কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩১১৮৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31172 ۔۔۔ فرمایا اے ابوعبیدہ میرے بعد کسی پر اعتماد مت کرنا ۔ الحکیم بروایت ابوعبیدہ بن جراح
31172 يا أبا عبيدة لا تأمنن على أحد بعدي.(الحكيم - عن أبي عبيدة بن الجراح).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31173 ۔۔۔ فرمایا اے عبداللہ بن عمرو ! تم میں چھ خصلتیں پیداہوں گی۔

1 تمہارے نبی کی روح قبض ہوگی۔

2 اور مال کی بہتات ہوگی۔ یہاں تک کہ تم میں سے کسی کو ہزار دینار مل جائیں تو اس پر بھی ناراض ہوگا۔

3 ایک فتنہ ظاہر ہوگا جو تم میں سے ہر شخص کے گھر میں داخل ہوگا۔

4 موت عام ہوگی قعاص الغنم کی طرح۔

5 تم میں اور رومیوں میں ایک صلح ہوگی نوما ہ تک یعنی مدت حمل تمہارے خلاف ہتھیار جمع کریں گے اس کے بعد وہ پہلے غداری کرکے معاہدہ کی خلاف ورزی کریں گے۔

6 قطنطنیہ کا شہر فتح ہوگا۔ طبرانی بروایت ابن عمر (رض) عنھما
31173 يا عبد الله بن عمرو ! ست خصال كائنة فيكم : قبض نبيكم وفيض المال حتى يصير إلى أحدكم ألف دينار فيظل ساخطا ، وفتنة

تكون في بيت كل امرئ منكم ، وموت كقعاص الغنم ، وهدنة تكون بينكم وبين بني الاصفر يجمعون لكم تسعة أشهر كقدر حمل المرأة ويكونون أولى بالغدر منكم ، وفتح مدينة القسطنطينية.(طب عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31174 ۔۔۔ فرمایا اے قیس ! ہوسکتا ہے میرے بعد تم ایک مدت تک زندہ رہو تو تمہیں ایسے حکام سے سابقہ پڑے گا تم کو ان کے سامنے حق بیان کرنے پر قدرت نہ ہوگی ۔ طبرانی بروایت قیس بن خرشہ
31174 يا قيس ! عسى إن مد بك الدهر أن يليك بعدي ولاة لا تستطيع أن تقول بحق معهم.(طب - عن قيس بن خرشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31175 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کے چہرے تو انسانوں جیسے ہوں گے لیکن ان کی دل شیاطین کی طرح ہوں گے خون ریزی کرنے والے ہوں گے کسی برائی کا ارتکاب کرنے سے نہیں ڈریں گے اگر ان سے خریدو فروخت کا معاملہ کروتو دھوکا دیں اگر ان کے پاس امانت رکھوتو خیانت کریں ان کے بچے شریر ہوں گے اور ان کے جوان عیارومکار ہوں گے ان کے بوڑھے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ سے غافل ہوں گے سنت ان میں بدعت بن جائے گی اور بدعت کو وہ سنت کا مقام دے دیں گے ان کا سردار گمراہ ہوگا اس وقت اللہ تعالیٰ ان کے شریروں کو ان پر مسلط فرمادیں گے اس وقت ان کے نیک لوگ دعاء مانگیں تو وہ قبول نہ ہوگی۔ الخطیب بروایت ابن عباس (رض) عنھما
31175 يأتي على الناس زمان وجوههم وجوه الادميين ، وقلوبهم قلوب الشياطين سفاكين الدماء لا يرعون عن قبيج وإن بايعتهم واربوك وإن ائتمنتم خانوك ، صبيهم عارم ، وشابهم شاطر ، وشيخهم لا يأمر بمعروف ولا ينهى عن منكر ، السنة فيهم بدعة والبدعة فيهم سنة ، وذو الامر منهم غاو ، فعند ذلك يسلط الله عليهم شرارهم فيدعو خيارهم فلا يستجاب لهم.(الخطيب عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31176 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ مومن اس میں عام لوگوں کے لیے دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوگا خاص اپنے لیے دعاکرو تو میں قبول کروں گا کیونکہ عوام پر میں ناراض ہوں۔ حلیة الاولیاء بروایت انس (رض)
31176 يأتي على الناس زمان يدعو فيه المؤمن للعامة فيقول الله تعالى : ادع لخاصة نفسك أستجب لك ! فأما العامة فاني عليهم ساخط.

(حل - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31177 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ کتے کے پلے کو پالے یہ اس کے حق میں بہتر ہوگا اپنے بچہ کو پالنے سے۔ (مستدرک فی تاریخ بروایت (رض) التکیت والافادہ 188 کشف الخفاء 3268)
31177 يأتي على الناس زمان لان يربي فيه الرجل جروا خير من أن يربي ولدا.(ك في تاريخه - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৮৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31178 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا فتنہ کی وجہ سے دجال سے ملنے کی تمنا کریں گے۔ بزار بروایت حذیفة (رض)
31178 يأتي على أمتي زمان يتمنون الدجال مما يلقون من الفتن.

(ز - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31179 ۔۔۔ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا فتنہ کی کثرت کی وجہ سے دجال سے ملنے کی تمنا کریں گے۔ بزار بروایت حذیفہ (رض)
31179 يأتي على الناس زمان يتمنون فيه الدجال لما يلقون في الدنيا من الزلازل والفتن.(أبو نعيم - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31180 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ آدمی کو اختیار دیا جائے گا ذلت قبول کرے یا گناہ کرے جس کو ایسا زمانہ ملے وہ فجور پر ذلت کو ترجیح دے ۔ (احمدونعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابوہریرہ (رض))
31180 يأتي على الناس زمان يخير الرجل فيه بين العجز والفجور ، فمن أدرك ذلك الزمان فليختر العجز على الفجور.(حم ونعيم بن حماد في الفتن - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31181 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا۔ (رعایا پہ خوب ظلم ہوگا مالدار اپنے مال کو روک لے گا) ۔ احمد بروایت علی (رض)
31181 يأتي على الناس زمان عضوض يعض الموسر على ما في يده.

(حم - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31182 ۔۔۔ فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس میں علماء کو اس کثرت سے قتل کیا جائے گا جس طرح کتوں کو کثرت سے ماراجاتا ہے کاش کہ اس زمانہ میں علماء بتکلف احمق ہونے کا اظہار کریں۔ الدیلمی بروایت ابن عباس (رض)
31182 يأتي على الناس زمان يقتل فيه العلماء كما تقتل الكلاب فياليت العلماء في ذلك الزمان تحامقوا (الديلمي - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31183 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کے علماء فتنہ ہوں گے ان کے حکماء فتنے ہوں گے مساجد اور قراء کی کثرت ہوگی وہ کوئی عالم (ربانی) نہیں پائیں گے مگر اکادکا۔ (ٕابونعیم بروایت بہزوہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے) ۔
31183 يأتي على الناس زمان علماؤهم فتنة وحكماؤهم فتنة ، تكثر المساجد والقراء لا يجدون علما إلا الرجل بعد الرجل.(أبو نعيم عن يهز عن أبيه عن جده).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31184 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ مسجد میں بیٹھ کر دنیاوی گفتگو کریں گے ایسے لوگوں کی مجالس میں مت بیٹھو ! اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی حاجت نہیں۔ ( شعب الایمان بیہقی بروایت حسن مرسلا)
31184 يأتي على الناس زمان يكون حديثهم في مساجدهم في أمر دنياهم فلا تجالسوهم فليس لله فيهم حاجة.(هب - عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31185 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگ پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ایک آدمی کسی قوم کی مجلس میں بیٹھے گا کہ صرف اس خوف سے اٹھ جائے گا کہ وہ کہیں اس حملہ نہ کردے ۔ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض)
31185 يأتي على الناس زمان يقعد الرجل إلى قوم فما يمنعه أن يقوم إلا مخافة أن يقعوا فيه.(الديلمي - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31186 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسازمانہ آئے گا کہ ان کا مقصد ان کا پیٹ ہوگا اور ان کی عزت مال اسباب ہوگی ان کا قبلہ ان کی عورتیں ہوں گی ان کا دین دراھم ونانیر ہوں گے۔ یہ بدترین مخلوق ہوں گے ان کا اللہ تعالیٰ کی ہاں کوئی مقام نہ ہوگا۔ (اسلمی بروایت علی (رض) کشف الخفاء 3270)
31186 يأتي على الناس زمان همتهم بطونهم ، وشرفهم متاعهم ، وقبلتهم نساؤهم ، ودينهم دارهمهم ودنانيرهم ، أولئك شرار الخلق لا خلاق لهم عند الله.(السلمي - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31187 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں عالم کی اتباع نہیں کی جائے گی کسی بردباد شخص سے شرمایا نہیں جائے گا ، کسی بڑے کی عزت نہ ہوگی کسی چھوٹے پر رحم نہ کیا جائے گا دنیا کی خاطر ایک دوسرے کو قتل کریں گے دل ان کے عجمیوں کی طرح ہوں گے زبانیں عرب کی طرح نہ اچھائی کی تمیز نہ برائی کی نیک لوگ اس میں چھپ کر زندگی گذاریں گے وہ بدترین لوگ ہوں گے اللہ تعالیٰ قیامت کے روزان کی طرف نظر (رحمت) نہیں فرمائیں گے ۔ الدیلمی بروایت علی (رض)
31187 يأتي على الناس زمان لا يتبع فيه العالم ، ولا يستحيى فيه من الحليم ، ولا يوقر فيه الكبير ، ولا يرحم فيه الصغير ، يقتل بعضهم بعضا على الدنيا ، قلوبهم قلوب الاعاجم وألسنتهم ألسنة العرب ، لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا ، يمشي الصالح فيهم مستخفيا ، أولئك شرار خلق الله ، لا ينظر الله إليهم يوم القيامة.(الديلمي - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৯৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31188 ۔۔۔ فرمایا کہ علماء پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ موت ان کے نزدیک سرخ سے زیادہ محبوب ہوگی۔ ( ابونعیم بروایت ابوہریرہ (رض))
31188 يأتي على العلماء زمان يكون الموت أحب إلى أحدهم من الذهبة الحمراء.

(أبو نعيم - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکومت کی خاطر قتل دقتال
31189 ۔۔۔ فرمایا اس کی ہلاکت کفار کے چند نوجوانوں کے ہاتھ ہوگی۔ احمد بروایت انس (رض)
31189 يجري هلاك هذه الامة على يد أغيامة من قريش.(حم - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31190 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز قرآن کریم ، مسجد اور اہل خاندان حاضر ہوں گے قرآن شکایت کرے گا یا اللہ انھوں نے مجھے جلایا اور پھاڑا ہے اور مسجد شکایت کرے گی یا اللہ انھوں نے مجھے خراب کیا ویران کیا اور ضائع کیا ہے اور خاندان والے کہیں گے یا اللہ انھوں نے مجھے دھتکارا ہے اور قتل کیا اور منشر کیا۔

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے ان کا مقدمہ لڑنا میری ذمہ داری ہے میں اس کا زیادہ حقدار ہوں۔ (الدیلمی بروایت جابر (رض) احمد طبرانی سعید بن منصور بروایت ابی امامہ)
31190 يجئ يوم القيامة المصحف والمسجد والعترة فيقول المصحف : يا رب ! حرقوني ومزقوني ، ويقول المسجد : يا رب ! خربوني وعطلوني وضيعوني ، وتقول العترة : يا رب ! طردونا وقتلونا وشردونا ، وأجثوا بركبتي للخصومة ، فيقول الله : ذلك إلي وأنا أولى بذلك.

(الديلمي - عن جابر ، حم ، طب ، ص - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31191 ۔۔۔ فرمایا صالحین اولین یکے بعد دیگرے ختم ہوجائیں گے اس کے بعد کھجور اور جو کے بھوسے کی طرح کم حیثیت کے لوگ رہ جائیں گے اللہ تعالیٰ ان کی کوئی پروا نہیں کریں گے ۔ ابواھمھر مزی فی الامثال بروایت مرادس
31191 يذهب الصالحون أسلافا الاول فالاول حتى لا يبقى إلا حثالة كحثالة التمر والشعير لا يبالي الله بهم.(الرامهرمزي في الامثال - عن مرداس).
tahqiq

তাহকীক: