس میں سویا بیدار سے بہتر ہوگا بیٹھا ہواکھڑے سے کھڑا چلنے والے سے سن لو جس پر وہ زمانہ آجائے تو اپنی تلوار کو سخت چکنے پتھر پر مارکر توڑدے پھر اپنے گھر میں لیٹ جائے یہاں تک فتنہ رفع ہوجائے۔ احمد وابویعلی وابن مندہ والبغوی وابن قانع وعبدالجبار ابن عبداللہ الخولانی فی تاریخ داریا طبرانی سعید بن منصور بروایت خرشة المحاربی
31089 ستكون بعدي فتن النائم فيها خير من اليقظان ، والجالس فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، ألا ! فمن أتت عليه فليمش بسيفه إلى صفاة فليضربه بها حتى ينكسر ، ثم ليضطجع حتى ينجلي عما انجلت عليه.(حم ، ع وابن منده والبغوي وابن قانع وعبد الجبار ابن عبد الله الخولاني في تاريخ داريا ، طب ، ص عن خرشة المحاربي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31090 ۔۔۔ فرمایا فتنہ ظاہر ہوگا اس میں بیٹھا ہوا کھڑے سے بہتر ہوگا اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والادوڑنے والے سے اور دوڑنے والا سوار سے اور سوار قیادت کرنے والے سے بہتر ہوگا۔ ابن ابی شیبہ ابن عساکر بروایت سعید بن مالک
31090 تكون فتنة ، القاعد فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، والماشي فيها خير من الساعي ، والساعي فيها خير من الراكب ، والراكب فيها خير من الموضع.(ش ، كر - عن سعد بن مالك).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اترانے، فخر کرنے والا بدت رہے
31091 ۔۔۔ عنقریب فتنہ ظاہر ہوگا اس میں سویا ہوا بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا اور بیٹھا ہواچلنے والے سے اور چلنے والا دوڑنے والے سے اور دوڑنے والا سوار سے بہتر ہوگا۔ طبرانی بروایت خریمہ بن فاتک
31091 ستكون فينة النائم فيها خير من القاعد ، والقاعد فيها خير من الماشي ، والماشي فيها خير من الساعي ، و الساعي فيها خير من الراكب.(طب - عن خريم بن فاتك).
tahqiq

তাহকীক: