কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩১১০৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31092 ۔۔۔ فرمایا کہ فتنہ ظاہر ہوگا گرمی کی ہوا کی طرح اس میں بیٹھا ہوابہتر ہوگا کھڑے سے اور کھڑا چلنے والے سے جو اس کو جھانک کر دیکھے گا فتنہ اس کو پکڑے گا اور نمازوں میں سے ایک نماز ایسی ہے اگر وہ فوت ہوجائے تو گویا کہ اس کے اہل اور مال سب ہلاک ہوگئے۔ طبرانی بروایت نوفل بن معاویہ
31092 ستكون فتنة كرياح الصيف ، القاعد فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، من استشرف لها استشرفته ، ومن الصلاة صلاة من فاتته فكأنما وتر أهله وماله.(طب - عن نوفل ابن معاوية).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31093 ۔۔۔ فرمایا ناس ہو عرب کا ایک فتنہ ان کے قریب آچکا ہے جو اندھا بہرہ گونگا فتنہ ہوگا اس میں بیٹھا ہوا چلنے والے سے اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا اس میں کوشش کرنے والے کے لیے ہلاکت ہے قیامت کے دن اللہ کے عذاب ہے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابی ہریرة)
31093 ويل للعرب من شر قد اقترب من فتنة عمياء صماء بكماء القاعد فيها خير من الماشي والماشي فيها خير من الساعي ، وويل للساعي فيها من الله يوم القيامة.(نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31094 ۔۔۔ اے ابن حوالہ ! تمہارا کیا حال ہوگا جب فتنہ پیدا ہوگا اس میں بیٹھا ہوابہتر ہوگا کھڑے ہوئے سے اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والا دوڑنے والے سے اے ابن حوالہ ! تمہارا کیا حال ہوگا جب دوسرا فتنہ ظاہر ہوگا پہلا بھی اس میں خوشی کی طرح دوڑے گا گویا گائے کا سینگ ہے یہ اور ان کے ساتھ حق پر ہوں گے۔ (یعنی عثمان بن عفان) ۔ مسند احمد ابوداؤد الطیالسی طبرانی سعید بن منصور بروایت عبداللہ بن حوالہ
31094 يا ابن حوالة ! كيف أنت إذا نشأت فتنة القاعد فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، والماشي فيها خير من الساعي ؟ يا ابن حوالة ! كيف أنت إذا نشأت أخرى التي قبلها فيها كنفجة أرنب كأنها صياصي بقر ؟ هذا وأصحابه يومئذ على الحق - يعني عثمان.
(ط ، حم طب ، ص - عن عبد الله بن حوالة).
(ط ، حم طب ، ص - عن عبد الله بن حوالة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31095 ۔۔۔ فرمایا اے حذیفہ عنقریب لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا اس میں کھڑا چلنے والے سے بہتر ہوگا بیٹھا ہواکھڑے سے قاتل و مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے۔ طبرانی بروایت عمار
31095 يا حذيفة ! أما إنه سيأتي على الناس زمان القائم فيه خير من الماشي والقاعد خير من القائم ، والقاتل والمقتول في النار.(طب - عن عمار).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31096 ۔۔۔ فرمایا میں تمہاری وجہ سے اور امتوں پر فخر کروں گا میرے بعدکفر کی طرف نہ لوٹنا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔ مسند احمد بروایت ضابحی
31096 إني مكاثر بكم الامم فلا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض.(حم - عن الصنابحي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31097 ۔۔۔ فرمایا کہ میں تم سے پہلے حوض کر ثر پر ہوں گا میں تمہاری وجہ سے دوسری امتوں پر فخرکروں گا میرے بعد آپس میں خون ریزی نہ کرتا۔ احمدابویعلی ترمذی ابن فانع سعید بن منصور بروایت صنابحی بن اعزوالخطبب وابن عساکر بروایت ابن مسعود (رض) ابن ماجہ بن ابی شبیة والشیرازی فی الا لقاب والبغوی عن الصنابحی
31097 أنا فرطكم على الحوض وإتي مكاثر بكم الامم فلا تقتتلوا بعدي.
(حم ، ع * ت وابن قانع ، ص - عن صنابح بن الاعسر ، والخطيب وابن عساكر - عن ابن مسعود ، ه ، ش والشيرازي في الالقاب والبغوي - عن الصنابحي).
(حم ، ع * ت وابن قانع ، ص - عن صنابح بن الاعسر ، والخطيب وابن عساكر - عن ابن مسعود ، ه ، ش والشيرازي في الالقاب والبغوي - عن الصنابحي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১০৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31098 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے بہت رغبت اور خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھی اس میں اللہ تعالیٰ سے تین درخواستیں کی دوقبول ہوئیں ایک رہ ہوئی میں نے سوال کیا میرا مت قحط سالی میں مبتلا نہ ہو یہ دعا قبول ہوئی میں نے سوال کیا دشمن کا ان پر غلبہ نہ ہو دعا قبول ہوئی۔ میں نے دعا کی ان کے اس میں خون زیزی نہ ہوئی یہ دعا رد ہوئی۔ (احمد وسمویہ حلیتہ الاولیا مستدرک سعیدبن منصور بروایت انس بن مالک احمدوالہیثم بن کلیب سعیدبن منصور بروایت عبداللہ بن جابربن عتیک طبرانی وابن قانع بروایت عبداللہ بن جبرالانصاری وہ بروایت معبدبن جابر بن عتیک الانصاری ابن قانع نے کہا وہ جابر بن عتیک کے بھائی ہیں) ۔
31098 إني صليت صلاة رغبة ورهبة وسألت ربي ثلاثا فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة ، سألته أن لا يبتلي أمتي بالسنين ففعل ، وسألته أن
لا يظهر عليهم عدوهم ففعل ، وسألته أن لا يلبسهم شيعا فأبي علي.
(حم وسمويه ، حل ، كل ، ص - عن أنس بن مالك ، حم والهيثم بن كليب ، ص - عن عبد الله بن جابر بن عتيك ، طب وابن قانع - عن عبد الله بن جبر الانصاري عن معبد بن جبر بن عاتيك النصاري ، قال ابن قانع : وهو أخو جابر بن عتيك).
لا يظهر عليهم عدوهم ففعل ، وسألته أن لا يلبسهم شيعا فأبي علي.
(حم وسمويه ، حل ، كل ، ص - عن أنس بن مالك ، حم والهيثم بن كليب ، ص - عن عبد الله بن جابر بن عتيك ، طب وابن قانع - عن عبد الله بن جبر الانصاري عن معبد بن جبر بن عاتيك النصاري ، قال ابن قانع : وهو أخو جابر بن عتيك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31099 ۔۔۔ فرمایا انتہائی خضوع والی نماز تھی اس میں نے اللہ تعالیٰ سے تین درخواستیں کی دو مجھے دے دی گئیں اور ایک کا انکار فرما دیا میں نے درخواست کی ان پر کسی ایسے دشمن کو مسلط نہ فرما جو ان کو جڑ سے ختم کردے یہ دعا قبول ہوئی دوسری ان کو کسی ایسی قحط سالی میں مبتلا نہ فرما کہ سب کو ہلاک کردے یہ دعا بھی قبول ہوئی تیسری دعا کہ ان کے آپس میں خون ریزی نہ ہو دعا رد ہوگئی۔ طبرانی بروایت معاذ (رض)
31099 إنها كانت صلاة رغبة ورهبت سألت الله فيها ثلاثا فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة ، سألته أن لا يرسل عليهم عدوا من غيرهم فيجتاحهم فأعطانيها ، وسألته أن لا يرسل عليهم سنة فتدمرهم فأعطانيها ، وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم فزواها عني.(طب - عن معاذ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31100 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ میرے امت قحط سالی سے ہلاک نہ ہو دعاء قبول ہوئی میں نے درخواست کی ان پر غیروں میں سے ایسا دشمن مسلط نہ ہو جو ان کو بالکل ختم کردے یہ دعا بھی قبول ہوئی میں نے درخواست کی ایسی فرقہ واریت میں مبتلا نہ ہو کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں یہ دعا رد ہوئی میں نے کہا پھر بخار یا طاعون پھر بخار یا طاعون پھر بخار یاطاعون بخار بھی طاعون۔ احمد بروایت معاذ
31100 أني سألت ربي أن لا يهلك أمتي بسنة فأعطانيها ، وسألته أن لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم فيستبيحهم فأعطانيها ، وسألته أن لا يلبسهم شيعا فيذيق بعضهم بأس بعض فأبي علي ، فقلت : حمى إذن أو طاعونا ، حمى إإذن أو طاعونا ، حمى إذن أو طاعونا.(حم - عن معاذ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے سے کنارہ کشی کرنے والا بہتر ہے
31101 ۔۔۔ فرمایا میں نے رب تعالیٰ سے چار درخواستیں کیں مجھے تین عطا ہوئیں ایک رد ہوئی میں نے درخواست کی میری امت گمراہی میں اکٹھی نہ ہو دعا قبول ہوئی میں نے درخواست کی کہ یہ قحط سالی سے ہلاک نہ ہوجی سے اس سے پہلی قومیں ہلاک ہوئیں یہ دعا قبول ہوئی میں نے درخواست کی کہ ان پر غیر سے کوئی دشمن مسلط نہ ہو یہ دعا بھی قبول ہوئی میں نے درخواست کی ان کے آپس میں خون ریزی نہ ہو کہ بعض بعض کو قتل کرے یہ دعا قبول نہ ہوئی۔ طبرانی بروایت ابی بصرہ الغفاری
31101 سألت ربي أربعا فأعطاني ثلاثا ومنعني واحدة ، سألته أن لا يجمع أمتي على ضلالة فأعطانيها ، وسألته أن لا يهلكهم بالسنين كما أهلك الامم قبلهم فأعطانيها ، وسألته أن لا يظهر عليهم عدوا من يغرهم فأعطانيها ، وسألته أن لا يلبسهم شيعا ولا يذيق بعضهم بأس بعض فمنعنيها.(طب - عن أبي بصرة الغفاري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31102 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے رب اللہ تعالیٰ سے تین درخواستیں کیں دوقبول ہوئیں ایک رد ہوئی میں نے درخواست کی کہ میری امت قحط سالی سے ہلاک نہ ہو یہ دعا قبول ہوئی اور میں نے درخواست کی کہ میری امت طوفان سے ہلاک نہ ہو یہ دعا بھی قبول ہوئی میں نے درخواست کی ۔ ان کے آپس میں لڑائی نہ ہو یہ دعا قبول نہیں ہوئی۔ (ابن ابی شیبہ احمد، مسلم ، ابن خزیمہ ابن حبان بروایت عامر بن سعدوہ اپنے والد سے)
31102 سألت ربي ثلاث فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة ، سألت ربي أن لا يهلك أمتي بالسنة فأعطانيها ، وسألته أن لا يهلك أمتي بالغرق فأعطانيها وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعنيها.(ش ، حم ، م وابن خزيمة ، حب عن عامر بن سعد عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31103 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے تین درخواستیں کیں دو قبول ہوئیں ایک رد ہوئی میں نے درخواست کی اے رب میری امت بھوک سے ہلاک نہ ہو فرمایا قبول ہے میں نے درخواست کی ان پر غیروں سے کوئی دشمن مسلط نہ فرما یعنی مشرکین میں سے جو ان کو جڑ سے ختم کردے فرمایا یہ بھی قبول ہے میں درخواست کی یا اللہ ان کے آپس میں لڑائی نہ ہو لیکن اس دعا کو قبولیت سے روک لیا۔ طبرانی بروایت جابر بن سمرہ بروایت علی
31103 سألت ربي عزوجل ثلاث خصال لامتي فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة ، قلت : يا رب ! لا تهلك أمتي جوعا ، قال : هذه ، قلت : يا رب ! لا تسلط عليهم عدوا من غيرهم - يعني أهل الشرك فيجتاحهم ، قال : ذلك ، قلت : يا رب ! لا تجعل باسهم بينهم فمنعني هذه.(طب - عن جابر بن سمرة عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31104 ۔۔۔ فرمایا کہ پہلی چیز جو میری امت کو اسلام سے الٹ دے گی جیسے برتن کو شراب میں الٹ دیاجاتا ہے۔ ابن عساکر بروایت ابن عمر
31104 أول ما يكفأ أمتي عن الاسلام كما يكفأ الاناء في الخمر.
(ا بن عساكر - عن ابن عمر).
(ا بن عساكر - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31105 ۔۔۔ فرمایا کہ ایک زمانہ آئے گا مسجد میں ہزار یا اس سے زیادہ نمازی ہوں گے ان میں ایک بھی مومن نہ ہوگا۔ الدیلمی بروایت ابن عمر
31105 سيأتي على الناس زمان يصلي في المسجد منهم ألف رجل وزيادة لا يكون فيهم مؤمن.(الديلمي - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31106 ۔۔۔ فرمایا ایک قوم ایمان کے بعد کافر ہوجائے گا تو ان میں سے نہیں ۔ طبرانی بروایت ابی الدرداء
31106 سيكفر قوم بعد إيمانهم ولست منهم. (طب - عن أبي الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31107 ۔۔۔ فرمایا لوگ اسلام سے فوج کی شکل میں نکلیں گے جس طرح فوج کی شکل میں داخل ہوئے۔ مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)
31107 ليخرجن منه أفواجا كما دخلوا فيه أفواجا.(ك - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১১৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31108 ۔۔۔ ایک قوم ایمان کے بعد کفراختیار کرے گی۔ تمام رابن عساکر بروایت ابی الدرداء ضعیف الجامع 4954
31108 ليكفرن أقوام بعد إيمانهم.(تمام وابن عساكر عن أبي الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১২০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31109 ۔۔۔ فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا مساجد میں جمع ہو کر نماز پڑھیں گے ان میں کوئی بھی مومن نہ ہوگا۔ ابن عساکر فی تاریخہ بروایت ابن عمر
31109 يأتي على الناس زمان يجتمعون في مساجدهم يصلون ليس فيهم مؤمن.(كر في تاريخه - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১২১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31110 ۔۔۔ ایک قوم کا موذن اذان کہے گا اور نماز بھی قائم کرے گی لیکن وہ مومن نہ ہوں گے۔ طبرانی حلیة لاولیاء بروایت ابن عمر (رض) عنھما
31110 يؤذن المؤذن ويقيم الصلاة قوم وما هم بمؤمنين.(طب ،حل - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১২২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین درخواستیں
31111 ۔۔۔ فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ ان میں مومن اس طرح چھپے گا جس طرح آج تم میں منافق چھپتا ہے۔ ابن اسنی بروایت جابر ذخیرة الحفاظ 6471
31111 يأتي على الناس زمان يستخفي المؤمن فيهم كما يستخفي المنافق فيكم اليوم.(ابن السنى - عن جابر).
তাহকীক: